Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

    زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ،مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

    زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیامالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار میں اضافہ ہوا ہے اور اس میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

  • الیکشن کمیشن کا بھی انتخابات 90 روز میں نہ کرانے میں کردار ہے، بیرسٹر علی ظفر

    الیکشن کمیشن کا بھی انتخابات 90 روز میں نہ کرانے میں کردار ہے، بیرسٹر علی ظفر

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کسی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے نہیں کہا کہ ججز دستیاب نہیں ہیں، سینیٹ اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے اینوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ بل میں ترمیم عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے۔انہوں نے ایوان میں الجہاد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلڈوزنگ سے ایوان کی وقعت ختم ہو رہی ہے، نوے روز میں الیکشن کرانے سے حکومت نے روکا، عدالتی حکم پر بھی الیکشنز 90 روز میں نہیں کرائے گئے، الیکشن کمیشن کا بھی انتخابات 90 روز میں نہ کرانے میں کردار ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس قانون کے تحت ججز سے کیسز واپس لینا چاہتے ہیں، ایگزیکٹو اور عدلیہ کو آئین نے الگ الگ بنایا ہے، ٹریبونل بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جارہا ہے، اپنی مرضی کے فیصلے اور غیر منتخب لوگوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے عدلیہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ نے کہاں آپ سے مدد مانگی؟ الیکشن کمیشن کی مدد کے لئے سینیٹ کو استعمال نہ کریں، یہ رویہ اور قانون سازی ناقابل قبول ہے۔

  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر سے ناکام

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر سے ناکام

    ایک طرف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے تو دوسری جانب پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں، حکومت سےبارہامطالبہ کیاکہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر سے ناکام ہو گئے ہیں، پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
    گزشتہ روز بھی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں، لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا سکا تھا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے، 4 جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں، کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری رہے گی، موجودہ صورت حال میں سپلائی بند کرنے کا سوچ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ میں میٹروبس سمیت مختلف پر اجیکٹس کے لئےفوری اقدامات  کاحکم

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ میں میٹروبس سمیت مختلف پر اجیکٹس کے لئےفوری اقدامات کاحکم

    وزیراعلیٰ مریم نوازنےگوجرانوالہ میں میٹروبس پراجیکٹ کےلئےفوری اقدامات کاحکم دیامریم نوازنےگوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاحکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نےشہر میں سرکاری سطح پر پہلا سٹیٹ آف آرٹ کارڈیک ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔کارڈیک سرجری اور کیتھ لیب بھی فراہم کی جائے گی ،پیڈز اور برن یونٹ بھی قائم ہوں گے ،نگار چوک سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کےگوجرانوالہ میں پارکس بنائی جائیں،گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی بیوٹی فیکیشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔گوجرانوالہ میں فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

    گوجرنوالہ میں واسا کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیاگیا،ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا،گوجرانوالہ میں خواتین کی ہیلپ کے لئے "پنک وہیل ” پراجیکٹ پولیس سے متعلق خواتین کی شکایات پر لیڈیز پولیس پنک بائیک پر فوراً پہنچیں گی۔وزیراعلیٰ نےمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیا ضروریہ کےنرخ نیچے لانے کی ہدایت کی۔
    مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہات میں باقاعدہ صفائی اور روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے۔ مون سون کے دوران بارش کے پانی کا جلد اخراج یقینی بنایا جائے ۔ کسی کو بےروزگار نہ کریں،ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائڈ پر کھڑا کیا جائے۔ واٹر فلٹریشن ، سٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں ۔ گوجرانوالہ میں ڈرگز کے سدباب کے لئے آپریشن جاری رکھا جائے ۔محرم الحرام میں سبیل اور کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے گا ۔ ورچوئل پولیس سٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔ارکان اسمبلی نے مسائل ، تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تجاویز نوٹ کیں اور عملدرآمد کے احکامات جاری کئیے۔
    وزیر اعلیٰ مریم نوازکوگوجرانوالہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ، میسر مونسپل سروسز سے آگاہ کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سی ایم اینی شیٹیو پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ،مریم نوازکو گوجرانوالہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، خرم دستگیر خان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم کا وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی۔بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہوگی اور عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

  • پی سی بی کاقومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ

    پی سی بی کاقومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے۔اس کے علاوہ پی سی بی نے ثقلین مشتاق، یونس خان، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے کہنا ہے کہ پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بناسکتا ہے۔ مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

  • ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد: سینکڑوں گرفتار

    ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد: سینکڑوں گرفتار

    ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 470 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تشدد اس وقت بھڑکا جب ایک شامی شخص کو 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔واقعات کی ابتدا صوبہ قیصری سے ہوئی، جہاں مقامی افراد نے شامی پناہ گزینوں کے گھروں، کاروباری مراکز اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ تشدد جلد ہی دیگر صوبوں میں بھی پھیل گیا۔اس کے ردعمل میں، شام کے شمال مغربی علاقوں میں، جو ترکی کی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول ہیں، انتقامی مظاہرے شروع ہو گئے۔ سیکڑوں شامی مظاہرین، جن میں سے کچھ مسلح تھے، سڑکوں پر نکل آئے۔ کچھ نے ترکی کے جھنڈے پھاڑے اور ٹرکوں پر پتھراؤ کیا۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب ترک محافظوں اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے یہ واقعات ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کی موجودگی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ حکام کو اب ایک طرف امن و امان کی بحالی اور دوسری جانب پناہ گزینوں کے تحفظ کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

    ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

    ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کاکہنا ہےکہ پہلی بار کالا پل شیخ البندی ایبٹ آباد اور جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو ملنےکی تصدیق ہوئی۔اس کے علاوہ اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جب کہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں کراچی، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ حکام کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے اور اب تک 8 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں کو غیر منصفانہ قرار دیا

    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں کو غیر منصفانہ قرار دیا

    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نرخ بجلی کی پیداواری لاگت کے مقابلے میں واضح طور پر غیر منصفانہ ہیں۔مزمل اسلم کے مطابق، بجلی کی پیداواری قیمت 4 کلو واٹ فی ڈالر ہے، جبکہ فروخت کی قیمت صرف 3 کلو واٹ فی ڈالر ہے۔ اس کے باوجود، پاکستان میں صارفین کو بجلی کی قیمت پیداواری لاگت سے 8 گنا زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اضافی قیمت تقسیم کار کمپنیوں، نقصانات، ٹیکس اور سبسڈی میں جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے نرخ عام صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو جائیں گے۔
    مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں، زیادہ آمدنی والے لوگ شمسی توانائی یا بجلی کے دیگر متبادل ذرائع کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔اخراجات اور آمدنی کے تناسب کی بات کرتے ہوئے، مشیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان رہنے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک بن چکا ہے۔ ملک بجلی کے شعبے میں مالی مشکلات اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دوچار ہے۔ حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے

  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری کو دورے کے دوران امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔