Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی

    بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا۔ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیرِ بحث آیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کر لیا۔اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کر چکے ہیں۔

  • نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

    نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں، شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں، بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے، قائدا عظم نے فرمایا تھا قوم کے لیے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ آج ایک انتہائی اہم تقریب یہاں ہو رہی ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے، بچوں کی غذائی کمی بھی بڑا چیلنج ہے، قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسٹنٹنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان کا، مالی وسائل تعلیم کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اس کا مسئلہ بھی درپیش ہے لیکن سب سے بڑا چیلنج ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حوصلے کا ہونا ہے۔بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے،پاکستان چیلنجز پر قابو پا کر ایٹمی قوت بنا،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ قائداعظم نے فرمایا کہ تعلیم قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،بطور وزیراعلیٰ پنجاب بچوں کیلئے تعلیمی وظائف اور یونیفارم کا بندوبست کیا،پنجاب میں برطانوی حکومت کے تعاون سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کئے، 2008سے 2018 کے درمیان پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے،پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا،بچوں سے مشقت کرانے والے والدین کو تعلیم کیلئے رقم دی۔

  • بلاول بھٹو  زرداری ایک بار پھر وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے لئے تیار

    بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے لئے تیار

    آئینی عہدوں پرتعیناتیاں مکمل ہونےکےبعدپیپلزپارٹی نےوفاقی حکومت میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ون آن ون ملاقات کے بعد سامنے آئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت پر پی پی پی کاگرین سگنل مل گیا۔ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی۔ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی جلد اس فیصلہ کی سی ای سی سے توثیق کروائے گی،فوری حکومت میں شامل ہوں اور وزارتیں سنبھالیں ، وزیراعظم کی پیشکش پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ تک کا وقت مانگ لیا۔

  • اینڈ رائیڈ  صارفین ہوشیار ، ہیکرز کی نظر اپکے فون اکاؤنٹس اور ’منی ایپ‘ پر ہے

    اینڈ رائیڈ صارفین ہوشیار ، ہیکرز کی نظر اپکے فون اکاؤنٹس اور ’منی ایپ‘ پر ہے

    اینڈرائیڈ صارفین کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایپس کی مدد سے ٹرانزیکشن پر محتاط رہیں کیونکہ اس طرح سے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور بہت آسانی سے اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکرز آپ کے فون اکاؤنٹس اور ’منی ایپ‘ تک رسائی حاصل کر کے آپ کی رقم اور دیگر معلومات چوری کر سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ محققین کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ہیکرز خفیہ حملوں کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹس کو استعمال کر سکتے ہیں اور آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہو سکے گا۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ محققین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ اینڈرائیڈ ایپس ایک عام سکیورٹی کمزوری کی وجہ سے ڈیٹا کے چوری، میلویئر اور دیگر حملوں کا شکار ہوسکتی ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے روٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔عدالت نےضلعی انتظامیہ کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا تھا۔

  • جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل میمن

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل میمن

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر ملکی جریدے اس وقت بانی پی ٹی آئی کے آرٹیکلز شائع کررہے ہیں، ان کو غیر ملکی ایجنٹوں کی حمایت حاصل ہے، انہوں نے 9 مئی کو ادارے کے خلاف سازش کی۔ بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، بانی پی ٹی کی ڈیل کا کوئی علم نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ معاشرے میں نوجوان نسل منشیات کی شکار ہو رہی ہے، ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ، مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر داخلہ و آئی جی نے منشیات کے خلاف کارروائی میں بھرپور تعاون کیا، منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث 1505 افراد کو گرفتار کیا اور 1332 مقدمات درج کیے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کچھ مسائل مشترکہ ہیں، ہر حکومت کو چاہیے کہ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کا حل نکالے، نئی حکومت کے آتے ہی محکمۂ ایکسائز نے منشیات کے خاتمے کا عہد کیا۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، انسداد منشیات کے لیے پولیس، رینجرز اور نارکوٹکس فورس مشترکہ کوشش کریں گی، والدین کو بھی تاکید کرتے ہیں وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔
    انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد ایکسائز ڈپارٹمنٹ غیررجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ضبط کر لے گا، جب تک گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہوتی سڑک پر نہیں آسکتی، مختلف جرائم میں بھی غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں، جن رجسٹرڈ گاڑیوں نے ٹیکس نہیں ادا کیا ہو گا ان پر چالان کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ قانون بنا رہے ہیں کہ کوئی گاڑی شوروم سے اس وقت تک نہ نکلے جب تک رجسٹرڈ نہ ہو، تقریباً 44 ہزار نمبر پلیٹ محکمے میں رکھی ہیں جو لوگ لے کر نہیں گئے، یہ تمام نمبرز کی سیریز اخبار میں شائع کرائی جائے گی۔
    شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایکسائز کی وزارت مکیش کمار چاؤلہ کے پاس تھی، مکیش کمار چاؤلہ کے دور میں سب سے زیادہ منشیات پکڑی گئی، کل بھی کچے میں بڑے ڈاکوؤں کو مارا گیا ہے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جن بچوں پر شک ہو گا ان کے منشیات کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، اگر بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس سے پوچھا جائےگاکہ منشیات کہاں سے ملی، منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں اسٹاف کی شدید کمی ہے، اپیل کرتا ہوں سرکاری نوکریوں پر پابندی ہٹائی جائے، نگراں حکومت نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کر کے بڑی غلطی کی، وفاقی حکومت گندم سے متعلق فیصلے کر رہی ہے، کسان سے گندم نہیں خریدی جائے گی تو اگلی فصل کیسے لگائیں گے۔

  • سونا مزید مہنگا نئی قیمت2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی

    سونا مزید مہنگا نئی قیمت2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی

    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2322 ڈالر فی اونس ہے۔

  • شاہین آفریدی پلئیر آف دی منتھ  کے لئے نامزد

    شاہین آفریدی پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم  ہو گئی، بیر سٹر علی ظفر

    اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم ہو گئی، بیر سٹر علی ظفر

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینےکا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بیک امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، جس پر یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھا جو دوسری جماعتوں کو دیدی گئیں، سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے،یہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔ آج سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ اور الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی دو پٹینشن پینڈنگ تھی، اس میں ایک تیسری پٹیشن کنول شاہز یب کی پنڈنگ تھی، یہ الیکشن کمیشن کا وہ حکم تھا جس میں الیکشن کمیشن نے ویمن اوراقلیتی کونسل کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کو دینے سے انکار کر دیا تھا ، ہماری وہ مخصوص سیٹیں جو 11 اقلیتی اور 67 خواتین کی نشستیں تھی، یہ 78 سیٹیں دوسری پارٹی کو دی گئیں تھیں، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے حکم کو پشاور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا ، اس پورے عمل میں ہم ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ ہمارے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی سلوک ہواہے ، الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی تھا، ہم یہ کہتے رہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو آئین کےمطابق اس کی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چار مارچ کو دوسری پارٹی کو دیدیں، پنجاب ، سندھ اور نیشنل اسمبلی میں ویمن اقلیتی نمائندوں نے حلف لیا تھا ، جبکہ ہمارا یہی موقف تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرنے دیں، اس لیے کے پی کے میں مخصوص نشستوں پر ووٹ نہیں لیا گیا تھا،آج سپریم کورٹ نے حکم جاری کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کا حکم معطل کر دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ 78 ممبران جو اسمبلی میں جا چکے ہیں وہ آئندہ کسی بھی قانون سازی میں ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے ، یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، جس دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہم نے حلف اٹھانے سے پہلے یہ پوائنٹ آوٹ کیا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ان لوگوں سے مکمل کی جائے جن کا حق بنتا ہے ، پھر صدر کے الیکشن کے وقت بھی کہا کہ یہ جو صاحبان آئے ہیں جنہوں نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا ہے ،
    یہ ووٹ نہیں دے سکتے، جب تک فیصلہ نہیں آتا، آپ صدارتی الیکشن نہ کروائیں، آج سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا کہ 78 ممبران کسی طرح ووٹ دینے کے حقدار نہیں ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ کیا؟ جسٹس منصور علی شاہ نے اہم مسئلہ پھر اٹھا دیا انہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں ترمیم کرنے جارہی تھی وہ اپنی دو تہائی اکثریت ان سیٹوں کی بنیاد پر دکھا رہی تھی اس کا سدباب ہو گیاہے، اب حکومت ناکام ہو گی اور وہ دو تہائی اکثریت سے محروم ہے ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے ، سپریم کورٹ سے استدعا کر رہے تھے، ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشتیں ہیں، وہ بھی ہمیں ملیں گی،عمران خان کے جو کیسز پنڈنگ ہیں ، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اس کو بھی سنیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کر یں۔