Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • نیپرا کا امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار

    نیپرا کا امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار

    نیپرا نے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کر دیں ۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا سمیت مختلف چینلزسے شکایات بھی موصول ہوئیں۔اعلامیہ میں کہاگیا کہ پتہ چلا کہ امتحانی سیشنز کے دوران تقسیم کار کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کر رہی ہیں۔ تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کی تمام سرگرمیوں، خاص طور پر امتحانی پرچوں کی مدت کے دوران دوبارہ دیکھیں۔نیپرا کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی صارفین کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔

  • مالی سال 2023-24 کی 1300 ارب سے زائد روپے کی بجٹ کے پی اسمبلی میں پیش

    وزیر خزانہ آفتاب عالم نےخیبر پختونخوا اسمبلی پشاور میں 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا ضمنی بجٹ منظوری کےلیے پیش کیا۔موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ کے ایک ماہ کے اخراجات کی منظوری لی گئی، بجٹ کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، تاہم حکومتی ارکان کے منانے پر اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے۔آفتاب عالم کے پیش کردہ نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت صوبائی اسمبلی کے اضافی اخراجات 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ہیں جبکہ محکمہ مال کے اضافی اخراجات 13 کروڑ 52 لاکھ ہیں۔ضمنی بجٹ میں مجموعی مصارف 292 ارب 95 کروڑ روپے ہیں، اخراجات جاریہ کا حجم 252 ارب جبکہ ترقیاتی کاموں کےلیے 13 ارب رکھے گئے ہیں۔آفتاب عالم نے بجٹ تقریر میں کہا کہ سوات یونیورسٹی برائے حیوانات کو گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات ملازمین کو بلوں کی مد میں 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ کےلیے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خام مال خریدا گیا۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مالی سال 24-2023 کا ترقیاتی بجٹ 418 ارب 15 کروڑ روپے تھا جبکہ رواں مالی سال میں 197 ارب 87 کروڑ کا کم ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا۔

  • سلطان اذلان شاہ کپ :پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈراء

    سلطان اذلان شاہ کپ :پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈراء

    ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔ پاکستان پوائینٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں مجموعی طور11 پوائینٹس کے ساتھ فائینل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ فائینل میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کل کھیلا جائیگا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈراء ہوگیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہوسکا تایم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈراء کیا۔
    ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں، سلطان اذلان شاہ کپ کا فائینل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے گا۔

  • نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری

    نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارت نجکاری کی طرف سے مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ترجیح دی جائے گی، حکومت کا دائرہ کار اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی ملکیتی اداروں تک محدود ہوگا، منافع بخش اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی منظوری دے دی گئی۔
    اجلاس میں پاکستان کے ریاستی انتظام میں چلنے والے کاروباری اداروں (ایس او ایز) 84 ایس او ایز کی نجکاری پر تفصیلی غور کیا گیا، اسٹریٹجک اور ضروری ایس او ایز کی درجہ بندی کی جائے گی، کمیٹی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے شیئر وزارت توانائی کو منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔نجکاری کمیٹی نے معاملے پر وزارت قانون کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی، جبکہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت قانون اگلے کمیٹی اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے۔

  • چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم عہدے سے فارغ

    چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم عہدے سے فارغ

    کابینہ نے سید جنید اخلاق کو قائم مقام چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید جنید اخلاق کو چیئرمین فیڈرل بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع پی سی ٹی بی بی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے چار مختلف اداروں کو ایک کردیا جائے گا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن، اساتذہ کی ٹریننگ کو ایک ادارے میں ضم کردیا جائے گا اور نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محکمے کی سربراہ ہوں گی،وزیر تعلیم محکمے کے وائس چئیرپرسن ہوں گے، نصابی امور میں نجی اداروں کے لوگ بھی محکمے میں شامل کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دے دیں گے، کتاب بنانے والا پہلے استاد سے مشاورت کرے گا۔امتحان بنانے والا، چیک کرنے والا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ کتاب بنانے والے کو پتا نہیں استاد کیا پڑھاسکتا ہے۔امتحان بنانے والے کو پتا نہیں پڑھایا کیسے گیا، استاد جو پڑھاتا نہیں وہ نصاب میں شامل ہے، الگ محکمے ہونے کی وجہ سے نقل اور فیل طلبا کی تعداد بڑھی۔

  • پختون ہمیشہ پرائی جنگوں کا ایندھن بنے،اسد قیصر

    پختون ہمیشہ پرائی جنگوں کا ایندھن بنے،اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاق خیبرپختونخواکواس کے بقایاجات نہیں دے رہا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،ہم قومی اسمبلی میں آواز اٹھائے گے ،رکن قومی اسمبلی آصف خان کے گھر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے سربراہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا کہ گزشتہ دنوں ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،کسی کواجازت نہیں کہ کسی کودھمکائے،جعلی طورپر منتخب آدمی کیسے دھمکیاں دے رہاہے، قانونی کارروائی ہوگی،یہ کارروائی پوری پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،ان کاکہناتھا کہ خطے میں نئی جنگ چھڑگئی ہے، پختون ہمیشہ پرائی جنگوں کا ایندھن بنے،پہلے افغان جنگ اورپھر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہوئی،اس وقت افغانستان ، ایران اور بھارت کےساتھ تعلقات خراب ہیں،مزید جنگوں کاایندھن نہیں بننا چاہتے ایسا ہواتو ہم اٹھ کھڑے ہونگے۔
    اسد قیصر کا کہناتھا کہ افغانستان کےساتھ تجارت ٹھپ ہوکررہ گئی ہے،پختون کیاکریں کیابھوکوں مرجائیں،پی ٹی آئی حکومت میں افغانستان کے ساتھ تجارت کے نئے راستے کھولے،ہم تعلیم،روزگار اورامن چاہتے ہیں،ہمیں خیبرپختونخوامیں مینڈیٹ ملالیکن فنڈزنہیں دے رہے،قبائلی علاقوں کاانضمام ہوا لیکن فنڈز ضم اضلاع کونہیں مل رہے،مرکز صوبہ کواس بقایاجات بھی نہیں دے رہا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،ہم قومی اسمبلی میں یہ ایشو اٹھائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نوازشریف ووٹ کوعزت دینے بات کرتے تھے تواب عزت دیں،ہم جیواورجینے دوکی پالیسی مانتے ہیں نہ مداخلت کرتے ہیں نہ کرنے دینگے،ہم ملک بھرمیں جلسے جلوس کریں گے،مرکز کے خلاف مالی وسائل کے حصول کیلئے عدالت جاناہوگا،ان کاکہنا تھا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے وہ تو منتخب پارلیمنٹ سے ہوسکتے ہیں،ان سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی بلکہ ان کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

  • پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور  پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،  وفاقی وزیر  خزانہ

    پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

    برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوکے پاکستان گرین انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہیں، سیلاب، طوفان اور ہیٹ ویو جیسے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی خطرات پر عالمی بینک نے حال ہی میں ایک سٹڈی کی، سٹڈی میں موسمیاتی خطرات کے ممکنہ نقصانات بتائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہیں، سیلاب، طوفان اور ہیٹ ویو جیسے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
    ان کاکہنا تھا کہ خطرات سے جی ڈی پی کے ایک فیصد نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی مالی اعانت کا ارادہ رکھتی ہے، دسمبر تک گھریلو گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں، گزشتہ 10 ماہ میں میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔انہوں نے مزید کہاکہ افراط زر میں بہتری، زرعی شعبے میں نمو ریکارڈ کی جارہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا معاہدہ کامیابی سے تکمیل کو پہنچا، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • پیپلز پارٹی  کا حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل اور بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی شامل نہیں ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں وزارتوں کا کوئی ذکر نہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کابینہ میں شمولیت کی بات تک نہیں کی،ذرائع کاکہناہے کہ ہم پنجاب اور وفاق میں کوئی وزارتیں نہیں لے رہے،بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف ملاقات میں گندم کی خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔

  • 6 ماہ میں  سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد

    6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد

    سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی اپریل میں سولر پینل کی قیمت 40 روپے فی واٹ تک آگئی تھی جس میں اب مزید کمی ہوئی ہے۔دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ اب 37 روپے میں دستیاب ہے، 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022 کے مقابلے میں 2 لاکھ 15 ہزار جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گر گئی ہے۔یعنی 180 واٹ کا پینل چھ ہزار چھ سو ساٹھ (6660) روپے میں دستیاب ہے البتہ سولر سسٹم لگوانے کیلئے استعمال کیے جانے والے انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئیسولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سولر پینل کے ریٹس کم ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں ہی سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد نیچے آچکی ہیں۔سولر پینل ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ان پینلز کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
    اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔یورپی حکام کا خیال تھا کہ پینل بھی یورپ میں ہی تیار کیے جائیں گے لیکن چینی کمپنیوں نے بہت بڑے پیمانے پر سولر پینلز تیار کر کے مارکیٹ میں پہنچا دیئے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتیں گرنے لگیں جو مسلسل گر رہی ہیں۔
    سولر پینل مزید سستے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مارکیٹ خراب ہونے کے بعد یورپ نے اپنے یہاں شمسی توانائی کے استعمال پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینل بنانے والی مقامی صنعت بالکل بیٹھ گئی ہے اور مارکیٹ میں صرف چینی سولر پینل ہی دستیاب ہیں۔سولر پینل سستے ہونے سے لوگوں کو تو ریلیف ملے گا مگر سولر پینل تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیاں نقصان میں چلی جائیں گی۔

  • بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، روک سکو تو روک لو

    بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، روک سکو تو روک لو

    پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر کا بیان سامنے آگیا۔پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور روک سکو تو روک لو ، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے۔سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں پی پی کے لئے گورنر ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔