بلوچستان کے وفاقی وزیر، جام کمال خان، نے حالیہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اپنے موقف کو واضح کیا۔ اس بیان کے بعد میڈیا میں جو خبریں گردش کر رہی تھیں، ان میں وزیر موصوف کے خیالات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے بجٹ سے متعلق جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جام کمال خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ پر کوئی تنقید نہیں کی تھی۔ بلکہ انہوں نے بلوچستان کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مختص فنڈز کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جام کمال نے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی موجودہ تقسیم کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے تھے اور اس عمل میں شفافیت اور احتساب کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کے بیان نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی تھی، جس میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 5 جولائی 2024ء کو ایک خبر میں وفاقی وزیر جام کمال خان کے وفاقی بجٹ 2024-25ء کے بارے میں بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق، جام کمال کا مقصد بلوچستان کے عوام کے لیے مختص فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانا تھا اور ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید کریں۔جام کمال خان کے اس وضاحتی بیان کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ عوام اور میڈیا ان کے اصل موقف کو سمجھیں گے اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور احتساب کی اہمیت پر توجہ دیں گے۔
Author: صدف ابرار
-

جام کمال خان کی پی ایس ڈی پی فنڈز کی تقسیم پر وضاحت
-

پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ: 22 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے
پاکستان ریلوے نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 22 مسافر ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت متعدد مشہور ٹرینیں جیسے قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔ خاص طور پر، کوئٹہ سے کراچی تک چلنے والی واحد ٹرین بولان میل بھی اس فہرست میں شامل ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد یکم اگست کی صبح 11 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق، ٹرینوں کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری کی ٹرینوں کے لیے 5 ملین روپے، جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کے لیے 2 ملین روپے کی سکیورٹی مقرر کی گئی ہے۔یہ اقدام پاکستان ریلوے کی جانب سے اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور مالی استحکام حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گی بلکہ ریلوے کے نظام میں بھی بہتری آئے گی -

میانوالی پولیس کا اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر چھاپہ
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر نا ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے۔ پولیس نے چھاپہ عمر ایوب کی ایف 10 والی رہائش گاہ پر مارا، پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں ۔سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عمر ایوب نے اپنے سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔
-

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جاری سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جاری سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 9 جولائی کو ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پرمبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل، ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندارپیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن عدلیہ کی آزادی،خودمختاری پرمکمل یقین رکھتی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری مبینہ طور جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف جامعہ کراچی نے اپنے خطوط میں کیا۔
-

کے پی صوبائی حکومت کا بڑا اقدام: محرم اور مون سون کے لیے خصوصی فنڈز جاری
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے صوبے میں مختلف شعبوں کے لیے مالی امداد کے اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے موسم برسات اور محرم الحرام کی تیاریوں کے لیے کئی اربوں روپے مختص کیے ہیں۔مشیر خزانہ کے مطابق، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے دیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کی مناسبت سے ریسکیو 1122 کو 15.5 ملین روپے اور پولیس کو 162 ملین روپے کی اضافی گرانٹ دی گئی ہے۔
مزمل اسلم نے یہ بھی بتایا کہ کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنرز کو 70 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ڈی ایم اے کو مون سون سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے 1250 ملین روپے دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر، محرم الحرام کی سیکیورٹی اور مون سون بارشوں سے متعلقہ اقدامات کے لیے تقریباً 1870 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔مشیر خزانہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے جلد ہی ایک خوشخبری سنائی جائے گی۔ یہ اعلانات صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کی -

علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔ پرویز خٹک
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا کوئی بھی ہوں گواہی کے لئے بلایا گیا تو حق کی گواہی دونگا، جو دیکھا ہے جو میرے سامنے واقعات پیش آئے سب بتانے کے لئے تیار ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصے تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علی امین بڑکیاں مارتے رہتے ہیں ، قانون کے مطابق مقابلہ کیا۔ نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اعلیٰ خیبرپخٹونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہوں یا کوئی بھی ہوں، گواہی کے لیے بلایا گیا تو حق کی گواہی دوں گا، جو دیکھا ہے، جو میرے سامنے واقعات پیش آئے ہیں، سب بتانے کے لیے تیار ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہیئے۔پرویز خٹک نے بتایا کہ میں اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہ پہلے ڈرا ہوں نہ اب ڈرتا ہوں، نیب کے نوٹس ملتے آئے ہیں، قانون کے مطابق مقابلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔ -

بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں بارشوں نے تباہی مچا دی،
بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں جاری بارشوں کے باعث حالیہ مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بہار میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔راجستھان اور یو پی سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔راجستھان میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، ممبئی میں بارشوں کے باعث مقامی ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔آسام اور ہماچل پردیش میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیپال میں مون سون کی مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔دریاؤں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ، 12 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔نیپال میں وسطِ جون سے اب تک جاری بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ادھر بنگلادیش میں رواں ہفتے بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ تیار رہنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیئے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔ -

لاہور : بڑے قبر پر 1500 جبکہ چھوٹے قبر پر 1000 روپے ٹیکس لگانے کی تیاری
لاہور میں قبر پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کر دی گئی، میڑوپولٹن کارپوریشن لاہور کے اند جتنے قبرستان آتے ہے ان پہ ٹیکس لاگو کرنے کے لئے اپرول سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطا بق بڑ ے قبر پر 1500 جبکہ چھوٹے کے قبر پر 1000 روپے ٹیکس مقرر کرنے کی تجویز پیس کر دی گئی ہے ، عموماً لوگوں کو تدفین کے دوران عام طور پر کرایہ سمیت 10،000 تک کا خرچا ادا کرنا پڑتا ہے، لیکن اب قبروں پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اسکے علاوہ تمام قبرستانوں کا ریکارڈ بنا کے بھیج دیا گیا ہے جسکے لئے کمیٹی بنائی جائے گی اور ایک چئیر مین ہو گا ، جس میں تدفین کے وقت کا تعین اور دورانیہ مقرر کیا جائے گا کہ کس وقت تدفین ہو گی اور کس وقت لوگ اپنے پیاروں کے قبروں پر فاتحہ پڑھنے آسکتے ہے،
-

بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے،لیاقت بلوچ
نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے۔نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلزمیں اضافی یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ عوام، تاجر، صنعت کار، ملازم پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ہو گا۔نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرنے ہوں گے۔