Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • اپریل 2024 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری

    اپریل 2024 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری

    کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2024 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ ڈالر ہے جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.92 ارب ڈالر تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 10 مہینوں میں برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں جبکہ درآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔10 مہینوں میں تجارت خدمات اور آمدن خسارہ 27 ارب سےکم ہوکر تقریباً 25 ارب ڈالر ہوا ہے۔
    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 60 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔ اپریل میں ملکی نجی شعبے میں 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ملکی نجی شعبے میں براہ راست 35.88 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اپریل میں 1.63کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سرکاری شعبے سے 97.99 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی، 10مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری93 فیصد اضافے سے 65.93 کروڑ ڈالر رہی۔سٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے میں 10 مہینوں میں 1 ارب 53 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، 10 مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری 8 فیصد بڑھ کر 1.45ارب ڈالر رہی۔اعداد و شمار کے مطابق 10 مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ میں 8.12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

  • پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خا ن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پیشکشوں کا توسیع کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب تک پرائیویٹائزیشن کمیشن کو پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے لئے 8اہم کاروباری گروپس نے بات چیت کرتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے جن کی پی سی آرڈیننس 2000کے قوا عد و ضوابط کے مطابق نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کا عمل سر انجام دے گا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اب تک پیشکشیں جمع کروانے والوں میں فلائی جناح، ائیر بلیو لمیٹڈ، حبیب کارپوریشن، سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لیمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈجیسے نمایاں ادارے شامل ہیں۔اسی طرح کنسورشیم لیڈ بائی یونس برادرز ہولڈنگز اور کنسورشیم پاک ایتھنول کے علاوہ کنسورشیم لیڈ بائی بلیو ورلڈ سٹی نے بھی پیشکش جمع کروانے میں حصہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ان 8اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے اور اب اسے مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لئے مدعو کرے گا تاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی مرحلے تک پہنچایا جا سکے۔
    دریں اثناء وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔بطور مہمان خصوصی اس ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات معیار اور لاگت میں ہر مارکیٹ کا مقابلہ کر سکتی ہیں بالخصوص پاکستانی فرنیچر عالمی معیار کا حامل ہے جسے ملکی و غیر ملکی منڈی میں فروغ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری میڈیم اور سمال انڈسٹری مناسب تشہیر اور مواقع کے ساتھ مارکیٹ میں مقام حاصل کر سکتی ہے کیونکہ ہمارا نجی شعبہ کم لاگت سے بہترین مصنوعات کی پیداوار کر رہا ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی مصنوعات کے فروغ سے زر مبادلہ میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس سے ہماری "سکلڈ لیبر” کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ عبدالعلیم خان نے تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وہاں نمائش کے لیے لگائے گئے فرنیچر کو دیکھا اور اُن کے معیار اور طریقہ کار کو سراہا۔

  • اراکین پارلیمنٹ کا نوجوانوں اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے پر زور

    اراکین پارلیمنٹ کا نوجوانوں اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے پر زور

    ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور اس کی شراکت دار تنظیموں کے زیر اہتمام ایک حالیہ تقریب میں، پارلیمنٹ کے ارکان نے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی کھپت کو کم کیا جا سکے۔ اس اجتماع نے تمباکو کے استعمال کے وسیع اثرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پالیسی سازوں، ماہرین، کارکنوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا۔تقریب کے دوران، اراکین پارلیمنٹ نے اس اہم خطرے پر روشنی ڈالی جو تمباکو نوجوانوں اور پوری قوم دونوں کے لیے لاحق ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانا کھپت کو کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہو گا، اس طرح صحت عامہ کی حفاظت اور تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے گا۔
    تقریب میں ماہرین اور کارکنوں نے تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا، خاص طور پر نوجوانوں میں، اور صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے مضبوط پالیسیوں پر عمل درآمد اور تمباکو کے خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے متحد اقدام پر زور دیا۔تقریب کا اختتام ایک سخت کال ٹو ایکشن کے ساتھ ہوا، جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ تمباکو پر زیادہ ٹیکس لگانے اور قوم کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے سخت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرے۔تقریب سے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ سے سگریٹ نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے۔ صحت عامہ کے تحفظ اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کے لیے تمباکو کنٹرول کے موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہلا رضا نے کہا معاشرے میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے پوری قوم اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
    اس موقع پر پاکستان میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (CRD) کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر نےکہا کہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 18 فیصد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ٹیکس میں اضافہ صحت عامہ اور حکومتی محصول دونوں کے لیے ایک جیت کا وعدہ کرتا ہے۔تقریب کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ٹیکنیکل ایڈوائزر شہزاد عالم نے کہا کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت پر عالمی ادارہ صحت کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت تمباکو کی صنعت کے دعووں کے برعکس کل تجارت کا صرف 23.1 فیصد ہے۔
    اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نیلسن عظیم نے کہا کہ پاکستان میں تمباکو سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجز ہیں۔ قوم کو صحت کی دیکھ بھال پر سالانہ 615 ارب روپے کے خطرناک بوجھ کا سامنا ہے۔محمد صابر نے تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کے فوائد پر زور دیتے ہوئے کہاجولائی 2023 سے جنوری 2024 کے درمیان ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجو 122 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔تقریب کا اختتام تمباکو کے استعمال کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

  • عمران خان ناہلی کیس،  ٹیریان وائٹ کیس سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان ناہلی کیس، ٹیریان وائٹ کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس کو ایک سال تک انتظار کروانے کے بعد آخر کار نیا بنچ بنا کر سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ عدالت عالیہ کی ریگولر کاز لسٹ برائے 21 مئی 2024 کے مطابق ٹیریان وائٹ کیس کو کورٹ نمبر چار میں سنا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جو کیس کی سماعت 21 مئی کو کرے گا۔سابق وزیراعظم کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان کیس کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 3 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز لارجر بینچ میں شامل ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت 21 مئی کو کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو ٹیریان جیڈ وائٹ کیس سے الگ کرلیا۔
    اس سے قبل چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ ٹیریان کیس کی سماعت کررہا تھا جبکہ بینچ ٹوٹ گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی اُس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنی رائے ویب پر اپ لوڈ کردی تھی، جس میں انہوں نے ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔2 ججز کی رائے کو ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ دونوں ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر اپنی رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپلوڈ کرایا تھا۔چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے 2 ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

  • سند ھ حکومت کا  تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے بس سروسز لانے پر غور

    سند ھ حکومت کا تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے بس سروسز لانے پر غور

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے، تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے پیپلز بس سروس کے تحت سکیم لانے پر غور کر رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔اس موقع پر بی آر ٹیز، سگنلز، بس ٹرمینلز کی تعمیر نو، پیپلز بس سروس کیلئے یو ٹرن بنانے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حیدرآباد کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 8 بس ٹرمینلز کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے حوالے سے بھی سینئر وزیر کو بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 8 بس ٹرمینلز کا کام مکمل ہو چکا ہے، جون تک فعال ہو جائیں گے۔

  • لاہور میں100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور میں100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مریم نوازنے لاہور میں ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا، ساتھ ہی پرپل اور بلیو لائن ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا چاہیے، ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ لاہور کیلئے200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے، لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکروٹنگ شروع کردی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کا جہیز پر پابندی کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کا جہیز پر پابندی کا مطالبہ

    پنجاب اسمبلی میں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان نے کہا کہ بھارت نے جہیز لینے اور دینے کو جرم قرار دینے کا قانون پاس کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ون ڈش کی پابندی لگائی، جس سے غریب بچیوں کی شادیاں ہوئیں۔احسن رضا خان نے مزید کہا کہ جہیز میں گاڑیاں دینے کے چکر میں غریب خودکشی پر مجبور ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ جہیز اور نمود و نمائش پر پابندی لگائی جائے۔رکن پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ وراثت کا قانون موجود ہے، بیٹی کا حصہ وراثت میں ملتا ہے، 32 ہزار روپے والا بچی کو اسکول میں داخل کرائے یا جہیز اکٹھا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش پر بات ڈپریشن کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتا ہے، 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیاں شادی نہ ہونے پر گھر وں میں بیٹھی ہیں۔وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے جہیز کو لعنت قرار دیا اور کہا کہ ہم قانون بناکر جہیز جیسے ناسور سے معاشرے کو پاک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہیز کے خلاف انقلابی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، محکمہ ایسا قانون لائے گا کہ بیٹیوں کو جہیز جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہے گا۔

  • ہاکی ٹیم نےکارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    ہاکی ٹیم نےکارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے سربراہ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹیم کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نےکارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

  • ایف بی آرکاتاجردوست اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

    ایف بی آرکاتاجردوست اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

    ایف بی آرکاتاجردوست کےحوالےسے اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے۔ اجلاس میں ملک کی مختلف ٹریڈیونینز کے نمائندوں کی شرکت۔ تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد تاجر دوست سکیم کے حوالے سے کاروباری برادری کے خدشات کو دور کرنا تھا۔ ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹر د ہونے والے تاجروں کے لئے واضح رہنما اصولوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایف بی آرحکام کاکہناتھاکہ تاجر برادری کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے حوالے سے متفقہ تجاویز ایک ہفتہ میں پیش کی جائیں۔
    رجسٹریشن مہم میں شامل تما م سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لئے پر عزم ہے۔ ٹریڈ یونینز تاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن میں تعاون کریں۔ٹریڈ یونینز کے ساتھ اجلاس پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیکس پالیسیوں میں انصاف اور شفافیت کو یقینی بنانے اور تجارت کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل کو شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ جاری

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل کو شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ جاری

    اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 30 اکتوبر 2016 میں درج مقدمے کیلئے 20 سوالوں کے جواب مانگ لیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور سے پوچھا گیا ہے کہ گاڑی سے بغیر لائسنس کی بندوق اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس نے تصدیق کی بوتل میں شراب ہی تھی اس پر کیا کہیں گے؟ علی امین کالی گاڑی سے نکل کر جنگل کا فائدہ اٹھا کر بھاگے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لی اس پر کیا کہیں گے؟عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل کو مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔