Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • لاہور، شدید آندھی اور بارش کے باعث لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ

    لاہور، شدید آندھی اور بارش کے باعث لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ

    آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔شہر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، فتح گڑھ، ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہوئی، علامہ اقبال روڈ، رنگ روڈ، دھرم پورہ اور شملہ پہاڑی کے گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔گجومتہ، کاہنہ، حمزہ ٹاؤن، فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو، والٹن، یوحنا آباد، باغبانپورہ، گڑھی شاھو، صدر، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ اور علی پارک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔اس کے علاوہ قلعہ گجر سنگھ، مغل پورہ، سبزہ زار، گلشن راوی، سمن آباد، شالیمار ، مصطفیٰ آباد، چائنہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہو گئے۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آندھی کے باعث تمام کاؤنٹرز، بریفنگ ہال اور ڈیپارچر ہال کی لائٹس بند ہو گئیں۔

  • چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات

    چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات

    چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور پاکستان میں مزید 300 ارب کی سرمایہ کاری کرنے کے خواہش کا اظہار کیا، ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے. ملاقات میں چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ کمپنی پاکستان میں 300 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاری کے بعد 2025 میں کمپنی پاکستان سے 100 ملین ڈالر کے ٹائر برآمد کرسکے گی اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں تقریباً ایک ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی سرمایہ کاری و کاروبار دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا، اس کے علاوہ ملاقات کے دوران چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے ٹائرز کی سمگلنگ کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

  • اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کے لیے ووٹنگ ہوئی، قرارداد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جس میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 30 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ووٹنگ کے دوران 25 ممالک ایوان سے غیر حاضر رہے۔اس سے قبل فلسطینی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر ہاں کا ووٹ فلسطینیوں کے وجود کے حق میں ووٹ ہے، یہ ووٹ کسی ریاست کے خلاف نہیں، بلکہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست سے محروم کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آج آپ کا ووٹ فلسطینیوں کے ساتھ آپ کی یکجہتی کے بارے میں بہت کچھ کہے گا اور اس سے معلوم ہوگاکہ آپ کون ہیں اور کس کے لیے کھڑے ہیں، ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 80 ہزار زخمی اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔پاکستانی مندوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کے بعد سے فلسطینی اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، 1947 میں اقوام متحدہ کے ووٹ کے نتیجےمیں فلسطینی اور اسرائیل دو الگ ریاستیں بنیں، اس کے باوجود صرف اسرائیل اقوام متحدہ کا رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام 1947 سے اپنے حق خود ارادیت سے محروم ہیں، آج جنرل اسمبلی میں اٹھایا جانے والا معاملہ تنازع کے حتمی حل کی جانب پہلا قدم ہے اور یہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست سے متعلق قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

  • پی ٹی اے روزانہ 5000 نان فائلز سمز بلاک کرنے پر رضا مند

    پی ٹی اے روزانہ 5000 نان فائلز سمز بلاک کرنے پر رضا مند

    کل یعنی ہفتہ کے روز سے نان فائلرز کی روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سمز بند کرنے کا عمل شروع ہو گا، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملاقات ہوئی۔پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023 کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا ہے، ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمز بلاک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی، ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے۔

  • پنجاب کے بڑے عہدے پر پیپلزپارٹی کو نمائندگی ملنا خوش آئند ہے،بلاول بھٹو

    پنجاب کے بڑے عہدے پر پیپلزپارٹی کو نمائندگی ملنا خوش آئند ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب کے حلف برداری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب کے بڑے عہدے پر پیپلزپارٹی کا جیالا آیا ہے۔ہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب کے بڑے عہدے پر پیپلزپارٹی کا جیالا پی پی کی نمائندگی کرے گا،ان کاکہنا تھاکہ ملک کے لئے ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی جگہ واپس لے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ورکرز کو عزت دیں گے ۔ امید ہے گورنر پنجاب عوام کی نمائندگی کریں گے۔لاہور میں گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری کے بعد پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب بھر کے جیالوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، بہت عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا۔
    ی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیوروکریسی، پولیس یا انتظامیہ کو پتہ ہوگا کہ اگر کسی جیالے سے زیادتی ہوگی تو گورنر سردار سلیم انہیں انصاف دلوائیں گے، صوبے کے عوام، وکلاء یا کسان کے مسائل سننے کیلئے عوامی گورنر بیٹھا ہوگا، غریبوں، مزدوروں، کسانوں کی آواز بنیں، آنے والے الیکشن میں یہی عوام آپ کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں تاثر پیدا کیا جاتا ہے کہ پنجاب سے ان کا فوکس ہٹ گیا ہے، پنجاب کو دوبارہ منظم کررہے ہیں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لے کر آئیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور بنانے کے لیے رہا ہے، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملک کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ پی پی پی وہ اسپیس واپس لے جو سیاسی کارکن کی اسپیس ہے، دنیا میں بڑے بڑے انقلاب اور تبدیلیاں سیاسی ورکرز لے کر آئے ہیں، سیاسی کارکن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محنت سے وہ بڑا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں، آپ پی پی پی کے کارکن ہیں تو عوامی گورنر بنیں گے، اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔

    پ

  • پنجاب ،روٹی مزید ایک روپے سستی کر دی گئی

    پنجاب ،روٹی مزید ایک روپے سستی کر دی گئی

    ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کیلئےریلیف، روٹی کی قیمت میں مزید 1 روپیہ کمی کردی جس کے بعد روٹی کی قیمت 15 روپے ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور بڑا فیصلہ، روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے کی کردی گئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا، روٹی کی نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری روٹی کی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے معافی کا مطالبہ مسترد کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے معافی کا مطالبہ مسترد کر دیا

    پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس غیرآئینی، غیرقانونی، اختیارات سے تجاوز اور تضادات کا مجموعہ اور افواجِ پاکستان کی ساکھ اور آئینی کردار کے لیے نہایت منفی اثرات کی حامل ہے۔‘پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوج کی طرف سے معافی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
    پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ’ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت کو ’انتشاری گروہ‘ قرار دے کر ’معافی‘ کا مطالبہ بھی متفقہ طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔‘
    پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ’پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی جانب سے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت کے خلاف ریاستی وسائل سے برپا کیا گیا جھوٹا، زہریلا، گمراہ کن اور بے بنیاد پراپیگنڈہ مسترد کرتی ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’پی ٹی آئی نے تسلسل سے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور جلاؤ گھیراؤ، نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل سمیت پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔‘

  • آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کنٹری رپورٹ جاری

    آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کنٹری رپورٹ جاری

    آئی ایم ایف کے مطابق معاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے، پاکستان میں مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی آؤٹ لُک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ آئی ای ایف نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مالی اہداف پر سختی سے عمل درآمد اور غریب طبقے کے تحفظ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے، پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں۔دوسری جانب آئی ایم ایف سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے معاملے میں بھی بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی ایڈوانس ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف وفد قرض کے سلسلے میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا جبکہ ایڈوانس ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن ممبران وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

  • ڈبلن،آئرلینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے   شکست دے دی

    ڈبلن،آئرلینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلے ٹی ٹوینٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدآئرلینڈ نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔آئرلینڈ کابتدائی دو وکٹیں جلدی گر گئیں لیکن پھر اوپنر اینڈی بیلبرنی اور ہیری ٹیکٹر نے عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموا کی۔ آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی میں شکست دی ہے۔
    آئرلینڈ کی دعوت پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔ افتخار احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔

    ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ڈبلن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم 57، صائم ایوب 45 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔گرین شرٹس کے محمد رضوان 1، اعظم خان اور شاداب خان صفر رنز پر پویلین لوٹے جبکہ افتخار احمد 37 اور شاہین آفریدی 14 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔میچ میں گرین شرٹس کے 4 کھلاڑی کیچ آؤٹ جبکہ 2 رن آؤٹ ہوئے، آئرلینڈ کے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    میچ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔ آئرلینڈ نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل ہیں۔

  • موجودہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے، عمر ایوب

    موجودہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے، عمر ایوب

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ہم سب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں ہماری آئین اور قانون کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت تشدد کا راستہ اپنا رہی ہے، موجودہ حکومت کوبانی پی ٹی آئی سےبہت خوف ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فاشسٹ حکومت کو خوف ہے، کل ہمارے ورکرز پر تشدد کیا گیا، جماعت اسلامی کے جلسے پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین،رؤف حسن کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، کل 9 مئی تھا، پورے ملک میں پی ٹی آئی نے ریلیاں نکالیں، بیرسٹر گوہر کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ورکرز نے بچا لیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی کمیٹی اسی ہفتے مکمل ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام جھوٹے کیسز بنائے گئے، سرکاری وکیل عدالتوں میں آئیں، بائیں، شائیں کرتے ہیں، انشااللہ یہ سارے کیسز اُڑجائیں گے۔عمرایوب کا کہنا تھا کہ جہاں آئین وقانون کی بالادستی نہ ہو وہاں جنگل راج ہوتا ہے، جس ملک میں آئین وقانون نہیں ہوتا وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، ہم نے ملاقات میں امریکی سفیر کو کہا کہ ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی چیئرمین پر جتنے بھی کیسز ہیں یہ سارے بوگَس ہیں۔