لاہور سمیت پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک 12 ہزار 220 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں40، فیصل آبا دمیں 30، ملتان میں 17، راولپنڈی میں 11 بچوں میں خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق اس دوران شیخو پورہ میں 16، بہاولپور میں 12، جھنگ میں 23، خانیوال اور وہاڑی میں 13 خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان متعدد تجاویز پر ڈیڈ لاک بر قرار
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے علاقوں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سابق فاٹا کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کی ترقی کے لیے ایک سال کی ٹیکس چھوٹ ضروری ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کا مؤقف ہے کہ سابق فاٹا کو درآمدی مشینری اور انکم ٹیکس پر چھوٹ دینا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس ریٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے جبکہ زراعت اور ہیلتھ سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس پر بھی عدم اتفاق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے 1 لاکھ روپے ماہانہ کے پینشنز پر ٹیکس لگانے پر بھی آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے جبکہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے پر ٹیکس لگانے پر پیش رفت جاری ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے ایکسپورٹرز پر انکم ٹیکس بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، ایکسپورٹرز پر عائد انکم ٹیکس کی شرح بڑھائی جائے گی، اس وقت ایکسپورٹرز پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد عائد ہے، ایکسپورٹرز سے اخراجات و آمدنی کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے قرض پروگرام کی شرائط کو بجٹ کا حصہ بنا کر پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط عائد کر رکھی ہے اور آئی ایم ایف اپنے مطالبات میں کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ -

نریندر مودی آج تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے
بھارتی انتخابات میں حکمران اتحاد این ڈی اے اتحاد کی کامیابی کے بعد نریندر مودی آج تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری بھارتی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 15 منٹ راشٹر پتی بھون (ایوان صدر) میں ہوگی، جہاں نریندر مودی بھارت کی خاتون صدر دروپدی مرمو سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں غیر ملکی وفود سمیت 8000 مہمان شریک ہوں گے۔ لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد این ڈی اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے اگلی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نریندر مودی بھارت کے وہ دوسرے شخص ہونگے جنہیں تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب ملا، ان سے پہلے کانگریس کے رہنما اور بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو 1952، 1957 اور 1962 میں کامیابی حاصل کرکے 3 مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔
تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، نیپالی وزیراعظم پشپا کمال ڈھال اور بھوٹان کے وزیراعظم شیرنگ ٹوبگے شریک ہوں گے۔ -

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کافی عرصہ پہلے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔ان کاکہنا تھاکہ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا پھر الگ ہونا ہی بہتر تھا۔میں نے کافی عرصے سے کلیئر کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ تاحال کسی بھی پارٹی کو جوائن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
-

پاکستانیوں کو برطانیہ جانے میں مشکلات کا سامنا
برطانیہ کی حکومت نے آج ڈیٹا جاری کیا جس میں 2023 کے لیے وزیٹر ویزا مسترد ہونے کی شرح میں قومی کمی کو ظاہر کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر، رپورٹ میں شامل تمام قومیتوں کے لیے مسترد ہونے کی شرح 20% سے نیچے آگئی۔ جنوبی افریقہ نے 2023 میں £5.8 ملین سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے کے ساتھ، صرف 3.1% پر سب سے کم مسترد ہونے کی شرح پر فخر کیا۔ اس کے برعکس، البانیائی درخواست دہندگان کو تقریباً 20% پر سب سے زیادہ مسترد ہونے کی شرح کا سامنا کرنا پڑا۔
یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (UKVI) ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا، "مستردوں میں کمی کا رجحان مثبت خبر ہے۔” "ہم سرحدی حفاظت کو برقرار رکھتے ہوئے حقیقی زائرین کے لیے عمل کو ہموار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
تاہم، اعداد و شمار مستردوں سے وابستہ ایک اہم مالی لاگت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستانی درخواست دہندگان نے، مثال کے طور پر، مسترد ہونے کے باوجود ویزا درخواست کی فیس کی مد میں اندازاً 5.3 ملین پاؤنڈ خرچ کیے۔ماہرین احتیاط کرتے ہیں کہ ڈیٹا صرف وزیٹر ویزا کی عکاسی کرتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ دیگر ویزہ زمروں کے لیے منظوری کے عمل کی نمائندگی نہ کرے۔ مسترد ہونے کی شرح کو متاثر کرنے والے عوامل میں درخواست دہندگان کی مالیات، ان کے آبائی ملک سے تعلقات، سفری تاریخ، اور یہاں تک کہ مجرمانہ ریکارڈ بھی شامل ہو سکتا ہے۔یوکے حکومت کی ویب سائٹ ویزا درخواستوں اور اہلیت کے تقاضوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے۔برطانیہ جانے کی بالآخر ناکام کوششوں کے لیے صرف درخواست کی فیس پر خرچ کیے جانے والے £5.3 ملین کا حیران کن ہے۔پاکستانی امیگریشن ایڈووکیسی گروپ کے ترجمان نے کہا، "اس سے درخواست کے عمل میں انصاف کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔” "جب کہ ہم حفاظتی اقدامات کو سمجھتے ہیں، بہت سے پاکستانیوں کے لیے جو جائز وجوہات کی بنا پر برطانیہ کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں، مالیاتی لاگت کے ساتھ ساتھ مسترد ہونے کی بلند شرح ایک اہم رکاوٹ ہے۔”
پاکستانی درخواست دہندگان کے مسترد ہونے کی زیادہ شرح کے پیچھے وجوہات واضح نہیں ہیں۔ ماہرین نے ممکنہ وجوہات کے طور پر کافی مالی وسائل اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ثابت کرنے جیسے عوامل کی طرف اشارہ کیا۔ -

ن لیگ نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں پیپلز پارٹی کو بالکل بے خبر رکھا، پی پی کے شدید تحفظات سامنے آ گئے
ن لیگ کی وفاقی بجٹ تیاری میں پیپلز پارٹی کو بلکل ہی بے خبر رکھا اس بات کا پتہ تب چلا جب حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی ظاہر کر دیا ،سینئر رہنما پیپلز پارٹی سے سوال کیا گیا کہ آنے والے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو کیا تجاویز دی ہیں، کیا مطمئن ہیں؟ جس پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کیسی تجاویز، کیسا بجٹ، حکومت نے نہ کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ بجٹ حکومت خود بنا رہی یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیا جا رہا ہے، حکومت کا سارا بوجھ پیپلز پارٹی نے شیئر کر رکھا ہے، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا، کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں؟۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز، ترقیاتی پروگرام پر کیا کچھ کر رہی ہے، نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں کس صوبے کو کیا حصہ دیا جا رہا ہے، وفاقی وزارتوں کے منصوبوں میں کیا نیا ہے کیا پرانا، ہمیں نہیں بتایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کو دیکھنا ہو گا کہ بجٹ پر کیا فیصلہ لینا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کا ساتھ دینے کے چکر میں خاموشی سے عوام کے ساتھ بجٹ میں ظلم ہوتا دیکھتے رہیں، پیپلز پارٹی کا اپنا عوامی منشور ہے، اس کے لیے وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، افسوس! ہمیں کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ کام ن لیگ کو کہے بغیر کرنا چاہیے تھا۔ -

وزیرِ اعظم نے بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کر دی، مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کر دی، وقت نےثابت کر دیا کہ چین اور دیگر ممالک ن لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کی راہ کھولے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے، ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے۔
-

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی ،مزید دو بچے انتقال کر گئے
ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے مزید دو بچے انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کا دعویٰ ہے کہ بچےجھلسنے سے نہیں بلکہ پری میچور ہونے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اسپتال عملے اور گارڈ نے بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحقریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے وارڈ میں موجود سارا سامان جل گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی، اس کے علاوہ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
-

پاکستان چین دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران چینی صدر، وزیراعظم اور سرمایہ کار کمپنیوں کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔ کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔5 روزہ دورے کے اختتام سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا جنگ جوؤں کے میوزیم کا دورہ کیا۔وزیرِ اعظم نے قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کو سراہا اور کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے ، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔اقتصادی شراکت داری سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورے میں ہونیوالی مثبت پیش رفت کے اثرات طویل مدت تک قائم رہیں گےاور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے ہونے والی ملاقاتیں انتہا ئی اہم رہیں ،
-

کیا آج کے میچ کو بارش کا خطرہ ہے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج نیو یارک میں پاک بھارت میچ شیڈول ہے وہیں بارش کے بھی امکانات نے بھی مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہو گا جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے 10 دس بجے ہو گا۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے کے کسی بھی میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں آج تقریباً سارا دن بارش کے زیادہ اور کم امکانات موجود ہیں۔نیو یارک میں صبح 8 سے 9 بجے تک بارش کا 11 فیصد امکان ہے تاہم اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے نیو یارک میں بارش کا 15 فیصد امکان ہے جبکہ 11 بجے 47 فیصد اور 12 بجے 51 فیصد بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے کے بعد سے بارش کے امکانات میں کمی ہونا شروع ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن ا بجے نیو یارک میں بارش کا 44 فیصد، 2 بجے 25 فیصد اور 3 بجے 20 فیصد امکان ہے۔
