Baaghi TV

Author: Regional News

  • میپکو محکمانہ کیس کافیصلہ، ایس ڈی او نوکری سے برخاست

    ملتان۔(اے پی پی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو نوکری سے برخاست کردیاہے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر عبدالعزیز نیازی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978؁ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے آپریشن ساہیوال سرکل کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ /قائمقام ایس ڈی او محمد اقبال کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کیاگیاہے۔ لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد اقبال کے خلاف بطور قائمقام ایس ڈی او قبولہ سب ڈویژن عارفوالہ میں تعیناتی کے دوران بے ضابطگیوں اور نااہلی پرمعطل کرکے تحقیقات کا آغاز کیاگیاتھا۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

  • ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری محمد اخلاق

    ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری محمد اخلاق

    سیالکوٹ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بالخصوص محکمہ صحت کو اپنی ذمہ داریاں او ر پیشہ وارانہ امور قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی ڈینگی وارڈ ز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کے دوران کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر توقیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراصغر، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضلی بھلی،سی اوایم ایس فیصل شہزاد،ڈی آئی او شہزاد احمد،چودھری الیاس اوراینٹومالوجسٹ سحرش خالد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈینگی کمیونٹی ڈیزیز ہے اور کمیونٹی کے تعاون کے بغیر اس جان لیوا موذی مرض کو مکمل سدباب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے موقع پر موجود محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کہ وہ ڈینگی کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ڈینگی سروئلنس بھی تیز کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مچھر وں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک بھی نکالی گئی۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا

  • ماڈل کورٹس میں پانچ مجرمان کو سزائے موت،06کو عمر قید کی سزا کے فیصلے

    ماڈل کورٹس میں پانچ مجرمان کو سزائے موت،06کو عمر قید کی سزا کے فیصلے

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) کریمنل اینڈ ٹرائل ماڈل کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی373 ماڈل کورٹس نے جمعہ کو 554 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔انہوں نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے145مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کے60 اور منشیات کے 85مقدمات شامل ہیں۔ تمام عدالتوں نے کل573 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ اسی طرح پنجاب میں قتل کے26 اور منشیات کے52، سندھ میں قتل کے22 اور منشیات کے11، خیبر پختونخواہ میں قتل کے09اور منشیات کے20 جبکہ بلوچستان میں قتل کے03 اور منشیات کے 02 مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔تمام عدالتوں نے05 مجرمان کو سزائے موت اور06کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر31مجرمان کو کل63سال08ماہ،11دن قید اور34,05,500 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر230ویوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے179مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے486 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر87 مجرمان کو30سال،03 ماہ قید اور19,02,784روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

  • ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر کے زرعی ادویات کے گوداموں پر اچانک چھاپے، نمونے ضبط

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر کے زرعی ادویات کے گوداموں پر اچانک چھاپے، نمونے ضبط

    سکھر۔(اے پی پی) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر محمد حسین اجن نے گولیمار سکھر میں قائم زرعی ادویات کے گوداموں پر اچانک چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران زرعی ادویات کی 2کمپنیوں اوریگا کیمیکلز اور برائیوو کراپ سائنس کے گوداموں سے لیے گئے 6 مشکوک نمونے متعلقہ زرعی ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری رپورٹ میں اگر کوئی نمونہ غیر معیاری ثابت ہوا تو متعلقہ ڈیلر کے خلاف جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ڈی سی سکھرکی دارالامان مینجمنٹ کمیٹی کے غیرفعال ممبران کی جگہ سرگرم لوگوں کو مقرر کرنے کی ہدایت

    ڈی سی سکھرکی دارالامان مینجمنٹ کمیٹی کے غیرفعال ممبران کی جگہ سرگرم لوگوں کو مقرر کرنے کی ہدایت

    سکھر۔(اے پی پی) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے دارالامان سکھر میں صفائی ستھرائی اور ماحول بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیرسرکاری مینیجمنٹ کمیٹی کو فعال بنایا جائے اور اس میں موجود غیرفعال ممبران کو ہٹاکر ان کی جگہ سرگرم لوگوں کو رکھا جائے تاکہ ماحول بہتر ہوسکے۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے آفس کے کانفرنس روم میں دارالامان مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر دارالامان سکھر کی انچارج نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت دارالامان میں 46خواتین اور21 بچے رجسٹرڈ ہیں جن کی خوارک کا سالانہ بجٹ 19لاکھ روپے ہیں، جبکہ دارالامان سکھر میں نصب اکثر سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال ہیں اور پینے کے پانی میں کچرہ آنے کے باعث اکثر خواتین اور بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے، جبکہ دارالامان کی خواتین کی عدالتوں میں پیشی پر لے جانے کے لیے اکثر وبیشتر پولیس موبائل دستیاب نہیں ہوتیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے دارالامان کی انچارج کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان کے واٹر ٹینک کی3 روزکے اندر صفائی کرائی جائے اور دارالامان کی خواتین کو پولیس موبائل نہ ملنے کی صورت میں ایس ایس پی سکھر، ڈی آئی بی انچارج اور پولیس کنٹرول رومز کو پیغام ارسال کیا جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے ایک ہفتے کے اندر فعال بنا کر رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ او سکھر کو دارالامان کی خواتین اور ماؤں کے لیے ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر کومقرر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لیگل ایڈ این جی او اور چیمبر آٖف کامرس کے ممبران کو کہا کہ دارالامان کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

  • نامعلوم ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کر دیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)تھانہ کینٹ کی حدود گرڈ روڈنزد گرین ٹاون کے قریب قتل کی سنگین واردات،نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد،مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرڈ روڈ پر واقع گرین ٹاون کا رہائشی 54سالہ سحر اقبال ولد محمد اقبال قوم سدوزئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کراہل محلہ موقع پر پہنچنے اور اسے جاں بحق پایا، مقتول کی شناخت ہونے پر اس کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ۔مقتول کی لاش کو بعدازاں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔ کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی  میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

    ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)سنیئر سول جج ڈیرہ انعام خان نے جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب میڈیکل لیبارٹری میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث لیبارٹری کے ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب موجود نجی میڈیکل لیبارٹری میں رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب تین سے چار مسلح افراد داخل ہوگئے اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر 6لاکھ40ہزار روپے نقد، DVRسیٹ، PCRمشین کو مکمل سیٹ، سپیشل پروٹین مشین، ہارمونیم مشین، پروٹین کیمسٹری مشین، سرالوجی مشین، مائیکرو سکوپ(خورد بین)، 2سپیشل ہارمونیم کٹ، 2لیپ ٹاپ، ایک عدد PCRمکمل سیٹ اپ، 2لیب سیٹ اپ اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ٹیکنیشننے پولیس کو بتایا کہ وہ ساتھی ملازم کے ہمراہ لیبارٹری کا گیٹ بند کرکے اندر سورہاتھا کہ اس دوران دستک ہونے پر پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان نے اسے گیٹ کھولنے کو کہا جیسے ہی گیٹ کھولا تو تین سے چار مسلح افراد لیبارٹری کے اندر داخل ہوگئے اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے مدعی محمد انور کمال محسود کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ382ppc مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش ٹیکنیشن نصیب اللہ ولد خالد خان اور ملازم قاسم خان ولد حبیب الرحمٰن اقوام محسود ساکنان ساؤتھ وزیر ستان خودہی واقعہ میں ملوث پائے گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث سننے کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کردی۔

  • تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان زخمی

    تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پہاڑپور روڈ کوٹلہ لودھیان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان محمد نعیم صدیق کا پاؤں پنڈلی سے کٹ کر مکمل جدا ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔علاقہ تیر گڑھ کا رہائشی انیس سالہ محمد نعیم صدیق ولد اللہ وسایا قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈھکی موڑ سے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ لنک روڈ پہاڑپور کوٹلہ لودھیان کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے تیزرفتار ڈمپر نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کا دایاں پاؤں پنڈلی سے کٹ کر جدا ہوگیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کاڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی کاڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

    خانیوال۔ (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے ڈسٹر کٹ جیل خانیوال کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے جیل کے دورہ کے دوران 3 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کچن، غلہ گودام اور ہسپتال کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری طاہر مجید، سنیئر سول جج جمیل احمد کھو کھر، سول جج صباء رزاق سمیت دیگر ججز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے انہوں نے جیل کی سیکورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

  • عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

    عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

    چیچہ وطنی۔ 27 ستمبر (اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزنے عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغازکردیا ہے،اس مہم کے تحت تمام ایس ایچ اوز صاحبان مقامی سرکاری ونجی سکولوں میں کم سن بچوں، طلبہ و طالبات میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔اور آگاہی پمفلیٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔جبکہ اساتذہ کے ساتھ اس سلسلہ میں خصوصی میٹنگز کرکے ان کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس حوالے سے میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ان کی حفاظت ان کے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔آگاہی کے ذریعہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ایسے درندہ صفت اور شر پسند عناصر سے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ساہیوال پولیس ہر دم کوشاں ہے۔اس مہم کے تحت بچوں،والدین اور اساتذہ میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے بچوں کے ساتھ کسی مشکوک شخص کی جانب سے ایسی حرکت اگر نوٹس میں تو فوری پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دی جا ئے۔