Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں کو غیر منصفانہ قرار دیا

    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں کو غیر منصفانہ قرار دیا

    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نرخ بجلی کی پیداواری لاگت کے مقابلے میں واضح طور پر غیر منصفانہ ہیں۔مزمل اسلم کے مطابق، بجلی کی پیداواری قیمت 4 کلو واٹ فی ڈالر ہے، جبکہ فروخت کی قیمت صرف 3 کلو واٹ فی ڈالر ہے۔ اس کے باوجود، پاکستان میں صارفین کو بجلی کی قیمت پیداواری لاگت سے 8 گنا زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اضافی قیمت تقسیم کار کمپنیوں، نقصانات، ٹیکس اور سبسڈی میں جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے نرخ عام صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو جائیں گے۔
    مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں، زیادہ آمدنی والے لوگ شمسی توانائی یا بجلی کے دیگر متبادل ذرائع کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔اخراجات اور آمدنی کے تناسب کی بات کرتے ہوئے، مشیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان رہنے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک بن چکا ہے۔ ملک بجلی کے شعبے میں مالی مشکلات اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دوچار ہے۔ حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے

  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری کو دورے کے دوران امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

  • کے پی :سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد

    کے پی :سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد

    خیبر پختونخوا میں سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی۔خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے نظم و ضبط کے اصول جاری کر دیے، محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط کےلیے وضع کردہ رہنما اصولوں کی منظوری خیبر پختونخوا کابینہ نے دی ہے۔
    مراسلے میں کہا گیا کہ پراجیکٹ ملازمین کے کانٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے، محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔جس میں کہا گیا کہ اسامیوں کی تخلیق میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیس ٹو کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں، ایمبولنس، فائر ٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اور مشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔

  • پاک فوج سکیورٹی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، پیغام پاکستان کو عام کرنے کا وقت ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    پاک فوج سکیورٹی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، پیغام پاکستان کو عام کرنے کا وقت ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں ایسے ایجنڈے نہیں چلنے دیں گے جو ملک دشمن ہو، صرف محرم الحرام نہیں پورا سال امن کو قائم رکھنا ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد بین المسلمین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اولیاء سے ہم ہمیشہ امن، رواداری کی بات لیکر چلے ہیں، پاکستان کو آج واحدت کی ضرورت ہے، محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہمارا قافلہ رواں ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ خود کش بمبار اور اشتعال انگیزی حرام ہے، پاک فوج سکیورٹی ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، پیغام پاکستان کو عام کرنے کا وقت ہے۔
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی بری حالت ہے، پوری امت مسلمہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، امت مسلمہ کو غزہ کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے کام کرنا ہو گا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ علماء کا کام توڑنا نہیں جوڑنے کا ہے، ہم سب اہلبیت کے پیروکار ہیں، ہم سب کو امن کا پیغام دینا ہو گا، ہمیں تحمل، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ملک میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان کے کونے کونے میں جاتے ہیں۔

  • جب بھی بانی پی ٹی آئی نے بلایا ملاقات کیلئے چلا جاؤں گا۔ فواد چوہدری

    جب بھی بانی پی ٹی آئی نے بلایا ملاقات کیلئے چلا جاؤں گا۔ فواد چوہدری

    فواد چودھری کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف احتجاج کی بجائے سینیٹ و قومی اسمبلی میں احتجاجی کیمپ لگائیں۔ فواد چودھری نے پی ٹی آئی کے رہنمائو ں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف احتجاج کی بجائے سینیٹ و قومی اسمبلی میں احتجاجی کیمپ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کے بعد سب سے زیادہ تکالیف ہم نے برداشت کیں ، حکومت کے بعدکچھ لوگ ملک سے باہر چلے گئے اور کسی نے جیلیں کاٹیں،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں عمر ایوب کے علاوہ کسی نے سیاست نہیں کی، یہ تو ڈیڑھ سال میں اپنا سیاسی قد تک نہیں بنا سکے۔اس وقت بانی پی ٹی آئی کو معلومات، ایڈوائزاور پھر اس پر عملدرآمد چاہیے لیکن موجود قیادت کے پاس وہ اسٹریٹجی ہی نہیں ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ اور اسد قیصر پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں ، کیونکہ موجودہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں نکالا جا سکتا ،ان کے پاس اسٹریٹجی نظر نہیں آتی۔
    فواد چودھری نے مزید کہاکہ جو لوگ بانی تحریک انصاف سے مل رہے ہیں وہ کسی پوزیشن میں نہیں کہ کوئی انفارمیشن دے سکیں، شبلی فراز میرا اچھا دوست لیکن وہ سیاست میں اتنا عبور نہیں رکھتے جو رکھنا چاہیے، میری بات علی امین گنڈاپور اور دیگر سیاسی لوگوں سے ہوتی رہتی ہے ، احتجاج سے غریب لوگوں کو تکلیف ہو گی اور غریب ہی گرفتار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ موجودہ قیادت نے بہت زیادتی کی اور بانی تحریک انصاف کو شیخ رشید بارے میں غلط اطلاعات دی گئیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ اپنی نئی پارٹی کا نام مسلم لیگ رکھیں کیونکہ یہ بات طے ہے کہ ن لیگ آنے والے وقتوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی اور اس وقت مسلم لیگ ن کے اندر کافی دھڑے بن چکے ہیں، اس وقت ان کا ٹارگٹ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ہے اور پھر وہ مستقبل کا دیکھیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی ، جی ڈی اے انہیں اکھٹا ہونا پڑے گا، میری حافظ نعیم سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہونا چاہتی ہیں، اس اتحاد کو قائم کرنے کیلیے خیبرپختونخوا میں سپیکر جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا عہدہ جے یو آئی کو دینا چاہیے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کو نمائندگی دی جانی چاہیے۔

  • بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کودورے کے موقع پر بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی، دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی سے ملاقات اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔سردار سربلند جوگیزئی نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی ونگز کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

  • پاک بحریہ کازمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کازمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے ولے ایئرڈیفنس سسٹم کے این ایف 6 میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجا رب نواز تھے۔پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ لائیو ویپن فائرنگ کے دوران ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
    کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    صدر آصف علی زرداری سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری سے خاندانوں کی خوشحالی، ملکی ترقی میں مدد ملے گی، پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں، حکومت سندھ نے مینگروو جنگلات لگائے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرمبادلہ حاصل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص چھوٹے ڈیموں، بیراجوں اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی، کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات، قرضے فراہم کریں، وفد نے صدر مملکت کو پاکستان کی معیشت، بینکنگ انڈسٹری کی ترقی، ارتقاء اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں بینک کے کردار بارے آگاہ کیا۔صدر مملکت نے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

    خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

    خیبرپختونخوا بار کونسل (کےپی بی سی) نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ علامیے میں مزید کہا گیا کہ جونیئر جج کو چیف جسٹس ہائی کورٹ کرنے کا یہ اقدام جوڈیشل کمیشن کے اصولوں اور سپریم کورٹ کے الجہاد ٹرسٹ فیصلے کے خلاف ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پرانے موقف پر قائم رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
    جسٹس عالیہ نیلم کی عمر 57 سال ہے، وہ لاہور ہائی کورٹ کی 142 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر کی گئی ہیں۔وہ 1920 سے لاہور ہائی کورٹ کی 47ویں اور 21 مارچ 1882ء سے مجموعی طور 54ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات نبھائیں گی۔اپریل 2024ء میں لاہور ہائی کورٹ کے جن 4 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے، ان میں جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل تھیں۔کے پی بی سی نے اعلامیے میں کہا کہ 2 سینئر ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

    ا

  • پی ٹی آئی میں گروپنگ،بانی نے دونوں دھڑوں کو کل اڈیالہ جیل بلا لیا

    پی ٹی آئی میں گروپنگ،بانی نے دونوں دھڑوں کو کل اڈیالہ جیل بلا لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی نے دونوں دھڑوں کو کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے بلا لیا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پیغام ملا ہے، ملک سے باہر ہوں واپس آ کر ملاقات کروں گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے تا حال بانی سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست مرتب نہیں کی، شاندانہ گلزار، جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پیغام نہیں ملا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات کیلئے فہرست جب فائنل ہو گی تو آگاہ کر دیں گے، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن معمول کی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کا بانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کر لیا ہے۔
    بانی پی ٹی آئی پارٹی اختلافات پر پریشان نظر آرہے ہیں، اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ دونوں گروپس کے لوگوں کو بات چیت کیلئے کل جیل طلب کیا ہے۔اس سوال پر کہ جن دو گروپس کا ذکر کر رہے ہیں وہ کون سے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ گروپوں سے بات کرنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے دست اندازی کے سوال پر بانی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات ضرور ہیں لیکن اُن کی نوعیت سنگین نہیں۔