Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی ہنگامہ آرائی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی ہنگامہ آرائی

    ایوان میں اپوزیشن کے شور شرابہ کی وجہ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر روک دی۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا جس میں جے یو آئی کے ارکان بھی شریک تھے۔ خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات قوم کے لیے شرمساری کا باعث ہیں، اقلیتوں کے معاملے پر ایوان میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، میں بلیک میل نہیں ہوں گا، ہاؤس کو بلیک میل نہ کرائیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے احتجاج کیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے لگائے۔جس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ یہ چیئر بلیک میل نہیں ہو گی۔

    خواجہ آصف وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی آج سے پانچ چھ سال پہلے وجود میں آئی، اس ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلہ پر بحث کریں گے، یہ لوگ تشدد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، کل کی میٹنگ میں وزیرِ اعلیٰ کے پی موجود تھے، ان کے سامنے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہوا تھا، آج یہ احتجاج کر کے دہشت گردوں کا ساتھ دے رہے ہیں، یہ گالیاں دیتے ہیں اس ہاؤس کی تذلیل کرتے ہیں، اپوزیشن والوں سے کہوں گا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔ کہا کہ میں بولوں گا، کوئی نہیں روک سکتا، یہ ہمیں گالیاں نکال رہے ہیں، ابھی کل والی گالی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، نئی گالیاں دے رہے تھے ،ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف آپ بات کریں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ آپ پہلے ہاؤس کو ان آرڈر کریں، اپوزیشن ایوان میں گالیاں نکال رہی ہے، ابھی کل کی گالیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا، میں سیاسی نہیں بلکہ اہم مسئلہ پر بات کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں، یہ ایک بہت حساس مسئلہ ہے، یہ ہمیں بات نہیں کرنے دے رہے، یہاں کہا گیا یہ آپ کے باپ کا ایوان نہیں ہے، ہم ایک قرار داد پیش کرنا چاہتے ہے کہ اس ملک میں اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک گھنٹے کا وقفہ کر دیا۔

    بعد ازاں وزیر نے بتایا کہ ہم ایک قرارداد لانا چاہتے ہیں تاکہ اقلیتیں محفوظ رہ سکیں ، یہ ملک سب کا ہے، جب اس موضوع پر ایوان میں بات کی جاتی ہے تو اپوزیشن والے اس موضوع کا گلہ گھونٹ رہے ہیں، یہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، میں اس ایوان میں ان کے مسائل کا بھی جواب دوں گا مگر یہ مجھے بولنے نہیں دے رہے، اقلیتوں کے قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ہمارا مذہب بھی اس کی اجازت نہیں دیتا، لوگ ذاتی جھگڑوں پو توہین کا الزام لگا کر لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی ملٹری آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی آراکین کا اسمبلی سے واک آوٹ

    کسی بھی ملٹری آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی آراکین کا اسمبلی سے واک آوٹ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کسی بھی ملٹری آپریشن کی مخالفت کر دی۔قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی آپریشن پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہوتی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہ آج ہم نے بات کرنے کی کوشش کی تو مائیک بند کر دیے گئے، کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، اس لیے ہم نے احتجاجی طور پر پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اتوار کو بجٹ کا خصوصی سیشن چل رہا ہے، آج اتوار کو بھی ہم نے اپنی بھرپور موجودگی رکھی ہے، آج حکومت کے اراکین پارلیمان میں موجود نہیں ہیں، آج ہم نے پوائنٹ آف آرڈر مانگا لیکن ہمیں ٹائم نہیں ملا، اس لیے ہم نے اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں آپریشن عزم استحکام کا اعلان کیا گیا ہے، ہم چاہتے تھے کہ کسی بھی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، پہلے بھی عسکری قیادت نے پارلیمان آکر ان کیمرہ بریفنگ دی تھی، بتایا تھا کہ کیا صورتحال ہے، ویسے ہی اب ہو، چاہے کوئی بھی کمیٹی ہو وہ پارلیمان سے بالاتر نہیں ہوسکتی۔
    اتنے بڑے فیصلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا:اسد قیصر
    سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ ہو رہا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، ہم کسی طور پر کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے، خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بھی بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ پارلیمنٹ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لاتے، یہ پارلیمنٹ پھر ہے کس لئے؟ آپریشنز بہت ہو رہے ہیں، پوچھنا چاہتا ہوں آج تک کون سا آپریشن کامیاب ہوا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی طور پر کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، آپ اتنا بڑا فیصلہ کر رہے ہیں مگر پارلیمان کو خاطر میں نہیں لاتے تو یہ اتنا بڑا پارلیمان کس لیے ہے؟ میں نے کل مولانا سے بھی بات کی اور ابھی میں نے ایوان کے اندر خورشید شاہ اور رانا تنویر سے بھی بات کی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے؟اسد قیصر نے بتایا کہ ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی، بہت سے آپریشنز ہوچکے ہیں، آج تک کونسا آپریشن کامیاب ہوا ہے؟ ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف ہیں، ایک طرف یہ آپریشن کر رہے دوسری طرف فاٹاا ور پاٹا پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت نہیں ملتی، آئین کے مطابق پارلیمان سب سے سپریم ہے اور رہے گا، ہم اپنے آئینی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ظلم کے خلاف ہیں، آپ ایک طرف آپریشن شروع کر رہے ہیں دوسری طرف فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگا رہے ہیں، یہ ایک مارشل لاء والی ذہنیت ہے، میں سادہ مطالبہ کرتا ہوں، اگر کوئی آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے تو پارلیمنٹ میں لایا جائے اور اعتماد میں لیا جائے۔
    ہم کسی اور کی جنگ میں اپنے آپ کو نہیں دھکیل سکتے:عمر ایوب
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم کسی اور کی جنگ میں اپنے آپ کو نہیں دھکیل سکتے، بجٹ اقتصادی دہشتگردی ہے، پاکستان کے عوام کو غلامی میں دھکیل دیا گیا، اس بجٹ کو ہم قبول نہیں کرتے۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت ہمارا گلہ اسپیکر سے ہے ان کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ قابل تشویش ہے، درحقیقت فارم 45 کے تحت 180 سیٹیں تحریک انصاف کی ہیں، وفاق نے 198 ارب روپے خیبر پختونخوا کو دینے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اینٹی اسٹیٹ ہے، یہ بجٹ اقتصادی دہشت گرد کا بجٹ ہے اسے مسترد کرتے ہیں، کسی قسم کا آپریشن کرنے سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لیں، چین سے آئے ساتھیوں نے واضح طور پہ کہا تھا کہ سی پیک پر سیکیورٹی خدشات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے ہیں ملک میں امن رول آف لاء سے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایک بوگس، اقتصادی دہشت گردی کا بجٹ ہے، حکومت کے اپنے اتحادی اس بجٹ کو انڈورس نہیں کر رہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا کسی اور کی جنگ میں خود کو نہیں دھکیل سکتے۔ سی پیک کے حوالے سے سکیورٹیز ایشوز پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ ملک میں رول آف لاء ہوگا تب ملک ترقی کرے گا۔ پنجاب میں مریم نواز کی فارم 47 کی حکومت ہےانہوں نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق صاحب نے ہمیں وقت نہیں دیا، میرا سپیکر صاحب سے کئی سالوں کا احترام کا رشتہ ہے، ان کا رویہ اپوزیشن کے ساتھ ٹھیک نہیں، وہ کس پریشر کے ساتھ کام کررہے ہیں ہمیں معلوم نہیں، ہم یہاں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں،

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت  بر قرار رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، چترال، سوات ، دیر ،بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اوروزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، ساحلی پٹی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہےگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، آج ریکارڈکیے گئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تر بت 46، نوکنڈی ،دادو، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

  • جنوبی وزیر ستان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ایم این اے زبیر خان وزیر کا  جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں انٹری

    جنوبی وزیر ستان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ایم این اے زبیر خان وزیر کا جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں انٹری

    جنوبی وزیرستان میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ایم این اے زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو بارہ گھنٹے بجلی زبردستی بحال کروادی۔جنوبی وزیرستان میں رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی اپر وزیرستان سرا روغہ فیڈر کی بجلی بحال کردی۔زبیر خان وزیر کا کہنا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی 12-12 گھنٹے بحال رہے گی، بجلی آن اور آف کرنے کے لیے ان کے اپنے بندے جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے۔سوشل میڈیا پر زبیر وزیر کی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو 12 گھنٹے بجلی کی ترسیل زبردستی شروع کردی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ آج میں آیا ہوں، جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اپر وزیرستان سراروغہ کے فیڈر کا بٹن دبا کر چالو کردیا، انشااللہ یہ سلسلہ ترتیب وار جاری رہے گا 12 گھنٹے ایف آر جنڈولہ اور 12 گھنٹے اپر وزیرستان کو بجلی سپلائی متواتر جاری رہے گی۔ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے ہے، تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ 12 گھنٹے بلا روک ٹوک بجلی چالو ہوگی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور باقاعدہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں ہمارے بندے بیھٹے ہوں گے۔ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنوں نے ایم این اے زبیر وزیر کے اس اقدام پر خوب تالیاں بجائیں۔

  • آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ آکر وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی جس ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

  • صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے،  امین الحق

    صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے، امین الحق

    اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو یم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ گندم بیچ کر منافع کمانے والوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے زرعی ٹیکس لگایا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بجٹ ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کو دیکھیں تو ہماری ملکی صورتحال اچھی نہیں، دفاع کیلئے 2100 ارب رکھنا بہترین فیصلہ ہے، افواجِ پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں تو ہم سوتے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ ای او بی آئی کا معاوضہ 10 سے بڑھا کر 12 ہزار کیا جائے، 12لاکھ سالانہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کیا جائے۔امین الحق نے کہا کہ پرنٹ میڈیا زوال کا شکار ہے، صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے، ایم کیو ایم ایوان میں حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ کیساتھ آگے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کی کوشش کی جارہی ہے، پیکا ایکٹ میں کسی بھی ترمیم سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پیکا ایکٹ میں ترمیم سے پہلے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کو اعتماد میں لے۔

  • پی ٹی آئی رہنما  اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

    سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہو ئی ہے۔ دونوں رہنمائوں نےبجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اوردونوں رہنماوں کا ملک بھر میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔
    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ،آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار کرنا ہوگا۔ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ، دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے اس کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں ،افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اکنامک کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ ہے،تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو روزگار میسر آئے گا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنےاور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

  • سندھ : ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

    سندھ : ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

    سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔ایچ آئی وی کے زیادہ تر کیسز لاڑکانہ، حیدر آباد، میر پور خاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیسز سامنے آئے۔حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258، اپریل میں 239 اور مئی میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیسز سامنے آئے۔میر پور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے۔

  • محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، مریم نواز

    محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، صوبائی حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں، محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

  • حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں تشدد کا شکار گدھا کراچی کے شیلٹر ہوم میں دوران علاج دم توڑ گیا۔سندھ کے شہر حیدر آباد میں سفاکیت کا نشانہ بننے والا زخمی گدھا کراچی میں دم توڑ گیا، زخمی گدھا گزشتہ چند روز سے کراچی میں زیرعلاج تھا۔گدھے کے انتقال کی خبر کی تصدیق شیلٹر ہوم انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جانور کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ ہے، پاکستان میں جانوروں کی حالت زار کے لیے ہر ایک کو کھڑا ہونا چاہیئے، اس جانور نے اپنے آخری دنوں میں زندگی بھر کی محبت اور دیکھ بھال کا تجربہ کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل تشدد کی وجہ سے گدھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ گدھے کو علاج کے لیے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جانوروں کے ساتھ ظلم و جبر کے 2 واقعات بھی چند روز قبل سامنے آئے تھے۔ایک واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ ہی کاٹ دی تھی۔