Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے،یوسف رضاگیلانی

    تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے،یوسف رضاگیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے انسداد تمباکو مہم کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کی طرف سے منعقدہ انسداد تمباکو پوسٹ کارڈ سیزن 4 مقابلوں میں جیتنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 میں ملک بھر سے 15 سو سے زائد نوجوانون نے حصہ لیا۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ عفت زہرہ نے پہلی، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ مریم رفیق نے دوسری جبکہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل نیازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 جتنے والے نوجوانوں کو بالترتیب 50 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان نسل کا تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہونا تشویش ناک ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرومیٹک کی طرف سے انسداد تمباکو نوشی پوسٹ کارڈ مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رحجان کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں موجود سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا بچوں کے لئے دودھ سے لے کر دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء پر ٹیکسز میں اضافہ جبکہ حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جانا افسوس ناک ہے۔
    اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ سو سے زائد بچوں کا سگریٹ نوشی شروع کرنا تشویشناک ہے۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے بچے روایتی سگریٹ کے علاوہ ماڈرن ٹوبیکو پراڈکٹس کی لت میں بری طرح مبتلا ہو رہے ہیں۔ آمنہ حسن شیخ نے کہا تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے ایک جامع اور موثر حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے تمباکو نوشی کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرنے پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ شارق خان نے چیئرمین سینٹ سے درخواست کی کہ وہ پاکستان سے تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، گرافک ہیلتھ وارننگ سمیت دیگر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار کریں۔

  • ایف بی آر نے مزیددولاکھ دس ہزارسمزبلاک کردی گئی

    ایف بی آر نے مزیددولاکھ دس ہزارسمزبلاک کردی گئی

    نان فائلرکےخلاف ایف بی آرکاکریک ڈاؤن جاری ہے،مزیددولاکھ دس ہزارسمزبلاک کردی گئی۔ حکومت نےٹیکس نظام میں بہتری لانےکےلئےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوفائلرکرنےکےلئےنان فائلرکی سمزبلاک کرنےکااعلان کیاتھاجس کےبعداب تک موبائل سمزبندکرنےکاکام جاری ہے۔ ترجمان ایف بی آرکاکہناہےکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی فون سمز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، تین جولائی تک اکیالیس بیچز کے تحت نان فائلرز کی دو لاکھ دس ہزار سمز بند کی گئیں ، تین جولائی تک 61 ہزار 996سمز کو بحال کیا گیا ۔ ترجمان کامزیدکہناہےکہ تمام موبائل کمپنیز کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز کی بندش کی فہرست بھیجی جاتی ہے ،جو افراد ریٹرن فائل کرتے ہیں انکی سمز بحال بھی کی جارہی ہیں۔

  • ٹانک، پولیو ورکرز پر نامعلوم  افراد کی فائرنگ

    ٹانک، پولیو ورکرز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر معمور پولیس اہلکار زخمی، پشاور ایل ار ایچ سپتال منتقل کردیا گیا۔ٹانک میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق گاؤں شاہ عالم میں انسداد پولیو مہم جاری تھی جس کے لئے گاؤں کے اطراف ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران قریبی جنگل سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے موقع پر موجود پولیس اہلکار زاہد اللہ زخمی ہوا گیا۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے کئے علاقے میں سرچ اپریش جاری ہے ۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر چار حملے ہوئے ہیں جن میں چار اہلکار زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوا ہے۔واقعہ پر گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ پولیو ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

  • سنگین بےضابطگیوں  میں ملوث یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے چار ملازمین برطرف

    سنگین بےضابطگیوں میں ملوث یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے چار ملازمین برطرف

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے سنگین بےضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو برطرف کردیا۔ یو ایس سی اعلامیے کے مطابق آٹے کی ترسیل، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یو ایس سی نے راولپنڈی ریجن کے 4 ملازمین کو برطرف کیا ہے جبکہ دیگر 32 سے زائد ملازمین کو خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یو ایس سی اعلامیے کے مطابق ملازمین لاکھوں روپے مالیت کا آٹا چوری، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بےضابطگیوں میں ملوث تھے۔

  • برائن لارا نے گیم کھیلنے کے لیے ‘کس کو عظیم بالر قرار دیا؟

    برائن لارا نے گیم کھیلنے کے لیے ‘کس کو عظیم بالر قرار دیا؟

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو اب تک کا سب سے بڑا تیز گیند باز قرار دیا ہے کیونکہ انگلش کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے قریب ہے۔اینڈرسن کو وسیع پیمانے پر انگلینڈ کا سب سے بڑا تیز گیند باز سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے ملک کے ساتھ اپنے پورے کیریئر میں بے مثال تاریخ رقم کی اور وہ واحد تیز گیند باز ہیں جنہوں نے ریڈ بال کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو 10 جولائی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا اور یہ اینڈرسن کا انگلینڈ کے لیے 188 واں اور آخری ریڈ بال میچ ہوگا۔لارا کا ماننا ہے کہ اینڈرسن اس کھیل کو کھیلنے والے سب سے بڑے تیز گیند باز ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں۔
    برین لارا نے کہا کہ وہ اب تک کا سب سے بڑا تیز گیند باز ہے جس نے یہ کھیل کھیلا ہے۔ اس کی تعداد ناقابل یقین ہے، اور اس نے انگلینڈ کی اچھی خدمت کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس کے ذہن میں یہ بات نہیں تھی (کرکٹ سے ریٹائرمنٹ) لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس نے اسے قبول کر لیا ہے۔ اگر یہ ان کے کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کا انتخاب ہے تو پھر ایسا ہی ہو،””ان کا انگلینڈ کے لیے زبردست کیریئر رہا ہے۔ انگلینڈ کے بہت سے کرکٹرز ایسے نہیں ہیں جو اینڈرسن کے قریب آئے (جب ان سے اینڈرسن کی میراث کے بارے میں پوچھا جائے)۔ انہوں نے ایک تیز گیند باز کی حیثیت سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں اور ان کا کیریئر 23 سال سے زیادہ رہا۔”میرے خیال میں صرف کورٹنی والش ہی ان کے قریب آتے ہیں اس لحاظ سے کہ وہ جتنے برس کھیل چکے ہیں، لیکن ان کی میراث بہت زیادہ ہونے والی ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک انگلش کرکٹر کے طور پر، دنیا میں ان کی عزت ہے۔”

  • پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نسا اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی، ہمارا شیڈول رواں سال بہت مصروف ہے اس لیے باضابطہ بات نہیں ہوئی، مستقبل میں ہم اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے ان دونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ رواں سال سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں، دونوں ممالک کے فینز بھی سیریز کے دوران بہت پُرجوش ہوتے ہیں، بھارت کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت ماضی کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے۔
    نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان ویمن کرکٹ کی میزبانی کی ہے، ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلنا چاہتے ہیں، چاہیں گے کہ آئی سی سی ویمن فیوچرز پروگرام بھی ہو۔افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا، ان کی ٹیم میں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باہمی سیریز کھیلنے کے حوالے سے حکومت سے مشاورت کرتے ہیں، حکومتی اور ہیومن رائٹس باڈیز کی ایڈوائس پر آگے بڑھتے ہیں۔

  • جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی  ماضی میں کون تھے؟

    جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی ماضی میں کون تھے؟

    ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔
    گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ رپورٹس کے مطابق گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں قدم رکھا۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی

    بھارتی میڈیا کے مطابق اںڈین کرکٹ ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے پر بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ 20 سے زائد صحافی بھی طیارے سے وطن واپس آرہے ہیں۔ بھارتی ٹیم براستہ دبئی دلی ایئرپورٹ پہنچے گی۔خیال رہے کہ بھارتی ٹیم فائنل کھیلنے کے بعد سمندری طوفان کے باعث ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنس گئی تھی۔ بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیشِ نظر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ہنگامی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا تھا۔

  • چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے

    چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے

    چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے ہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ ہو اہے ۔ذرائع کے مطابق چیف ویب طارق فضل چوہدری کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کوخط بھی لکھ دیا ہے ۔ میں حکومت نے اپوزیشن سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے 4 نام مانگ لیے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں، تاکہ باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • چھوڑے گئے  لوگ  پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے واپس آئے ہے، رؤف حسن

    چھوڑے گئے لوگ پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے واپس آئے ہے، رؤف حسن

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جب جہاز ڈولنے لگتا ہے تو چوہے جہاز بدل لیتے ہیں، جو مشکل اوقات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو پائے انہیں پارٹی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان اور پارٹی کے کارکنان یک زبان ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی میں واپس آںے کی بات کرنے والے سابق رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’یہ چھوڑے گئے ہیں، یہ حکومتی ٹاؤٹس ہیں، اسٹبلشمنٹ کے ٹاؤٹس ہیں، یہ چھوڑے گئے ہیں پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے‘۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ’ان کی اسپیس پارٹی میں ختم ہوچکی ہے، یہ آج، کل، پرسوں یا کبھی بھی پارٹی میں نہیں آسکتے‘۔

    اگر کسی پر تشدد کرکے اسے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہوتو کیوں اسے پارٹی میں واپس نہیں لیا جاسکتا؟ اس سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ کیا وہ لوگ جو پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان پر جبر اور تشدد نہیں ہوا؟ کیا مجھ پر قاتلانہ حملہ نہیں ہوا؟ کیا پارٹی کے دوسرے لوگوں پر اس قسم کے حربے استعمال نہیں کئے گئے؟ اگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہ سکتے تھے اگر ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں تو ان چوہوں نے جہاز سے چھلانگ کیوں لگائی انہوں نے کہا کہ ’ہمیں چاہئیں وہ لوگ جو ہمارے لیڈر کی طرح بہادر ہیں‘۔ پارٹی میں گروہ بندی کے سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ پارٹی میں پوری آزادی ہے کہ لوگ پوری آزادی سے اپنی آراء کا اظہار کرسکتے ہیں، یہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں یہ ہمارے ہراول دستے لے لوگ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، انہوں نے پارٹی کیلئے بہت کچھ جھیلا ہے، یہ پارٹی کو نہ چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ انہیں چھوڑنے دیا جائے گا، یہ پارٹی کا فخر ہیں۔