Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا، آفتاب شیر پاؤ

    ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا، آفتاب شیر پاؤ

    قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں۔مقامی ٹی وی سے گفتگو میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا اس وقت جنگ اسٹبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، حکومت اچھے کام کرے تو ہم اسے سراہیں گے لیکن جہاں پر وہ غلطی کریں گے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے، عوام کے مفادات کے لیے کام کریں گے۔

    آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ جنگ اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، اب ان کا کام ہے کہ وہ کس طریقے سے بانی چیئرمین پی پی ٹی آئی کو ہینڈل کرتے ہیں کیونکہ وہ جیل سے باہر لوگوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے اپنی بات کو جاری رکھتے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے سب کو ملکی مفاد کے لیے بات چیت کرنی چاہیے، چین کے وزیر نے کہا کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو کیا جائے، میں سب سیاسی پارٹیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہی ہے، ساتھ بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی انھوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا تھا، اب شہباز شریف ملک کے مفاد کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

  • پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    پشاور: سی ٹی ڈی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق تفصیلات کی رپورٹ جاری کر دی

    رواں سال دہشتگردوں کے خلاف 1433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ۔خیبرپختونخوا میں رواں برس ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا، 322 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، کارروائیوں میں محسن قادر گروپ، بیٹنی پڑاکیے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا گیا جبکہ سنتا گروپ، ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، 18 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی جن میں سے انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال 273 دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ حملوں میں 118 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا گیا۔

  • کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    کراچی: کوسٹر کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    کراچی میں ماڑی پورنیو اڈا کے قریب کوسٹر الٹ گئی ،حادثے میں 3 بچیوں اور3 خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق افراد پکنک منانے کے لئے جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد ہونےوالی2 خواتین کی شناخت صغریٰ اور سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے،ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جاں بحق بچیوں میں سکینہ، زینت اور کنزہ شامل ہیں۔ حادثے میں 14 سالہ لڑکا قدیر بھی جاں بحق ہوا۔بس میں 40-45 افراد سوار تھے، تمام افراد عزیز آباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں،تمام افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے،بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی،واقعہ میں 7افراد جاں ہوئے ہیں۔

  • سندھ:پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

    سندھ:پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

    کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچہی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل وین الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار محمد اسماعيل، وقار حسين، غلام ياسين اور طالب حسین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق جیکب آباد، ایک کا تعلق سکھر اور ایک کا تعلق کشمور سے ہے۔پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی جائیں گی۔

  • مولانا فضل الرحمان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار

    مولانا فضل الرحمان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کی سیاسی فضا میں نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے جب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کا لہجہ پاک-افغان تعلقات کی بہتری کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح کے بیانات سے خطے میں پاکستان کے دوست کم ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب، خواجہ آصف نے ایک برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے "عزم استحکام” آپریشن چلا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے تنبیہ کی کہ اس طرح کے فیصلوں سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سنجیدہ اور سفارتی نقطہ نظر اپنائے۔یہ معاملہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اہم بحث کا باعث بن گیا ہے

  • بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق

    مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
    ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں جبکہ سیڈ ندی میں طغیانی کے باعث آواران کا جھاؤ سے رابطہ منقطع ہوگیا، وہلی ندی میں طغیانی کے باعث آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
    پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کے لیے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

  • کراچی :  سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

    کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔
    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی امیر تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔

  • مریم نواز شریف کا پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر پیغام

    مریم نواز شریف کا پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں ، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی، اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے، جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے ،پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے،پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

  • عمران خان کی حکومت کے دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک واپس لانا  دہشتگردی کی سبب بنی، خواجہ آصف

    عمران خان کی حکومت کے دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک واپس لانا دہشتگردی کی سبب بنی، خواجہ آصف

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے نئے جذبے اور شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ ایک سال میں جو شدت آئی اس کے بعد نئی صف آرائی کی ضرورت تھی، اس بار آپریشن سے کوئی نقل مکانی نہیں ہو گی بلکہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی فوج نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات چیت کے بعد ان کے 4 سے 5 ہزار لوگوں کو واپس لانے کا تجربہ ناکام ہوا اور طالبان کے وہ ساتھی جو افغانستان سے کارروائیاں کر رہے تھے انہیں پاکستان میں پناہ گاہیں مل گئیں، اب وہ آتے ہیں ان کے گھروں میں رہتے ہیں اور پھر کارروائیاں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشتگردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی لیکن بدقسمتی سے ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا اس لیے آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس کی ذمہ داری لینی بھی چاہیے۔
    گزشتہ ایک دہائی میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جو بڑھتی دہشتگردی کا باعث بنے جن میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کا انخلا اور پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک واپس لانا شامل ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا امید تھی کہ افغان حکومت ہم سے تعاون کرے گی مگر افغان طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آئے کیونکہ وہ ان کے اتحادی تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا، طالبان کیخلاف سرحد پر کارروائیاں کیں اور آئندہ بھی کریں گے، ہم حملے کرنیوالوں کو کیک پیسٹری تو نہیں کھلائیں گے۔
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر عمران خان چاہتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر لیں، سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے، حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے۔

  • نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز  کی بھی شامت آگئی

    نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز کی بھی شامت آگئی

    حکومت نے نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز (فیل فون کمپنیاں) پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد یعنی نان فائلرز کی فون سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے پر متعلقہ موبائل فون کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈر کے جاری کیے جانے کے 15 دن کے اندر جرمانہ عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔اگلے مالی سال کے مالیاتی بل میں پہلے ڈٰیفالٹ پر 10 کروڑ روپے اور اُس کے بعد ہر ڈیفالٹ یا ناکامی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    ترمیمی مالیاتی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فون سِمز بلاک کرنے میں می ںاکامی پر جرمانے بالترتیب 5 کروڑ اور 10 کروڑ روپے کردیے جائیں۔ساتھ ہی ساتھ ترمیمی مالیاتی بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو جرمانے کی تاریخ کے تعین کا اختیار بھی دیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ جرمانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہی موثر ہونا چاہیے۔