Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پنجاب: طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی

    پنجاب: طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی

    راوالپنڈی اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں، بارش آندھی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔راولپنڈی کے نواحی علاقہ گوجرخان میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے، درخت، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو زرائع نے بتایا کہ نواحی علاقہ سنگنی میں چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں 15 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔
    دوسری جانب سیالکوٹ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔کشمیر روڈ پر محلہ اسلام نگر میں کباڑ خانے کی خستہ حال دیوار گرنے سے 2 افراد ملبے تلے آ کر دب گئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ملبے سے عاقب اور قمر کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 27 سالہ عاقب دم توڑ گیا۔تحصیل پسرور کے علاقہ بھاگ میں چچا بھتیجا آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، 32 سالہ راحیل اور 12 سالہ محمد علی کھیتوں میں چارہ کاٹ رہے تھے کہ ان پرآسمانی بجلی گری۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف اور آئر لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،

    وزیر اعظم شہباز شریف اور آئر لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،

    وزیر اعظم شہباز شریف اور آئر لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شہباز شریف نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ آئرلینڈ کے وزیراعظم اپنے ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے، وزیراعظم نے آئرلینڈ کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ آئرلینڈ کا یہ فیصلہ معصوم فلسطینیوں کیلئے اُمید اور یکجہتی کا پیغام دے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ آئرلینڈ کا فیصلہ فلسطین کاز کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، آئرلینڈ کا یہ فیصلہ دوسرے ممالک پر بھی ایسے فیصلے لینے کیلئے دباؤ کا باعث بنے گا، یو این قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن لانے کا واحد راستہ ہے۔آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ آئرلینڈ نے دیگر یورپی اتحادیوں کی مشاورت سے اصولی فیصلہ کیا ہے، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جا سکتا، آئرلینڈ حکومت نے محسوس کیا کہ یہ فیصلہ نارملائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں اپنا ریزیڈنٹ مشن کھولنے کے آئرلینڈ کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ مشن ڈبلن میں پاکستانی مشن کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، شہباز شریف نے وزیراعظم سائمن ہیرس کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

  • پی ایف ایف نے آئندہ فرنچائز فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دے دیا

    پی ایف ایف نے آئندہ فرنچائز فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دے دیا

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ ہونے والی فرنچائز پر مبنی پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ ایک بیان میں پی ایف ایف نے واضح کیا کہ فیڈریشن نے اس ایونٹ کی منظوری نہیں دی ہے۔ پی ایف ایف نے اس بات پر زور دیا کہ، فیفا اور اے ایف سی کے بینرز تلے، یہ پاکستان میں فٹ بال کے معاملات کے انتظام کی ذمہ دار واحد اتھارٹی ہے۔بیان کے مطابق، فٹ بال کی تمام سرگرمیاں، ان کے اوقات اور مقامات صرف پی ایف ایف کی طرف سے اختیار کیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ فیفا کے حقوق نے دیے ہیں۔ فیڈریشن نے نشاندہی کی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی 9 ستمبر 2014 کی ہدایت میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ حکومت صرف ان فیڈریشنوں کی حمایت کرتی ہے جو بین الاقوامی اداروں کے تحت کام کرتی ہیں۔پی ایف ایف نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی منظوری کے بغیر کسی بھی تقریب کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے، جو تادیبی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔ فیڈریشن نے ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے کسی بھی منصوبے کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، بشرطیکہ اس کی پہلے سے منظوری دی گئی ہو۔

  • وزیراعظم کا  چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی  دعوت

    وزیراعظم کا چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی اور کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جمعے کو وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
    وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے، پاکستان ہر محاذ پر چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ملاقات میں پاکستان چین جے سی سی اجلاس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیےتمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں بی ٹوبی انتظام کے تحت صنعتیں لگانےکی ترغیب دی اور چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک 2 سے متعلق بھرپور تیاری کررہے ہیں، آنے والے دورہ چین کا محور سی پیک 2 اور معاشی تعلقات کا مزید فروغ ہوگا، چین نے جس طرح 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سی پیک کےاگلے مرحلےکے لیے ہمیں اپنی افرادی قوت کو بہترین تکنیکی و فنی تربیت دینی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی مہارت سےفائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کوپاکستان میں الیکڑک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی بھی دعوت دی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں چینی کمپنیوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

    ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کل پی ایم ہاؤس میں دن ایک بجے ہو گا ، اجلاس میں اعلی عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی ،اجلاس میں وفاقی وزراء اور چیف سیکریٹریز بھی موجود ہوں گے ،اجلاس میں ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق دی جائے گی ،اجلاس میں وزیر داخلہ کی جانب سے اینٹی سمگلنگ کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کا دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری بارے پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں دوست مملک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی ،اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا ، ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے

  • بلوچستان میں 2,600 غیر حاضر لیویز جس پر ماہانہ 80 ملین روپے سے زائد لاگت آتی ہے

    بلوچستان میں 2,600 غیر حاضر لیویز جس پر ماہانہ 80 ملین روپے سے زائد لاگت آتی ہے

    بلوچستان کے چار اضلاع میں 2600 سے زائد لیویز اہلکار پولیس میں ضم ہونے کے بعد ڈیوٹی سے غائب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہے، کوئٹہ گوادر حب اور لسبیلہ کے غائب اہلکاروں کو تخواہ کی مد میں ہر ماہ 8کروڑ روپے سے زائد رقم جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے چار اضلاع کے 2600 سے زائد لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ چار سال سے اپنی جائے تعیناتی سے مبینہ طور پر غیر حاضر ہیں لیکن ہر ماہ 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ان کی تنخواہوں کی مد میں جاری ہوتی رہی ہے 2020 میں وزیر اعلی جام کمال خان کے دور میں بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ سے لیویز فورس پر مشتمل بی ایریا ختم کر کے ان کو محکمہ پولیس میں ضم کر دیا گیا لسبیلہ سے گزشتہ سال حب کو ایک نیا ضلع بنایا گیا ذرائع کے مطابق پولیس میں ضم ہونے والے لیویز کے 2600 سے زائد اہلکار کبھی اپنی ڈیوٹی پر نظر نہیں آئے لیکن ان کی تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے سے جاری کی جاتی رہی ہے بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے گورنر اور بلوچستان سے اس معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے

  • باسمتی چاول، دال مسور، مونگ سمیت 15 اشیاء سستی ، جبکہ   12مہنگی کر دی گئی

    باسمتی چاول، دال مسور، مونگ سمیت 15 اشیاء سستی ، جبکہ 12مہنگی کر دی گئی

    12ایک ہفتےکے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 34 فیصد کم ہوگئی ہے، جس کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 21 اعشاریہ 31 فیصد پر آ گئی ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 43 روپے 46 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 21 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 88 روپے 89 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 93 روپے 12 پیسے سستا ہوا۔اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 97 پیسے اور انڈے فی درجن 3 روپے 53 پیسے سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران باسمتی چاول، دال مسور، مونگ اور ٹماٹر سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ایک ہفتے میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے، مٹن فی کلو 4 روپے 47 پیسے اور دہی فی کلو 1 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔گرم مصالحہ، گڑ، چائے کی پتی اور سگریٹ مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رواں ہفتے کے دوران کوکنگ آئل، بجلی، پٹرولیم مصنوعات سمیت 21 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

  • اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

    اسرائیل کا عالمی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار

    اسرائیل نے فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔اسرائیلی وزیر خزانہ نے بیزالیل اسموٹرچ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کےلیے جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنایا۔آئی سی جے کا 2-13 کی اکثریت پر مبنی فیصلہ جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ اسرائل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن روکے اور عدالتی حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

  • صحافی نصراللّٰہ گڈانی کا قتل،  سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا  سندھ اسمبلی میں احتجاج

    صحافی نصراللّٰہ گڈانی کا قتل، سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

    صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل پر سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا اور اسمبلی اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر صحافیوں سے مذاکرات کیے۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک ہفتے میں قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نصراللّٰہ گڈانی کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے گی، ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات حکومت ادا کرے گی

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرائے۔ رفح میں آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی، مظلوم انسانیت کے حق میں فیصلہ دینے والے تیرہ ججوں اور پٹیشن دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی تھی، آئیندہ بھی تمام فلسطینیوں کا کیس لڑتے رہیں گے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو غزہ اور رفح میں فوری رسائی دی جائے۔ فیصلہ مظلوم انسانوں کی فتح ہے، فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔ راستے کھولنے، غذائی اورطبی امداد کی فوری فراہمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ مظلوم انسانوں کوریلیف مل سکے ۔ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔