Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • قراقرم ہائی وے حادثات،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہبازشریف کومراسلہ

    قراقرم ہائی وے حادثات،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہبازشریف کومراسلہ

    قراقرم ہائی وے پرحادثات پرقابوپانےکیلئےوزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم شہبازشریف کومراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان نے لکھا کہ قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں قابو پانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔چلاس کے قریب المناک ٹریفک حادثے کی شفاف تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔ حقائق کی روشنی میں مستقبل میں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔قراقرم ہائی وے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاکہنا ہے کہ حادثات کے باعث گلگت بلتستان میں سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔قرقرام ہائی وے پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی لازمی ہے۔

  • سید صادق حسین  شاہ کاظمی ایڈووکیٹ کا یوم وفات

    سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ کا یوم وفات

    کامیابی کی ہُوا کرتی ہے ناکامی دلیل
    رنج آتے ہیں تجھے راحت دلانے کے لیے

    سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ یکم اکتوبر 1898 کو کشمیر کے موضع کھادر پاڑا میں پیدا ہوئے اور 4 مئی 1989ء کو وفات پائی۔ 1910 میں ان کا خاندان ہجرت کرکے ظفر وال ضلع سیالکوٹ میں آباد ہوگیا۔ "تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب” والی غزل 1918 میں روزنامہ "آفتاب” لاہور میں شائع ہوئی ۔سید صادق حسین کاظمی سیالکوٹ اور شکرگڑھ میں وکالت کرتے رہے۔پائی.ان کا مجموعہ کلام "برگِ سبز” کے نام سے شائع ہوا.
    ان کے دو بیٹے سید صفدر حسین کاظمی اور سید شوکت حسین کاظمی پاکستان کی بیورو کریسی میں اعلی’ عہدوں پر فائز رہے ۔

  • نامزد گورنر پنجاب کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری نامعلوم وجوہات کے بناء  پر ملتوی

    نامزد گورنر پنجاب کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری نامعلوم وجوہات کے بناء پر ملتوی

    نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، تقریب ملتوی ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے منعقد ہونا تھی، تاہم حلف برداری کی تقریب اب 7 مئی بروز منگل کو شام 6 بجے گور نر ہاؤس لاہور میں ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے 40 ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا تھا۔

  • پنجاب صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتا ہیں ،مریم نواز

    پنجاب صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتا ہیں ،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہویہ کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں باہمی اشتراک کارک پر اتفاق اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔ مزید پڑھیں:اسرائیلیوں کا ایک بار پھر احتجاج، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں، جدید زراعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔ کورین سفیر پارک کیجن نے مریم نواز کو پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

  • پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی  سر کر لی۔

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا،دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی۔ انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔ پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کیا۔
    واضح رہے کہ آٹھ ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے کا پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

  • گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجان کے وزرائے خارجہ  سے ملاقات

    گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او آئی سی سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں دورہ گیمبیا میں آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ملاقات میں سیاسی سطح پر بات چیت اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ باکو کو کوپ 29 کی میزبانی کے لیے نامزد ہونے پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد دی۔
    وزیرِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اصولی مؤقف کی تعریف کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان نے دلچسپی کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے بھی ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور فریقین نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • وزیرا عظم کاصادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارک باد

    وزیرا عظم کاصادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارک باد

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابلِ فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی سے ہیتھرو، انگلینڈ کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوگی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 11، 17 اور 19 مئی کو کھیلے جائیں گے۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 29 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

  • ہر دیپ سنگھ  کے قتل  کیس میں 3 مزید واقعات کی بھی تحقیقات

    ہر دیپ سنگھ کے قتل کیس میں 3 مزید واقعات کی بھی تحقیقات

    کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، قتل کے الزام میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کینیڈین پولیس کے مطابق ہٹ اسکواڈ کو قتل کی ہدایت بھارتی حکومت نے دی تھی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کینیڈا میں قتل کے 3 مزید واقعات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمنٹن میں 11 سال کے لڑکے کے قتل کی تحقیقات بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہٹ اسکواڈ کے ارکان نے واردات میں مختلف کام سرانجام دیے تھے۔ ہٹ اسکواڈ کے ارکان میں سے ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جمعہ کو 2 مختلف صوبوں میں عمل میں آئیں، کافی عرصہ سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی اپنے بیانیے کےہاتھوں یرغمال ہوگئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھو کھر

    بانی پی ٹی آئی اپنے بیانیے کےہاتھوں یرغمال ہوگئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھو کھر

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک خامی ہے کہ وہ ہر چیز کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں ، ان کا کندھا اور بے ساکھی استعمال کر کے حکومت میں آتے ہیں اور پھر وہ اتنے سمجھوتے کر لیتے ہیں کہ درست انداز میں کام نہیں کر سکتے،عمران خان سیاسی رہنماؤں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں اور ہماری اسٹیبلشمنٹ کی یہ تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاست میں شامل رہی ہے ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کے موڈ سوئنگس ہوتے ہیں اس کی مثال 2018 کا الیکشن ہے جس میں نیشنل انٹرسٹ میں تھا کہ عمران خان کو سیاست میں آ نا چاہیے لیکن اب نیشنل انٹرسٹ میں یہ ہے کہ عمران خان کو سیاست میں نہیں آنے دینا۔ سابق لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ 2006میں میثاق جمہوریت تلخ تجربوں کے بعد ہوا، کسی کو پسند، ناپسند کی بنیاد پر لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، بانی پی ٹی آئی اپنے بیانیے کےہاتھوں یرغمال ہوگئے ہیں، انھوں نے تمام سیاست دانوں کو چور اور ڈاکو ٹھرایا ہے اب وہ اگر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ گئے تو ان پر اگلی اٹھے گی کہ آپ کیسے چور ڈاکو کے ساتھ بیٹھ گئے۔ سیاسی میں مخالفت کو دشمنی نہیں بنانا چاہیئے۔ تمام سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا طے کریں کہ ملک چلانا کس کا کام ہے۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اہنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعت ایک ڈیڑھ ماہ میں سامنے آجائے گی ، پارٹی کی تنظیم نو پر کام جاری ہے تمام رہنما ؤں سے بار چیت جاری ہے۔جلد پارٹی کا نام بھی بتائیں گے ۔