Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں

    سال 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 808 ارب 14 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی وصولیاں 808 ارب روپے سے زائد رہیں، اکتوبر سے دسمبر کا ڈیٹا آنا باقی ہے، جس سے سال کے اختتام تک بوجھ مزید بڑھ جائے گا.ذرائع کے مطابق جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 246 ارب 82 کروڑ روپے تھی، اپریل سے جون کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے تھی، جب کہ جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی آمدنی 261 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی وفاقی حکومت کے پاس رہتی ہے، جب کہ ایف بی آر کی آمدنی این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت
    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئندہ احکامات تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آئندہ احکامات تک صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے، بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر صوبائی سطح پر سیکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ملک بھر سے گڑھی خدا بخش کی جانب کثیر تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد کو سیکیورٹی اقدامات میں پیش نظر رکھا جائے جب کہ دیگر تمام صوبوں سے گڑھی خدا بخش آنے والے قافلوں کو ضلعی سطح پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ گڑھی خدا بخش و نوڈیرو کے روٹس سے تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے، پارکنگ کو ناصرف مناسب فاصلوں پر رکھنے بلکہ پارکنگ ایریا کی کڑی نگرانی بھی کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ گڑھی خدا بخش، نوڈیرو اور اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے، معلومات کے حصول اور فالو کرنے کے عمل کو بروقت اور مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک اشیاء، پارسل، بیگ وغیرہ یا لاوارث گاڑی اور موٹرسائیکل دکھائی دینے پر شہری فوری پولیس 15 پر اطلاع دیں۔

  • میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    میزائل حملےکے نتیجے میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ تباہ ہوا

    آذر بائیجان کا مسافر طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ میزائل سے ہی تباہ ہوا.آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ باکو سےچیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔ آذربائیجان کا مسافر طیارہ مبینہ طورپر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا،طیارہ سطح سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کانشانہ بنا۔ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے سے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے، پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی ناکام کوشش کی، تیسری بارلینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دوران پرواز دھماکے کی آواز سنی۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ چل بسے

  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے، مغربی ساحلی پٹی پر تین بندرگاہوں کے ساتھ حوثی گروپ سے جڑے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، حملے کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس بال بال بچ گئے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کا کہنا تھا کہ صنعا کے ہوائی اڈے اور ساحلی پٹی پر تین بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ حوثیوں سے جڑے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں میں فوجی تنصیبات، ہزیز اور راس کناتب میں بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔یمن کے صنعا ایئرپورٹ میں اسرائیلی دھماکوں کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی موجود تھے۔یمن کے صحافی حسین ال بخیتی نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ دارالحکومت صنعا میں ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں اسرائیل نے کنٹرول ٹاورز کو نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یمن اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بڑی کارروائی کرے گا۔دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ وہ اور ان کے اقوام متحدہ کے ساتھی صنعا ایئرپورٹ پر موجود تھے، جب اسے اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ حملے سے ہمارے جہاز کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر موجود 2 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔’

    سردار پبلی کیشن کی تیسری پنجابی ادبی کانفرنس

    خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

  • پاراچنار میں سڑکوں کی بندش کےخلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری

    پاراچنار میں سڑکوں کی بندش کےخلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری

    صوبہ خیرپختونخوا کے شہر پارا چنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم ایجنسی نے کہا کہ قیام امن اور عوامی مشکلات میں کمی کے لیے گرینڈ جرگے کے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب پارا چنار میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی اور لاہور میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے ۔تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث 100 سے زائد بچے دم توڑچکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص کردیا گیا۔این ڈی ایم اے کا پاراچنار میں دوائیں پہنچانے کے لیے ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔وزیراعظم نے باور کرایا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دی تھی اور زمینی راستے کی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس بنانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔صوبائی کابینہ نے واضح کیا تھا کہ کُرم میں صورتحال معمول پر آنے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کشیدگی کے باعث متاثرہ افراد سے مالی تعاون جاری رکھا جائے گا، جب کہ فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔

    تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، سرد اور خشک موسم متوقع

    محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

  • گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    گوگل والٹ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گوگل والٹ کی پاکستان سروسز دستیاب نہیں تھیں لیکن اب کمپنی نے پاکستان اور مصر سمیت متعدد ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے مطابق پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت مزید 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سہولیات شروع کی جائیں گی۔پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولیت آئندہ ماہ جنوری میں شروع کی جائیں گی، یعنی گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دیا جائے گا۔گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کا نظام ہے، جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کرسکیں گے۔مذکورہ نظام اور ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہے جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتی۔گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں، ہر خریداری کو منفرد کوڈ بھیج کر والٹ کو استعمال کرنے اور پیمنٹ انفارمیشن کو پروسیس کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے تو بھی وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبیٹ یا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

  • تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی،  سرد اور خشک موسم متوقع

    تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، سرد اور خشک موسم متوقع

    شہرمیں یخ بستہ شمال مشرقی ہوائوں کی رفتاربڑھ گئی،30.6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے دن بھر ہوائیں چلیں،کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.7 ڈگری گرگیا، جمعرات کو بھی تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کودوسرے روزبھی شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلیں، ہوائوں کی رفتارمیں گذشتہ روزکے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوا، بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی جانب سے چلنے والی ہواں کی زیادہ سے زیادہ رفتار30.6 کلومیٹر(17ناٹیکل مائلز)فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔معمول سے تیزیخ بستہ ہوائیں چلنیکے سبب شہرکا پارہ گذشتہ روزکیمقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پرواقع ویدراسٹیشن پرکم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضاں پرچھانے والی ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹرریکارڈ ہوئی،ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق موسم اگلے چندروزکے دوران سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے، جمعرات کو کبھی کبھارتیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند

    مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

  • محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں،آئی جی سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت علی کھتیان ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر تعینات،ڈاکٹر سیدقمر عباس رضوی ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل،،سید محمد علی رضا ایس ایس پی ریپیڈ رسپانس فورس (RRF) الفلاح بیس،سہائے عزیز ایس ایس پی ٹریفک ضلع جنوبی،فرح امبرین وائس پرنسپل(SBB _EPTC) رزاق آباد تعینات کردیاگیاجبکہ نہیں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی ٹریفک کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔سعادت علی یاسین کو اے آئی جی فرانزک ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم جمالی ایس پی پرنسپل ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعیدآباد،عابد حسین قائم خانی اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ،علی انور سومرو ایس پی وائس پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد تعینات کیاگیاہے

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند

    مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

  • موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی  تک  دھند  کے باعث بند

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

    مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

  • مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش پرمزار قائد پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنرسندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرکےکہا کہ وزیراعظم سےجب بات کریں تو کراچی کے لیے بھی فنڈ ریلیز کروائیں، گورنرسندھ نے جواب میں کہا کہ کراچی میرا شہرہے،اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے،آپ صرف کراچی کی بات کررہے ہیں آپ پورے سندھ کے گورنرہیں۔وزیراعلی کے جواب پرگورنر سندھ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی اورپورے سندھ کا گورنر ہوں،اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے کے فورمنصوبے اوربی آر ٹی منصوبےسمیت بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا