اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے تحت بجٹ سیمینار شروع ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سیمینار کا مقصد ایکسپرٹس کی رائے سے باوثوق مطالبات تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف پاکستان کے حق میں ہے تو جاگیر داروں سے ٹیکس کیوں نہیں لیتی،حکمران طبقہ اپنی مراعات نہیں چھوڑنا چاہتا،یہ فارم 47 کے مسلط کردہ لوگ ہیں،ان کو عوام کی حمایت حاصل نہیں اس لئے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں۔بلوں کی صورت میں عوام پر بجلی بم گرائے جا رہے ہیں،آئی پی پیز کے کھاتے میں پیسہ تو جائے گا لیکن بجلی نہیں آئے گی،ایف بی آر اشرافیہ کو چھیڑنے کے لئے تیار نہیں۔آئی پی پیز کوہم اس بجلی کے پیسے بھی دے رہے ہیں جو وہ پیدا نہیں کرتی،ایف بی آر بجلی کے بلوں میں سے بھی ٹیکس لے رہا ہے اور تنخواہوں میں سے بھی،نجی شعبے میں ملازمین کو تمام حقوق حاصل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا شریف فیملی کی شوگر مل چھ مہینے سے غریب کاشتکاروں کے پیسے روک کر بیٹھی ہوئی ہے،دوبئی میں پاکستانیوں کی آمدنی سے جائیدادیں لی گئی ہیں۔دوبئی میں جائیدادیں لینے والوں کی منی ٹریل کا ایف بی آر نے پوچھا بھی نہیں۔جاگیرداروں سے ٹیکس کیوں وصول نہیں کیا جاتا ؟جاگیر دار طبقہ کسان دشمن ہے یہی طبقہ حکومت میں بیٹھا ہوتا ہے،ملک میں یکساں نظام تعلیم موجود نہیں،ملک میں صحت اور تعلیم عام آدمی خرید رہا ہے ریاست فراہم نہیں کررہی۔اشرافیہ کوبجلی گیس پٹرول کیوں فری دیا جارہا ہے،وزراء مراعات کے مزے لے رہے،حکمران طبقے سے منی ٹریل لی جائے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

حکمران طبقہ اپنی مراعات نہیں چھوڑنا چاہتا،حافظ نعیم الرحمان
-

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت ہو گی یا سزا برقرار رہے گی، فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت ہو گی یا سزا برقرار رہے گی، فیصلہ کل 3 بجے سنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں ہیں۔
عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے، ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔فی الوقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا کیس کہیں دائر نہیں ہوا اور عدت میں نکاح کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں۔ -

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا
کینیا کے صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا۔ عوام سے خطاب میں کہا کہ مالیاتی بل 2024 پر دستخط نہیں کروں گا، مالیاتی بل کو معطل کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو قرض کی مصیبت سے نکالنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، ملک میں بدعنوانیوں کے خلاف اقدامات کو ترجیح پر رکھ رہے ہیں، ہمیں مل کر کینیا کو قرض سے چھٹکارا دلانا ہے۔صدر ولیم روٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان، عدلیہ اور مقامی حکومتوں کو بجٹ کٹوتیوں کی ہدایت کر دی ہے، حکومت کو کفایت شعاری کےلیے اخراجات میں مزید کمی کے احکامات دیے ہیں، اخراجات میں کمی کی ابتدا صدارتی دفتر سے کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہ کر زندگی گزارنی ہوگی، میں کینیا کے عوام کی جانب سے بجٹ رد کرنے کے پیغام کا احترام کرتا ہوں، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بجٹ میں مزید رعایتیں چاہتے ہیں۔کینیا کے صدر نے کہا کہ نوجوانوں سے رابطے میں رہوں گا، مظاہروں میں 214 شہری پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث تھے جن میں سے 95 مظاہرین زخمی ہو کر اسپتال گئے۔
-

ہمیں دوسری طرف سےانفارمیشن ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کوئی مشکلات نہیں، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے 2018 کے الیکشن پر ہمیں بھی اعتراض تھا، جمہوریت میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈائیلاگ سے راستہ نکلتا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آج پارلیمنٹ میں علی محمد خان نے بانی پی ٹی آئی کی مشکلات کا ذکر کیا، وزیراعظم نے کہا اگر مشکلات ہیں تو بیٹھیں بات کریں، شہباز شریف کی ریاست کے حوالے سے ایک سوچ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم بنے تو شہباز شریف نے کہا ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، شہباز شریف نے اس وقت بھی ملک کی بہتری کے لئے چارٹرآف اکانومی کرنے کا کہا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا ہم نے ساری زندگی مزاحمت کی سیاست کی، مزاحمت کی سیاست کا ووٹ اور ہمدردی بھی ہے، لوگوں نے ہمیں پیار دیا، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے کنفیوژ ہے، انقلاب پھراس طرح تو نہیں آتا۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ یہ ایک شکایت مینڈیٹ چوری، دوسرا خواتین کی گرفتاری کی کرتے ہیں، ہمیں دوسری طرف سےانفارمیشن ہے کہ ان کو جیل میں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں، اگر جیل میں کوئی مشکلات ہیں تو ہم قعطاً اس کا حصہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے دوران اگر یہ اسی دن استعفے نہ دیتے تو ہماری حکومت نہیں چل سکتی تھی، لانگ مارچ کے دوران مذاکرات ہو رہے تھے، یہ کہہ رہے تھے کہ مئی میں الیکشن کرا دیں، ہم نے کہا ستمبر، اکتوبرمیں الیکشن کرا دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نےالیکشن کرانے کے حوالے سے ذہن بنا لیا تھا، اگر یہ 9 مئی نہ کرتے تواس انجام سے دوچار نہ ہوتے، یہ سارا کچھ ان کا اپنا احمقانہ انداز ہے۔ -

سی پیک کے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے سی پیک کے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ پورٹ قاسم، حب تھر کول اور ساہیوال پلانٹ کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق جامشورو کول پاور پلانٹ کو بھی مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور پاور ڈویژن سے 31 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو چینی ادارے کے ساتھ معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درآمدی کول پاور پلانٹس سے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 45 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
-

خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، اسد قیصر
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کے حمایتی ہیں نہ کرنے دیں گے۔ اور نہ ہی اسے کرنے دیں گے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کروں گا ، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے، صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کا مشن ہے کہ ہم ان کو چین سے نہیں جینے دیں گے، پارلیمنٹ سے پہلے بھی قبائلی مشیران سے مشورہ کیا جائے تب ہی کوئی آپریشن کامیاب ہوگا۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھاکہ قانون اور آئین کی جنگ ہم سب نے لڑنی ہے ،ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے،سب کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،آج بھی مولانا فضل الرحمان سے بات کی اور ہم نے الائنس بنایا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا ہے اس میں سے بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔دریں اثنا جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی ملاقات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لابی میں ہوئی، ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ -

ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفے دے دیں، شاندانہ گلزار
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی ہم بھی استعفے دیں گے جبکہ سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔مقامی ٹی وی سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفے دے دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ڈیسک بجا رہے کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں، اس سے بہتر ہے گھر بیٹھ جائیں، شہریار نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی کہ ہم بھی استعفے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی میں ہم میں سے کوئی نہیں، سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔شاندانہ کا کہناتھاکہ شہریار آفریدی کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ استعفا دے رہا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
-

مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین جبکہ تعلیمی میدان سے اویس رؤف وائس چیئرمین ہوں گے۔اولمپک اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر بن گئے جبکہ ٹینس اسٹار اعصام الحق، سابق کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کی رکن بن گئیں۔اس کے علاوہ اولمپئن خواجہ جنید ،ایم این اے سعد وسیم ، ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ ، ارشد ستار، عمارہ رباب اور وسیم اختر، صحافی عمر اسلم اور اسد ضیاء بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبرز ہوں گے۔وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں اور تجربہ کار اولمپئنز کو شامل کیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین اور پروفیشنل ممبران کے انتخاب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
-

اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکا نے پاکستان الزامات لگائے، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے امریکی کانگریس کی قرار داد پر ردعمل دیا اور کہا کہ امریکی کانگریس نے بےقاعدگیوں کے دعوؤں کے بعد پاکستان کےانتخابات کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکا نے پاکستان الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ اُس ملک کی جانب سے ہے، جو اس وقت اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دے رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں نے ہی ان انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیوں نہ امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کی تحقیقات کا اقوام متحدہ سے کہا جائے.
-

پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پشاور میں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے 25 جون سے 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔