سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی حکومت نے ججز تعیناتی کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے ججز تعیناتی طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے آئینی ترمیم پر کام شروع کردیا۔وفاقی حکومت نے ممکنہ آئینی ترمیم سے متعلق ججز تقرری جوڈیشل کمیشن ارکان کو آگاہ کردیا۔ذرائع کےمطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےججزجوڈیشل کمیشن میں جواب جمع کرایاکے حکومت ججز تعیناتی طریقہ میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کےلئے آئینی ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے۔
جسٹس منیب اختر نےاستفسار کیاکہ کیا آئینی ترمیم سے کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےجواب دیاآئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ہیت بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق وزیر قانون اعظم تارڑ کے جواب پر جوڈیشل کمیشن رولز میں تبدیلی پر بحث موخر کردی گئی۔ جسٹس یحی آفریدی کا رولز پر رائے دینے سے گریز۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی موجودہ رولز کے مطابق ہائیکورٹ میں تعینانیاں کرنے کی رائے دی۔
Author: صدف ابرار
-

ججزتعیناتی کےطریقہ کارتبدیل کرنےکافیصلہ
-

سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں،محمود خان اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو رہا کیا جائے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ اتحاد آئین کی بالا دستی کیلئے بنا ہے، ہم غدار اور باغی نہیں ہیں، ہم وسائل کے باوجود بھیک مانگ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی پیداوار پر حق دیں، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔
-

بظاہر نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا فیصلہ درست ہے،مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی ٹیکس نہ دے تو اسے جیل بھیج دینا چاہئے ،ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہئے۔۔ان کاکہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو جیل بھی بھیجناپڑے تو بھیجیں مگر ریاست کی رٹ قائم ہونی چاہئے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی موجودہ حکمت عملی درست ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابتداء میں ساڑھے 4 ہزار روپے فی دکان سے ٹیکس لینا شروع کرنا چاہیے۔ دکانداروں کی ہڑتال 2 دن بھی نہیں چلے گی، جب ایم کیو ایم پاکستان عروج پر تھی اور ہڑتال کرواتی تھی تب بھی شام کو دکانیں کھل جاتی تھیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی اندرونی سیاست کی وجہ سے دکانداروں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا گیا۔ یہ کیسی حب الوطنی کہ ٹیکس نہیں دوں گا، آپ کو مٹھائی دے دوں گا؟
انکا کہنا تھا کہ بظاہر نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا فیصلہ درست ہے، اگر آپ دکانوں پر ٹیکس نہیں لگاتے تو سب بےکار ہے، دکاندار ایک دن دکان بند کرنا افورڈ نہیں کر سکتا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے، اسٹیل مل کو بیچ دینا چاہیے، حکومت تھوڑے شیئرز اپنے پاس رکھ لے، میں نہیں سمجھتا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نجکاری سے بہتر ہے،انکا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کے پاس 19 ہزار ایکڑ زمین تھی 2 ہزار ایکڑ پر غیر قانونی قبضہ ہوگیا ہے۔ اسٹیل مل نے 2 سے 4 ہزار ایکڑ پر اپنے ملازمین کی ہاؤسنگ کالونی بنائی ہے۔ -

فیصل واوڈا اور محسن نقوی کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے جو ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور محسن نقوی کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے جو ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو غلط طریقے سے پارٹی قیادت سے الگ کیا گیا تھا، پارٹی میں یہ سوچ موجود ہے کہ وہ فیصلے ختم ہوگئے نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر بنیں۔رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت فارمیشن کے مرحلے میں ہے کابینہ اب تک مکمل نہیں، آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کے پاس کوئی ایکسٹرا پاور نہیں ہوتی، یہ بات ٹھیک ہے کہ نائب وزیراعظم کے پاورز الگ سے آئین میں درج نہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ عہدہ سے صرف یہ واضح کرنا ہوتا ہے کہ یہ دیگر میں سینیئر ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں بنے تو یہ بات ختم نہیں ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جو فیصلے 2017ء اور 2018ء میں ہوئے کیا عدلیہ کے اندر سے پریشر نہیں تھا؟ عدلیہ کو پہلے خود مضبوط ہونا پڑے گا پھر دباؤ کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی دونوں ہمارے اتحادی ہیں، ان کی ملاقات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنے قبیلے کا نام آزاد قبیلہ رکھا ہے، تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے، میری معلومات کے مطابق واوڈا کو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ووٹ دیا تھا۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ آزاد قبیلے نے پہلے بھی ہمارے دونوں اتحادیوں کو اکٹھا کیا تھا، بہتر ہے کہ اگر وہ کراچی پر دونوں جماعتوں کے اختلاف میں کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں تو وفاق کےلیے آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت اس کا حق ہے ملنا چاہیے، فیکٹری کی حد تک کم سے کم اجرت پر کافی حد تک عمل ہوجاتا ہے۔رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مزدور یونین کا متحرک کردار کم سے کم اجرت میں ملنے میں بہتری لاسکتا ہے۔ -

اٹک، اندوہناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ایک زخمی
اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ صائم، 17 سالہ اسد، 3 سالہ سیاب اور 8 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے۔اندوہناک حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتل کردیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نورین بی بی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تمام افراد چورہ شریف جارہے تھے۔
-

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کے سب سے بڑے صارف امریکا میں پیدوار بڑھنے سے بدھ کو تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے جولائی کے لئے سودے 95 فیصد کمی کے بعد 85.38 ڈالر فی بیرل پر طے پائے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے جون کے لئے سودے 1.16 ڈالر کی کمی کے بعد 80.77 ڈالر پر طے ہوئے۔انرجی انفارمیشن ایڈ منسٹریشن کے مطابق فروری میں امریکی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 13.15 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے جو جنوری میں 12.58 ملین تھی اور یہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑا اضافہ ہے۔
-

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یکم مئی یوم مزدور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزدوروں کی جدو جہد کو آگے لے کر چلنا ہے، ہم نے بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کو حق دینا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ مزدور کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج میں پیپلز لیبر بیورو کا شکر گذار ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ قائد عوام شھید بھٹو نے ہمیں وہ آئین دیا جس میں مزدوروں اور ان کی محنت کا ذکر ہے، اس آئین کے تحت مزدوروں کو یونین سازی کا بھی حق ملا، ہم نے مزدوروں کے لیے 2015 میں بل پاس کروایا، چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی قانون پاس کروایا۔
انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک قومی اسمبلی نے جتنے قوانین مزدوروں کے حق میں منظور کروائے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس دور میں مزدور کے حقوق میں اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھی مزدوروں کے حق میں قوانین منظور کیے ہیں، اس معاملے میں کوئی صوبہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور بلوچستان سے بہت زیادہ امید ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، جبکہ وفاقی حکومت سے بھی تنخواہوں کے اضافے کی امید ہے۔مزدوروں کے خون پسینہ اور محنت کی وجہ سے معیشیت چلتی ہے، دنیا بھر کی معیشیت مزدور کے خون پسینے سے چلتی ہے، اشرافیہ کا کاروبار مزدور کی محنت کی وجہ سے چلتے ہیں، ہمارے ادارے مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں، مزدوروں کو اس کی محنت کو صلہ ملنا چاہئے، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں مزدروں کو تحفظ دیا، مزدوروں کو نہ صرف یونین سازی کا حق ملا دیگر حقوق بھی ملے۔ -

پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا
پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے۔
-

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین ہے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا ۔دیگر اکائیوں سے ملکر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے ۔وزیراعلیٰ سے گورنر کے پی کے کی ملاقات میں سینٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
-

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزدوروں کے تنخواہوں کو ڈبل کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے مزدوروں کے پیکجز ڈبل کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نےعالمی یوم مزدور کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مزدور کے لیے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانےکے لیے ویج مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے۔اس موقع وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا نے مزدوروں کے لیے تعمیر کیے گئے 2056 فلیٹس جلد حوالے کرنے کی ہدایت بھی کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی رقم بھی ٹرانسفرکردی اور کہا کہ محکمہ کی آمدن ڈبل ہوگئی ہے، اس لئے مزدوروں کے پیکجز بھی ڈبل ہونے چاہئیں،علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مزدور تنظیموں کی مشاورت سے یہ فلیٹس شفاف طریقے سے تقسیم کیے جائیں۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کے لیے مقرر کم سے کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ویج مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے، تمام مزدوروں کے بینک اکاونٹس بنا کر ان کی اجرت ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جائے، اگر مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے ہے تو مزدور کو اتنی ہی ملنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے 17 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم بٹن دبا کر بینک آف خیبر کو آن لائن ٹرانسفر کردی