Baaghi TV

Author: Regional News

  • والدین بچوں میں اطاعت الہی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، خواتین

    والدین بچوں میں اطاعت الہی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، خواتین

    ملتان۔(اے پی پی)والدین کے لئے حقوق العباد میں سے اہم حق اولاد کا ہے،والدین کوچاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت اس طرح سے کریں کہ وہ اچھے شہری اور سچے مسلمان بن سکیں۔ ان خیالات کااظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی شعبہ خواتین ملتان کی رہنماء ارم نے کہا کہ اولاد والدین کی زندگی کا بڑا قیمتی سرمایہ ہیں جہاں اللہ تعالی نے والدین کی خدمت کافرض عائد فرمایا ہے وہیں اولاد کے کچھ حقوق بھی والدین کے ذمے لگائے ہیں تاکہ فطری تقاضے قائم رہیں اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو۔ سماجی رہنماء صائمہ فیض نے کہاکہ انسان کے ابتدائی مراحل سے لے کر بڑھاپے تک انسان تربیت کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔ بچہ جب ایک گھرانے میں آنکھ کھولتا ہے تو وہ سب کچھ سیکھ کرنہیں آتا بلکہ وہ اپنے گھر کے ماحول اور معاشرے سے سیکھتا ہے اور یہی ابتدائی مراحل اس کی زندگی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ماہر نفسیات نوشابہ چوہدری نے کہا کہ مذہب ہو، ادب وثقافت ہو، یا رسم ورواج، ماں کو ہمیشہ سے خاندانی نظام میں اہمیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ بچہ جو کچھ اپنی ماں سے سیکھتا ہے وہ تمام عمر کے لیے اس کے دماغ اورتربیت میں نقش ہوجاتا ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی زندگی کے پہلے پانچ سال اس کی اسی سالہ زندگی کی بنیاد بناتے ہیں اس لیے سب سے اولین فرض ماں کابنتا ہے کہ وہ بچے کی اچھی تربیت کرے۔

  • عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھرسے مقبول

    عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھرسے مقبول

    ملتان۔(اے پی پی)موسم کے خوشگوار ہوتے ہی شادی بیاہ کی تقریبات کاسلسلہ ایک بارپھر عروج پر آ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں عروسی ملبوسات کی تیاری بھی زور وشور سے جاری ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں منفرد ڈیزائنرکے ملبوسات دستیاب ہیں۔خریداری کے لیے انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ان خیالات کااظہار گھریلو خواتین نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ سلطان نے کہاکہ پاکستان میں عروسی جوڑے میں بھی نت نئے تجربات کیے جارہے ہیں۔رنگوں کے انتخاب میں بھی جدت پسندی سے کام لیا جارہاہے۔فاخرہ خان نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔پہلے دلہنوں کیلئے مخصوص سرخ میرون کلرکے ملبوسات تیارکروائے جاتے تھے مگر اب ہلکے رنگوں کاانتخاب کیاجاتاہے۔بوتیک مالک شاہ نواز نذیر نے کہاکہ آج کل لانگ گاؤنز،شرارے اور غرارے فیشن میں ہیں جن پرکرسٹل اور زری کا کام اسپیشل آرڈر پر تیارکروایا جاتاہے۔ اس کے علاوہ فرشی غرارے اورشرارے بھی فیشن میں ہیں۔ عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھر سے مقبول ہیں۔ ناصرہ عتیق نے کہاکہ سرخ رنگ دلہن کے لیے سب سے بہترین رنگ ہے لیکن لائٹ کلرز کے اوپر بھی دیدہ زیب کام دلہن کے روپ کونکھارتا ہے۔

  • حمزہ فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی

    حمزہ فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی

    پشاور۔(اے پی پی)حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا ہسپتال اینڈ بلڈ سروسز پشاور میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں آئرن کی کمی دور کرنے کیلئے مفت ادویات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ہسپتال کے بانی اعجاز علی خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان کے مطابق تھیلیسمیا میں مبتلا غریب مریضوں کو آئرن کی مفت ادویات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً مخیرحضرات سے ان مریضوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

  • یتیم بچوں کی کفالت ملک میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے،میاں عبدالشکور

    یتیم بچوں کی کفالت ملک میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے،میاں عبدالشکور

    پشاور۔(اے پی پی)الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت پاکستان میں الخدمت فاونڈیشن کی پہچان بن چکا ہے، اس وقت الخدمت ملک بھر میں 13ہزار یتیموں کی کفالت کر رہا ہے،الخدمت کا ہر سطح کا ذمہ دار خود کو خدمت انسانیت کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرے اور خدمت خلق کے سلسلے میں اپنی پہچان دیانت اور امانت کے کلچر کو قائم رکھے، منشیات کی وباء تیزی سے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،الخدمت عنقریب اس انسانی المیہ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے آغوش الخدمت ہوم پشاور میں الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صوبہ بھر سے الخدمت کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی جنرل کونسل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے الخدمت کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ملک اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مقامی وسائل کے حصول پر توجہ دیں اور پروفیشنل ازم و مالیاتی نظم و ضبط سمیت خدمت خلق کے شعبہ میں امانت اور دیانت کے کلچر کو قائم رکھے۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی نائب صدور احسان الحق یاسر فضل محمود ڈاکٹر سمیع اللہ جان احسان اللہ مروت اور ضلع پشاور کے صدر حافظ حمید اللہ سمیت دیگر ضلعی صدور نے مختلف شعبہ جات کی رپورٹس پیش کیں اور صوبہ بھر میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔

  • عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، مومنہ وحید

    عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، مومنہ وحید

    لاہور۔(اے پی پی) عمران خان کاا قوام متحدہ میں خطاب تاریخی تھا اس خطاب نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی ہے، عمران خان نڈر اور بے باک لیڈر ہیں، ہمیشہ عمران خان نے اس ملک کے مفاد اور فلاح کی بات کی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا رچیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کیا ا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وطن واپسی پر تاریخ ساز استقبال ثابت کرتا ہے کہ وہ آج بھی مقبول لیڈر ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ اس ملک سے کرپشن کے خاتمے اور دیانت داری کے فروغ کے لیے مہم چلائی ہے، آج بھی ان کی مہم جاری ہے.ہم عوام کے پیسے کا حساب لیں گے اور جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو سخت سزا دینگے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ناکام ہو گا۔

  • منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی

    منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی

    مانسہرہ۔ (اے پی پی) ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں بیلیاں میں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور جان لے لی، گولی لگنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم توصیف جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ اوگی میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاؤں بیلیاں میں فہیم نامی نوجوان کی منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گھر کی چھت پر کھیل کود میں مصروف توصیف ولد گلزار فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوا۔ زخمی بچہ کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کر دی اور دعویداری پر ملزم ناہید کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

  • مسلح ڈکیت پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

    مسلح ڈکیت پانچ تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

    ہری پور۔ (اے پی پی) کوٹ نجیب اللہ میں دن دیہاڑے گھر میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے دوران مسلح ڈکیت 5 تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوٹ نجیب اللہ میں عاصم ولد اقبال نامی شخص کے گھر نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر پانچ تولے طلائی زیورات اور 10 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

  • ایم نائن پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق،11زخمی ہوگئے

    ایم نائن پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق،11زخمی ہوگئے

    حیدرآباد۔ (اے پی پی)ایم نائن پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور11زخمی ہوگئے، حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا،کراچی سے سکھر جانے والی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہو نے والوں میں 55سالہ علی بخش ولد غلام مصطفی، 30سالہ ہیبت خان ولد محمد اسحاق خان، 25 سالہ سلمان اور35سالہ مصطفی علی شامل ہیں۔ علی بخش گمبٹ اور ہیبت خان کوٹ ڈیجی کا رہائشی ہے۔ زخمیوں میں 35سالہ عرفان رضا ولد خادم رضا،30سالہ نوید علی ولد قمرالدین،25سالہ وقار علی ولدغلام شبیر،25 سالہ طالب علی ولد غلام شبیر، 45 سالہ وزیر علی ولد عبدالرشید،45سالہ شکیل ولدمنظور، 25سالہ شبیر ولد احمد،40 سالہ باقر علی ولد علی محمد، 30سالہ اکرم بیگ ولد افضل بیگ، 30سالہ شبیر اور25سالہ اسحاق شامل ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار

    کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈپردوکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار، پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علا قے ایئرپورٹ روڈ مسلم آباد کلی میں پرچون کی دکان پر اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجے میں نقیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • ن لیگ کے راہنما  نے  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

    ن لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

    رحیم یارخان۔ (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرانے اورسینئر رہنماء ولینڈلارڈ چک نمبر 85پی رانا محمدجاویدخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ۔ایم پی ایز چوہدری آصف مجید اور چوہدری محمدشفیق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقات کے بعد اپنی برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا،اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں پی ٹی آئی پرچم کے رنگ والا مفلرپہنایا۔اس موقع پرچوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجید اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک محبب وطن جماعت ہے اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اورمسلم لیگ ن کی لوٹ کھوسوٹ اورکرپشن کودیکھتے ہوئے عوام بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ابھی مزید شمولیت ہونگی۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں دھواں دھارخطاب کرکے دنیابھرکے پونے دوارب مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے، یورپ کویورپ کی باڈی لینگویج میں مسلمانوں کے ایک ہی اسلام محمدؐ کے اسلام کی حقیقت سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وبربریت پرمودی کے منہ سے نقاب کوپھاڑڈالااورکشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیاکوپوری طرح آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کرکے دنیامیں مسلمانوں کے امیج کوبہتربنایاہے، مسئلہ کشمیرپردھواں دھارخطاب کرکے مودی ہٹلرکے مظالم کودنیاکے سامنے بے نقاب کردیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے مسلمانوں کی آوازکوبلندکیاہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران صحیح معنوں میں کشمیرکامقدمہ دنیابھرمیں لڑرہے ہیں اوردنیاکوجگادیاہے کہ مودی کس طرح مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے، انہوں نے کہاکہ پوری قوم مسئلہ کشمیرپروزیراعظم عمران خان اوراپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ اب کشمیرکی آزادی کاوقت دورنہیں ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے رانا محمد جاوید خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک پرانے مسلم لیگی تھے مگر ن لیگ کی کرپشن اور ملک دشمن پالیسیوں کے دیکھ کر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا درست فیصلہ کیاہے ان کے آنے سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی۔رانا محمد جاوید خان نے کہاکہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بڑی سوچ سمجھ کر کیا ہے یہی وہ جماعت ہے جو محب وطن ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے وہ بہت متاثرہوئے ہیں اور اپنی پوری برادری اورساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں۔