حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو پیس کر رکھ دیا، نجی ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے کی کوئی گارنٹی نہیں، مگر ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ لاد دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیاوفاقی بجٹ 2024ء میں 6 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر نے 2019 سے 2023 تک کارپوریٹ انکم ٹیکس اصلاحات نافذ کیں۔سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپےآمدن پر ٹیکس 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔
سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 25 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کر دیا گیا ہے۔سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 30 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائےگا۔انہوں نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اب پرسنل انکم ٹیکس اصلاحات لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس سلیب میں اضافہ نہ کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس سلیب میں کچھ ردوبدل تجویز کیا جا رہا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلیے انکم ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟
-

نان فائلرکےبیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز
وفاقی حکومت کی بجٹ میں نان فائلرکےبیرون ملک سفر پرپابندی کی تجویز دے دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاورڈویژن سے تفصیلات مانگ رہے ہیں کس گھر میں بجلی میٹر کس کےنام ہے، کچھ کیسز میں گھر کسی اور کے نام اور بجلی میٹر کسی اور کے نام ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔12 ہزار ارب سے زائد ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
-

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم
وفاقی حکومت نے ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم کردی ہے، چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2013 میں ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی رعایت ختم کردی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 50 ہزار ڈالر سے زائد کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت والے ٹیکس اور ڈیوٹیز دے سکتے ہیں۔وزیرخزانہ کے مطابق مقامی طور پر ہائیبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے جس کے باعث مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے رعایت واپس لی جارہی ہے۔فنانس بل کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 850 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے، 1000 سی سی 1300 سی سی تک پر 67 ہزار 500 روپے، 1300 سے 1800 سی سی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔
-

ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ بھارتی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کی دوسرے مرحلے تک رسائی کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر گئی۔ ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 25واں میچ بھارت اور امریکا کےدرمیان نیویارک کے اسٹیڈیم نساؤ کاؤنٹی میں کھیلا جارہا ہے۔گروپ اے کے میچ میں امریکا نے بھارت کو جیتنے کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، امریکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔امریکا کی جانب سے نتیش کمار 27 اوراسٹیون ٹیلر 24رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ کوری اینڈرسن 15،آرون جونز 11 اور ہرمیت سنگھ نے10رن بنائےہیں۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے4 اورہاردیک پانڈیا نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں، اکشر پیٹل ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئےجبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی، رشبھ پنت ، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں.
امریکا کے اسکواڈ میں کپتان آرون جونز ، سٹیون ٹیلر ، شایان جہانگیر ، اینڈریز گوس ،نتیش کمار ، کوری اینڈرسن ، ہرمیت سنگھ ، شیڈلی وین شالک وِک ، جسدیپ سنگھ ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان شامل ہیں ۔
ٹاس
بھارت نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ اے کے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جیتنے والی ٹیم سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر جائے گی اگر امریکا بھارت کو شکست دیتا ہے اس صورت میں پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی، رشبھ پنت ، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں٫امریکا کے اسکواڈ میں کپتان آرون جونز ، سٹیون ٹیلر ، شایان جہانگیر ، اینڈریز گوس ،نتیش کمار ، کوری اینڈرسن ، ہرمیت سنگھ ، شیڈلی وین شالک وِک ، جسدیپ سنگھ ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان شامل ہیں ۔ -

کےالیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، بجٹ دستاویز
بجٹ دستاویز کے مطابق کےالیکٹرک کو بجلی کی مد میں 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 25-2024 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کردیا۔بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق فاٹا کو بجلی کے بقایاجات کی مد میں 86 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پاسکو کو سبسڈی کی مد میں 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو رمضان پیکیج اور پی ایم پیکیج کے تحت 60 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی کی مد میں 15 ارب اور 87 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق یوریا کھاد کی درآمد پر 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
-

ہم نے پاکستان میں 80 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج واضح طور پر بتا دوں آج پارلیمنٹ میں پہلی بار بجٹ کے دوران آئینی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ایوان میں 4 بجٹ پیش کیے ہیں۔ آرٹیکل 73 کے ساتھ وزیر خزانہ کی دستاویزات، پنک بکس، اکنامک سروے وہاں پڑھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج آپ کے سرکاری ملازمین یہاں احتجاج کر رہے تھے، آپ کی افراد زر بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اپوزیشن کی اونر شپ ہونے کا کہا ہے ۔ حکومت کی کسی سے کوئی مشاورت نہیں۔ہم نے پاکستان میں 80 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی ۔ ایران سے جو تیل آئے گا چاول سمگل ہو کر وہاں جائے گا ۔ پیپلز پارٹی نے ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا ۔ فارم 47 کی حکومت بنانا ریپبلک بنانے میں ہر دن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب کے کسانوں کی گندم سڑ رہی ہے۔ کسی کسان کے ساتھ بیٹھیں وہ آپ کے سر میں جوتے مارے گا، یہ کہتے ہیں صنعت کی پیداوار بڑھی ہے، کون سی پروڈکشن ہوئی ہے۔ بجلی کا ریٹ پچھلے ہفتے ساڑھے تین روپے مہنگی ہوئی۔ کون سی انڈسٹریل گروتھ آ رہی ہے۔عمر ایوب نے الزام لگایا کہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی ایل سی کھول کر پیسا بنایا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ محسن نقوی ٹیکس ریٹرن جمع ہی نہیں کروائے ۔
-

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ارٹس کے زیر اہتمام پنجاب میوزک مقابلہ
پنجاب کونسل آف دی آرٹس، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت، پنجاب کے پہلے موسیقی کے مقابلے 2024 کا کامیاب آغاز آج سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں منعقد ہونے والے ابتدائی مرحلے کے بعد، اس تقریب میں غیر معمولی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جس میں پرجوش نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں 14 سے 30 سال کی عمر کے افراد نے شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد پنجاب کے نوجوانوں میں امن اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء نے صوفی، کلاسیکی، فوک اور قوالی سمیت موسیقی کی مختلف اصناف میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا، جہاں جیتنے والے مرحلہ وار آگے بڑھیں گے اور فائنل تک پہنچیں گے۔
آج کی تقریب میں پنجاب کی بھرپور موسیقی کے ورثے کا عکس نمایاں تھا، جس میں پورے خطے کے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو اکٹھا کیا گیا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا بنیادی مقصد فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور ثقافتی روایات کا تحفظ کرنا ہے، اس مقابلے کا مصقد نوجوانوں کو موسیقی کے ذریعے اپنے ورثے سے جڑنے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ آج الحمرا لاہور میں منعقد ہونے والے میوزک مقابلے میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا اور اعلیٰ درجے کا ٹیلنٹ دکھایا۔ مختلف مرحلوں سے گزر کر فائنل ونرز کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔ -

سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ کی اہم ترین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ وہ حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاءالرحمن نے عرفان صدیقی کا نام چیئرمین کے انتخاب کے لئے تجویز کیا, جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر رانا محمودالحسن اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے بطور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے۔ اجلاس میں چھے ارکان موجود تھے، جن میں پیپلزپارٹی سے سینیٹرز شیری رحمان، رانا محمود الحسن، روبینہ قائمخانی, مسلم لیگ ن کے افنان اللہ خان شامل تھے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم انہوں نے نو منتخب چیئرمین کو مبارک باد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر ہمارا سیاسی ایشو نہ چل رہا ہوتا تو میں خود سینیٹر عرفان صدیقی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کرتا، وہ اس کمیٹی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔انتخاب کے بعد بطور چیئرمین اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے بلا مقابلہ انتخاب پر تمام ارکان کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اہم کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں تعلقات خارجہ کی بےپناہ اہمیت ہے، جس کے لئے سفارت کاری کو نئے خطوط پر ڈھالنا ہوگا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ا ±ن کی کمیٹی عملی طور پر ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے بھر پور حمایت کی ،
-

پنجاب اسمبلی کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
پنجاب کی تاریخ کاسب ے بڑا5390 ارب روپے کابجٹ کل پیش کیاجائےگا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کریں گے۔ پنجاب کے بجٹ میں 842ارب روپے کا تاریخ کاسب سے بڑاترقیاتی پروگرام شامل ہے۔ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریکارڈ 404 ارب 41 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق 620 ارب 59 کروڑ روپے کی 4 ہزار 211 اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں جبکہ 1863 اسکیموں کو مکمل کیا جائےگا، 391 ارب روپے کی جاری 2805 اسکیمیں آئندہ مالی سال میں شامل ہیں۔پنجاب کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے لیے 14 ارب چارکروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔نئے مالی سال میں پنجاب میں 3673 منصوبے شروع کیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن کیلئے 42 ارب 5 کروڑ ،ایچ ای سی کیلئے 17 ارب روپے تجویزکیئے جارہے ہیں۔
-

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 278.60 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رہا۔ 100 انڈیکس میں207 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 72 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوا۔