Baaghi TV

Author: Regional News

  • محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادیئے

    محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادیئے

    پنڈی بھٹیاں۔ (اے پی پی)محکمہ ما حو لیا ت نے پا نچ اکتو بر سے بھٹہ خشت بند کر نے کے حتمی نو ٹس بھجو ادئیے ہیں جس سے بھٹہ ما لکان اور لا کھوں بھٹہ مز دورں میں تشو یشن کی لہر دوڑ گئی ہے محکمہ ما حو لیا ت کے نو ٹس میں کہا گیا کہ پا نچ تا ریخ کے بعد زگ زیگ ٹیکنا لو جی پر منتقل نہ ہو نے والے بھٹہ ما لکان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی اس صور تحال پر گذشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے بھٹہ ما لکا ن کا ہنگا می اجلاس ہوا اور اجلاس میں حکو مت سے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے صدر بھٹہ ما لکان محمد نصر اللہ خان نے کہا کہ محکمہ ما حو لیا ت نے زگ زیگ ٹیکنا لو جی پر بھٹے منتقل کرنے کا کہا ہے جو کہ ناممکن ہے۔

  • ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد سے ضلع گلگت کے نمبرداران کی ملاقات، اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا

    ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد سے ضلع گلگت کے نمبرداران کی ملاقات، اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا

    گلگت۔ (اے پی پی) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمد سے ضلع گلگت کے نمبرداران نے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے تما م نمبرداران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سال2019-20کی تمام ترقیاتی سکیموں بر وقت مکمل کیا گیا ہے۔ اِس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی حتمی فہرست تینوں سب ڈویژنوں اسسٹنٹ کمشنرز آفس اور ڈی سی آفس کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کریں۔ اس کے علاوہ تمام ترقیاتی سکیموں کے کام جلد سے جلد شروع کئے جائیں گے۔ اِ سکے ساتھ ساتھ آئندہ ہونے والے اجلاس میں ضلع گلگت کے تمام نمبرداران بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں تمام مسائل زیر بحث لاکر اْن کو بھر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااور کمشنر گلگت ڈویڑن عثمان احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگی۔

  • اراضی تنازع، نواحی گاؤں قائم جندیکا میں معمر خاتون کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا

    اراضی تنازع، نواحی گاؤں قائم جندیکا میں معمر خاتون کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا

    دیپالپور۔ (اے پی پی)دیپالپور راضی تنازعہ خاتون قتل دیپالپور کے نواحی گاؤں قائم جندیکا میں معمر خاتون کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا۔ملزمان مقتولہ عین الحق کی ملکیتی40ایکٹر اراضی لینا چاہتے تھے مقتولہ ملزمان کواراضی نہیں دیناچاہتی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔مبینہ قاتل موقع سے فرار،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

  • سکول جانے کیلئے کار کا شوق پورا نہ ہوا تو محنت کش نے بیٹے کو گدھا خرید کر دیا

    سکول جانے کیلئے کار کا شوق پورا نہ ہوا تو محنت کش نے بیٹے کو گدھا خرید کر دیا

    دیپالپور۔ (اے پی پی) دیپالپور سکول جانے کیلئے کار کا شوق پورا نہ ہوا تو محنت کش نے بیٹے کو گدھا خرید کر دیا، 10 سالہ حمزہ سکول اور روزہ مرہ کے کاموں کیلیے گدھے کی سواری کا استعمال کرتا ہے۔دیپالپور کے نواحی علاقے شکورآباد کا رہائشی 10 سالہ حمزہ کو گاڑیوں کا شوق تھا لیکن حالات نے اجازت نہ دی تو والد نے گاڑیوں کی جیسی ہی سواری گدھا خرید کر دے دیا۔حمزہ گدھا کی سواری پر بڑا خوش ہے اور روزہ مرہ کے کاموں کیعلاوہ سکول جاتے ہوئے بھی گدھے کی سواری کا استعمال کرتا ہے اور محلہ میں دوستوں کیساتھ گدھے پر سیروتفریح بھی کرتا ہے۔

  • ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوالیکٹریشن گرفتار

    ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوالیکٹریشن گرفتار

    مظفرگڑھ۔ (اے پی پی)ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گراسی پلاٹ میں واقع پانی کی موٹر کو چھونے سے ایک شخص کو کرنٹ لگ گیاجسے فی الفور 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا۔تنویر نامی یہ شخص ضلع کچہری مظفرگڑھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کسی مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں آیا تھا۔ ترجمان ضلعی حکومت نے کہا کہ کل پانی کی موٹر میں کرنٹ آنے کی شکایت ملی تھی فوری طور پر محکمہ بلڈنگز کے الیکٹریشن کو اطلاع کئی گئی۔ صبح اور شام کی شفٹ کی دونوں الیکٹریشن نے موٹر کا معائنہ کیا مگر فالٹ کو دور نہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیا اور انکے کے حکم پر فرائض میں غفلت برتنے پر دونوں الیکٹریشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • لوئر دیر،مالاکنڈ یونیورسٹی کے کوارٹر کا بوسیدہ برآمدہ گر گیا، 3 افراد ہلاک 3 زخمی

    لوئر دیر،مالاکنڈ یونیورسٹی کے کوارٹر کا بوسیدہ برآمدہ گر گیا، 3 افراد ہلاک 3 زخمی

    لوئر دیر۔ (اے پی پی) چکدرہ پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے کوارٹر کا پرانا اور بوسیدہ برآمدہ اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ شاہ زرین ولد سلطان زرین، 15 سالہ طیب ولد شاہ زرین اور تین سالہ انس ولد ثاقب جان بحق ہوچکے ہیں، جبکہ زوجہ شاہ زرین، مسعود ولد شاہ زرین اور تین سالہ یونس ولد ثاقب زخمی ہوگئیجن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ زرین سوات شموزئی کا باشندہ ہے اور وہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں چوکیدار ہے جو یونیورسٹی کے کوارٹر میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

  • محکمہ صحت  کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لئے ایڈوائزری جاری

    محکمہ صحت کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لئے ایڈوائزری جاری

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے سموگ سے بچاؤ کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر محمد سہیل نے جمعرات کے روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی ہدایت پر رواں سال سموگ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ایڈائزری جاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ بارش میں تاخیر کے باعث راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دھندلا بادل (سموگ)کے ممکنہ خدشات ہیں جو کہ نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حدنگاہ میں خطرناک کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے،گلیوں سڑکوں کے ساتھ ساتھ گھروں کے اندر پہنچ جانے والی یہ آلودگی بالخصوص بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر کاخیال رکھتے ہوئے روزانہ زیادہ پانی پیئں،گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندرکھیں،گلیوں بازاروں یاسڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں اور زیادہ وقت گھر میں گزاریں،گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑوکی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں،بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کری اور سفر کے دوران یابعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح سے دھوئیں۔

  • بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلیئے بڑی عوامی ریلی کا انعقاد

    بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلیئے بڑی عوامی ریلی کا انعقاد

    مظفرآباد- ( شفقت حسین سے) بچوں،بزرگوں ،خواتین اور جوانوں کی شرکت، ہزاروں افراد نے بنک سکوائر چھتر سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک مارچ کیا آزادی جموں کشمیر اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی، ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے دفتر میں استصواب رائے کیلیئے اور بھارت مخالف مزمتی قرارداد جمع کی.

    تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنے دنیا کو کشمیری عوام سے کیئے گئے استصواب رائے کے وعدوں کی یاد دہانی کیلیئے پاسبان حریت جموں کشمیر اور انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے زیر اہتمام بڑی عوامی حق خودارادیت ریلی کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے بینرز اور کتبے اٹھا کر ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار مظلوم عوام کے غم میں شامل ہوتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ حق خودارادیت کے حق اور 5 اگست کو بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف پیش کی گئی تیرہ نکاتی قرارداد کی لوگوں نے کھڑے ہو کر منظوری دی۔ ریلی سے عزیراحمد غزالی۔مشتاق السلام، شوکت جاوید میر، قاری عتیق احمد دانش، مولانا عبدالعزیز علوی، محمد نوراللہ قریشی، محمد یوسف بٹ، دانیال شہاب، مولانا منظورالحسن، شائق گیلانی، قاری عبدالماجد، عثمان علی ہاشم، آصف مخدومی، چوہدری محمد اقبال، سید سلطان، قاری بلال احمد فاروقی، حمزہ شاہین، سید برکت شاہ، ام ایمان، شہناز قاضی مائرہ خان، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج ہزاروں لوگ آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں جمع ہو کر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ممبران سے ریاست جموں کشمیر کے عوام کیلیئے حق خودارادیت کامطالبہ کررہے ہیں۔ آج کشمیری عوام عالمی برادری کو وہ وعدے یاد دلا رہے ہیں جو انھوں نے درجن سے ذائد قراردادوں میں کشمیر مسئلے کے حل کیلیئے پاس کیں ہیں۔ لیکن گزشتہ اکہتر برس گزرنے کے باؤجود اقوام متحدہ آپنی ہی پاس کردہ قراردادں پر عمل نہیں کروا سکا۔ آج مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور مواصلاتی بلیک آؤٹ سے پوری ریاست جیل میں تبدیل ہے انسانیت رل رہی ہے 14 ہزار سے ذائد بچے اور جوان گرفتار ہیں گھر گھر تلاشی اور تشدد جاری ہے ۔ خوراک ادویات کی شدید کمی ہے کشمیری عوام کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق بری طرح پامال ہورہے ہیں بھارت ظلم اور جبر کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے ان حالات میں دنیا کی خاموشی شرمناک امر ہے مقررین نے کہا کے عالمی اداروں کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی نے ہی ہندوستان کو مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام پر فوج کشی کا موقع دیا۔

    بھارت نے دنیا کی چپ کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے اسی اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے 5 اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت کو قانونی جارحیت سے بدل ڈالا، مقررین نے کہا کے آج ہم بھارت پر واضع کردینا چاہتے ہیں کے ہم جموں کشمیرکی عوام کے شانہ بشانہ بھارت سے آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ تقسیم کشمیر کے کسی بھی بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا بھارت سے آزادی کیلیئے ہر سطح اور ہر صورت میں جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ ریلی میں شریک ہزاروں لوگوں نے بنک سکوائر سے اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کیاریلی میں شریک لوگوں نے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلیئے دفتر کے سامنے شدید نعرے بازی کی ۔ اقوام متحدہ کے مبصرین کو ریلی کے وفد نے مقبوضہ جموں کشمیر پر تفصیلاً بریفنگ دی اور قرارداد جمع کروائی.

  • رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا

    رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا

    فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی) رواں سال پنجاب میں ایک کروڑ 67لاکھ 50ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کر کے ایک کروڑ 94لاکھ23 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پیداوار حاصل کی جائے گی۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ دنیا میں گندم کی کل کھپت642ملین ٹن سالانہ جبکہ پیداوار 701ملین ٹن ہے اور اس میں سالانہ 2فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں گزشتہ سال گندم کے زیر کاشت 9.039ملین ہیکٹر رقبہ سے 25.286 ملین ٹن جبکہ صوبہ پنجاب میں 6.778ملین ہیکٹر سے 19.13ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں دھان کے بعد26فیصد رقبہ پرکاشتہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے نئی اقسام کی دریافت کیلئے کالا شاہ کاکو میں گندم کا سب ریسرچ سٹیشن قائم کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ سال گندم کے پیداواری مقابلہ میں خوشاب کے ایک ترقی پسند کاشتکارنے 98من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ میں گندم کی نئی اقسام دریافت کرنے پر تحقیقی کام ہو رہا ہے اور سائنسدان بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی، زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے والی، کم پانی اور موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی حامل نئی اقسام تیار کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے آبپاش و بارانی علاقوں کے ماحول کے مطابق اور مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی اقسام تیار کریں۔انہوں نے بتایا کہ سمٹ اور مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ گندم کے زرعی سائنسدانوں کے باہمی اشتراک سے 1965ء میں گندم کی چھوٹے قد والی نئی قسم میکسی پا ک متعارف کرائی گئی جس سے پاکستان میں سبز انقلاب رونما ہوا۔

  • جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد

    جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) گڑھی حبیب اللہ پولیس سٹیشن کے علاقہ جاگیر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ لاپتہ ہونے والی خاتون مسماۃ حِرا کے والد نے دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے، تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں شک کی بناء پر ملزم کو نامزد کر کے درخواست بھی دی مگر ملزمان کے بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی سے گریزاں ہے تاہم گذشتہ روز لاپتہ ہونے والی دوشیزہ مسماۃ حرا کی نعش گڑھی حبیب اللہ کے علاقہ برارکوٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔