چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔ آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے عزم استحکام پر تنقید اور بلاجواز قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں بعض حلقوں کی جانب سے عزم استحکام پر تنقید اور بلاجواز قیاس آرائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔
کانفرنس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ’عزمِ استحکام‘ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ فورم نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں ’عزمِ استحکام‘ کو اہم قدم قرار دیا۔فورم نے امن و استحکام کے لیے شہدا، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا ہے۔کورکمانڈرز نے ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ’عزمِ استحکام‘ دہشتگردی اورغیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لیے وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا۔
فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ جبکہ کانفرنس کے شرکا نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اس کے علاوہ فورم نے کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے۔
Author: صدف ابرار
-

پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے،جنرل سید عاصم منیر
-

عوامی فیصلے وہی کرتےہیں جن کوعوام کا اعتماد حاصل ہو،حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران سب کچھ آئی ایم ایف کےکہنےپرکرتےہیں، پہلےاپوزیشن کہتی تھی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکمران تب کہتےتھے نہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں ہے جبکہ وزیراعظم نےاسمبلی فلورپرکہا بجٹ آئی ایم ایف کےکہنےپربنایا۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ آئی ایم ایف والے ان پر دباؤ کیوں نہیں ڈالتے، جب کہ یہ بھی کہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگایا اورٹیکس پروگرام میں شامل نہیں کیا ، جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساکھ ہے کہ وہ فیصلے کریں، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے وہی کرتےہیں جن کوعوام کا اعتماد حاصل ہو،فارم47کی پیداوارحکومت کی کوئی ساتھ نہیں،آئی ایم ایف اگر ایسا ادارہ ہے جس کے کہنے پر یہ سب کرتے ہیں تو وہ بھی کریں جو وہ ہلکے سے کہتے ہیں کہ مراعات کم کرو وہ نہیں کرتے۔امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ایسے چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر عوام حد سے باہر نکل گئے اور ملک میں کوئی انارکی پھیل گئی تو یہ کیا کریں گے۔
-

ناراض اراکین کا بانی تحریک انصاف کوخط لکھنےکافیصلہ
پی ٹی آئی میں اختلافات اورملاقات نہ ہونےپرناراض اراکین نےبانی تحریک انصاف کوخط لکھنےکافیصلہ کیاہے۔ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے سامنے خط کے ذریعے اپنے تحفظات رکھیں گے۔ پارلیمان میں کمیٹیوں سمیت احتجاج پر اپنا موقف بانی کے سامنے رکھا جائے گاذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے حوالےسے بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سیاسی و کور کمیٹی کے مشورے کے بغیر ہونے والے تمام فیصلوں کو خط میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق خط لکھنے والے ممبران کا موقف ہےکہ پارٹی قیادت کی خرابیوں کا ذکر کرنے والوں کو شوکاز کے ذریعے خاموش کروایا جاتا ہے۔پارٹی قیادت کے غلط فیصلوں پر رائے سے ممبران کو روکنا جمہوری عمل نہیں۔شبلی فراز کے حکم پر وکلاء ٹیم قیادت کے پیغام یا قیادت تک مکمل پیغام نہیں پہنچنے دیتی۔سینئر رہنماء وکلا ٹیم کے ہمراہ کور کمیٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔کور کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور سیاسی کمیٹی میں فیصلوں پر تحفظات کو خط میں شامل کیا جائےگا۔ -

بجلی کے کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار، کروڑوں روپے جرمانہ عائد
بجلی کے کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار نکلیں، نیپرا نے بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کو 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں لیسکو، پیسکو، فیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں 70 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 46 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازم تھے جبکہ 24 شہری کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔
نیپرا نے لیسکو کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا، لیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ نیپرا نے سیپکو کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا، سیپکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 9 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے. فیسکو کو نیپرا نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا، فیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے جواب کو مسترد کر دیا، کمپنیوں کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے اور ہر خاندان کو ایک نوکری دینے کا حکم دے دیا -

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے منصوبوں سے پیسے منتقل کر کے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں، غریبوں کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ان کے حق کے لیے کھڑی رہوں گی۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ سے 500 یونٹس والے صارفین کو سولر کے لیے بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت 200 سے 500 یونٹس کے صارفین کو سولر لگانے کے لیے 75 فیصد تک رقم ادا کرے گی۔
-

پی ٹی آئی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کارکن رضوان احمد کو گرفتار کر لیا گیا، روف حسن
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کارکن رضوان احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ آخری اطلاعات کے مطابق وہ ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، رضوان احمد کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے، ساڑھے 3 مہینے کی جدوجہد کے بعد عدالتی حکم کی بنیاد پر 6 جولائی کو جلسے کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تھا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن رضوان احمد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بہت کوششوں کے بعد گزشتہ روز جلسے کا این او سی مل ملا تھا، رات کو جلسہ گاہ میں کچھ کام شروع کروایا تھا لیکن آج صبح وہاں کام کرنے والے کرین آپریٹر کو اغوا کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رضوان احمد دفتر آنے کے لیے گھر سے نکلے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہیں، آخری بار انہیں گاڑی میں روات کے قریب دیکھا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے متعدد اہلکار جلسہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں اور دیگر ورکرز کو کام کرنے سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ریاستی جبر، ظلم اور فسطایت کے سامنے ہم گھٹنے ٹیک دیں تو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس ریاستی فسطایت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے این او سی دینے پر راضی نہیں تھی، عدالتی احکامات پر این او سی ملا تو اب ریاستی فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ریاستی اداروں کے استعمال کے ذریعے کوشش کی جارہی ہے کہ ہم کل وہاں اپنا جلسہ نہ کریں۔رؤف حسن نے واضح کیا کہ ہم اسٹیج بناسکے یا نہیں، ہمیں بجلی کی سہولت ملے یا نہ ملے، ہم جلسہ کل ہر صورت میں کریں گے، ہم سب کو گرفتار بھی کرلیں ہم تب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی تحریک کا آغاز ہے جسے ہم کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، اس کو جاری و ساری رکھیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔ -

وفاقی دار الحکومت میں مون سون بارشوں کا آغاز،تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش
وفاقی دار الحکومت میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا، ممکنہ طغیانی، سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری متعلقہ ایریا کی نگرانی کے احکامات جاری کر دیئے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے اطراف الرٹ جاری کرکے پابندی عائد کر دی گئی، کچی آبادیوں میں کوئیک رسپانس کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی عملہ بھی 24 گھنٹے الرٹ رہے اور فیلڈ میں حاضری یقینی بنائے، بارش کے دوران پانی جمع ہونے اور فوری انخلا نہ ہونے پر متعلقہ ٹیم ذمہ دار ہو گی، ایمرجنسی کال کی صورتحال میں فوری طور پر موقع پر پہنچنا بھی لازمی ہو گا۔دوسری جانب تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہواؤں اور بارش سے وفاقی دار الحکومت کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
-

رجیم چینج آپریشن کے دوران ملک کو نقصان پہنچانے والوں میں سے ایک فواد چوہدری بھی تھا ، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا ہے فواد چوہدری اور شیخ رشید ایک ہی راستے کے مسافر ہیں، فواد چوہدری سے میرا کوئی جھگڑا نہیں وہ حضرت خود میرے خلاف میڈیا پر بیان دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں خان صاحب نے خود مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن کے دوران جن لوگوں نے اپنے دوہرے کردار کی وجہ سے شدید نقصان پہنچایا ان میں ایک یہ فواد چوہدری بھی شامل ہے، ’رجیم چینج آپریشن کے وقت وہ باجوہ صاحب کے انتہائی خاص مقربین میں سے تھا‘۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری جو کہتے پھر رہے ہیں کہ انہوں نے خان صاحب کے کہنے پر علیم خان کو جوائن کیا تو یہ سراسر جھوٹ ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری اور کچھ بیرون ملک صحافیوں کو شاید یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنائیں اور ان کی ساکھ کو مشکوک کریں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی جہلم کی تمام لیڈرشپ، ایم این ایز، ایم پی ایزا کونسلرز، اور پوری پارٹی کے تمام آفس بئیررز نے لکھ کر دیا کہ فواد چوہدری پارٹی میں آئے گا تو سب پارٹی سے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ پی ٹی آئی اور اس کے لوگوں پر تنقید کریں، وہ اس وقت پی ٹی آئی سے چلے گئے تھے جب وہ علیم خان اور دیگر کے ساتھ جمگٹھے میں نظر آرہے تھے، یہ وہ وقت تھا جب پی ٹی آئی کو حوصلے کی ضرورت تھی، ورکر لیڈرشپ کی طرف دیکھ رہے تھے اور آپ جیسے لوگ بھاگ رہے تھے، ان اعمال اور افعال نے ورکرز کا حوصلہ توڑا۔انہوں نے کہا کہ اگر فواد چوہدری کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ظلم ہوا ہے تو انہیں چاہئیے تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اعتماد میں لے کر اپنی فریاد ان کو بتاتے، شاید انصاف کی بنیاد پر ہم بھی ان کا ساتھ دیتے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری فرمائشی گرفتار ہوئے ہیں، ان پر کیسز کیا ہیں، بکریاں چوری کیں، بھینسیں چوری کیں، چارپائیاں اٹھا لیں، یہ فرمائیشی مقدمے تھے جو انہوں نے خود پر بنوائے، یہ سارا راستہ تھا پی ٹی آئی میں واپس آنے کا، رؤف حسن صاحب نے درست کہا ہے کہ انہیں وی آئی پی جیلوں میں رکھا گیا، نظام دین کا شکار بننے والوں کی حالت شہریار آفریدی جیسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی سے واپس گئے بالخصوص فواد چودری جیسے افراد، اگر خان بھی انہیں واپس لانا چاہتا ہے تو پارٹی مکمل طور پر مزاحمت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر فواد چوہدری پی ٹی آئی میں آتے ہیں تو پھر علی زیدی کیوں نہ آئیں، عمران اسماعیل، محمود خان اور پرویز خٹک کیوں نہ آئیں، کیونکہ سب کا ایک جیسا کردار اور افعال ہیں، اگر راستہ کھلے گا تو سب کیلئے کھلے گا، لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بھی ورکر ایسا کوئی بھی فیصلہ عقلی طور پر ماننے کو تیار نہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس جا رہا ہوں، مجھے گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں، میں پاکستان جاتے ہی خان صاحب سے ملاقات کروں گا اور خان صاحب کی جو خواہش ہے کہ قیادت متحد ہوجائے میں اس کا احترام کروں گا، لیکن ساتھ ہی اپنے تحفظات خان صاحب کو ضرور بتاؤں گا۔
-

ایک دن پہلے پنجاب میں ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے پھر وزیراعظم کہتے ہیں ملنا چاہتے ہیں،شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ چائے بھی نہ پی جائے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت تو دور کی بات ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 5 دن سے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل اہلکار کہتے ہیں ہمیں پیچھے سے حکم ہے تو کس کا حکم ہے؟ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جماعت کی حکومت ہے پھر ہم سے یہ کس خیر کی توقع کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملا رہے ہیں، دوسری طرف کارکنوں پر تشدد کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کے لچھن ایسے نہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی جائے، اے پی سی تو دور کی بات، وزیراعظم اٹھ کر جاتے ہیں اپوزیشن لیڈر سے ایسے ہاتھ ملا تے ہیں جیسے مشرف نے واجپائی سے ہاتھ ملایا تھا۔ شیخ وقاص نے مزید کہا کہ ایک دن پہلے پنجاب میں ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے پھر وزیراعظم کہتے ہیں ملنا چاہتے ہیں، آج کل یہ رنگ بازیاں نہیں چلتیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حیران ہوں الیکشن کمیشن کی ساری غلطیوں کا فائدہ ن لیگ کو ہی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، بچوں خواتین کو قتل کر رہا ہے اور ہم مسلمان صرف بات کر رہے ہیں۔ -

ملک بھر میں کل پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی، اوگرا
پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کل پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔ اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی وافرمقدارموجودہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیزپیٹرول پمپس بھی کھلےرکھیں۔
یاد رہے کہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں، حکومت سےبارہا مطالبہ کیا کہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔