Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، وفاقی وزیرداخلہ

    پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، وفاقی وزیرداخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جسکی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔
    محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے، پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹیڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اووربلنگ سے انکی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، پروٹیکٹیڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

  • حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج حوالدار لالک جان شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، 25 برس قبل حوالدار لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری سے جنگ کارگل میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جوانمردی سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کےلیے جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے۔قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

  • قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم شہباز شریف

    قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے کہا کہ بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہءِ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کراچی پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

  • عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے ،ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، بیرسٹر محمد علی سیف

    عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے ،ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، بیرسٹر محمد علی سیف

    خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو عنقریب اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد میں کل پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور غیرآئینی ہے، اسلام آباد جلسے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 کی حکومت اور ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان نے جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
    ان کا مزید کہنا ہے کہ مارچ ہوا تو وزیراعلیٰ کے پی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کی شکایت اور سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔

  • دہشت گردی کے مسئلے پے بانی پی ٹی آئی متفق ہے،انتظار پنجوتھا

    دہشت گردی کے مسئلے پے بانی پی ٹی آئی متفق ہے،انتظار پنجوتھا

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ قومی ہے، ہماری پارٹی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں جائے گی۔
    کہ عمران خان نے کہہ دیا کہ مذاکرات کےلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی بامعنی بات چیت اب تک نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا جیل میں جو سہولیات نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ملی تھیں، وہ مجھے نہیں ملیں۔وکیل انتظار پنجوتھانے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے بتایا کہ فارم 47 کی حکومت سے کیا بات کریں؟ یہ اپنی حکومت خود گرائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی بات کی ہے۔

  • مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔  شاہد خاقان عباسی

    مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل ایک بجے اسلام آباد میں پروگرام رکھا ہے جس میں ’عوام پاکستان پارٹی‘ لانچ کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری کوئی ذاتی جماعت نہیں ہے، یہ ایک سوچ پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پارٹی لانچ کرنے کے لیے مشاورت ہوتی رہتی تھی۔ مصطفی نواز کھوکھر جلد ہی ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہماری پارٹی کا حصہ ہوں گے، ہم نے جماعت بناتے وقت افراد اکٹھے نہیں کیے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے جماعت میں شمولیت کے لیے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا، جو بھی ہماری سوچ سے مطابقت رکھے گا ہم اس کے ساتھ چل سکتے ہیں۔
    شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا نظریہ ووٹ کو عزت دو کا تھا جب وہ اس سے ہٹ گئی تو میں نے ساتھ چھوڑ دیا۔ ’یہ ملک کبھی آئین کے تحت چلا ہی نہیں‘۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہے، اور 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔

  • پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن اورحکومت کےمابین مذاکرات کامیاب

    پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن اورحکومت کےمابین مذاکرات کامیاب

    پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن اورحکومت کےمابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ر ہنماپیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کاکہناتھاکہ انکم ٹیکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے،فنانس ایکٹ 2024 کے سیکشن 136 ایچ سے پٹرولیم ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا تھا،سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کے دائرہ کار میں آتا ہے،آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آوٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔
    نعمان بٹ کامزیدکہناتھاکہ چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا کے شکر گزار ہیں،سمیع خان گروپ نے ملک میں ہڑتال کی کال دے کر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کیا، سمیع خان نے ذاتی مفادات کے تحت ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، ہڑتال کی خودساختہ کال سے کئی ڈیلرز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا،موجودہ صورتحال کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ہڑتال کی کال لی ضرورت نہیں تھی۔ حکومت نےبجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرزکےلئےایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگایاہےجس کی بنیادپرپیٹرولیم ڈیلرزنے5جولائی کی صبح 6بجےسےہڑتال کااعلان کیاتھا۔جس پراب حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئےہیں۔

    ر

  • پی ٹی آئی کا ہر صورت کل جلسہ کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا ہر صورت کل جلسہ کرنے کا اعلان

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ ہر صورت ہوگا، کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہوگا۔ عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی، ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت کو خوف ہے اور وہی یہ سب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جلسہ کریں گے، ہم فیلڈ کے لوگ ہیں ہمیں جلسہ کرنا آتا ہے۔ مانسہرہ کے جلسے سے آرہا ہوں معلوم ہوا این او سی کینسل کی گئی ہے۔ ہم تیاریاں کر رہے ہیں جلسے کے لیے ورکر جمع ہوں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکیورٹی خدشات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےاعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعت کا کوئی بھی نمائندہ دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔
    اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں جلسے سے متعلقہ درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈی سی کی طرف سے دی گئی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں ازسر نو جائزہ لیا گیا چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام اور دیگر سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئی۔اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی طرف سے جاری کردہ جلسے کا این او سی معطل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں امنِ عامہ برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

  • بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

    بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

    مہنگائی سےستائےشہریوں کیلئے ایک اوربُری خبر، حکومت نےمہنگی بجلی مزیدمہنگی کردی۔ بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومت نےبجٹ میں بےشمارٹیکسزلگائےجن کےبعدمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیا۔مہنگائی سے ستائے شہریوں کیلئے بُری خبرحکومت نےبجلی مزیدمہنگی کردی۔گزشتہ روزحکومت نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 تک کااضافہ کیاتھاجبکہ اس کےبعدآج پھربجلی مزید مہنگی کردی گئی۔