چکوال۔ (اے پی پی)کلر کہار پولیس نے گاڑی میں دوعدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور محمد تصور نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال گاڑی نمبری FDW 5834 کو روک کر چیک کیا گیا جس میں ملزم تصور اقبال ولد علی احمد ساکن سرگودھا نے دو عدد سلنڈر سی این جی غیر قانونی طور پر نصب کررکھے تھے جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔ اے ایس آئی عدیل فیاض نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔
Author: Regional News

ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چاقو کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا
چکوال۔ (اے پی پی)ہسپتال روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چاقو کے وار سے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا۔ یاسر عباس ولد واصف حسین ساکن دیوالیاں تحصیل و ضلع چکوال نے تحریری درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مین چوک ہسپتال روڈ پر موجود تھا کہ ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل نمبریCHK 6405 پر سوار ہوکر آیا اسے آکر ٹھوکر ماری جس کو ہدایت کی کہ وہ آرام سے چلائے تو وہ طیش میں آگیا جس نے متعدد وار چاقو کے کر کے اسے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر بلاول حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تھانہ صدر کے علاقہ بہکڑی سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد
چکوال۔ (اے پی پی)تھانہ صدر کے علاقہ بہکڑی سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ چھبیس سالہ عاشق رسول ولد محمد مجاہد ساکن نواب ٹاؤن کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد اسکی لاش بہکڑی کے قریب ویران کھیت میں چھادی، علاقہ کے لوگوں کی نشاندہی پر صدر پولیس نے مقتول عاشق رسول کی نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے بعدمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملیشاء میں لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ تقریب
نوشکی۔ (اے پی پی)نوشکی ملیشاء میں لیویز فورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ تقریب میں کمانڈر لیویز ٹریننگ فورس کوئٹہ بلوچستان ریٹائرڈ کرنل محمد انور بلوچ کی شرکت کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء محمد آصف اسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی محمد عرفان اور لیویز و پولیس فورس کے دیگر آفیسران کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،لیویز فورس کے کیو آر ایف سی پیک اور دیگر شعبوں کے 148جوانوں نے پیشہ ورانہ عسکری تربیت مکمل کر لی،تقریب کے مہمان خاص ریٹائرڈ کرنل محمد انور نے بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعام تقسیم کئے اور پاسنگ آوٹ تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار افراد اغوا ء، تلاش جاری
جیکب آباد۔ (اے پی پی)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چار افراد اغوا ہوگئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے گزشتہ رات دو نوجوان وقار،عاقب کو خاتون کی آواز میں جھانسہ دیکر کندھ کوٹ کے علا قے کرمپور بلا کر اغوا ء کر لیا گیا ہے،جبکہ ایسی اطلاع قریبی تھانہ کرمپور کو دی گئی ہے،جبکہ ورثاء نے بتایا ہے کہ اغوا ء ہونے والے بچوں نے رابطہ کیا اورکہا کہ ہمیں ایک بند کمرے میں قید کر کے رکھا ہے اس کہ بعد فون بند ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ہم فون ٹریس کر کے اغوا ء کاروں کو جلد پکڑ لیں گے۔دوسری جانب ٹھل کے قریب کریم بخش کھوسو کے مقیں فیض محمد پٹھان اور نظام الدین پٹھان کو پنو عاقل کے قریب سے اغواء کیا گیا ہے جس کی پولیس اور ورثاء دونوں نے تصدیق کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہے، اسد عمر
فیصل آباد۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر خزانہ اور چیئرمین فنانس کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے تاریخ ساز خطاب میں نہ صرف پاکستان اور مقبوضہ کشمیر بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا ہے، اقوام متحدہ کے عالمی ایوان میں پہلی بار بین الااقوامی سطح پر جس دو ٹوک،سخت دلائل اور بھر پور انداز میں آواز اٹھائی گئی ہے اس سے قبل اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس خطاب میں جہاں کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مودی کی سفاکی کا پردہ چاک کیا گیا ہے وہیں مغرب کو یہ آئینہ بھی دیکھایا گیا ہے کہ کشمیر سمیت پوری دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور اس پر اقوام عالم کی خاموشی کس جانب اشارہ کررہی ہے۔ ہفتہ کو فیصل آباد آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء ظفر اقبال سرور کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس انداز میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی،بھارتی سفاکیت،ہندو ؤں کی جنونیت کا پردہ چاک کیا ہے اس نے عالم اقوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اب مسئلہ کشمیر کے حل کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ کہ عمران خان نے مغرب کے دوہرے میعارکی بھی حقیقی تصویر کشی کرتے ہوئے دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان سے باہر لیبر کیلئے جانے والے شہریوں کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ سمیت سخت ترین شرائط عائد ہیں لیکن یہاں سے منی لانڈرنگ کرنے اور قوم کے اربوں روپے لوٹ کر اور چوری کرکے باہر لیجانے والوں کو تحفظ دینے سمیت ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں جس نے پاکستان کو سخت مسائل کا شکار کردیا ہے اس لیے اب دنیا کو یہ دوہرا میعار ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے با وقار انداز میں دنیا کو بتا دیا ہے کہ اب گوروں کے سامنے ماضی کی طرح معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا اور اپنی عزت و ساکھ کی بحالی کیلئے دنیا کے ہر پیلٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کی سربراہی میں بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور صنعتی،کاروباری،تجارتی مسائل جلد حل کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے تیزی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی جائز تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن صرف سیاسی دوکانداری چمکانے کیلئے الزام تراشی اور طعن و تشنیع درست نہیں۔ انہوں نے کہ کہ اگر بلاول زرداری بہتر انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کرسکتے ہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے اور ان کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

خطرناک روڈ پر آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ
تلہ گنگ : میانوالی روڈ پر دندہ شاہ بلاول کے قریب آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگیا، ٹریفک کی آمد و رفت معطل، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
اس سے پہلے بھی کئی بار اس روڈ پر آئل ٹینکر الٹ بھی چکے ہیں۔تعلقات کے شبہ میں نوبیاہتا بیوی اوربیٹے کوقتل کردیا
ملتان۔(اے پی پی)ملتان کے علاقہ حامد پور کنورہ میں قتل کی ہولناک واردات میں ماں اوربیٹے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق بشیر احمد کو شبہ تھا کہ اس کے 22 سالہ بیٹے اسرار کے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔بشیر احمد نے پہلے اپنی 25 سالہ بیوی سکینہ کو کمرے میں بند کر کے کلہاڑی کے وار سے مبینہ طوررپر قتل کر دیا۔ بشیر احمد نے اپنے سگے 22 سالہ بیٹے اسرار کو بھی کمرے میں رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار سے مبینہ طورپر قتل کیا۔بشیر احمد کے ساتھ اس کا دوسرا بیٹا سعید بھی مبینہ طورپرقتل کرنے میں اپنے باپ کی مدد کرتا رہا۔ تھانہ مظفر آباد پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے دونوں مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

وسائل کی بہتر تقسیم کیلئے آبادی پرکنٹرول بہت ضروری ہے،صوبائی وزیرمحمد ہاشم ڈوگر
ملتان۔(اے پی پی)صوبائی وزیرمحمد ہاشم ڈوگرنے کہاہے کہ ملک کے وسائل کی بہتر تقسیم اورغربت کے خاتمے کے لئے آبادی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرمحکمہ بہبودآبادی محمد ہاشم ڈوگر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پرکنٹرول ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آبادی روزگار کی فراہمی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور پیدا کرنے کے ذریعہ چھوٹے کنبے کی رسم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریباََ 120 اسکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے، ملک میں آبادی بڑے پیمانے پر بڑھ رہی ہے۔اس موقع پروزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کے انعقاد کے لئے دینی اسکالر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور طلباء سمیت تمام فریقین کے ذریعہ مختلف ٹریننگ سیشن چلائے جارہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اہم پیداوار حاصل کرنے کے لئے یوسی کی سطح پر بھرپور مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایم پی اے ندیم قریشی نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ارد گرد، گاؤں اور محلوں خصوصا نوجوانوں میں اس معاملے کو حساس بنائیں کیونکہ وہ ملک کا مستقبل ہیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگئی، سید جنید علی شاہ
کراچی۔ (اے پی پی) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگئی ہے، امید ہے اب دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی، سری لنکن ٹیم اور ان کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھ کر پی سی بی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے تاہم اب سرفراز کو اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوگی خاص طور پر بیٹنگ کے شعبہ میں انہیں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام سیکوریٹی اداروں اور سندھ حکومت کو بھی سری لنکن ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کراچی کے عوام سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم جاکر اپنی اور مہمان ٹیم کی حو صلہ افزائی کرکے یہ ثابت کریں کہ کراچی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔








