سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کالا شاہ کاکو میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کےخاتمےکےلیےوزیراعلیٰ پنجاب نےخصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جلد کسان کارڈ کا اجرا بھی کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی گریجویٹس کی انٹرن شپ کےلیے بھی منصوبہ لایا جارہا ہے، پنجاب کےکسانوں کوسبسڈائزجدید مشینری فراہم کررہےہیں۔واضح رہے حالیہ ڈیٹا کے مطابق لاہور شہر سموگ کے باعث متعدد بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، ماہرین کے مطابق سموگ کی صورتحال موسم سرما میں شدت اختیار کر جاتی ہے مگر درحقیقت یہ وہ آلودگی ہے جو سارا سال فضا میں موجود رہتی ہے۔
Author: صدف ابرار
-

روزمرہ استعمال کی اشیا کی مہنگائی کی شرح میں 1.06 فیصد کمی
ادارہ شماریات نے سینسیٹو پرائس انڈیکس میں تبدیلی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔اس ہفتے مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ فیصد کم ہو کر 21.22 فیصد کی سطح پر آگئی ہے ۔سینسیٹِو پرائس انڈیکس میں تبدیلیوں کے مطابق اس ہفتے روزمرہ استعمال کی 20 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔ ایک ہفتے میں بیف 10 روپے 31 پیسے، مٹن 19 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ دال چنا 2 روپے 59 پیسے، انڈے 1 روپے 88 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔ برائلر مرغی ایک روپے فی کلو، آلو 1 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں۔ اس ہفتے کے دوران 16 اشیاء سستی ہوئیں۔ ٹماٹر 26 روپے 82 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 27 روپے 67 پیسے لہسن 46 روپے 44 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا 72 روپے 54 پیسے سستا ہوا۔ دال مسور 3 روپے 51 پیسے، دال ماش 1 روپے 14 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا یعنی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
-

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئی جی کو گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ موصول ہوگئی۔ کراچی سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز کم ہوکر روزانہ 170 تک آگئے۔ آئی جی سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو مزید کم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہوچکا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔ جنوری میں روزانہ اسٹریٹ کرائم کے 254 مقدمات ہوتے تھے۔ فروری میں 252 اور مارچ میں 245 کیسز روزانہ رجسٹر ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے چوری کا سامان لینے والے کباڑیوں کے خلاف تفصیلات بھی دریافت کی۔ آئی جی سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی میں تین ہزار کباڑی کام کر رہے ہیں۔ تین ہزار کباڑیوں میں سے 354 چوری کے سامان کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی 32 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف 77 مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کافی کباڑیوں سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے سیکیورٹی 4 منصوبے کی تفصیلات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ سیکیورٹی 4 منصوبے کیلئے 1.4 ارب روپے جاری کرچکا ہوں۔ جس پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 48 ٹول پلازے ہیں۔ 40 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کیا جاچکا ہے۔ باقی 8 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آئندہ ماہ سیکیورٹی 4 منصوبے کا افتتاح کروں گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے تک تمام ٹول پلازوں پر کیمرے لگ چکے ہونگے۔ -

وفاق کے پاس پندرہ دن ہے مجھ سے بات کرے ورنہ ملک کے بجلی کا بٹن کے پی کے پاس ہے ، وزیرا علی کے پی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے صرف بجلی کی مد میں 1510 ارب روپے بنتے ہیں، آئین بھی آپ توڑتے ہیں اورجمہوریت کے لیکچر بھی آپ دیتے ہیں، میں اپنا حق مانگ رہا ہوں اور حق بھی نہیں دے رہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 16 روپے تھا اور انڈسٹری چل رہی تھی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا اور ہم پر ہی الزام لگائے جا رہے ہیں، عوام نے جبر، ظلم، پارٹی نشان چھیننے کے باوجود ہمیں اکثریت دی، دھاندلا ہوا انشااللہ حلقے کھلیں گے، ہم سب تو اپنے حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پندرہ دن کا وقت دے رہا ہوں بجلی کے مسئلے کو حل کریں، ریلیف نہیں دیتے تو میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، ایسا نہیں ہوگا کہ ہم اب خاموش رہیں گے، اسمبلی سے پیغام دے رہا ہوں ہمیں مجبور نہ کریں، اپنے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی پر جب ظلم ہوا تب کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی؟ پورا پاکستان جانتا ہے ہماری پارٹی مظلوم ہے، وفاق کی جانب سے 300 ارب روپے کم دیئے گئے، آج بھی وفاق ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں ہماری ہسٹری کو دیکھو، ایسے نہیں تو ایسے ہی سہی اس فارمولے کی طرف نہ لے کر جاؤ، درخواست کی بھی ایک لمٹ ہوتی ہے، ہمیں اس سال کے 50 ارب روپے دو مہینے میں چاہئیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے آپریشن کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں آج تک ایک روپیہ نہیں دیا گیا، لوگوں کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے، ہماری فوج، پولیس قربانیاں دے رہی ہے۔ -

پاک افغان بارڈر طور خم تین روز بند رہے گا
پاک افغان بارڈر طورخم تین روز تک بند رہے گا، تین دنوں میں ایف آئی اے طورخم کے دفاتر اور سارا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق دفاتر کی منتقلی کے باعث امیگریشن کا عمل عارضی طور پرمعطل رہے گا، پاک افغان بارڈر طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔بارڈ صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے گا، افغانستان جانے والے اور پاکستان آنے والے افغان شہری مسافر ان تین دنوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔
-

پنجاب حکومت نے میڈیا کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہتک عزت بل 2024 پیش کر دیا
پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 پیش کیا ہے، جس کا مقصد عصر حاضر میں خاص طور پر سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے دائرے میں ہتک عزت سے متعلق قانونی دفعات فراہم کرنا ہے۔بل، 2024 کا بل نمبر 08 کے طور پر نشان زد، ہتک عزت اور اس سے متعلقہ معاملات سے متعلق ضوابط کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اس نے پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے طور پر نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے دائرہ اختیار کو پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔
یہ بل اس کے دائرہ کار اور اطلاق کو سمجھنے کے لیے بہت ضروری مختلف اصطلاحات کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ ‘براڈکاسٹنگ’، ‘دعویٰ’، ‘ہتک عزت’، ‘صحافی’، ‘اشاعت’، اور دیگر کی وضاحت کرتا ہے، تشریح کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے یہ بل جدید میڈیا کے پھیلاؤ کی پیچیدگیوں کو حل کرتا ہے، جس میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم شامل ہیں۔ یہ مواصلات کے ابھرتے ہوئے منظر نامے کو تسلیم کرتے ہوئے، الیکٹرانک آلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کو شامل کرنے کے لیے براڈکاسٹنگ کی وضاحت کرتا ہے۔
بل ٹربیونل کے سامنے دعوے دائر کرنے کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کرتا ہے، مدعی اور مدعا علیہ جیسے کردار کا تعین کرتا ہے۔ یہ نقصانات کے زمرے بھی بتاتا ہے، بشمول عام نقصانات، خصوصی نقصانات، اور تعزیری نقصانات، جو ہر کیس کے حالات کے مطابق ہوتے ہیں۔مزید برآں، بل آئینی دفاتر کے حاملین کو تحفظ فراہم کرتا ہے، انہیں ہتک آمیز بیانات سے بچاتا ہے۔ اس شق کا مقصد حکومتی فریم ورک کے اندر اہم عہدوں پر فائز افراد کے وقار اور سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔اگر نافذ کیا جاتا ہے، تو پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 ڈیجیٹل دور میں ہتک عزت سے وابستہ خطرات کو کم کرنے میں ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرے گا۔ یہ آزادی اظہار اور افراد کی ساکھ کے تحفظ، جوابدہی اور ذمہ دارانہ مواصلاتی طریقوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس بل کے متعارف ہونے سے قانونی ماہرین، میڈیا کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے گروپوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ جہاں کچھ لوگ عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کے فعال انداز کو سراہتے ہیں، وہیں کچھ لوگ آزادی اظہار اور صحافتی طریقوں پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔جیسا کہ بل قانون سازی کے عمل سے گزرتا ہے، اسٹیک ہولڈرز اس کی دفعات کو بہتر بنانے کے لیے مزید غور و خوض اور ترامیم کی توقع کرتے ہیں۔ بالآخر، پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے جو جدید میڈیا کے مناظر کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرتے ہوئے افراد کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ -

معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، وزیراعظم
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف معاملات پر بات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل حل اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کر دی. وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے ہدایت بھی کر دی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم کی حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور انکے تحفظات کو دور کرنے کی فوری ہدایت جاری کر دی، پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے کا عزم کیا . -

پی ٹی آئی ایوان میں غنڈہ گردی کرنے آتی ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے، انہیں عوام سے غرض نہیں، 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول خراب کرنے نہیں دیں گے۔بلاول بھٹوکی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر ماحول خراب کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایوان میں کسانوں کےلیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو نے کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی ہے، آج بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے لوگوں کو در پیش مسائل پر بات کی۔
-

صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی 13 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے کے مطابق سینیئر صحافی ابصار عالم، مطیع اللہ جان اور اسد طور سے متعلق رپورٹس پیش کی گئیں تاہم صحافیوں پر حملوں سے متعلق پولیس رپورٹ اور تفتیش مایوس کن ہے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران صحافیوں پر حملوں اور اغواء کے معاملات کی درست تفتیش نہیں کر رہے، پولیس رپورٹس سے تفتیشی افسران کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ صحافیوں سے چھینے گئے موبائلز تاحال ریکور نہیں کیے گئے۔تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے بھی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے بارے آگاہ کیا۔عدالت نے امید ظاہر کی کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تبدیل کر کے درست تفتیش کی جائے گی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسد طور پر حملہ آوروں کے خاکے انعامی رقم کے ساتھ اخبارات میں شائع کیے جائیں۔تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواستیں دائر ہونے کا ریکارڈ جمع کرایا جائے، کیس کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت میں کہا تھا اگر حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا۔
-

پیٹرول 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا
عوام کے لئے بڑی خؤ شخبری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔پیٹرول 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ مٹی کا تیل بھی 9 روپے 86 پیسے سستا کیا گیاہے۔ ڈیزل آئل 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نئی قیمتوں کا ااطلاق رات بارہ بجے ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔
