Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر  پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہی ہے سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی چیئرمین تک میری رسائی ہے، اس لیے میں کور کمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

  • مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا

    مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت جاری۔صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاکہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی مارکیٹ سپلائی کو مزید بہتر بنا رہا ہے، آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت بڑھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، آٹے اور گندم کے وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے، فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔بلال یاسین کامزیدکہناتھاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے، آٹے کی سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے.

  • میری ٹائم چیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےجدت ،بنیادی اقدارکاامتزاج ہے،نیول چیف

    میری ٹائم چیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےجدت ،بنیادی اقدارکاامتزاج ہے،نیول چیف

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے۔ نیول چیف ان خیالات کا اظہار وار کالج لاہور میں 53ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نیوی وار کالج عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی وار کالج پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔ کورس کے شرکا نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکا کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔

  • فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،حامد خان

    فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،حامد خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟ انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری نے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے پارٹی کے اندر سے ایک پارٹی بنوائی گئی، اس میں فواد اور عمران اسماعیل شامل ہوئے۔حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفیٰ آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلاء پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کس منہ سے ایسی باتیں کررہے ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

  • مدین میں ایک شخص کو زندہ جلانے والے ملزمان میں 3 منشیات فروش نکلے

    مدین میں ایک شخص کو زندہ جلانے والے ملزمان میں 3 منشیات فروش نکلے

    سوات کے علاقے مدین میں ہونے والے المناک واقعے میں نیا موڑ آگیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ مذہبی توہین کے الزام پر ایک شخص کو زندہ جلانے کے ملزمان میں تین افراد منشیات فروش نکلے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، ان تینوں ملزمان کے خلاف پہلے سے منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے ایک ملزم آئس جبکہ دو دیگر چرس کی فروخت میں ملوث تھے۔
    واقعے کی ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس سانحے میں ملوث 25 سے زائد افراد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں اور وہ ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
    یہ انکشاف اس المناک واقعے کو نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کرتا ہے، جہاں مذہبی جذبات کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کا عنصر بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس واقعے کے پس پردہ تمام حقائق کو سامنے لایا جا سکے
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوات کے ہل اسٹیشن مدین میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کرکے ایک شخص کو تھانے سے نکال کر قتل کیا اور لاش کو جلا دیا تھا۔واقعے کے بعد وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مارے جانے والے شخص نے توہین مذہب سے بارہا انکار کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے بانی کی مرضی کے مطابق کر رہی ہے، سر براہ سنی اتحاد کونسل

    پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے بانی کی مرضی کے مطابق کر رہی ہے، سر براہ سنی اتحاد کونسل

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ عمر ایوب نے ذاتی کیسز کا سامنا کرنے کیلئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا، پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے بانی کی مرضی کے مطابق کر رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی حکومت کو وقت دیں، اگر اس وقت تک بانی کو رہا نہیں کرتے تو ہمیں مستعفی ہوجانا چاہیے، اصولی طور پر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیتے تو پھر ہماری طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دے دیں۔حامد رضا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو میڈیا پر شبلی فراز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا، شیر افضل مروت کو اگر کوئی تحفظات تھے تو پارٹی کے اندر بات کرتے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار بریفنگ دی جاتی ہے اور ہفتہ وار ان سے ہدایات لی جاتی ہیں، اگر لوگ چاہتے ہیں ہم بندوقیں ہاتھ میں پکڑ کر نکلیں تو یہ ممکن نہیں، تشدد کی طرف جانا ہماری پالیسی ہے ہی نہیں۔

  • پٹرولیم  مصنو عات کے قیمتوں  میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہے،وزارت خزانہ

    پٹرولیم مصنو عات کے قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہے،وزارت خزانہ

    وزارت خزانہ نے یکم جولائی2024سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔
    دوسری جانب وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اُدھر حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا  ٹیریان کیس فیصلے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے کنڈکٹ پر سنگین سوالات

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ٹیریان کیس فیصلے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے کنڈکٹ پر سنگین سوالات

    ٹیریان کیس میں جو کچھ پہلے ریکارڈ پر نہیں تھا وہ بھی ریکارڈ پر آ گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا ٹیریان کیس میں بہت بڑا فیصلہ سامنے اگیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس نا قابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 54 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست پر 30 مارچ 2023 کو سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محسن اختر کیانی شامل تھے۔ فیصلے میں کہا گيا ہے کہ درخواست گزار پاکستانی شہری اور امریکی عدالت کے فیصلے میں خود فریق نہیں ہے، صرف ٹیریان جیڈ خان ہی قانونی حق وراثت یا ولدیت کیلئے غیر ملکی عدالت کی ڈگری قابل عمل بنانے کا حق محفوظ رکھتی ہے، ٹیریان جیڈ خان کے علاوہ کوئی اور شخص قانونی طور پر ایسا نہیں کر سکتا، وہی فریق عدالت آ سکتا ہے جو غیر ملکی عدالت کی ڈگری کو پاکستان میں قابل عمل کروانا چاہتا ہو۔
    فیصلے میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ درخواست میں بانی پی ٹی آئی پر زنا سمیت غیر قانونی و ناجائز رشتوں کے الزامات لگائے گئے، پٹیشنر اس بات کا عینی شاہد ہے نہ ہی وہ اس کی تصدیق کسی تسلیم شدہ عدالتی فیصلے سے ثابت کرسکا۔ پٹیشنر نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی و کردار پر الزامات لگا کر ٹیریان کی زندگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے، اس سے عورت کی آئندہ زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، تمام الزامات قرآن و سنت کے منافی اور غیر تسلیم شدہ ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکلاء کی جانب سے دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا، جسٹس محسن کیانی نے درخواست پر اپنا فیصلہ تحریر کیا جس سے جسٹس ارباب طاہر نے بھی اتفاق کیا۔ لارجر بینچ کے 2 اراکین کے فیصلے کے مطابق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کے سیکریٹری اور رجسٹرار کو نوٹ لکھے، جسٹس محسن کیانی نے اپنے نوٹ میں فیصلے کو کازلسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی، بظاہر رجسٹرار کی جانب سے بغیر کسی معقول وجہ کے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ جسٹس محسن کیانی کی بارہا ہدایت کے باوجود فیصلہ کازلسٹ میں کیوں شامل نہ کیا گیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، جسٹس محسن اختر کیانی سے پوچھے بغیر فیصلے کو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نوٹ لکھا کہ تین رکنی بینچ کے 2 ممبرز فیصلہ سنا چکے وہی اکثریتی فیصلہ تصور ہوگا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عوام کی آسانی کیلئے اس فیصلے کے اہم پوائنٹس اردو میں بھی تحریر کیے گئے ہیں، چیف جسٹس عامرفاروق نے نوٹ لکھا جس میں انہوں نے ایک صحافی کے ٹوئٹ کا ذکر کیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے صحافی کے ٹوئٹ پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے فیصلے میں درخواست کو قابل سماعت قرار دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے بینچ توڑتے ہوئے درخواست پرنیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی، چیف جسٹس کے اس اقدام نے بینچ کے اکثریتی فیصلے کو کالعدم کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز نے ٹیریان کیس میں دیا گیا دو ججز کا فیصلہ بھی ریکارڈ کا حصہ بنادیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز اپنے ہی چیف جسٹس کے کنڈکٹ کو فیصلے میں تفصیل سے بیان کردیا،تین ججز کا فیصلے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بنچ تحلیل نہیں ہوا تھا بلکہ فیصلہ محفوظ ہوا تھا اور جو کہ صرف سنایا جانا تھا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلے کے مطابق
    دو ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے سیکرٹری ٹو چیف جسٹس عامر فاروق اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے لیٹرز کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنا دیاچیف جسٹس عامر فاروق بنچ سے الگ نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے عمران خان کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ دیا ،جس سے دو ججز نے اختلاف کیا ،یوں ٹیریان کیس اسی وقت ہی ناقابل سماعت قرار دیا جا چکا تھا ،جب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بار بار کہنے کے باوجود وہ ٹیریان کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے کاز لسٹ جاری نہیں کررہے تھے تو دو ججز کو فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کروانا پڑا لیکن ان دو ججز سے پوچھے بغیر ان کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ٹیریان کیس فیصلے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے کنڈکٹ پر سنگین سوالات اٹھا دیے ،فیصلے کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ٹیریان کیس میں اقلیت میں تھے ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس ایسا کوئی اختیار تھا ہی نہیں جس کا انہوں نے استعمال کیا، ٹیریان کیس فیصلے میں ججز نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اقدامات کو عدلیہ کی آزادی کے بر خلاف قرار دے دیااسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس کے بنچ تحلیل کرنے کے نوٹ کو مسترد کردیا ،دو ججز کا فیصلہ فل فورس سے فیلڈ میں موجود ہے ،

  • سی پیک کے تحت  زراعت اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،یوسف رضا گیلانی

    سی پیک کے تحت زراعت اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی،یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، مشترکہ منصوبوں سے پاکستان اور چین کے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مالی سال 2023 کی سالانہ پائیدار ترقی کی رپورٹ کے اجراء سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد چیمبر آف کامرس اور ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ادارہ برائے پارلیمانی خدمات (پپس) نے کیا۔
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سی پیک اس خطے کا ایک اہم منصوبہ ہے جو خطے کی تقدیر بدل دے گا، سی پیک کا دوسرا مرحلہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کے حوالے سے ایک صفحہ پر ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کے لئے صدر آصف علی زرداری کی قیادت نے راہیں ہموار کی تھیں اور آج ہم سی پیک مکمل کرنے کا عزم فخرسے کہہ سکتے ہیں ، سی پیک پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بانی چیئرمین شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور چین کے رہنما چیئرمین مائو ،چین اور پاکستان کے مابین بردارانہ تعلقات کے خالق تھے اور بے نظیر بھٹو شہید نے بھی بانی چیئرمین کے نقشِ قدم کو اختیار کیا ، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی پیک کے لئے برادر ملک چین کے دورے کیے اور اس منصوبے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
    انھوں نے کہا کہ صدرمملکت کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت گوادر بندرگاہ کی ترقی جیسے اہم ترین فیصلے اتفاق رائے اور افہام و تفہیم سے پروان چڑھے ، پاکستان کے روشن مستقبل کے منصوبے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو بھی سرگرم عمل رہے ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں ، انجینئرز ، ماہرین اور دیگر عملے کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور چینی شہری اور کارکن سی پیک منصوبوں پر بلا خوف و خطرہ کام کر رہے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا جو سی پیک کی راہ میں درپیش چیلنجز اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جات میں توانائی ، انفراسٹرکچر ، زراعت ، نقل و حمل اور صنعتی ترقی کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر زور دیا گیا ہے تاکہ ملک میں تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ میسر ہوسکے۔
    انھوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے حوالے سے دونوں ممالک نے ماحولیاتی پہلوکو بھی ترجیح دیتے ہوئے موثر حکمت عملی اختیار کی ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے 62 بلین امریکی ڈالر، ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ سی پیک کے منصوبہ جات اوراس پرعملدرآمد پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت قابل تحسین ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی نے کہا کہ مشترکہ منصوبہ جات سے دونوں ملکوں کے عوام ، تاجروں اور سرمایہ کار وں کو فائدہ ہوگا اور مشترکہ منصوبہ جات کاروباری ، عوامی اور حکومتی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہونگے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت سی پیک منصوبہ جات کی جلد تکمیل ، بہتر نتائج اور دو طرفہ بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تقریب کے منتظمین ایس ڈی پی آئی اور چین کی چیمبر آف کامرس کی مشترکہ کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔

  • عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے، سکیورٹی ذرائع

    عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے، سکیورٹی ذرائع

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا، کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو گھروں سے نکالا جائے گا، عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشتگرد خوارج ہیں، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی، امن کے دیرپا قیام کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے کیونکہ روزانہ 6 ملین لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے جسکی اس سے قبل یہ مقدار 12 ملین لیٹر تھی، روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کرکے دہشتگردوں کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردوں کی مالی اعانت ہوتی ہے۔ غیر قانونی تمباکو کی صنعت سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے جسکے لیے ایف بی آر کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔