Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • اس عید پرملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے

    اس عید پرملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے

    پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے۔ کراچی سے پاکستان ٹینرز ایسوسی کے اندازے کے مطابق 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح کئے جائیں گے ۔ جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہونگے۔پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔اندازے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ جبکہ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچےگی۔

  • مہنگائی کا جن بے قابو، 19 اشیاء ضروریہ مہنگی

    مہنگائی کا جن بے قابو، 19 اشیاء ضروریہ مہنگی

    حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ہو ا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 21.69 فیصد سے بڑھ کر 23.03 فیصد ہوگئی ہے۔
    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 27.14 فیصد ،چکنکی قیمتوں میں 11.75 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 8.73 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 7.19 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں1.07 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.70 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 1.52 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد، انرجی سیورکی قیمتوں میں 0.36 فیصد اور سگریٹ کی قیمتوں میں0.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پیاز کی قیمتوں میں پانچ فیصد، سرخ مرچ پاؤڈرکی قیمتوں میں1.95 فیصد، ایری سکس باسمتی ٹوٹا چاو ل کی قیمتوں میں1.65 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، کایری سکس باسمتی چاول کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، روٹی میں 0.52 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 0.05 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.02 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

  • نیپرا  نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5  روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2024-25 کے لیےدی گئی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ،یہ فیصلہ کابینہ ہی کرے گی۔

  • ایم این اےنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی چئیرمین بلاول بھٹوسے ملاقات

    ایم این اےنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی چئیرمین بلاول بھٹوسے ملاقات

    پیپلزپارٹی کےنوجوان ایم این اےنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی چئیرمین بلاول بھٹوسے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورپارٹی کومضبوط کرنےکےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا۔ جمال خان رئیسانی کوبلاول بھٹونے بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔جمال خان رئیسانی نےاپنےحلقےسریاب کےمسائل اور ان کے حل کی تجاویز پیش کیں، انھوں نے یوتھ پالیسی اوربلوچستان کےنوجوانوں کےمسائل پربھی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ پرفخر ہے،آپ نوجوان ہیں اورہمیں بھی نوجوانوں کی ضرورت ہے، نوجوان بلوچستان اورپاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں تنہا نہیں کریں گے۔

  • ورلڈ کپ  ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    امریکا اور آئر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔
    گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔امریکا اور آئرلینڈ کا میچ آج لاؤڈر ہل میں کھیلا جانا تھا لیکن وہاں گزشتہ کئی گھنٹے سے بارش ہو رہی تھی۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے سے میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ اس طرح امریکا کے پانچ پوائنٹ ہوگئے اور وہ سپرایٹ میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے تین میچ کھیل کر دو پوائنٹ ہیں ۔ اسے امریکا اور بھارت سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث اب تمام کھلاڑی عید اپنے گھر ہی کریں گے۔ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان آخری گروپ سٹیج کا میچ اتوار کو کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

  • مظفرآباد  ہائی کورٹ سے  شاعر احمد فرہاد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    مظفرآباد ہائی کورٹ سے شاعر احمد فرہاد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

    مظفرآباد میں ہائی کورٹ سے ضمانت ہوجانے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا۔ شاعر احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔احمد فرہاد کو تھانا کہوڑی سے رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ اسلا م آباد کےلیے روانہ ہوگئے۔آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کی تھی۔رواں ہفتے مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے، عدالت نے حکم دیا تھا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی

    صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی

    وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس پیکج سےصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

  • قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

    وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کوایکنک کی سربراہی نہیں دی۔ ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیر خزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں جبکہ سابقہ اتحادی دور حکومت میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔اس سے قبل وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ رہ چکے ہیں لیکن وزیراعظم نے محمد اورنگزیب کو ایکنک کی سربراہی نہیں دی۔

    اس سے قبل سابقہ اتحادی دور میں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ رہ چکے ہیں۔تشکیل نو کے بعد 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائے خزانہ محمد اورنگزیب اور منصوبہ بندی احسن اقبال، پنجاب سے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سندھ سے جام خان شورو۔اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ سے مشیر خزانہ مزمل اسلم جبکہ بلوچستان سے صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کا حصہ ہیں۔

  • مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ

    مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ

    مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 25 ملین ڈالرز کے ذیلی قرض کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت کی جانب سے دستخط کیے، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے تقریب میں واپڈا کی نمائندگی کی ،پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری بھی موجود تھے، پراجیکٹ کی معاونت کے لیے کویت فنڈ کے کل 100 ملین ڈالر زکی فراہمی کا معاہدہ ہے
    کل فنانسنگ چار مساوی قرضوں کے ذریعے پاکستان کو دی جائے گی، اکنامک افئیر ڈویژن کے مطابق حکومت پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان 3 جون 2024 کو کویت میں ہوا، مہمند ڈیم تعمیراتی ڈھانچے کا ایک جامع منصوبہ ہے،

  • صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ

    صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ انھوں نے کہا حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شکوہ شکایت کی داد رسی کےلیے فورم ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عطا تارڑ نے کہا فیک نیوز کے خاتمے کےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے قانون سازی میں سب کی آراء شامل ہونی چاہئیں