Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • جسٹس بابر ستار کے خط میں لگائے گئے الزامات غلط ہے، اٹارنی جنرل منصور اعوان

    جسٹس بابر ستار کے خط میں لگائے گئے الزامات غلط ہے، اٹارنی جنرل منصور اعوان

    اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس بابر ستار کے خط میں لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔پریس کانفرنس کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج صاحب کے خط کی وجہ سے تاثر بن رہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاثر بنتا جارہا ہے یا بنایا جارہا ہے کہ جیسے عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہو رہے ہیں۔منصور اعوان نے مزید کہا کہ ریاستوں کی کچھ حساس معاملات ہوتی ہیں، حساس معلومات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یا ایڈووکیٹ جنرل رابطہ کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اور کوئی ریاستی ادارہ عدلیہ کے آئینی فرائض میں مداخت نہیں کرتا۔اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ کسی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ افسر نے عدلیہ سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کرسکتے ہیں۔منصور اعوان نے کہا کہ خط کے متن پر غور کیا جائے کہ کس چیز کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست کی گئی تھی کہ سرویلنس سے متعلق معاملات پر بریفنگ ان کیمرا کی جائے ، خط اٹارنی جنرل آفس کو بھیجا گیا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ بدقسمتی سے تاثر کچھ ایسا لیا گیا کہ کیس کا فیصلہ کسی ایک رخ پر کردیا جائے ایسا نہیں تھا۔

  • گیری کرسٹن  کا 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ

    گیری کرسٹن کا 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کرنے کے لیے 19 مئی کو لیڈز میں پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہونگے۔ اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکہ کا مقابلہ کرے گی۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن کو گزشتہ ماہ وائٹ بال کا ہیڈ کو چ مقرر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کی تقرری ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔
    جیسن گلیسپی اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز سے قبل جولائی میں پاکستان پہنچ کر ذمہ داری سنبھالیں گے۔
    اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور دیگر دو طرفہ وائٹ بال سیریز کے علاوہ گیری کرسٹن پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025میں بھی پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے
    گیری کرسٹن کا کہنا ہے میں پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ایسی باصلاحیت اور متحرک ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بے چین ہوں۔
    انہوں نے کہا یہ پاکستان کرکٹ کے لیے واقعی سنسنی خیز لمحات ہیں، ایک نئی انتظامیہ اور کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ آنے والا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کرکٹ میں ایک مضبوط قوت کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کا ایک شاندار موقع پیش کررہا ہے تاہم کامیابی کے لیے اجتماعی کوشش، منصوبہ بندی اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل تعاون کی ضرورت ہوگی۔ 19 دیگر ٹیمیں ٹائٹل کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں اپنی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے حریفوں کو مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیچھے چھوڑنا چاہیے۔ میں ٹیم کے ساتھ مل کر ان کے کھیل کو بلند کرنے اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے خوشی لانے کے لیے پرعزم ہوں۔
    تسلسل اور مستقل مزاجی میرے لیے اہم ہے۔ میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے اور انہیں وہ اعتماد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہوں جس کی انہیں بہترین کارکردگی کے لیے ضرورت ہے۔ یقین رکھیں ایک بار جب میں نے کسی کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا تو میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے کہ جس میں وہ آگے بڑھ سکیں۔”دریں اثنا، پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ کی تجویز پر سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ) اور ڈیوڈ ریڈ (مینٹل پرفارمنس کوچ) کو پلیئر سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا ہے۔
    ریڈ 20 مئی کو ٹیم میں شامل ہوں گے اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ ہیلمٹ 31 مئی کو ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ آفتاب خان جو اس وقت ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ہیلمٹ کی آمد کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات: ای سی پی کے اعتراضات پر جواب تیار

    پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات: ای سی پی کے اعتراضات پر جواب تیار

    پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات پرالیکشن کمیشن کےاعتراضات پرتحریک انصاف نےجواب تیارکرلیا۔ تحریک انصاف نے جواب کو حتمی شکل دیدی چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر روف حسن نے جواب تیار کیا ۔پی ٹی آئی جلد اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی ۔ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق شواہد اکھٹے کرلئے شواہد کے ساتھ جواب جمع کرایا جائیگا، پی ٹی آئی جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔جواب میں لکھاگیاکے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے، انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں، الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے۔ذرائع کےمطابق جواب میں کہاگیاہےکہ پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے،جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔

  • وزیراعظم سےسعودی عرب کے کاروباری گروپ کے صدر سردار الیاس کی ملاقات

    وزیراعظم سےسعودی عرب کے کاروباری گروپ کے صدر سردار الیاس کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے کاروباری گروپ کے صدر سردار الیاس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سردار الیاس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کےلیے پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سردار الیاس نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے ون ونڈو آپریشن فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور کاروباری شخصیت سردار یاسر الیاس بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

    وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

    وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونے والے سالانہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔چین کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور کشمیر، افغانستان اور دہشتگردی جیسے امور پر مشاورت ہوگی۔ڈائیلاگ میں بحیرۂ جنوبی چین پر بھی مشاورت ہوگی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

  • پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب

    پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب

    سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اجلاس میں شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلزپارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں

    شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کر لیں۔ڈبلن میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین شاہ نے آئرلینڈ کیخلاف 3 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے 145 میچز میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں 104 وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں 84 اور ٹیسٹ میچوں میں 113 وکٹیں لے چکے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے 77ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیے۔
    اب وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ان سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کر چکے ہیں انہوں نے 76میچز میں کپتانی کی ہے۔

  • قومی فیصلوں پر عمل درآمد آئینی ذمہ داری ہے۔ سرفراز بگٹی

    قومی فیصلوں پر عمل درآمد آئینی ذمہ داری ہے۔ سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا۔سرفراز بگٹی نے بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک بلوچستان سے دو لاکھ 20ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا گیا ہے،
    وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ون ڈاکیومنٹ ریجیم وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے اور صوبے عمل درآمد کے پابند ہیں جبکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی اور وزیر داخلہ بلوچستان کی قیادت میں اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد آج ہی چمن جائے گا اور منتخب نمائندے اور اعلیٰ حکام چیمبرز آف کامرس، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان کی فعالیت سے مقامی طور پر معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، ون ڈاکیومنٹ رجیم آئینی تقاضہ ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ آئین سے منافی کوئی اقدام اٹھایا نہ اٹھائیں گے اور آئین و قوانین کا احترام سب پر واجب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت باتیں کیں جنہیں ہم نے برداشت کیا، ہم بات چیت سے معاملات کا حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں لیکن ریاست کی رٹ قائم رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے خود چمن کا دورہ کروں گا، صوبائی حکومت جو ریلیف فراہم کرسکتی ہے، جبکہ قومی فیصلوں پر عمل درآمد آئینی ذمہ داری ہے۔

  • آزاد   کشمیر کے عوام کے مطالبات کو  پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

    آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

    صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے ملاقات کی۔

    پیپلز پارٹی قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا،وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا۔صدر مملکت نے آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس اور پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر صدرمملکت کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے، تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے عوام کی شکایات پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

    دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف صاحب سے آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی اور انہیں عوام کے مطالبات سے پوری طرح آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے پرامن رہنے اور پرامن طریقے سے مسائل کے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایم کیو ایم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی، مہنگائی اور ڈیمز کی رائلٹی جیسے اہم مسائل پر عوام احتجاج کر رہے ہیں،عوامی احتجاج پر طاقت کا استعمال عوام کو مزید مشتعل کرنے کا باعث بنے گا،حکومت و انتظامیہ عوامی احتجاج پر کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے،ایم کیوایم نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ خدارا پُرامن رہیں اور کسی صورت اشتعال میں نہ آئیں۔ تمام معاملات کو طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

    صحافی و اینکر غریدہ فاروقی ٹویٹر پر کہتی ہیں کہ آزاد کشمیر تاجروں کا احتجاج ایک اھم، سنجیدہ اور سنگین مسئلہ ہے۔ خدارا اسے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ ایک سال قبل سے تاجروں کا بجلی اور آٹے کے ریٹ پر احتجاج شروع ہوا تھا؛ گزشتہ سال وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسے احسن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا کام انجام دیا تھا لیکن بجلی ریٹ کا اصل مُدّعا چونکہ پاکستان کی وفاقی حکومت سے جُڑا ہے؛ حکومتِ پاکستان کو چاہییے اس معاملے کے حل کیطرف فوری توجہ دیں۔ ایک کشمیری وزیراعظم پاکستان کے ہوتے، آزاد کشمیر میں حالات ایسے خراب ہو جائیں یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کو فوری نوٹس لینا چاہئیے، وزیراعظم آزاد کشمیر کیساتھ engage کریں؛ متعلقہ وزیر اور حکومتِ آزاد کشمیر کو engage کروائیں اور تاجروں کو مذاکرات کے ذریعے مطمئن کریں۔ ہو سکتا ہے احتجاجیوں کے سارے مطالبات درست نہ بھی ہوں لیکن کشیدہ مسئلے کا حل بات چیت سے نکالئیے اور فوری۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بار بار مذاکرات کی پیشکش کر رہے ہیں؛ احتجاج کرنیوالوں کو بھی چاہئیے ذرا سا قدم پیچھے ہٹائیں، لچک دکھائیں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔ آزادکشمیر بذاتِ خود ایک حسّاس علاقہ ہے لیکن ایسے وقت میں جبکہ بھارت میں الیکشن ہو رہے ہیں؛ آزاد کشمیر کی صورتحال کو کوئی بھی پاکستان دشمن اپنے مفاد کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ کشمیری انتہائی محِبِّ وطن اور وفادار قوم ہیں، یقیناً کسی بیرونی یا اندرونی دشمن کو ایسا موقع نہیں دینگے۔ جو پولیس افسر شہید ہو گئے ہیں ان کا خون کس کے ہاتھ پر ہو گا؟ سرکاری اِملاک کو کیوں نقصان پہنچایا جائے؟ عوام کی زندگی میں پریشانی کیوں پیدا کی جائے؟ تین دن سے 80% آزاد کشمیر میں شٹرڈاؤن ہے؛ اس احتجاج کو بات چیت سے فوراً حل کیا جانا چاہئیے؛ نوبت یہاں تک کیوں آئی اس کی بھی تفتیش ہونی چاہئیے۔ تاجروں نے گزشتہ آٹھ ماہ/سال بھر، جب سے گزشتہ سال احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا؛ بجلی کے بل ادا نہیں کیے۔ یہ بھی غیرمناسب رویہ ہے، جائز اور مناسب مطالبات حکومت کو تسلیم کرنے چاہئیں اور کچھ لچک تاجر حضرات بھی دکھائیں۔ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کے بیرونی اور اندرونی دشمن و انتشارپسند اس معاملے کو محض اپنی سیاست چمکانے اور مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ بطور کشمیری، مجھے یہ سب دیکھ کر انتہائی افسوس ہو رہا ہے اور اپیل اور امید ہے کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف اپنا کردار ادا کریں۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی :  پاکستان کے ہاتھوں آئر لینڈ  کو شکست

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کے ہاتھوں آئر لینڈ کو شکست

    ڈبلن: پاکستان نے فخرزمان اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے باعث دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی ہے۔ 194 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈبلن میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 193 رنز بنائے۔ آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جب صائم ایوب 6 اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ 13 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخرزمان نے ٹیم کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 140 رنز بنائے۔ فخرزمان 40 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 79 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ اعظم خان نے 9 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئر لینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
    ڈبلن میں کھیلے جا رہے ہیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا اور آئرش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
    آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔۔
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شاداب خان کی جگہ پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ڈبلن میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔آئرلینڈ کی ٹیم پال اسٹرلنگ کی قیادت میں میدان میں اتر ترہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک اڈائر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گاریتھ ڈیلانے، جارج ڈاکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹرکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔