Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی

    اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی

    شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی و کور کمیٹی سے نکالنے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی، اعظم سواتی اور سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے سیاسی و کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا واٹس ایپ گروپ لیفٹ کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کاحکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیر افضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی۔

  • سانحہ 9 مئی میں بیگناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

    سانحہ 9 مئی میں بیگناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا کے ورثا نے حوصلے اور ہمت سے اپنے پیاروں کی داستانیں بیان کیں، قوم آج کے دن اپنے شہدا اور غازیوں کو سنہری الفاظ میں یاد کر رہی ہے۔ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی، شہباز شریف نے اپنی نشست سے اُٹھ کر شہدا کے ورثا کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست اور اداروں کیخلاف بغاوت کی گئی، سانحہ 9 مئی میں بیگناہوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، جنہوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا کیا ان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سمیت شہدا کے اہل خانہ نے اظہار خیال کیا، تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ 2019ء میں دشمن نے چھپ کر وار کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے جانبازوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی قوم برداشت نہیں کر سکتی، جنہوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا کیا ان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے عظیم شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا نے دلیری اور جرات سے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جان قربان کی، شہدا کے ورثا کے درمیان ہونا میرے لیے باعث فخر ہے، شہدا نے جان دے کر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کے ورثا اطمینان رکھیں قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے، سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے، 9 مئی جیسا سیاہ دن دوبارہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ حملہ آوروں اور ان کے سرپرستوں نے شہدا کے اہل خانہ سے آج تک معافی نہیں مانگی، یہ بذات خود گواہی ہے، یہ سیاسی عمل نہیں بلکہ بغاوت کا ایک منظم منصوبہ تھا، بطور خادم پاکستان وعدہ کرتا ہوں شہدا کے بچوں کا خیال رکھیں گے، 9 مئی کو قیامت تک دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

  • اسلام آباد : مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام متعارف

    اسلام آباد : مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام متعارف

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 60 پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی۔ مارگلہ پٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ فٹ پٹرول ،موٹرسائیکل پٹرول اور گھڑ سوار پٹرول پر مشتمل ہے۔ مارگلہ ٹریلز پر سکیورٹی کا نیا نظام شروع ہوگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موٹر سائیکل اور گھڑ سوار یونٹ کا معائنہ کیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پٹرول یونٹ کے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔
    محسن نقوی نے کہا مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یہ افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مارگلہ ٹریلز کے علاقے میں موبائل سگنل کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا موبائل ٹاور لگانے کا جائزہ لیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ فٹ پٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ 06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے۔ گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پٹرول یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

  • 9 مئی کے الزام میں پوری پارٹی کو کرش کر لیا گیا،  عارف علوی

    9 مئی کے الزام میں پوری پارٹی کو کرش کر لیا گیا، عارف علوی

    سابق صدر عارف علوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دیدی گئی، ہم بھی یہی کہتے ہیں فوج کے چند لوگ ملوث ہیں، نومئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی ساری پارٹی کو دبا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ قمرباجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، آپ نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ضرور ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔

  • 9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو  عبرت کا نشان بنائے گے ،مریم نواز

    9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائے گے ،مریم نواز

    سانحہ9مئی پر جناح ہاؤس میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ،شہدا کے لواحقین کو گلے لگایا اور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9مئی کو جب ریاست پر حملہ ہوا وہ دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔جناح ہاؤس کو جس طرح راکھ کا ڈھیر بنایا گیایہ کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔کسی سیاسی جماعت کے اس طرح حملہ کرنے کی پاکستان میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو سخت سے سخت سزائیں ملنی چاہئیں۔9مئی کی باقاعدہ منظم طریقے سے منصوبہ بندی کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم سے بات چیت کی جائے، وہ سیاسی جماعت نہیں شرپسند ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے،شہدا کی یادگاروں پرحملہ کرنےوالےسخت سےسخت سزا کےمستحق ہیں، گھناؤنا جرم کرنےوالوں کوچھوڑنےوالی بات نامناسب ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤکرنےوالوں کوسب نےدیکھا، اس حملے کےلیےان لوگوں کودہشت گردوں سےتربیت دلوائی گئی، آج شہدا کی فیملی سےملاقات ہوئی، شہدا کےورثا سےملاقات کےبعد میری آنکھوں میں آنسوآگئے، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی قوم کےدلوں پرحملہ تھا۔
    مریم نواز کاکہنا تھا کہ تعجب ہوتا ہے پی ٹی آئی والے کس ڈھٹائی سے 9مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ 9مئی کے کرداروں کو سزا کیوں نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے،ان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ 9مئی کو حملہ کرنیوالوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں اس پر کبھی ندامت محسوس نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی والوں نے جو بویا تھا آج وہ ہی کاٹ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

  • دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں، آرمی چیف

    دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا لاہور گیریژن کا دورہ،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ”دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا“
    آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دے کر کہا کہ ”پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے“آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے کہا کہ ”بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا“ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔
    آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ; ”اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں“جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل، وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا۔اِن ورغلائے ہُوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے۔تاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُنکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں
    آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کاکہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ ”شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا“ آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔
    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ”ہم ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں“قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے جرم میں یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار

    عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے جرم میں یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار

    عدالت نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے جرم میں یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ملزم یاسر شامی نے عدالت میں خود سرینڈر کردیا۔
    پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔جمعرات کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کیلئے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔اس دوران ملزم یاسر شامی نے خود کو سرنڈر کیا اور ضمانت کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرلتے ہوئے یاسر شامی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
    عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کیس میں پیش نہ ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔کیس کی مرکزی ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج ہے۔

  • پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس رہا کر دیا

    پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس رہا کر دیا

    پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس ان کی رہائش گاہ پر چھوڑ دیا۔ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو متعدد خواتین سمیت گرفتار کیا گیا، والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔عمر ڈار نے بتایا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا، گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا، میری والدہ کو خواجہ آصف کی ایماء پر گرفتار کیا گیرہائشگاہ واپسی پر پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہماری ابھی 7 خواتین اور متعدد کارکنان پولیس کی حراست میں ہیں، 9 مئی کے حوالے سے میں خود نکلی تھی، میرے ساتھ دہشت گردی ہوئی، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا میں جواب مانگتی ہوں۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ مجھے انصاف نہیں ملا مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں،مجھے گرفتار کر لیں کوئی ڈر نہیں، خواجہ آصف کو میرا پیغام ہے میں نے تم کو الیکشن لڑنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رؤف حسن کو  3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی کی رؤف حسن کو 3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 رٹ پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کرنےکی ہدایت کی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری تنصیبات پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی سے متعلق ہے۔رؤف حسن نے کہا کہ دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے جبکہ تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق دائر کی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی نشاندہی کی ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کےلیے بھی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کے سفیر نے ملاقات

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کے سفیر نے ملاقات

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔
    اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فرانسیسی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو ملک کے معاشی استحکام کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زرعی پیداوار میں قابل ذکر اضافے سے ملکی کرنسی مستحکم ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خزانہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر فرانس کی حمایت کا شکریہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچے اور مہنگائی کم ہوئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بارے میں بھی فرانس کے سفیر کو آگاہ کیا۔
    انہوں نے سفیر کو ملک میں کی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور کہا اصلاحات میں نجکاری اور ایس او ایز ریفارمز شامل ہیں جبکہ ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن اور ایکسپورٹ لیڈ گروتھ بھی ریفارمز میں شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر روشنی ڈالی، فرانسیسی سفیر نے مزید تعاون کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔