وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،اجلاس میں تاجر دوست سکیم،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق اُمور پربات چیت ہوئی،اجلاس میں محصولات جمع کرنے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجر دوست سکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے شروع کی گئی ہے،حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکہ دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔
Author: صدف ابرار
-

کمانڈر سینٹکام کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ کمانڈر سینٹکام کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون اور مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن، استحکام کےلیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔
-

اگر مجھ پر کوئی رعب ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے،مولا نا فضل الر حمن
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے کہ جعلی اسمبلی قبول نہیں ہیں۔ ہم عوام کی عزتِ نفس کا مقدمہ لے کر آئے ہیں۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین میں یہ نہیں کہ فوج سیاست پر بات کرے ۔ کہا جاتا ہے کہ فوج پر تنقید ملک سے بغاوت ہے ۔ جب آپ فوج میں جاتے ہہیں تو حلف اٹھاتے ہیں کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں مگر جب فوج سیاست میں آتی ہے تو وہ حلف توڑ دیتے ہیں۔ اس لئے میں تنقید کرتا ہوں۔ ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ میں شریک کارکنوں کا جوش وجذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جس جگہ کھڑا ہوں کسی دلیل کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ ہمیں کیا پڑی ہے کہ ہم 10 لاکھ لوگوں کو میدان میں لائیں۔ ان اسمبلیوں کو عوام کی اسبملیاں کہنا عوام کی توہین ہے۔میں آرمی چیف کو بھی جانتا ہوں اور آئی ایس آئی چیف کو بھی جانتا ہوں۔آپ جہاں سے آئے ہیں وہاں واپس چلے جائیں، میں آپ کی بہت عزت کروں گا۔ پاکستان کے قیام میں آپ کا کوئی رول نہیں۔پاکستان ہماری قربانیوں سے بنا ہے۔ آپ اگر مجھ پر رعب ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ بھول ہے۔ -

وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنی دھمکیوں سے باز نہیں آئے اس دفعہ وزیر اعلی ہاؤس پر قبضے کی دھمکی دے دی
علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کےساتھ لڑنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارا مقصد ملک کی خوشحالی اور ترقی ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگاتو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج ، پولیس ، عدلیہ اور عوام ہمارے ہیں، ہم نے حکومت میں سب کومعاف کر دیا ہے، 8 اضلاع میں میرے اوپر جعلی پرچے کاٹے گئے۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر راج کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اگر آپ نے گورنر راج لگا بھی لیا تو عوام وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے ،اور یہاں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج چلتاہے۔
-

پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کے لئے تیار
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا انعقاد انگلینڈ میں ہوگا، پاکستان چیمپئنز کی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کرے گی، پاکستان کی کپتانی سابق کپتان یونس خان کریں گے، شاہد آفریدی سمیت نامور پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔سابق کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے، لیگز کھیلنی چاہئیں لیکن ملک پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلیں لیکن فٹنس کا زیادہ خیال رکھیں، فٹنس کے ساتھ فارم کا بھی خیال رکھیں، بابراعظم کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ ورلڈ کلاس کپتان بنے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم 4، 5 سال سے بابرکو دیکھ رہے ہیں، اب ان کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو ٹرافی جتوائیں، کپتان ہی فیلڈ پر سب کچھ ہوتا ہے، کوچ صرف آپ کو پلان دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی امریکہ ہوکر آئے ہیں، وہاں بہت اچھے ایونٹ ہوئے، اوورسیز پاکستانی اپنے ہیروز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ باہر ممالک میں پاکستان کے ساتھ بھارتی اور بنگلہ دیشی فینز بھی آتے ہیں، ان لیگز سے رونق لگی رہتی ہے، ہم بھی فینز کے قریب رہتے ہیں۔ -

بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
بلاول بھٹو سے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایوان صدر میں ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی، ازبکستان کے وفد میں امور خارجہ کے فرسٹ ڈپٹی منسٹر، ڈپٹی منسٹر ٹرانسپورٹ، اعزازی قونصلر، پاکستان میں ازبکستان کے سفیر و دیگر شامل تھے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ ا ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ازبکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-

پنجاب ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی
پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی، سانحہ 9 مئی پر قرارداد وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی۔قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر سپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے، اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کو شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، 9 مئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیز کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔متن کے مطابق قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی صدارت میں ہوا، ایوان میں 9 مئی کے واقعے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد صوبائی وزیر صادق عمرانی نے پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاؤس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجتی اور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ 9 مئی 2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں اور جو لوگ واقعے میں براہ راست اور بلواسطہ ملوٹ ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے لیے اقدام اٹھائے۔قرارداد متن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ منظم سازش کے تحت افواج پاکستان کے خلاف مسلح جتھوں کو اکسایا گیا، جو کام ازلی دشمن نہ کر سکا دہشت گردوں نے کردیا۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ فوج ملکی سرحدوں اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، اس کے خلاف ہرقسم کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔
متن میں کہا گیا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر شمار کیاجائے گا، یہ ایوان افواج پاکستان پر مکمل اعتماد، یکجہتی اور بر پور حمایت ک اظہار کرتا ہے۔
سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے خلاف سندھ اسمبلی نے بھی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشافقرار داد میں کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کا واقعہ گہری سازش کا آغاز تھا، جس کے بعد ملک کو تنہا کرنے کی باقاعدہ منظم مہم چلائی گئی۔ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی جس کے بعد اسپیکر اویس شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔نو مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کےعزائم ناکام ہوئے، 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیئے، ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشارپھیلایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے نوجوانوں کو راستہ دکھائے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں ورنہ ہماری کوئی حیثیت نہیں۔ -

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی۔محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا، قطری وزیر مملکت کے ہمراہ قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کے سینئر مندوبین بھی تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا پیغام پہنچایا، جس میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے اقتصادی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا، توانائی، کان کنی اور ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے ثالث کے طور پر قطر کے فعال کردار کی تعریف کی۔
-

جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے،گورنر کے پی کے
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 9 مئی واقعات میں پارٹی لیڈروں اور ورکرز کو اکسایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے، معافی مانگنا ہوگی۔ گورنر کے پی کے نے کہا جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ امن و امان ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا لوگوں سے بھتے لیے جا رہے ہیں۔ وزراء کو مراعات اور گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا گورنر ہاؤس سے ایسا تاثر نہیں دیتا کہ فاصلے بڑھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے صوبے میں فنڈز آئیں۔ انکا کہنا تھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں اضافی پیسے آئے وہ کہاں لگے۔ سڑکوں پر احتجاج مت کرو صحیح فورم پر آکر بات کرو۔ گورنر کے پی نے کہا، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں گے، آپ نہیں نکال سکتے۔ آپ اگر قانون توڑیں گے تو آپکو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان دوبارہ بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔ -

پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاسی لیڈر گرفتار ہوئے لیکن کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، طاہر اشرفی
جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن اور رواداری کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلاپیدا کیا جائے لیکن ہم تمام مسائل کا حل مفاہمت کے ذریعے چاہتے ہیں۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ 9مئی کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، جی ایچ کیو، میانوالی اور پشاور میں حملہ کرنے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر پولیس نے مظاہرین کو راستہ دیا تو اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحریک انصاف کی قیادت کو بھی انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاسی لیڈر گرفتار ہوئے لیکن کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، افسوس کی بات ہے ایک سال گزر گیا مگر نو مئی کے ملزموں کو سزا نہیں مل سکی، اگر آزاد عدلیہ ریاست کو انصاف فراہم نہیں کر سکتی تو باقی کا اللہ ہی حافظ ہے۔طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی پریس کانفرنس کرکے خود کو 9 مئی سے بری الذمہ سمجھتا ہے تو ایسا نہیں ہے، جو جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے عدالت کو اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔
