Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

    سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

    سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” کا پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ، سعودی ائیرلائن کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک پاکستانی شہر کیلئے پروازوں کی بکنگ شروع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حالیہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب میں خاصی مقبولیت حاصل کرنے والی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” اب پاکستان کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔سعودی عرب کی کم قیمت ائیرلائن کے طور پر مشہور "فلائی اے ڈیل” ابتدائی طور پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے پروازیں چلائے گی۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” کی پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز اگلے سال کے دوسرے ماہ سے ہو گا۔ سعودی عرب کے 2 شہروں سے پاکستان کے شہر کراچی کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانی سعودی دارالحکومت ریاض اور سعودی عرب کے سب سے بڑے تجارتی مرکز جدہ سے کراچی تک سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔سعودی ائیرلائن "فلائی اے ڈیل” ہفتہ وار بنیاد پر پاکستان کیلئے 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے فلائی اے ڈیل کی پروازوں کے ٹکٹ ایئر لائن کی موبائل ایپ، ویب سائٹ اور مقامی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے دستیاب ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اپنے قیام کے صرف 7 سالوں کے اندر "فلائی اے ڈیل” دنیا کے کئی ممالک تک اپنا فلائٹ آپریشن پھیلانے میں کامیاب رہی ہے۔فلائی اے ڈیل اس وقت دبئی، عمان، استنبول اور قاہرة کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ ان مقامات کے بعد اب فلائی اے ڈیل سعودی عرب کے مختلف شہروں جیسے ریاض، جدہ اور دمام سمیت دیگر شہروں کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی ہے اور اپنے نیٹ ورک کو مزید بڑھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کیلئے بھی پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

  • وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    وادی نیلم و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام ،کنڈلشاہی،چلہانہ سالخلہ سب ڈویژن شاردہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،اس کےعلاوہ وادی لیپہ میں بھی زلزلہ آیا،،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کی شدت کتنی تھی ابھی تک اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے وادی نیلم و گردونواح کے علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری طرف وادیٔ نیلم میں کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا صندوق کے مقام پر کار بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کار علاقہ جورا سے کنڈل شاہی آرہی تھی صندوق کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    کیا سرائیکی لوک قصے دنیا میں زندہ رہیں گے؟

  • انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ ملوث نکلا

    انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ ملوث نکلا

    ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا جس میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش پر ایجنٹ سمیت 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہیں جن کا تعلق فیصل آباد، چینیوٹ، گجرانوالہ اور ننکانہ صاحب سے ہے۔انسانی اسمگلر عبدالشکور نے دیگر ملزمان کو پولینڈ بھجوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کئے، ملزمان نے ایجنٹ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ایڈوانس بھی دیے، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے آذربائیجان سے پولینڈ جانا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلر عبدالشکور کے موبائل سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزم عبدالشکور نے دیگر ملزمان کے آذربائیجان کے ویزے زم زم ٹریول شانگلہ ہل سے حاصل کئے، ملزم عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا، آذربائیجان میں رہائش پزیر گوتم شرما نامی انڈین ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے غیر قانونی طریقے سے پولینڈ بھجوانا تھا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

    پاکستانی شہریت کیلئے کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

    مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    کیا سرائیکی لوک قصے دنیا میں زندہ رہیں گے؟

  • پاکستانی شہریت کیلئے کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

    پاکستانی شہریت کیلئے کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

    وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کےلیے پاکستان میں کم از کم 5 سال لازمی قیام کرنا ہوگا۔ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلیے اہلیت تصور نہیں ہوگی۔ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور انہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا۔

    مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کے ساتھ چارملزمان کی اجتماعی زیادتی

    میجر محمد اویس کی آبائی علاقے شکرگڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    کیا سرائیکی لوک قصے دنیا میں زندہ رہیں گے؟

  • عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

    عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

    وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔قبل ازیں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیرونی ماحول اور بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا، ہم "آؤٹ آف دی وے” جاکر کامیابی چاہتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو نہیں، اُن کی نامزد کردہ کمیٹی کے تحریری مطالبات کو دیکھیں گے، پی ٹی آئی خود بھی حکومت میں رہی ہے، جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنے یا نکالنے کا کیا آئینی وقانونی طریقہ ہے؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسی کا قید ہونا ڈیڈ لاک نہیں کہلا سکتا، ماضی میں بڑے بڑے سیاسی رہنما لمبے عرصے تک جیلوں میں رہے ہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت کے آغاز اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی منظوری شامل ہے۔

    پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

  • سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑا اضافہ

    سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑا اضافہ

    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ سے خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اوجی ڈی سی ایل د انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے خط میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خط کے مطابق پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 420 بیرل کے اضافے سے 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پساکھی فائیو کی آئل فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100فیصد شئیر ہے۔ پساکھی فائیو کی آئل فیلڈ میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ توانائی مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

  • پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پھنسے ہندوستانی بحری جہاز کے عملے کوکامیاب آپریشن کے دوران ریسکیو کیا۔

    ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی کارگو بحری جہاز ڈھو تاجدارے حرم کے عملے کے 9 ارکان کو بچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے کیا۔ہندوستانی بحری جہازکراچی سے تقریباً 120 سمندری میل جنوب میں موجود تھا جس میں 26 دسمبر کو تقریباً 1100 بجے جہاز میں پانی کے داخل ہونے کی اطلاع ملی اور عملے کے اراکین نےجہاز کو چھوڑ کر لائف رافٹ میں پناہ لی۔میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی) ممبئی سے حادثے کی اطلاع ملنے پر پی ایم ایس اے نے فوری طور پر ایک مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا،پی ایم ایس اے کے ایک طیارہ کو حادثے کی جگہ پر بھیجا گیا جس نے کامیابی سے زندہ بچ جانے والوں کا پتہ لگایا اور قریبی تجارتی جہازوں اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کو جائے حادثہ پر بھیجا اور بعد میں بحالی کے لیے قریبی ہندوستانی پانیوں میں کام کرنے والے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بھی سہولت فراہم کی۔اعلامیے کے مطابق یہ گزشتہ تین ہفتوں میں پی ایم ایس اے کا دوسرا کامیاب آپریشن ہے۔ 4 دسمبر کو پی ایم ایس اے نے اسی طرح کے مشن میں ایم ایس وی پیرانِ پیر سے عملے کے 12 ہندوستانی ارکان کو بچایا۔پی ایم ایس اے سمندری حفاظت کو یقینی بنانے اور SOLAS (سمندر میں زندگی کی حفاظت) کنونشن کے تحت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اس طرح کے آپریشنزمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی قومیت سے قطع نظرسمندر میں جانیں بچانے اور علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

  • پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار میں اموات کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے اپنا احتجاج کو کراچی تک بڑھا دیا، جس کے نتیجے میں حکام نے مسافروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھرنے کے باعث ملیر 15 پل سے قائد آباد کی طرف مرکزی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔اس میں بتایا گیا کہ ٹریفک کو ملیر سے ماڈل کالونی کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔قبل ازیں، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار کی صورتحال کی وجہ سے ان کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج بھی جاری ہے۔کراچی میں دھرنے کے تیسرے مقام کو مرکزی قومی شاہراہ پر ملیر کے علاقے تک پھیلا دیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’جارحیت‘ کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔آج رات سے کراچی بھر میں متعدد مظاہروں اور دھرنوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے اسٹار گیٹ/ ناتھا خان، نیشنل ہائی وے (ملیر-15)، شارع پاکستان (انچولی)، رضویہ چورنگی (ناظم آباد)، عباس ٹاؤن، گلستان جوہر، کورنگی، گلشن معمار، اسٹیل ٹاؤن/گلشن حدید اور شمالی کراچی/سرجانی ٹاؤن کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔ٹریفک پولیس نے رات 9 بج کر 43 منٹ پر ایک اور بیان جاری کیا کہ مظاہروں کی وجہ سے شارع فیصل جانے والی سڑکیں بند ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت کے ارکان پاراچنار میں ہونے والے واقعے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اسٹار گیٹ سے آنے والی ٹریفک کو شاہ فیصل کالونی پل سے شاہ فیصل کالونی کی طرف بھیجا جا رہا ہے اور شہر سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں 80 روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری رہا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد  گرفتار

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    پاکستان کوسٹ گارڈزنے اہم کارروائی کرتے ہوئے 151غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔اس میں کہا گیا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

    بنگلہ دیش نے 2009 میں ناکام فوجی بغاوت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پُرتشدد بغاوت کے باعث جنوبی ایشیا کی قوم میں صدمے کی لہر دوڑ گئی تھی اور بغاوت کرنے والوں کو فوج کی طرف سے کچلنے کے ساتھ ختم ہوا تھا، اس دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی تھی۔لیکن یہ تحقیقات شیخ حسینہ کے دور میں کی گئی تھیں جنہیں اگست میں ایک انقلاب کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا اور وہ پرانے حلیف بھارت بھاگ گئیں تھیں۔بغاوت جس میں کئی لوگ مارے گئے، اس کی سابقہ سرکاری تحقیقات میں عام فوجیوں میں برسوں سے پائے جانے والے غصے کو وجہ ٹھہرایا گیا جب کہ اہلکاروں نے محسوس کیا کہ تنخواہوں میں اضافے اور بہتر برتاؤ کے لیے ان کی اپیلوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔اس کے زوال کے بعد سے تشدد میں مارے گئے فوجیوں کے اہل خانہ تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے بارہا شیخ حسینہ پر الزام لگایا کہ وہ بغاوت کے خطرے سے دوچار رہنے والے ملک میں خود کو مضبوط کرنے کے لیے فوج کو کمزور کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔مظاہرین نے اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔ان دعووں کی وجہ سے بھارت کے مشتعل ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اس نے فوری طور پر الزامات کا جواب نہیں دیا۔انکوائری کمیشن کے سربراہ اے ایل ایم فضل الرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا ہمارا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آیا اس سانحے میں کسی بیرنی عنصر کا کردار تھا یا نہیں جب کہ قومی اور عالمی سازش کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔باغیوں نے فروری 2009 میں بیرکوں میں قتل و غارت گری شروع کرنے سے قبل نیم فوجی فورس بنگلہ دیش رائفلز (بی ڈی آر) کے ہیڈکوارٹر سے ہزاروں ہتھیار چرا لیے تھے۔آرمی کی جانب سے کچلے جانے سے قبل بغاوت تیزی سے پھیلی اور ہزاروں فوجیوں نے ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا اور باغیوں سے وفاداری کا عہد کیا گیا۔اس قتل عام کے بعد ہزاروں افراد کو پکڑ کر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا جب کہ شییخ حسینہ کی اس وقت کی نو منتخب حکومت نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی۔سیکڑوں فوجیوں کو موت سے لے کر چند سال تک قید کی سزائیں دی گئیں جب کہ اقوام متحدہ نے بنیادی معیارات پر پورا نہ اترنے پر سزا دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔شیخ حسینہ کی آہنی ہاتھوں والی حکمرانی کو نئی دہلی کی حمایت حاصل تھی اور 77 سالہ سابق وزیر اعظم ان دنوں بھارت میں ہی رہ رہی ہیں جب کہ اس سے دونوں ملک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ پیر کے روز بنگلہ دیش نے کہا کہ اس نے بھارت سے حسینہ واجد کو واپس بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم“ کے الزامات کا سامنا کریں۔

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے