Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ، ضمنی چالان جمع

    مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ، ضمنی چالان جمع

    مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیاہے .

    ضمنی چالان ایف آئی اے عدالت لاہور میں جمع کرایا گیا ہے چالان میں کہا گیا ہے کہ فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا، ضمنی چالان مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں۔

    ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی ،اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے ،عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات 

  • سرگودھا کے ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کا افتتاح

    سرگودھا کے ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کا افتتاح

    چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جناب سکندر سلطان راجہ نے آج سرگودھا میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جو کہ ایک سال آٹھ ماہ میں یعنی مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیے گیے .افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان نے نئے دفاتر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ دفاتر نہ صرف الیکشن کے عمل کو مزید شفاف اور منظم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ عوام کو بھی بہتر خدمات فراہم کرنے میں معاون ہوں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔
    تقریب میں ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا ڈویژن ابرار احمد جتوئی، ڈسٹرکٹ الکشن کمشنرسرگودھا غلام عباس، الیکشن آفیسرز عدنان اقبال اعوان، محمد علی رانا، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاونٹس شہر یار شاکر، پاک پی دبلیو ڈی کے عہدیداران چیف انجینئرانوارالحق ڈوگر، ایس،ای شعیب سلیم، ایکس،ای،این محمد عدنان،زاہد کامران، ایس ڈی-او احمد نبیل، اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل اور ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ "ہماری ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نئے دفاتر میں جدید انفراسٹرکچر، اعلیٰ معیار کے کمیونیکیشن سسٹمز اور بہترین فائل مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں جو الیکشن کے تمام مراحل کو زیادہ آسان اور مؤثر بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، دفاتر میں عوامی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور استقبالیہ بھی بنائے گئے ہیں جہاں عوام اپنی شکایات اور مسائل کا فوری حل تلاش کر سکیں گے۔الیکشن کمیشن پاکستان کا یہ اقدام اس بات کا عکاس ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور عوام کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔

  • قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے  وعدے پورے نہیں ہوئے، فیصل کریم کنڈی

    قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں ہوئے، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے خیبر پختونخوا کے پروجیکٹس کی درخواست کی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چشمہ لیفٹ کینال کےلیے رقم مختص کی، امید ہے اس سال کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ چشمہ پروجیکٹ کی پمپنگ بڑھا کر زیادہ زمین کو سیراب کرسکیں گے، منصوبے سے خیبر پختونخوا پورے ملک اور افغانستان کو گندم فراہم کرسکے گا۔
    گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ لیفٹ کینال کا ایریا بڑھا کر زیادہ زمین سیراب کرسکتے ہیں، چکدرہ دیرچترال موٹروے کو بھی جلد شروع کرائیں گے .ان کا کہنا تھا کہ چشمہ لیفٹ کینال کے لیے وفاقی حکومت نے 17 ارب رکھے ہیں، صوبائی حکومت نے بھی چشمہ لیفٹ کینال بجٹ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا ٹیکسز کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی، قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

  • نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام ختم

    نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام ختم

    حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام ختم کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام کے لیے رقم نہیں رکھی گئی۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کےلیے 50 کروڑ روپے بجٹ تھا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس سہولت بھی ختم کر دی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ہیلتھ انشورنس کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ رواں مالی سال ہیلتھ انشورنس کےلیے 1 ارب روپے بجٹ میں رکھا گیا تھا۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے رقم نہیں رکھی گئی۔ رواں مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کےلیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے فلم فنانس فنڈ بھی ختم کر دیا۔ آئندہ مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ رواں مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے رکھے گئے تھے۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ویمن انٹرپرینیورز کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم بھی ختم کر دی گئی ہے۔ رواں مالی سال کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے لیے 1 کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔

  • پیپلز پارٹی اس موقع پر جو کر رہی ہے وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، شیر افضل مروت

    پیپلز پارٹی اس موقع پر جو کر رہی ہے وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کریں گے تو کچھ شرائط ہوں گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی قانونی، اخلاقی جواز نہیں تھا، آئی ایم ایف ہمارے ہاں چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین کر رہا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ چند دنوں میں بجٹ کے اثرات سے عوام تلملا اٹھیں گے، بجٹ کے بعد کئی ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس موقع پر جو کر رہی ہے وہ بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، پیپلز پارٹی اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے، آپ ان کے ساتھی ہیں تو ڈٹ کے ان کے ساتھ رہیں۔

  • بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، چئیر مین ایف بی آر

    وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر چئیر مین امجد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ہمارے اہداف ایک جیسے ہوں تو آئی ایم ایف بجٹ میں حرج نہیں،بجٹ میں 1800 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی تاریخ میں بڑی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔انکم ٹیکس کی مد میں آئندہ مالی سال 443 ارب روپے کا ٹیکس لگایا گیا ہے،پرسنل انکم ٹیکس کی مد میں 224 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں،سیلز ٹیکس کی مد میں 450 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 289 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئےہیں،آئندہ مالی سال میں ایف بی آر 3800 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ 2ہزار ارب روپے گروتھ اور عدالتوں میں زیر التوا کیسز میں فیصلوں سے آئیں گے، اگر عدالتوں سے ہمارے حق میں فیصلے نہ آئے تو مزید ٹیکس اقدامات کریں گے۔آئندہ مالی سال کے لیے 434 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے،برآمدکنندگان پر ٹیکس چھوٹ ختم کر کے نارمل ٹیکس رجیم میں لائے ہیں،غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایف آئی ڈی لگائی گئی ہے۔دودھ مصنوعات، ایل پی جی درآمد پر زیرو ریٹنگ ختم کی ،درآمدی کمپیوٹرز پر بھی زیرو ریٹڈ ٹیکس ختم کیاہے،آئندہ مالی سال میں 50 ارب روپے ریٹیلرز اسکیم سے آئیں گے،200ارب روپے ڈیجیٹل اقدامات سے آئیں گے۔جو موبائل صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہونگے ان کی کال پر 75فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

  • عدالت میں طلبی کو بےعزتی نہیں سمجھتا، سرفراز بگٹی

    عدالت میں طلبی کو بےعزتی نہیں سمجھتا، سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ خوراک سمیت تمام محکموں کے لئے 67 اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا گیا، وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے، تجاویز بھی دیں، وفاقی بجٹ میں کئی سکیمیں شامل کرائیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر بات کرنا مناسب نہیں، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،عدالت میں طلبی کو بےعزتی نہیں سمجھتا۔
    سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ترجیح ہے، سٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، چند ماہ میں بہتری دکھائی دے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کا ہمیشہ وفاق سے شکوہ رہا ہے کہ اس کی ایلوکیشن پر توجہ نہیں دی گئی، وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کئے گئے ہیں، بلوچستان کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور طلبہ کے سکالر شپ پر فوکس کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے شرائط ہیں کہ بجٹ سرپلس تیار کیا جائے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں۔

  • وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے صحافی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے۔ یہ اقدام صحافیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں کو یہ سہولت فراہم کی جائےگی۔

  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا  اضافہ ہوا؟

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

    حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو پیس کر رکھ دیا، نجی ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے کی کوئی گارنٹی نہیں، مگر ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ لاد دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیاوفاقی بجٹ 2024ء میں 6 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر نے 2019 سے 2023 تک کارپوریٹ انکم ٹیکس اصلاحات نافذ کیں۔سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپےآمدن پر ٹیکس 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔
    سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کر دیا گیا ہے۔سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائےگا۔انہوں نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اب پرسنل انکم ٹیکس اصلاحات لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس سلیب میں اضافہ نہ کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس سلیب میں کچھ ردوبدل تجویز کیا جا رہا ہے۔

  • نان فائلرکےبیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز

    نان فائلرکےبیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز

    وفاقی حکومت کی بجٹ میں نان فائلرکےبیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز دے دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاورڈویژن سے تفصیلات مانگ رہے ہیں کس گھر میں بجلی میٹر کس کےنام ہے، کچھ کیسز میں گھر کسی اور کے نام اور بجلی میٹر کسی اور کے نام ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔12 ہزار ارب سے زائد ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔