Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • گرمی کے پیش نظربانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو روم کولر فراہم

    گرمی کے پیش نظربانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو روم کولر فراہم

    اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو اضافی سہولیات فراہم کردیں۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اُن کے بیرکوں میں روم کولر فراہم کردیا گیا ہے تاکہ وہ گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔اس کے علاوہ جیل ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر مل گیا، دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

  • ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

    ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے نیب قوانین میں کی جانے والی چند ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق نیب کے کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سودمند ثابت نہیں ہوگا۔بددیانتی سے کسی فرد کے خلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 برس سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق نیب قوانین اور ان کے غلط اطلاق کے باعث پہلے ہی ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، اس قانون کی ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

  • محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا ، وزیر اعلی بلوچستان

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا ، وزیر اعلی بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تعیناتیوں میں میرٹ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سینئر بیورو کریٹس پر مشتمل کمیٹی کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ترقیاتی بجٹ کےلیے رقم نہیں ہوگی۔
    سرفراز بگٹی نے کہا کہ 21 یا 22 جون کو بلوچستان کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقیات کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہاں عجیب ماحول ہے کہ جو بھرتی ہوگیا وہ گریڈ 20، 21 تک جائے۔ تعلیم میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرتیوں کےلیے رقم لینے سے متعلق شکایات ملتی ہیں، ہم نوکریاں میرٹ پر دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیچرز کی بھرتی پر کمپرومائیز کرلیا تو نوجوان نسل کو تباہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ ہر صورت یقینی بنائیں گے، تمام محکموں میں بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔ دنیا بھر میں بھرتیاں کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے اور بجلی دو تین گھنٹے مل رہی ہے، وزیراعظم کو بلوچستان میں بجلی کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس کے دوران سی ایم سیکریٹریٹ کی بجلی چلی گئی۔

  • میرا ڈومیسائل بھی پنجاب کو ہوتا تو شاید میری باتوں کو بھی دوسرے تناظر سے دیکھا جاتا، مصطفی کمال

    میرا ڈومیسائل بھی پنجاب کو ہوتا تو شاید میری باتوں کو بھی دوسرے تناظر سے دیکھا جاتا، مصطفی کمال

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے،کہ مجھے توہین عدالت کا نوٹس کیوں ملا، اس کی وجہ وہی بتا پائیں گے جنہوں نے نوٹس دیا، میں نے کوئی ایسی بات نہیں کہ کہ جس میں کسی کا استحقاق مجروح ہو، جو ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے، جو لوگوں میں زیر بحث ہے میں نے انہیں باتوں پر اپنی ایک بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما تو ججز کو کٹھ پتلی، گونگا بہرا، ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں، مجھے حیرت ہے کہ ان کے ان القابات پر کسی جج کا استحقاق مجروح نہیں ہوا۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورٹ نے جج کی دوہری شہریت پر جواب دیا تھا کہ آئین میں دوہری شہریت والے شخص کے جج بننے پر کوئی قدغن نہیں، میں نے اس پر کہا تھا کہ اگر آئین میں یہ چھوٹ ہے تو اس کو جوڈیشری کی اپنی فلاح کیلئے ٹھیک ہونا چاہئیے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرا ڈومیسائل بھی پنجاب کو ہوتا تو شاید میری باتوں کو بھی دوسرے تناظر سے دیکھا جاتا۔ بہت چھوٹی غلطیوں اور گناہوں پر کراچی والوں کو بڑی بڑی سزائیں ملی ہیں اور بہت بڑے بڑے گناہ اور کرنے دوسرے صوبوں خاص طور پر پنجاب کے ڈومیسائل والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔انہوں نے تصدیق کی کہ ججز کی دوہری شہریت کے خلاف قانون سازی کی جا رہی ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نو سال کی طویل جدوجہد کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس ملک سے سودی نظام کو ختم ہونا ہے، سب اس پر متفق تھے، لیکن پھر سولہ بینکوں نے سپریم کورٹ میں جاکر اس پر اسٹے لے لیا، دو سال ہوگئے اور وہ فیصلہ وہیں رکا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ قرآن کہہ رہا ہے جہاں پر سود کا نظام ہے وہاں پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ ہے، وہ جنگ سپریم کورٹ ایک دن میں ختم کرسکتا تھا، اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ ختم ہوجاتی، لیکن دوسالوں سے اس پر کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا تھا کہ جب چھ ججز کے لیٹر پر سوموٹو لیا جاسکتا ہے تو سپریم کورٹ اتنے بڑے معاملے پر جہاں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ جاری ہے اس پر ازخود نوٹس کیوں نہیں لیتا؟ سوموٹو لینے کی ضرورت بھی نہیں صرف ایک بینچ بنا کر یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرا رب کہتا ہے میں سود کو مٹاؤں گا، وزیر خزانہ کہتا ہے ہمارے پاس خوشحالی آنے والی ہے، تو میں اللہ کی بات مانوں یا وزیر خزانہ کی بات مانوں۔انہوں نے کہا کہ عرب اسپرنگ کے نام پر لاکھوں لوگ مارے گئے، آج اگر اس ملک کی یکجہتی ہے تو وہ اس فوج نے قائم کر رکھی ہے۔مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ساتھ شکوے بھی کئے اور کہا کہ ہمیں مینڈیٹ کے مطابق حق نہ ملا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں حکومت میں شامل نہ کریں باہر ہی رہنے دیں وہ اس بات پر بھی راضی نہیں ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، تو آپ کیوں ایسا ماحول پیدا کر رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کو دیوا سے لگائیں اور ہم بپھر کسی اور کے ساتھ جا کر کھڑے ہوجائیں۔ آصف زرداری نے ہماری بات کا سو فیصد مثبت جواب دیا اور مانا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ہماری شمولیت بس برائے نام ہے، ہمیں ایک چھوٹی سی لالی پاپ دے کر شامل کرلیا گیا، جو ہمارے نمبرز ہیں اس حساب سے ہمیں ہمارا شئیر نہیں دیا گیا، ہمیں ن لیگ سے بہت سی توقعات تھیں، ہم ان کے ساتھ جاکر پہلے سے کھڑے ہوگئے تھے، لیکن انہوں نے اس کا کوئی اچھا جواب نہیں دیا کوئی ایسی چیز نہیں دی جس سے ہم لوگوں کی خدمت کرسکیں، ہم حکومت میں غیرمشروط طور پر شامل ہیں اور رہیں گے۔

  • وفاقی حکومت نے اسلام  آباد میں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر دیا

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر دیا

    پنجاب کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کو وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر دیا۔ غلام سرور نہنگ نے نئی اسائنمنٹ ملنے پر آج پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی منظوری کے بعدغلام سرور نہنگ کے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی پوسٹ پر تقرر کا نوٹفکیشن جاری ہو گیا ہے۔غلام سرور نہنگ کو تین سال کے لئے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد بنایا گیا ہے۔ انہیں پہلا فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وفاقی وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور نہنگ کی پیشہ ورانہ قابلیت کے پیش نظر انہیں میرٹ پر پراسیکیوٹر جنرل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ غلام سرور نہنگ ممبر پنجاب بار کونسل ، ممبر جوڈیشل کمیشن بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ لاہور ہائیکورٹ بار کے منتخب نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام سرور نہنگ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اور وہ فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل کی پوسٹ پر جوائننگ دینے کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

  • مارگلہ پہاڑی پر  ایک دن میں 15 جگہوں پر آتشزدگی، وزیر داخلہ کا نوٹس

    مارگلہ پہاڑی پر ایک دن میں 15 جگہوں پر آتشزدگی، وزیر داخلہ کا نوٹس

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹوں میں اس بات کا تعین کرے گی کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی، تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ قائم کیا اور تحقیقات کا ٹاسک سونپا ہے۔
    دوسری جانب اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، ہیلی کاپٹر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ آگ سیدپور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نورپور رینج ٹریل5 کی طرف پھیلی تھی ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز استعمال کیے گئے۔ سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔سی ڈی اے کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ، ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا تھا
    مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف رہی۔آگ بجھانے میں راولپنڈی 1122 ٹیمز بھی حصہ لے رہے ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے آگ پر جلد قابو پانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی، رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

  • پنجاب، خسرے سے 5 دن میں 5 اموات

    پنجاب، خسرے سے 5 دن میں 5 اموات

    پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ۔ خسرےکےباعث 5 دنوں میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت کل کبیروالہ، ضلع خانیوال جائیں گے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، خسرےکےباعث 5دنوں میں5بچےجاں بحق ہو گئے ہیں جن میں یاسین ،شہزاد ،زبیدہ، زینب اورنوازشامل ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔تحصیل کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر فوری نوٹس لیکر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبد المجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کیا گیا۔

  • بابا رحمتے کی کورٹ نے قانون کو ہی سٹرائیک کر دیا۔ اسحاق ڈار

    بابا رحمتے کی کورٹ نے قانون کو ہی سٹرائیک کر دیا۔ اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو امانت واپس کر دی۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہمارے قائد نواز شریف کو نااہل کیا گیا، بابا رحمتے کی کورٹ نے قانون کو ہی سٹرائیک کر دیا۔مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کو میرا سلام۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی 2024ء کو شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ امانت واپس کر دوں، شہباز شریف نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ لکھ کر بھجوا دیا، ہماری سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 18 مئی 2024ء کو بلایا گیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ 28 مئی کو صدر کے الیکشن کا فیصلہ ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدارت سونپی گئی تو شہباز شریف نے پہلے دن ہی کہا تھا یہ سیٹ نوازشریف کی امانت ہے، شہباز شریف کی خواہش تھی کہ نوازشریف تشریف لائیں تو 2022ء کی جنرل کونسل میں امانت واپس کر دوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آج 28 مئی تھا، الیکشن کمشنر نے پورا پراسیس آئین کے مطابق مکمل کیا ہے، یہ ساری کارروائی آج 3 بجے سے پہلے مکمل ہونی تھی، رانا ثنااللہ صاحب مسلم لیگ ن کے چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

  • اسلام آباد ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل

    اسلام آباد ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل

    اسلام آباد ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم کا گزشتہ روز پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ طالب علم طحہ کی میت گزشتہ رات اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی گئی تھی۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم طحہ کو گزشتہ روز ہی پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ پمز ذرائع کے مطابق طحہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔ ارگلہ ہلز ٹریل 5پر 15سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کر لی گئیں۔
    دوسری جانب ٹریل فائیو بچہ کی موت کی تحقیقات میں گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے محمد طہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر کےطلحہ کے ساتھ جانے والے پانچ دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ًطحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا تاہم پولیس نے نوجوان کی نعش ملنے کے بعد کیس 302 کے تحت تفتیشی کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا۔پوسٹمارٹم رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ لڑکا خود گرا، دھکا دیا گیا یا پھر خوف سے موت ہوئی۔

  • میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بطور صدر ن لیگ انتخاب مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ گامزن کرے گی۔ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، میاں محمد نوازشریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کئے، میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا فیصلہ کیا۔
    سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں، میاں محمد نواز شریف کے ن لیگ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے جمہوریت کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مواصلات کے شعبے نے سب سے زیادہ ترقی کی، پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھانے کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے، میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ایاز صادق نے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کے دیگر قائدین کی کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا۔