سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہکوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے جو سیاست دانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دے دیاہے۔ اب سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہو چکے ہیں۔ علوی صاحب کے پاس صرف ایک ہی آپشن بچا ہے کہ وہ اڈیالہ جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ دنیا بدل چکی ہے اور انہیں بھی اب نئی حقیقتوں کو تسلیم کر لینا چاہیے۔
Author: صدف ابرار
-

ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ، بلاول بھٹو
لاہور میں “بھٹو ریفرنس اورتاریخ “کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیمینار میں آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے یہ تسلیم کیا کہ بھٹو کا ٹرائل فیئر نہیں تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا جبکہ مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا، بھٹو ریفرنس پر تاریخی عدالتی فیصلہ آیا، ثابت ہوا کہ شہید بھٹو کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سیاست میں وہ گنجائش ہی نہیں رہی کہ ایک دوسرے کی اختلاف رائے کا احترام کریں، پاکستان میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا اور ایک دوسرے کے اختلاف رائے کا احترام نہیں کیا جارہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست ذاتی دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ نظام میں جمہوری بہتری لے کر آئیں، جب سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملاے کے لیے تیار نہیں ہوں گے تو پھر مسائل کیسے حل ہوں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں عدالتی اصلاحات بھی کرنا تھیں، ہم نے ایک ایسا فورم قائم کرنا تھا جو ججز کی تعیناتی کو بھی دیکھتا، ہم نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے عملدرآمد نہیں کیا، کوشش ہے کہ قانونی یا آئینی ترمیم لائیں اور عدالت کو طاقتور بنائیں، ایسی اصلاحت ہوں کہ شہید بھٹو جیسے عدالتی قتل پھر کبھی نہ ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم 1973 کا آئین اور 18 ویں ترمیم مشاورت سے لائے، نظام درست کرنے کے لیے جو کرنا ہوگا ہم اس کے لیے تیار ہیں، مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا، کچھ سیاستدان ذاتی مفاد کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے جو درست نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت جوڈیشل ریفامرز کے لیے آئینی ترمیم لے کر آئے، عدالت خود بھی ریفارمز لاسکتی ہے لیکن سب سے بڑی ذمہ داری پارلیمان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے یکجہتی کا پیغام بھیجا لیکن ایک ایسا سیاستدان ہے جو اپنی ذات سے باہر نہیں دیکھتا، اس نے بات چیت کی پیشکش کے جواب میں گالی گلوچ کی، ہمیں گالم بلوچ کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا عوام کو یقین ہونا چاہیئے کہ دوبارہ عدالتی قتل نہیں ہوگا، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرنا چاہتیں، بات چیت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث پریشان ہیں، ہمیں عدلیہ سے متعلق اصلاحات کرنی چاہیئے۔
-

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈا کو بھی بے نقاب کر دیا۔ تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔قیادت نے اس بات کا یقین دلوایا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور انشا اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔ -

ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظرنامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے،عارف علوی
تحریک انصاف کی طرف سےچیئرمین نامزدکرنےکی افواہوں پرسابق صدرنےوضاحت دےدی۔ سابق صدرعارف علوی نےاپنےبارےمیں تحریک انصاف کےچیئرمین شپ کی افواہوں بارےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹوٹیر)پرایک پیغام جاری کیاجس میں انہوں نے وضاحت دی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔عارف علوی کاکہناتھاکہ غیر ضروری قیاس آرائیاں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے قائد کی طرف سے ایسا کوئی تصور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس پر بات ہوئی۔ یہ قیاس آرائیاں ایسی پارٹی میں الجھن پیدا کرتی ہیں جس کی قیادت غلط اور ناانصافی سے قید ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر، بربریت اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔سابق صدرکامزیدکہناتھاکہ چیئرمین گوہر خان پارٹی کی بہت اچھی قیادت کر رہے ہیں پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں میں پاکستان کے عوام کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظرنامہ ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنی جدوجہد میں متحد رہنا چاہیے۔
-

خالد مقبول صدیقی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا چیئرمین منتخب
سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل ، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے سابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گ
-

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے۔صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ 18، 18 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بل نہیں دیتے، خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں خاص کر سندھ سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو، حکومت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف پیسکو کو کہتا ہوں کہ ہر ایک گھنٹہ بعد لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں۔
-

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر قومی ٹیم کے لئے وزیر اعظم نے انعام کا اعلان کیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی اور گرین شرٹس چاندی کا تمغی جیت سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کلے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایم ہاؤس بھی مدعو کر لیا اور ذرائع کے مطابق 2دن میں قومی ہاکی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا جائے گا۔
دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر اولمپیئنز اور حکومتی آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔قومی ٹیم فائنل ناقابل شکست رہی تھی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو پینالٹی اسٹروک پر شکست دی تھی۔ -

فیض آباد دھرنا کیس، سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردے دی
فیض آباددھرناکیس میں سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔تحریری حکمنامہ میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردے دی ، کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیا کہ ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا، کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پرلکھی تردید پر انحصار کیا، کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، کمیشن نے ایک فریق سے بیان حلفی لیا دوسرے سےسادہ بیان لیا، کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا۔ حکم نامہ میں کہاگیاکہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی اور اصطلاحات ہیں ٹھوس مواد نہیں، اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے،تحریک لبیک کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، رپورٹ پبلک کی جائیگی یا نہیں، اٹارنی جنرل 2ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔
-

وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق سے رابطہ کرکے انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔
شبہاز شریف نے کہا کہ ڈائیلاگ ،مباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ -

اے ایف سی، پی ایف ایف نے پاکستان فٹبال کو مضبوط بنانے کے لیے دستاویز پر دستخط کر دیے
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر مسٹر سونم جگمی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین جناب ہارون ملک نے باہمی طور پر متفقہ دستاویز پر دستخط کیے ہیں،دستاویز میں پاکستان فٹ بال کے مستقبل کی سمت کے تعین، ایکشن پلان اور نگرانی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ایف سی کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ایڈوائزری یونٹ کے سربراہ لازارس جانسن، ممبر پی ایف ایف این سی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور ڈائریکٹر آپریشنز محمد عصام سانی بھی موجود تھے۔
چیئرمین ہارون ملک نے دورہ کرنے والے معززین کو اہم واقعات اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں فٹ بال کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کیا۔ اے ایف سی اور پی ایف ایف کے درمیان مشترکہ کوششوں کا مقصد پاکستانی فٹ بال کی وسیع صلاحیت کو کھولنا ہے۔ یہ معاہدہ عالمی فٹ بال برادری میں پاکستان کو ایک مضبوط قوت کے طور پر پیش کرنے کے اجتماعی مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
