چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے ہیں۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ ہو اہے ۔ذرائع کے مطابق چیف ویب طارق فضل چوہدری کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کوخط بھی لکھ دیا ہے ۔ میں حکومت نے اپوزیشن سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لیے 4 نام مانگ لیے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیے جائیں، تاکہ باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔
Author: صدف ابرار
-

چھوڑے گئے لوگ پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے واپس آئے ہے، رؤف حسن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جب جہاز ڈولنے لگتا ہے تو چوہے جہاز بدل لیتے ہیں، جو مشکل اوقات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو پائے انہیں پارٹی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان اور پارٹی کے کارکنان یک زبان ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی میں واپس آںے کی بات کرنے والے سابق رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’یہ چھوڑے گئے ہیں، یہ حکومتی ٹاؤٹس ہیں، اسٹبلشمنٹ کے ٹاؤٹس ہیں، یہ چھوڑے گئے ہیں پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے‘۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ’ان کی اسپیس پارٹی میں ختم ہوچکی ہے، یہ آج، کل، پرسوں یا کبھی بھی پارٹی میں نہیں آسکتے‘۔
اگر کسی پر تشدد کرکے اسے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہوتو کیوں اسے پارٹی میں واپس نہیں لیا جاسکتا؟ اس سوال کے جواب میں رؤف حسن نے کہا کہ کیا وہ لوگ جو پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان پر جبر اور تشدد نہیں ہوا؟ کیا مجھ پر قاتلانہ حملہ نہیں ہوا؟ کیا پارٹی کے دوسرے لوگوں پر اس قسم کے حربے استعمال نہیں کئے گئے؟ اگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہ سکتے تھے اگر ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں تو ان چوہوں نے جہاز سے چھلانگ کیوں لگائی انہوں نے کہا کہ ’ہمیں چاہئیں وہ لوگ جو ہمارے لیڈر کی طرح بہادر ہیں‘۔ پارٹی میں گروہ بندی کے سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ پارٹی میں پوری آزادی ہے کہ لوگ پوری آزادی سے اپنی آراء کا اظہار کرسکتے ہیں، یہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں یہ ہمارے ہراول دستے لے لوگ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، انہوں نے پارٹی کیلئے بہت کچھ جھیلا ہے، یہ پارٹی کو نہ چھوڑنا چاہتے ہیں اور نہ انہیں چھوڑنے دیا جائے گا، یہ پارٹی کا فخر ہیں۔
-

سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت
سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا، کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، سندھ حکومت کے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کیے گئے ہیں۔سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور رجویر سنگھ معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، منصور شاہانی، عثمان غنی، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بھی معاون خصوصی ہوں گے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام، سرمد پلیجو ،عبدالواحد ہالیپوتہ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان، محمد علی راشد ترجمان مقرر کے گئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، گنہور اسران بھی سندھ حکومت کے ترجمان ہیں، یوں سندھ حکومت کے ترجمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔سندھ کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، 18 وزراء، 10 معاون اور دو مشیر شامل ہیں، سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کردیے۔ -

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس نے ملاقات
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تھے، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد شامل تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال اور نیویارک چیپٹر کے صدر طارق خان بھی ملاقات میں شامل تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ -

وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا قصر ملت میں استقبال کیا، جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ دورۂ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے اعلیٰ سطح وفود کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں وفود نے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، باہمی روابط، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک پر گفتگو کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان اور تاجکستان کے خارجہ تعلقات کو طویل مدتی اسٹریٹجک اشتراک میں تبدیل کیا جائے گا، اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان خارجہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ہوابازی، سفارتکاری، تعلیم، کھیلوں کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔وزیراعظم نے تاجک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی مکروہ بھارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ غزہ اور خطے میں امن کےلیے عالمی برادری کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے دوشنبہ میں قصر ملت کے علاوہ اسماعیل سامانی کی یادگار اور قصر نوروز کا بھی دورہ کیا۔ -

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا مولانا فضل الر حمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایک دو روز میں ملاقات کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے ایک دو روز میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر جے یو آئی کی حالیہ دنوں میں تنقید پر بھی گفتگو ہوئی، علی امین پر تنقید سمیت مخصوص نشستوں کا معاملہ جے یو آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کمیٹی تمام اراکین کے وفد کے ساتھ ملاقات کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکراتی ٹیم کیلئے 5 نام جمعیت علماء اسلام (ف) کو دیے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی کے سینئر رہنما رؤف حسن مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔
-

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد جہنم واصل
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی لکی مروت میں کی جہاں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
-

اسلام آباد میں اب الیکٹرک بسس چلیں گی
اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے خوشخبریاسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی آمد، ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی، ،اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج سے پہچنا شروع ہو گئیں، 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی
کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں، 22 بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی.
ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی .ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا،پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی ،پہلے روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی ،دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا ،دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی ،یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی. -

بھارت میں اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے
بھارت میں اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے.بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے ہیں۔بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی اور نیول چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 1970 کی دہائی میں مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے سینِک اسکول میں پانچویں جماعت میں ساتھ پڑھتے تھے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بحریہ اور فوج کے سربراہان کا تعلق ایک ہی اسکول سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جماعت 5 اے میں اوپندر دویدی کا رول نمبر 931 اور دنیش ترپاٹھی کا رول نمبر 937 تھا۔
-

نجم سیٹھی کا بیٹا گلوکار علی سیٹھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے لگا
پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے ‘ہم جنس پرستوں’ کے دن پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔علی سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن گلوکار کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔گلوکار نے کیپشن میں چھوٹے علی (اپنے بچپن) سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہیلو چھوٹے! مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھی یہ بہت مشکل ہوتا ہے، جب لوگ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن وہی چیز جو آپ کو سب سے مختلف بناتی ہے، وہ زبردست خوبصورتی اور طاقت کا ذریعہ بن جاتی ہے، محبت آپ کی منتظر ہے۔علی سیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’ہیپی پرائڈ‘ (Happy Pride) بھی لکھا۔دراصل! ماہِ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے اور علی سیٹھی نے بھی یہ پوسٹ ماہِ جون کے اختتام پر شیئر کی، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اسی دن کی مناسبت سے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔
علی سیٹھی کی پوسٹ کے کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، گلوکار کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔
صارفین نے کہا کہ علی سیٹھی اپنے مذہب کے خلاف جاتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں، صارفین نے گلوکار کی شناخت کو لیکر بھی شُبہ ظاہر کیا۔
پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ! علی سیٹھی کو ہدایت دے اور اُنہیں سیدھے راستے پر چلنے والا مسلمان بنائے۔صرف یہی نہیں کچھ صارفین نے تو یہ بھی کہا کہ اس پوسٹ کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی خبریں سچی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علی سیٹھی نے امریکا میں اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن بعد ازاں، گلوکار نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔
