Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8  وکٹوں سے کامیابی

    پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی

    ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس جیت میں ایک بار پھر کپتان ہیلی میتھیوز کی شاندار بیٹنگ کا کردار نمایاں رہا جنہوں نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔یہ اس سیریز میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے۔ویسٹ انڈیز ویمنز نے پانچ میچوں کی سیریز کا اختتام چار ایک پر کیا ۔ اس سے قبل اس نے ون ڈے سیریز بھی تین صفر سے جیتی تھی۔جمعہ کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے 18.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیاپاکستان ویمنز کی اننگز میں سدرہ امین نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے ۔منیبہ علی نے 25 رنز اسکور کیے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ان سے قبل بسمہ معروف۔ جویریہ خان اور ندا ڈار یہ سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔عائشہ ظفر نے 22 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ایک موقع پر پاکستان ویمنز کی 84 رنز پر صرف ایک وکٹ گری تھی لیکن اس کے بعد صرف رنز کے اضافے پر 7 وکٹیں گرگئیں۔ایفی فلیچر نے 17 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز ویمنز کی اننگز میں ہیلی میتھیوز نے11 چوکوں کی مدد سے78 رنز بنائے۔ انہوں نے شیمین کیمبل کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کا اضافہ کیا۔ کیمبل نے33 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

    مختصر اسکور۔
    پاکستان ویمنز 134 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔ سدرہ امین 48۔ایفی فلیچر 17 / 3 وکٹ ۔
    ویسٹ انڈیز ویمنز 136 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ۔ ( 18.2 اوورز ) ہیلی میتھیوز 78۔ شیمین کیمبل 33 ناٹ آؤٹ ۔
    نتیجہ ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے 8 وکٹوں سے جیتا۔

  • گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا

    گندم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز ، صوبائی وزیر خوراک اور دیگر وزرا شریک تھے،پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی سفارشات دی گئیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا،جو کاشتکار سبسڈی کیلئے درخواست دے چکے ہیں ان کی فی من 500 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکٹر کے کاشتکاروں کو ہی دینے کی سفارشات دی گئیں،پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت پر اصولی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گئی۔ قائد ن لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیرکوبلا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کورپورٹ پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ میاں نواز شریف نے گندم بحران کے ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔

  • فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی، انوارالحق کاکڑ

    فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی، انوارالحق کاکڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ک ایک دورسرےپر الزامات کی بھر مار ،دونوں کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی۔
    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی۔

  • خیبر پختونخوا ،پنجاب میں بلوچستان کے گورنر کون ہونگے ؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ کر لیا

    خیبر پختونخوا ،پنجاب میں بلوچستان کے گورنر کون ہونگے ؟ وفاقی حکومت نے فیصلہ کر لیا

    وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے گورنرز کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنرز کی تعنیاتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پھر اپنے امیدوار تبدیل کرلیے۔بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ گورنرز کی تقرری پر بھی مشاورت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے 2 صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔

  • سعودی قیادت کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاونت کی پیشکش خوش آئند ہے، شہباز شریف

    سعودی قیادت کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاونت کی پیشکش خوش آئند ہے، شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سعودی وفد کی پاکستان کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلیٰ سطحی وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، سعودی قیادت کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے معاونت کی پیشکش خوش آئند ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے، سعودی فرمانروا اور ولی عہد یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی

    وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی

    وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی ہے۔ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والے کرائم سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے۔تجویز شدہ قانون کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کےتمام ملازمین ایک سال کیلئے نئی ایجنسی میں کام کرینگے۔نئی ایجنسی پیکا قانون کے تحت کام کریگی۔سائبرکرائم سے متعلق کیسز، انکوائریاں ایف آئی اے سے ایجنسی کو منتقل ہو جائینگے ۔ مجوزہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر ہوگا۔مجوزہ قانون کے مطابق ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کا تقرر 2سال کےلئے ہوگا،ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کو آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے۔سائبر ایجنسی یو کے اور امریکا کی طرز کی سائبر کرائم ایجنسی بنائی گئی ہے۔سرکاری نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بل جلد پارلیمان میں پیش کردیاجائے گا۔

  • وزیراعظم  کا   ایک بار پھر بلاول بھٹو کو مل کر آگے بڑھنے پر زور

    وزیراعظم کا ایک بار پھر بلاول بھٹو کو مل کر آگے بڑھنے پر زور

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر بلاول بھٹو کو مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا ہے جبکہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش بھی کی ہے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنر کی تقرری پر مشاورت ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کئے، وزیراعظم نے دونوں نام جلد اپنی ایڈوائس کے ساتھ صدر کو بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ۔

  • صدر مملکت آصف زرداری کی  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری

    صدر مملکت آصف زرداری کی ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری

    صدر مملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43 ،45 بی، 46 اور47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے، 130، 131، 132، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا۔ صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر دی۔ ترمیمی بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی 5 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کی 4 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی 8 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل کو منظور ہوا تھا۔

  • خیبر پختونخوا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے بلین پلس ٹریز لگانے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے بلین پلس ٹریز لگانے کا فیصلہ

    بلین ٹری سونامی، 10 بلین ٹری سونامی کے بعد اب بلین ٹری سونامی پلس کے لئے اقدامات شروع کردیے گئے، خیبر پختونخوا ایکو ٹورازم کا سکوپ بڑھانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھرمیں 5 سالوں کے دوران مزید ایک ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ضم شدہ اضلاع میں بھی مزید شجرکاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات شروع کردیے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس اقدام سے خیبرپختونخوا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آسکے گی۔نجی نرسریوں سے بھی پودوں کا حصول شجرکاری مہمات کا حصہ ہوگا، ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق اس حوالے سے سرکاری نرسریوں میں پودے کاشت کرنے کے لئے فاریسٹ ڈویژن کواحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔بلین ٹری سونامی پلس سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں اضافہ ہوگا، ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری منصوبہ 19 ارب روپے میں مکمل کیا گیا تھا۔

  • ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، علی محمد خان

    ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، علی محمد خان

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر بات کرنی ہے تو آئیں ہم تیار ہیں، حکومت مسائل کا حل چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی سمیت دیگر قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہماری پارٹی کو سیاست کرنے دی جائے ہم سب سے بڑی جماعت ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو مسائل سہنے پڑ رہے ہیں، کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، ہمارے مذاکرات بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہوگا۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا، چیف جسٹس سے گزارش ہے الیکشن کروانا اہم نہیں صاف و شفاف الیکشن اہم تھے، چیف جسٹس سے درخواست ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن پر ازخود نوٹس لیں۔ علی محمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کے تحفظات ہیں، ان کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت تمام کیسز جعلی ہیں، عدت کے کیس کا ذکر کرتے ہی شرم محسوس ہوتی ہے۔