Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • یورپ میں شدید موسمی صورتحال: سیلاب اور جنگلی آگ کی تباہ کاریاں

    یورپ میں شدید موسمی صورتحال: سیلاب اور جنگلی آگ کی تباہ کاریاں

    یورپ کے مختلف حصوں میں شدید موسمی واقعات نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں سیلاب، جنگلی آگ اور انتہائی درجہ حرارت کی لہر سے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں، مشہور سیاحتی مقام زرمات، جو سکیئنگ، کوہ پیمائی اور پیدل سفر کے لیے مشہور ہے، سیلابی پانی اور نقل و حمل کی تباہی کی وجہ سے مکمل طور پر کٹ گیا ہے۔ سیرے شہر میں رون دریا کے کناروں سے باہر نکلنے کے باعث ایک بڑی موٹر وے زیر آب آ گئی ہے، جبکہ واسولا ندی کے قریب سات خاندانوں کو نکالنا پڑا۔
    دوسری طرف، یونان میں جنگلی آگ کے خطرے کے پیش نظر شدید انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ متعدد دیہات کو احتیاطی تدبیر کے طور پر خالی کرایا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، ایتھنز کے مضافات میں ایک جنگلی آگ کو بجھانے کے لیے پانی برسانے والے طیارے کو تعینات کیا گیا، جہاں کچھ رہائشیوں کو نکالا گیا۔سیریفوس جزیرے پر تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک جنگلی آگ نے متعدد چھوٹے دیہات کو خالی کرانے پر مجبور کر دیا۔ تقریباً ایک درجن فائر فائٹرز چار فائر انجنوں کے ساتھ آگ سے لڑ رہے ہیں جو کم نباتات پر شروع ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔
    ملک کے بیشتر حصوں میں گرم اور ہوادار حالات کی وجہ سے ہفتہ کو تقریباً 50 جنگلی آگیں لگ گئیں، اور حکام نے لوگوں کو جنگلی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ یونانی دارالحکومت کے باہر پہاڑی جنگلی علاقے میں لگی آگ ہفتے کو کچھ کم ہو گئی، لیکن تقریباً 160 فائر فائٹرز اب بھی شعلوں کو بجھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
    اس دوران، ایک 55 سالہ رضاکار فائر فائٹر نے آگ سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی، جو ان خطرناک حالات کو ظاہر کرتا ہے جن کا سامنا ہنگامی جواب دہندگان کو کرنا پڑتا ہے۔یہ واقعات یورپ بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو نمایاں کرتے ہیں۔ مقامی اور قومی حکام صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں، رہائشیوں کو باخبر رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، موسمیاتی لچک اور آفات کی تیاری کے لیے طویل مدتی حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

  • پنجاب:سرکاری سکولز کیلئے30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    پنجاب:سرکاری سکولز کیلئے30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    اساتذہ کی قلت کا شکار سکولزکے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی،پنجاب حکومت نے سرکاری سکولز کیلئے30 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پنجاب حکومت نےسرکاری سکولز میں کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ورکنگ شروع کردی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم کو اساتذہ کی بھرتی مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ،سرکاری سکولز میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا ۔سکولز میں تمام سبجیکٹس کےلیے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی، شہباز شریف کے دور میں 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ، سکولز میں اساتذہ کی قلت کے باعث سات سال کے بعد اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا جارہاہے ۔صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تمام اساتذہ کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے زریعے مکمل کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی ، کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا، عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا، عرفان صدیقی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ‏امریکی انتخابات کے لیے امیدوار ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لیے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت سے ہدایات ملنے پر پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکینِ کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات کا  اعتراف کیا کہ  بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے، زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، میکرو اسٹیبلٹی اس وقت بڑا چیلنج ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ مائیکرو اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو بڑا نقصان ہوگا، ایف بی آر کا 9.3 ٹریلین کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا، ایف بی آر نے کر کے دکھایا کہ 30 فیصد کی نمو ہو سکتی ہے۔
    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ریلیف اسی صورت آسکتا ہے کہ محصولات آپ کے اخراجات سے کم ہوں، نان فائلر کی اختراع مجھے سمجھ نہیں آتی، بہت جلد ہم نان فائلر کی اختراع ملک سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے 2022ء میں ریٹیلرز پر ٹیکس کا قدم اٹھایا تھا وہ لگ جانا چاہیے تھا، 42 ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، ریٹیلرز پر پہلے ہی ٹیکس لگ جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل کم ہوگا کرپشن کم ہوگی، سیلز ٹیکس میں 750ارب کی کرپشن سامنے آئی، وزیرِ اعظم نے کل بھی ایف بی آر ڈیجٹلائزیشن پر اجلاس کیا۔
    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، پی ایس ڈی پی پر ہم نے کٹ لگایا ہے، صوبہ سندھ کی طرح ہمیں وفاق میں بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی پنشن اسکیم پر کل سے اطلاق ہوگا، 30 جون تک کے ٹیکس ری فنڈ دو سے تین دن میں کلیئر کردیں گے، 70 روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا اطلاق فوری نہیں ہورہا۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ برآمدات کو بڑھائیں گے، برآمدات پر ٹیکس نہیں، برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈ آئندہ تین روز میں ادا کرینگے، سی پیک ٹو کے تحت پاکستان میں برآمدات بڑھیں گی۔

  • افغان طالبان وفد دوحہ پہنچ گیا

    افغان طالبان وفد دوحہ پہنچ گیا

    افغان طالبان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا، 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ میں ہے علاوہ ازیں پہلی بار شرکت کرنے والا افغان طالبان حکومتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے۔کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بارافغان طالبان حکومتی وفد بھی شرکت کے لیے دوحہ میں موجود ہوگا جبکہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، سہیل شاہین اور دیگر شامل ہوں گے۔افتتاحی اجلاس میں افغان طالبان وفد بریفنگ دے گا، افغان کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔

  • شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا جھٹکا

    شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا جھٹکا

    پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ہوگئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامی دوست مجھے چلے پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلا، صرف شام کو کھانا پکتا ہے گیس کا بل ایک لاکھ آیا، اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل 6 سے 8 ہزار آیا۔شیخ رشید کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا، سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا، شیخ رشید کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا، چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے، غریب کا چولہا بجھا دیا، اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے، ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچائیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ میری بیوی ہے، نہ میرے بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے، بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، لوگ بے بس ہوگئے حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا، ملک ڈوب رہا ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔درخواست کے مطابق سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
    درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ طاہر اشرفی

    ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آئین میں غیر مسلموں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، محرم میں وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا جائے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا منافرت پھیلانا اور طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرنا غیر شرعی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علمائے کرام انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں، انتہا پسندی کیخلاف قانون ہمیشہ حرکت میں آتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ایس آئی ایف سی جو کام کر رہی ہے اس کی تائید کرتے ہیں، عزم استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد قابل مذمت ہے، امریکا ہو یا کوئی اور کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آرہی۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکی کانگریس نے قرارداد منظورکر کے پاکستانی مینڈیٹ کی توہین کی، قومی اسمبلی میں پیش قرارداد میں کشمیر اور فلسطین کا بھی ذکر تھا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، امریکی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کی مخالفت دکھ کی بات ہے، کم از کم فلسطین اور غزہ سے متعلق بات کی تائید کرنی چاہیے تھی۔

  • ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا، آفتاب شیر پاؤ

    ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا، آفتاب شیر پاؤ

    قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں۔مقامی ٹی وی سے گفتگو میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا اس وقت جنگ اسٹبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت اچھے کام کرے تو ہم اسے سراہیں گے لیکن جہاں پر وہ غلطی کریں گے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے، عوام کے مفادات کے لیے کام کریں گے۔

    آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ جنگ اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، اب ان کا کام ہے کہ وہ کس طریقے سے بانی چیئرمین پی پی ٹی آئی کو ہینڈل کرتے ہیں کیونکہ وہ جیل سے باہر لوگوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے اپنی بات کو جاری رکھتے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے سب کو ملکی مفاد کے لیے بات چیت کرنی چاہیے، چین کے وزیر نے کہا کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو کیا جائے، میں سب سیاسی پارٹیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہی ہے، ساتھ بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی انھوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا تھا، اب شہباز شریف ملک کے مفاد کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

  • پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    رواں سال دہشتگردوں کے خلاف 1433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ۔خیبرپختونخوا میں رواں برس ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا، 322 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، کارروائیوں میں محسن قادر گروپ، بیٹنی پڑاکیے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ سنتا گروپ، ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، 18 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی جن میں سے انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال 273 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ حملوں میں 118 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا گیا۔