Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ولی عہد،کویت کے نائب وزیر اعظم اوروزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زو دیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اکیڈمی میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائیم سیکیورٹی میں تعاون، اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، کویتی اور عراقی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی گئیں۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا کویت اور عراق کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا.

    کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

  • کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    کراچی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارنےوالے کمسن اذہان کے والدین کو 6 سال بعد انصاف مل گیا، والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہرجانے میں ملنے والی رقم جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منفرد روایت قائم کردی.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ماڈل کالونی میں 2017 کی 23 اگست کو تیز بارشوں کے دوران کرنٹ والے پول نے آٹھ سالہ معصوم بچے اذہان کی جان لے لی تھی۔ اذہان کے والد خلیق الدین صدیقی نے کراچی کی مقامی عدالت میں دو کیسز دائر کیے تھے، 2018 والے کیس میں منگل 24 دسمبر کو 6 سال بعد کمسن بچے کو انصاف مل گیا، عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو جرمانے کے طور پر لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے پر پابند کردیا ہے۔جج عنبرین جمال کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں کے الیکٹرک کو حکم دیا گیا ہے کہ لواحقین کو 48 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہرجانہ ادا کیا جائے، ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دلائل میں کہا کہ 2017 میں بارش میں کمسن اذہان جان کی بازی ہار گیا تھا، جس پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔گلشن عثمان میں مقیم اذہان کے والد خلیق الدین صدیقی نے اپنے گھر میں ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 21 سال سے دبئی میں رہائش پذیر تھا، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی وہیں تھا، 2017 میں عید منانے کیلئے ماڈل کالونی میں اپنے والدین کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہ رہے تھے، بچوں کو پاکستان میں عید منانے کا شوق تھا بکرا عید منانے کیلیے خاص آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اگست کی تیز بارشوں میں اذہان کو پول سے کرنٹ لگ گیا، تقریباً عید سے دس دن قبل ہی میرا بچہ دنیا سے چلا گیا۔ حادثہ سے کچھ دن قبل دبئی چلا گیا تھا، اس واقعے کے دو کیسز کیے تھے 2018 میں معاوضے کا کیا جو کہ جیت گیا واقعے کو تقریباً ساڑھے سات سال بیت گئے ۔ والد نے کہا بہت خوش ہوں کہ عدلیہ نے انصاف کیا میں چاہتا ہوں، یہ اعلان مجھے تحریری صورت میں بھی دیا جائے، والد خلیق الدین نے کہا دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، اذہان دوسرے نمبر پر تھا ،پول کی تقریباً 44 کمپلینس کے باوجود کوئی کے الیکٹرک حکام سے نہیں آیا تھا میرے بچے کی موت کے آدھے گھنٹے میں گاڑی پہنچ گئی اور صحیح کر دیا، کیا کسی کی جان چلی جائے تب ہی کام کیا جائے گا؟کوئی کام کروانے کیلئے کسی کا مرنا ضروری ہے ؟خلیق الدین نے کہا ڈیڑھ سال تک میں اپنے دوسرے بچوں کی دیکھ بھال کرتا رہا کیوں کہ میری بیوی شدید صدمے میں تھی۔ اذہان ہونہار طالب علم تھا کبھی فیل نہیں ہوا والد نے اذہان کے آخری الفاظ یاد کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے، والد نے روتے ہوئے کہا اذہان نے آخری مرتبہ میرے دبئی جانے پر کہا "بابا مجھے چھوڑ کر مت جائیں، آپ مجھے سوٹ کیس میں چھپا کر لے جائیں اگر مجھے پتہ ہوتا کہ شہید ہوجائےگا میں اس کو اپنے ساتھ ضرور لے جاتا لیکن میں سمجھ نہیں پایا یہ میں اب مر کر ہی بھول سکتا ہوں”۔خلیق الدین صدیقی نے کہا میری اہلیہ کو سب سے زیادہ میری ضرورت تھی مگر میں اس وقت ساتھ نہیں تھا، ڈیڑھ سال کے ڈپریشن میں مبتلا تھیں تب میں بچوں کی دیکھ بھال کرتا تھا جن کے سہارے کی وجہ سے آج زندگی میں جینے کی امنگ ہے۔اذہان کے بڑے بھائی دانیال صدیقی نے بھی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ اذہان کو جانوروں سے بہت محبت تھی اس لیے خاص عید منانے ائے تھے ان اگست کی تیز بارشوں کے بعد سے اب کبھی بھی بارش ہوتی ہے والدہ باہر نہیں جانے دیتیں۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں کل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیزیز کے آخری دو میچوں کے لیے ڈراپ ہونے والے بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں 3 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ سینچورین اور دوسرا میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔
    پلیئنگ الیون پاکستان

    شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد عباس
    قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ اور فاسٹ باؤلنگ دونوں ٹیموں کے لیے میچ میں اہم کردار ادا کریں گی، دونوں ٹیموں نے ایک جیسے ٹیم کمبینیشن کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقہ کے پاس چار سیمرز ہیں، پچ کو دیکھتے ہوئے آپ کو اپنے فاسٹ باؤلرز پر بھروسہ کرنا ہوگا۔’

    پچ اور موسم کی صورتحال
    میچ میں مجموعی طور پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ دونوں ٹیموں نے پچ کے فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار ہونے کی وجہ سے چار، چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والی ٹی 20 سیزیز میں پروٹیز نے 0-2 صفر سے فتح حاصل کی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا تھا۔

  • بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

    بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

    بھارتی پنجابی گلوکار جیسی گِل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا، جس پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستان مداح سے فون پر بات کرنے کے دوران کیا۔جیسی گِل نے پاکستانی مداح لڑکی سے میزبان عمران اشرف کی مدد سے فون پر بات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شائقین عمران اشرف کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔عمران اشرف کے پروگرام میں ایک لڑکی ان کی اور جیسی گِل کی تصویر بنا کر لائی تھیں اور لڑکی کا دعویٰ تھا کہ وہ جیسی گل کی سب سے بڑی مداح ہیں۔پروگرام کے دوران لڑکی نے عمران اشرف سے درخواست کی کہ وہ ان کی فون پر جیسی گِل سے بات کروادیں۔لڑکی کی فرمائش پر عمران اشرف نے کہا کہ جیسی گِل ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان وقت کا فرق ہوتا ہے لیکن وہ انہیں فون کرکے کوشش کر سکتے ہیں۔بعد ازاں عمران اشرف نے اپنا فون اٹھاکر جیسی گِل کو کال ملائی اور بھارتی گلوکار نے ان کی کال اٹینڈ کرلی۔عمران اشرف نے بھارتی گلوکار سے پنجابی زبان میں بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان کی مداح لڑکی ان کے شو میں آئی ہوئی ہیں اور وہ ان سے بات کرنا چاہتی ہیں۔اس کے بعد عمران اشرف نے فون مداح لڑکی کو دیا، جس پر لڑکی جذباتی ہوکر رونے لگیں اور وہ جیسی گِل سے بات ہی نہیں کر پا رہی تھیں۔جیسی گِل نے لڑکی سے بھی پنجابی زبان میں بات کی اور بعد ازاں انہوں نے ہندی اور اردو زبان میں بات کرنا شروع کی اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جیسی گِل نے فون کال کے دوران عمران اشرف اور مداح لڑکی کو درخوست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بھی پوسٹ میں مینشن کریں۔فون کال کے دوران جیسی گِل نے مداح لڑکی کو خوش کرنے کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے مذکورہ اعلان حقیقتا کیا یا پھر مداح لڑکی کو خوش کرنے کے لیے انہوں ںے ایسا کہا۔

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

  • ہونڈا، نسان اور متسوبشی  نے ملکر کام کرنے کا اعلان کر دیا

    ہونڈا، نسان اور متسوبشی نے ملکر کام کرنے کا اعلان کر دیا

    ہونڈا، نسان اور متسوبشی نے عالمی مسابقت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہی ہولڈنگ کمپنی کے تحت شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ہونڈا اور نسان کے مشترکہ بیان کے مطابق، یہ اتحاد ان تینوں کمپنیوں کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی بننے کی راہ پر گامزن کرے گا۔یہ انضمام، جو اگست 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، ہونڈا اور نسان کے حالیہ تعاون پر مبنی ہے، جس میں زیرو ایمیشن اور خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔متسوبشی اور صارفین کے تجربے پر اس شراکت داری کے اثرات کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔ ہونڈا کے توشہیرو میبے نے زور دیا کہ ابھی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔تاہم، نسان کے سی ای او ماکوتو اُچیدا نے اس اتحاد کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ جدید مصنوعات فراہم کر سکتا ہے۔ لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ انضمام ٹیسلا اور BYD جیسے ای وی رہنماؤں کے ساتھ مقابلے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کو ‘مشرقی پاکستان’ قرار دے دیا

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

  • تربت میں بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی

    تربت میں بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی

    بلوچستان کے علاقے ضلع تربت میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابقاسسٹنٹ کمشنر دشت حمید کورائی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ گوادر اور تربت کے درمیانی علاقہ دشت کھڈان زریں بک میں پیش آیا، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد واپس اپنے کیمپ جا رہے تھے۔اسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام عرب شیوخ محفوظ رہے، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے ایک اور حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان عربوں کا تعلق قطری شاہی خاندان سے ہے، مزید کہا کہ دھماکے کے بعد انہیں ’اضافی سیکیورٹی‘ فراہم کی گئی۔کسی بھی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ قطری شاہی خاندان کے کون لوگ شکار کھیل رہے، قطر میں شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ کیا قطریوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں۔اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ خلیجی اشرافیہ میں سے شکار کے شوقین لوگ ہر موسم سرما میں بلوچستان کا سفر کرتے ہیں تاکہ نایاب تلور کا شکار کر سکیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس طویل عرصے سے پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ عرب ممالک کے امیر شہریوں کو تلور کے شکار کی اجازت دیتا ہے، جو ہر موسم سرما میں وسطی ایشیا سے ہزاروں کی تعداد میں ہجرت کرتے ہیں۔

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

  • چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز  کے نام

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز کے نام

    چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا۔

    فائنل میں اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخور کو 75 رنز سے شکست دی،اسٹالینز نے مارخور کو جیت کیلئے 200رنز کا ہدف دیا،یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم 124رنز ہی بنا سکی۔مارخور کی جانب سے فیضان نے 43 ،افتخار احمد نے 22رنز بنائے،محمد علی اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے سنچری بنائی،جہانداد خان 22،شعیب ملک 6رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،عاکف جاوید نے 2 ،نواز عمران جونئیر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،یاسر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسٹالینز اور مارخور نے بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان کرکٹ بورڈ بہترین انداز میں ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔محسن نقوی اور پوری ٹیم کو ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،چیمپئنز ٹی 20کپ کی طرح اور بھی ٹورنامنٹ کاانعقاد کرنا چاہیے۔چیمپئنز ٹی 20کپ کے انعقاد سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔اسٹالینز نے بہت بڑا ٹوٹل اسکورکر کے اس کو ڈیفنڈ کیا،یاسر نےاچھی اننگز کھیلی،حارث رؤف نے بھی اچھی بالنگ کی،ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔نئے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر کھیل سکیں ،پاکستان ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے،محسن نقوی نے اچھےسلیکٹرز کا پینل بنایا ہے،ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے جو ابھر کر سامنے آرہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں ،چیمپینز ٹرافی کے زیادہ تر میچز پاکستان میں ہوں گے ،پاکستان میں کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہاہے۔سیاست کا کھیل میں دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے،پاکستان میں آنے والی ٹیموں نے مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش کو ‘مشرقی پاکستان’ قرار دے دیا

    بہاولپور : ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

    کوئٹہ: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ، سپلائی معطل

  • ڈی جی رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ڈی جی رینجرز سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نےکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے یومِ قائد، اور کرسمس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے رینجرزکے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس نوقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈرز نے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نےمزار قائد سمیت صدر ٹاؤن میں واقع سینٹ پیٹرک چرچ ٹرینٹی کیتھیڈل چرچ اور دیگر مقامات کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا .اعلامیہ کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو بڑھائی جانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اوربین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ہدایات بھی رینجرز کمانڈرز کو دی گئی ہیں.

    فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • مسلح افواج کا بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین

    مسلح افواج کا بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین

    قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح کا افواج بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس قومی دن کے موقع پر ہم ان کے رہنما اصولوں "اتحاد، ایمان، اور تنظیم” پر اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائد اعظم کی پائیدار بصیرت اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، جن کی انتھک محنت نے قوم کو یکجا کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔اس کے علاوہ مسلح افواج نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ محبت، ہمدردی، اور امن کی ان آفاقی اقدار کا جشن مناتے ہیں جو اس موقع کی روح ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت، انصاف اور ہم آہنگی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی عوام اور وطن کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

    فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

  • سعوی عرب:سزائے موت رواں سال میں ریکارڈ اضافہ

    سعوی عرب:سزائے موت رواں سال میں ریکارڈ اضافہ

    سعوی عرب میں سزائے موت میں ریکارڈ اضافہ ہوا رواں برس 330 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 330 میں سے 100 سے زائد مجرمان غیر ملکی تھے جن کو سزائے موت دی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس سے قبل سال 2023 میں 172 اور سال 2022 میں یہ تعداد 196 تھی۔ یہ تعداد انسانی حقوق کی این جی او کے مطابق رپورٹ کی گئی ہے جس کی رائٹرز نے بھی تصدیق کی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کی وجہ سے سزائے موت دی گئی ہے ان میں زیادہ تر مجرم شام سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جن پر غیر مہلک دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکمران محمد بن سلمان نے 2022 میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں سرائے موت ختم کر دی گئی لیکن ان کے اس دعوے کے باوجود سزائے موت کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا، رواں برس سعودی عرب میں 330 افراد کو سزائے موت دی گئی جو گزشتہ کئی برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر