ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل 9 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔قطری وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔
Author: صدف ابرار
-

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات ہوئے جس دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز اورکنٹری ڈائریکٹرز ورلڈ بینک نےدستخط کئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نئے پارٹنرشپ فریم ورک میں سالانہ جائزہ اور اقتصادی اصلاحات کو شامل کیا جائےگا،اقتصادی اصلاحات، توانائی، اور زرعی مواقع کو بڑھانے کیلئے منصوبے شامل ہوں گے، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے صدر ورلڈ بینک برائےجنوبی ایشیا کی ملاقات بھی ہو گئی ،ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ۔اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 126 ارب روپے کے تین منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کردیئے، 33 ارب 27 کروڑ روپے کی لاگت کا جگلوٹ سکردو روڈ اپ گریڈیشن کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کیا گیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 57 ارب 24 کروڑ سے زائد مالیت کا مورو رانی پور روڈ منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا، 35 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا صحت کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق صحت کا منصوبہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم پروگرام کا حصہ ہے۔
-

9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ آصف زرداری نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا، مشتعل ہجوم نے سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ 9 مئی کے واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا، پُرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے، حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی کوشش تھے۔صدر مملکت نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب کا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلیے کام کریں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پُرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں، آئین پاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، بنیادی حقوق کو آئین و قانون کے مطابق انتہائی ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا غلط استعمال کر کے تشدد پر اُکسانے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ ذمہ دار جمہوریتوں میں سیاسی مفاد کےلیے ریاستی املاک کی تباہی، توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی۔ -

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ نے نکال دیا
شیرافضل مروت کےبیانات پرپی ٹی آئی کا سخت ردعمل،سیاسی کمیٹی سے ہی نکال دیاگیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیاگیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج پارٹی رہنمایوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
-

پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔گرفتار وکیلوں کی رہائی کیلئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ وکلاء دہشت گرد نہیں ہیں، پولیس حراست میں موجود وکلاء رہا کیے جائیں۔ وزیر قانون اور وزیر اعلیٰ نے لاہور میں وکلاء کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کی۔دونوں نے اتفاق کیا کہ وکلاء کے جائز مطالبات کا احترام کرنا چاہیے، معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ اور مریم نواز نے کہا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اور وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلاء کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے وکلاء کے جائز مطالبات کا احترام کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز برتنے کی فوری ہدایت کی۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔ -

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل راولپنڈی میں منعقد ہوگی
اجلاس میں ملک بھر سے پی ایچ ایف کانگریس کے اراکین شرکت کرینگے۔سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسینپاکستان ہاکی فیڈریشن کا 56واں کانگریس اجلاس کل 9 مئی کو ایس آئی آر فارم ہاوس راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبران شرکت کرینگے۔ ایجنڈا میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ اجلاس کی توثیق، پی ایچ ایف کارکردگی رپورٹ، سپورٹس ایونٹس اور ان سے مربوط سالانہ بجٹ کی منظوری سمیت پی ایچ ایف آئین اور فنانشل رولز پر بحث شامل ہے۔ ایجنڈا میں کھلاڑیوں کے معاوضہ میں اضافہ پر نظر ثانی، بیرونی اداروں کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت، متوازی تنظیم سازی کے معاملہ اور اسکے تدارک کے لئے اقدامات کی منظوری سمیت آڈیٹرز کے تقرر اور دیگر اہم معاملات کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔
-

سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف مہم ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی لارجر بینچ تشکیل
جسٹس بابر ستار اور جسٹس محسن اخترکیانی کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں توہین عدالت کیسز پر لارجر بینچ تشکیل دے دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اہم پیش رفت ہوئی، عدالت عالیہ نے سوشل میڈیا مہم پر ججوں کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچز تشکیل دے دیے۔دو لارجر بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے معاملے پر الگ الگ سماعت کریں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
اس طرح جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کل (جمعرات کو) دونوں کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی اور سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جسٹس بابرستار پر دوہری شہریت سمیت دیگر الزامات کے تحت منفی مہم چلائی جا رہی تھی، جس پر جسٹس بابرستار نے الزامات چیف جسٹس کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خط لکھ دیا تھا۔ -

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال دورہ چین، ‘آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کو مضبوط کرنے کی اپیل
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال آج چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے کے لیے بیجنگ پہنچے۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ سید طارق فاطمی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور بھی تھے۔چین آمد کے بعد وفاقی وزیر نے کئی اہم ملاقاتیں کیں جن میں چینی وزارت خارجہ، چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن (SINOSURE) اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک (CDB) شامل ہیں۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر سن ویڈونگ کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر نے وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس کا مقصد ‘آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ’ کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے کامیاب اختتام اور اس کی دوسری دہائی میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی شامل تھا، اس سلسلے میں چین کے نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مسٹر CPEC کہا اور 5-E کے فریم ورک یعنی ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای پاکستان اور ماحولیات کو نوٹ کیا، جس کا منصوبہ حکومت پاکستان نے ان پانچ راہداریوں پر عمل درآمد کے لیے بنایا تھا۔ CPEC کے تحت دونوں فریقین نے پاکستان میں ML-I، KKH کی دوبارہ ترتیب اور دیگر اہم بنیادی اہمیت منصوبوں کے جلد نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے CPEC کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، CPEC فیز II کے تحت آئی ٹی، زراعت کی جدید کاری، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں مستقبل کے تعاون کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے CPEC کو BRI کا فلیگ شپ پروجیکٹ بنانے کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ CPEC نے پاکستان کی توانائی اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے CPEC کے دوسرے مرحلے کے لیے زیادہ سے زیادہ بزنس ٹو بزنس روابط کی ضرورت پر روشنی ڈالی جس کے لیے پاکستانی تاجروں کو ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ML-1 پشاور-کراچی ریلوے مین لائن منصوبے کی اہمیت اور عجلت پر روشنی ڈالی اور انسانی وسائل کی ترقی (HRD) کے شعبے میں صلاحیت سازی کے پروگراموں اور تربیتی مواقع بڑھانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی طرف سے چینی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر چینی حکام کو خاص طور پر آگاہ کیا۔
دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، جسے B2B تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے مرکزی حیثیت سے بھی اجاگر کیا گیا۔اجلاس نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
بعد ازاں پروفیسر احسن اقبال نے چینی مالیاتی اداروں کی قیادت سے بھی ملاقات کی جن میں چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن (SINOSURE) کے صدر مسٹر شینگ ہیتائی بھی شامل ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں پن بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔ جیسا کہ آزاد پتن اور کوہالہ۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر نے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) کے صدر مسٹر تان جیونگ سے بھی ملاقات کی۔ چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی استثناء اور منفرد نوعیت کو نوٹ کیا اور CPEC کو کامیاب بنانے میں CDB کے تعاون کا اعتراف کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صنعتی شعبوں میں سی ڈی بی کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سی ڈی بی کے صدر نے وفاقی وزیر کو ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کے لیے بینک کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے صدر سی ڈی بی کو ملک میں سی پیک کے کئی اہم منصوبوں کی کامیابی کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ -

سانحہ 9 مئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عطا تارڈ
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آپ نے شہدا کے مجسموں کو آگ لگا دی، یادگاروں کو اینٹیں ماریں، یہ ملک سب سے پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے، دشمن جانتے ہیں افواج پاکستان کا دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتا ہے، بھارت کے 2 طیارے گرانے کا واقعہ منہ بولتا ثبوت ہے۔و فاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چاہے کیسے بھی سیاسی معاملات ہوں ہم نے ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی، گھناؤنی سازش کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گے، جو کام دشمن بھی نہ کر سکا ان لوگوں نے وہ سازش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فتنہ پھیلانے والے ٹولے نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا، واقعہ بھولنے نہیں دیں گے، سانحہ 9 مئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کل 9 مئی کے دلخراش واقعات کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، 9 مئی کو ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو کیا سزا ملی اس پر بھی بات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دشمن نے شہید کی تعریف کی اور آپ نے شہید کا مجسمہ توڑ دیا، آپ کو اختلاف تھا تو سیاسی جماعتوں کے خلاف جلوس نکالتے، آپ کا مقصد ملک کی بربادی اور تباہی تھا، کل کابینہ کا ایک اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹولہ سیاسی مفادات کیلئے اپنے ہی ملک کے خلاف سازش پر اتر آیا، ایک ٹولے نے اپنے ہی ملکی دفاع کے خلاف سازش کی، 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو سزائیں کیوں نہیں ہوئیں، نوجوانوں کو استعمال کیا گیا بعد میں کسی نے نہیں پوچھا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے کہہ رہے ہیں باہر نکلو ہم آگئے ہیں، ایک خاتون ویڈیو میں کہہ رہی ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں، پھر پوچھتے ہیں کہ ہمیں روکا کیوں نہیں؟، ان کو لاشیں چاہئے تھیں جو نہیں ملیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے اختلاف نہیں، آپ نے ملک دشمنی کی ہے، آپ دیکھیں کشمیر میں اور بارڈر پر مسلمانوں کا کیا حال ہے، میں عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں ان لوگوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔ -

پشاور کور میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم
پشاور کور میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، تمغہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت،4شہید جونیئر کمیشنڈ افسروں اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت،5افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
