Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مئی کے پہلے ہفتے میں شدید گرمی جبکہ تیسرے ہفتے میں آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا

    مئی کے پہلے ہفتے میں شدید گرمی جبکہ تیسرے ہفتے میں آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا

    محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر محمد حنیف بتایا اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کےتیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونگی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا  آج  سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان

    خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خوراک کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبے میں گندم کی فروخت کے بائیس مراکز قائم کیے گئے ہیں۔حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے انتیس ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گندم کا معیار جانچنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری ایپ متعارف کروائی گئی ہے، شکایات کےلیے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہوگی، محکمہ خوراک نے ایس او پی سے متعلق تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا۔

  • پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گاً ، مصدق ملک

    پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گاً ، مصدق ملک

    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں نا امیدی کا کلچر ختم ہو، ہم نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہنا ہے۔
    پاکستان اب مدد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے، ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں۔وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گزشتہ چند ہفتوں میں اہم تجارتی دورے اور گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، پاکستان سعودی وژن 2030ء کے لیے بھی کردار ادا کرے گا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے اور بڑے کاروبار کا جال بچھے گا، پہلے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، حکومت نے پاکستان سے سرخ فیتے کے کلچر کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہنر مند افراد دنیا کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، ہم ترقی، خوش حالی اور اعتدال پر مبنی معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ہمارے ملک کے نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، ہم نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشش کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج سعودی عرب کے کاروباری افراد پاکستان میں ہیں اور پاکستانی کمپنیوں سے بات کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان کے نئے گورنر  نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،

    بلوچستان کے نئے گورنر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،

    بلوچستان کے نئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے جعفرخان مندوخیل سے عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔
    یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

  • پی ٹی ائی  سیاسی کمیٹی نے چئیر مین   پی اے سی  کے لئے شیر افضل کا نام مسترد کر دیا،

    پی ٹی ائی سیاسی کمیٹی نے چئیر مین پی اے سی کے لئے شیر افضل کا نام مسترد کر دیا،

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی، شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی، شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری سامنے آئے جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کر چکے ہیں۔دو روز قبل بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے نام تجویز کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی کمیٹی اجلاس میں نہ مدعو کیا گیا نہ مشورہ ہوا۔

  • وزیر اعلی کے پی نے گورنر فیصل کریم کنڈی  کو  مسترد کر دیا

    وزیر اعلی کے پی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مسترد کر دیا

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی اہمیت نہیں۔علی امین گنڈاپور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی حلف برداری کی تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی۔
    یاد رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

  • صوابی، شوہر نے بیوی کے ٹکڑے کر کے پھینک دیا

    صوابی، شوہر نے بیوی کے ٹکڑے کر کے پھینک دیا

    صوابی میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔ افسوسناک واقعہ صوابی کے گاؤں جلبی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاکی پر ملزم محمد نبی نامی شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹکڑے کرکے پھینک دیا ،تھانہ تورڈھیر پولیس نے لاش کے ٹکڑوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا ہے۔
    پولیس حکام کے مطابق قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لئے بڑے انعام کا اعلان

    پی سی بی چئیر مین محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لئے بڑے انعام کا اعلان

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے روز کیمپ کے بعد ڈریسنگ روم میں چئیرمین محسن نقوی نے قومی اسکواڈ سے ملاقات کی اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کےلئے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں یہ رقم پاکستان کی جیت کے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی اس بار دباؤ کے بغیر کھیلتے ہوئے پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹس دیں۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

  • تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔ اسد قیصر

    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔ اسد قیصر

    سابق سپیکر قومی اسمبلی اسیر رہنما کے بیٹے اور خاوند راشد خان سے ملاقات میں ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا ۔رہنماتحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پارٹی کے نظریے کی حفاظت کرنے والے رہنما ہمارے ہیرو ہیں۔امید ہے پی ٹی آئی رہنماوں کی نا حق قید جلد ختم ہوگی۔ میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں ۔ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔جبرو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤ گا ۔ہماری قانون کے مطابق جہدوجہد جاری رہے گی ۔اسد قیصرکامزیدکہنا تھا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کو کوشش کر رہے ہم کسانوں کے ساتھ ہے۔کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ڈاکٹریاسمین راشد کے شوہرکاکہنا تھا کہ اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

  • او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر عالمی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کرناچاہیے، اسحاق ڈار

    او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر عالمی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کرناچاہیے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس سےخطاب میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کےشہریوں کو بلاتعطل غذا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر عالمی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کرناچاہیے اورتنازعات کے پھیلاؤ کو روکا جائے ۔اسحاق ڈارنے اسلامو فوبیا سے نمٹنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست، اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پرعملدرآمد کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں، او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اوآئی سی ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں۔