Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے ورنہ خود انتظام سنبھال لونگا ، وزیر اعلی کے پی

    خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا جائے ورنہ خود انتظام سنبھال لونگا ، وزیر اعلی کے پی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج رات لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہیے، کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) چیف کے آفس جا کر انتظام سنبھالوں گا۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بیٹھیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکا لیں، لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیےآج رات تک ڈیڈ لائن دے رہا ہوں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے، خود بیٹھ کر شیڈول بناؤں گا، پیسکو چیف نے صوبے میں رہنا ہے تو پھر میرے شیڈول پر چلے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا صوبہ سستی بجلی بنا کر دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہے، میرے پیسوں سے کٹوتی کرلو اور مجھے بجلی دو، اگر حق نہ دیا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں حق کیسے لیتا ہوں۔

  • انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا، کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کا پاکستان سے مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں تک رہے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ شرپسند قوتوں کو روکنا ہے، انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، جب تک ہوں اپنے اسلاف کے نظریئے پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دوں گا۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ روشن پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی مودی کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
    چودھری انوارالحق نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے، آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے اور اس کی فضا کو خراب نہیں ہونے دیں گے، احتجاجی تحریک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے، ہم نے ملکر ریاست کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو عوامی تحریک کی کامیابی پر شکر ادا کرنا چاہئے، عوامی اور ریاستی مفادات کے لئے ملکر کام کریں گے، پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے چند عناصر ہیں، ایسے لوگوں کو ناکام بنانا ہے، 3 ارب روپے کی لاگت سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے۔چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، روڈ انفراسٹرکچر میں 16 ارب روپے خرچ کئے گئے، مجھ پر 16 روپے کی کرپشن ثابت کریں، صحت عامہ، تعلیم، برقیات، ٹورازم میں بجٹ خرچ ہوا، کسی بھی جگہ کرپشن کی نشاندہی کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت آزادکشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی کفالت کی جائے گی، جب تک اختیار ہے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

  • جج خط نہیں لکھتے نوٹس کرتے ہیں، طلال چوہدری

    جج خط نہیں لکھتے نوٹس کرتے ہیں، طلال چوہدری

    مسلم لیگ(ن)کےرہنماسینیٹرطلال چودھری کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ پوری دنیا میں ایک ہی ضابطہ ہے کہ ججز اپنے فیصلوں سے پہچانے جاتے ہیں ، لیکن یہاں خط لکھنے کا رواج نکل پڑا ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے ضلعی عدلیہ نے بھی عدالت کو خط لکھا ہے،اگر سنگین ترین الزامات ہوں اور ایسی چیزوں کی نشاندہی ہوتو سب سے پہلے عام آدمی کی زندگی کے مسائل پر ایکشن ہونا چاہئے۔ لیگی رہنماکاکہناتھاکہ کون ہے جس کو نوٹس نہیں کیا جا سکتا، ضلعی جج صاحبان کا خط ہے وہ بھی اہم ہے، کیوں کہ ان سے عام آدمی کی زندگی کے فیصلے جڑے ہوئے ہیں،چند خاص وکلاء رکھے ہوئے ہیں جو مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں۔
    طلال چودھری کامزیدکہناتھاکہ ججز لکھ کر کہہ رہے ہیں کہ ہماری کوئی نہیں سن رہا،کیاپریشران لوگوں پرنہیں ہے،ضلعی عدلیہ کو پریشر اور تحفظ سے بچانے کے لیے ہائی کورٹ ہوتا ہے،ٹرانسفر اور پوسٹنگ کون سا وکیل لے کر جائے گا،میں آپ کے سامنے عوامی نمائندے کے طور پر بات کر رہا ہوں، جو آدمی پریشر نہیں لے سکتا وہ جج کی کرسی پر کیسے بیٹھا ہے،جج خط نہیں لکھتے نوٹس کرتے ہیں، آپ لوگوں کی زندگیوں کا فیصلہ کرتے ہیں۔

  • ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا

    ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا

    گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر بابر نیازی کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں پاکستان آرمی، ایئرفورس کے حاضر سروس، ریٹائرڈ سینئر افسران اور جوان شریک تھے۔شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،

  • لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی، عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، مؤقف کے مطابق فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا، الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

  • پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں مسترد کر دئے

    پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں مسترد کر دئے

    پاور ڈویژن نے جاری اعلامیہ میں کہاہےکہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔
    51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔ بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے

  • پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر  عبد العلیم

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

    وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے جس کے تحت "ایز آف ڈوئنگ بزنس”اور "ون سٹاپ شاپ”جیسے تیز تر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبر ز صدور کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کاروباری رحجانات کے مطابق ہمیں بھی تبدیلیاں لانا ہوں گی،بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ کاروباری طبقے کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے لئے مناسب ماحول پیدا کرنا حکومت کی اصل ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بزنس اور تجارت کو فروغ ملے گا تو نہ صرف ملک میں خوشحالی آئے گی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اُس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے گا۔
    اپنے خطاب میں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ حکومت 24سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں پی آئی اے سر فہرست ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا یقین دلایا کہ پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائے گا جس کے لئے میڈیا سے بھی مدد حاصل کریں گے۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر ماحول فراہم کر دیا جائے تو سرمایہ کار فوری طور پر دلچسپی لیں گے،اب تک پی آئی اے کی نجکاری کے لئے کئی اہم کاروباری گروپس رابطہ کر چکے ہیں۔انہوں نے ملک میں بزنس کے فروغ میں چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لئے اس فورم کو مثبت کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔عبدالعلیم خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبرز کے صدور کی پر وقار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
    راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ سرمایہ کاری کونسل معاشی بہتری اور کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ اس وقت معاشی چیلنج سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔اس دو روزہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیمبرز کے صدور اور ویمن چیمبرز کی صدور نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے اہم کاروباری شخصیات میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

  • الیکشن کمیشن نےعام انتخابات سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔

    رپورٹ میں کہاگیاکہ عام انتخابات میں بیلٹ پیپرز کے 2158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال کیا گیا، عام انتخابات میں ملک بھر سے 17816 امیدواروں نے حصہ لیا ۔عام انتخابات کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں 859 انتخابی حلقے بنائے گئے۔ تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ۔قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو چار لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران تین لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ۔رپورٹ کےمطابق عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی دو اور صوبائی اسمبلی میں دو ٹرانس جینڈر نے حصہ لیا۔عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے اور 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزروو رکھے گئے۔ عام انتخابات کے دوران 10 لاکھ 90 ہزار پولنگ سٹاف کو انتخابی عمل کے لیے تربیت دی گئی۔رپورٹ میں کہاگیاکہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ،مردوں کے لیے 25 ہزار 211 ، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ۔ عام انتخابات میں پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔

  • خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں، امریکی اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے، خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔
    شزہ فاطمہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی ماہرین کا تبادلہ اہم ہے، موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے، نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کنیکٹوٹی، معیاری براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔

  • بلاول بھٹو نے آج ثابت کیا کہ وہ زرداری کا بیٹا ہے ، بیر سٹر گوہر

    بلاول بھٹو نے آج ثابت کیا کہ وہ زرداری کا بیٹا ہے ، بیر سٹر گوہر

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا۔ پی پی چیئرمین کی تربیت واقعی آصف زرداری صاحب نے کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے بھی فلور پر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے آج پارلیمان کو غلط الفاظ سے نوازا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا پر عیاں ہوگیا کہ جمہوریت سے متعلق ان کی بات برائے نام ہے، بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا پھر بھی ڈپٹی اسپیکر نے ان کے الفاظ حذف نہیں کیے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آج اسمبلی اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر ڈیبٹ جاری تھی، آج 8 بجے تک اجلاس چلنا تھا لیکن بلاول زرداری کے خطاب کے بعد کارروائی ملتوی کردی گئی۔
    بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان پیپلز پارٹی کے نمائندہ کے طور پر چلایا، ہم جمہوریت آگے لے کر چلانا چاہتے ہیں، وہ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول زرداری آئے، کل اسمبلی کے فلور پر چیئرمین پی پی کو جواب دیں گے، لیڈر آف اپوزیشن اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خواجہ آصف نے ایوان کی کارروائی کو خراب کرنے کی کوشش کی،جن کو ہم نے جواب دے دیا تھا۔