Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • کاروباری چینی باشندوں کو  پرائیویٹ سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر نکلنے کی پابندی

    کاروباری چینی باشندوں کو پرائیویٹ سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر نکلنے کی پابندی

    حکومت نے کاروباری چینی باشندوں کو پرائیویٹ سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر نکلنے سے روک دیا گیا۔ حکومتی پابندی کے بعد متعدد کاروباری چینی باشندے سکیورٹی نہ ہونے پر ہوٹلوں تک محدود ہوکر رہ گئے۔نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خط بھی لکھا گیا تھا۔
    محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ 2دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا۔ لاہور بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کریں۔ سیکشن آفیسر چائنیز سکیورٹی نے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا ۔حکام کاکہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے دو دن کی مہلت نجی و سرکاری نان سی پیک منصوبوں کو دی گئی ۔چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا۔

  • ملک میں ہمیشہ اچھے کارکردگی والے لوگوں پر کیسز بنے، شاہد خاقان عباسی

    ملک میں ہمیشہ اچھے کارکردگی والے لوگوں پر کیسز بنے، شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ میں 16 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، یہ نظام ناکام ہوگیا، اسے بدلنا ہوگا، شخصیات پر بھروسہ کرنا ناکامی کی دلیل ہے۔
    مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اقبال کہتے ہیں سب دباؤ میں کیا، جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ لوکل ہوتی ہے، کیسز صرف سیاستدانوں کو پکڑنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، ملک کے بہترین افراد کو ملزم بنادیا گیا، ان تماشوں کا کوئی پوچھنے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کہتا ہوں باقی لوگوں کو گھر بھیجیں مجھ پر کیس چلائیں، 2015 میں سندھ حکومت کو ایک روپے میں اسٹیل مل خریدنے کا کہا، اس وقت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سندھ حکومت کو خط لکھا، مفتاح صاحب نے کہا کہ میں پی آئی اے بھی ایک روپے میں دے دوں گا۔

  • پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، جے یو آئی ترجمان

    پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، جے یو آئی ترجمان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کا رد عمل سامنے آگیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری مؤقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں، جے یو آئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی مؤقف اپنایا ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں، کل سندھ کی عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے۔
    اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہے، کھل کر آئے مزید بھی باتیں کلئیر کردیں۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مولانا نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں نے گرائی، مولانا اگر حق اور سچ کے راستے پر آئے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ تو چوری نہیں ہوا، مینڈیٹ تو ہمارا چوری ہوا پھر بھی میں ہر حلقہ کھولنے کو تیار ہیں، مولانا تو ڈیل کرتے ہیں، ان سے سوال کریں جس نے مینڈیٹ چوری کیا۔

  • شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور  اقدامات ضروری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

    شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر کامران ٹیسوری اور محسن نقوی ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال ، امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ۔جرائم کے خلاف بلا تفریق اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے وفاق وصوبہ ایک پیج پر ہیں ۔شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف بھی کی۔

  • پاکستان کا افغانستان کے مسجد میں دہشتگردی کی مذمت

    پاکستان کا افغانستان کے مسجد میں دہشتگردی کی مذمت

    پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

  • سندھ میں امن وامان کے حو الے سے اجلاس،صدر مملکت کی شرکت

    سندھ میں امن وامان کے حو الے سے اجلاس،صدر مملکت کی شرکت

    صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیر صدرات سندھ میں امن امان کی مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کا وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پراستقبال کیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے آگاہ کیا کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ کراچی اور ایک روزہ قیام، پی ایس ایل و انٹرنیشنل کرکٹ میچز اور مذہبی تقریبات کے انعقاد امن و امان کی بہتری کی دلیل ہیں، صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امن و امان کی بہتری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وقتاً فوقتاً اجلاس کر کے جائزہ لیا جاتا ہے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کو ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس نے بھی اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا رواں سال کے پہلے چار ماہ میں جرائم کی تعداد 5357 ریکارڈ کی گئی جو کہ 2023 کے اسی عرصے کے دوران 5259 تھی جس سے 172 واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔2024 میں جائیداد کے تنازعہ پر 10757 کیسز ہوئے جبکہ 2023 میں ان کی تعداد 9782 تھی جس سے 975 کیسز کا اضافہ ہوا،اسی طرح لوکل اور اسپیشل لا کیسز میں 9040 یعنی 785 کیسز کی کمی واقع ہوئی۔جنوری میں 252.32 اسٹریٹ کرائم کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فروری میں 251.96 رپورٹ ہوئے،مارچ اور اپریل میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز میں کمی آئی، بالترتیب 243.35 اور 166.2 واقعات رپورٹ ہوئے۔
    اسٹریٹ کرائم کے 48 کیسز میں 49 افراد جان کی بازی ہار گئے،ان کیسز میں 27 کا سراغ لگا کر 43 ملزمان کو گرفتاری عمل میں لائی گی جبکہ 13 ملزمان انکاؤنٹر میں مارے گئے۔اسی طرح 136 کیسز جن میں 174 افراد زخمی ہوئے ان میں 49 کا سراغ لگا کر 114 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 9 مقابلوں میں مارے گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر مملکت کا آگاہ کیا کہ 2014 میں کراچی عالمی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جو 2024 میں 82 ویں نمبر پر آ گیا ہے،ورلڈ کرائم انڈیکس میں شکاگو، آمریکا 66.2 کرائم انڈیکس کے ساتھ 39 ویں نمبر پر ہے۔دہلی 59.02 کرائم انڈیکس کے ساتھ 74 ویں ، تہران 59.02 کرائم انڈیکس کے ساتھ 81 اور کراچی 56.5 کرائم انڈیکس کے ساتھ 82 ویں نمبر پر ہیں۔دنیا کے بڑے شہروں کے رینک اینڈ کرائم انڈیکس میں کراچی سے زیادہ جرائم ہیں جبکہ ہمارا شہر آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا ہے،اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے سندھ پولیس نے اہم اقدامات کئے ہیں۔
    شاہین فورس کو 386 موٹر سائیکلوں کی تعیناتی کے ساتھ دوبارہ فعال کیا ہے،پولیس کو اضافی 168 گاڑیوں اور 120 موٹر سائیکلوں کی تعیناتی کے ساتھ مدگار 15 کی ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے۔عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ (4000 ڈیوائسز کے لیے تجویز)، سندھ کے 40 ٹول پلازوں کے لیے سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم پروجیکٹ جس میں اے این پی آر اور چہرے کی شناخت والے کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں اگر اسٹریٹ کرائم ہے تو ان کے اسباب ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا کوئی خاص سبب نہیں،گاڑیاں اور موبائل چوری ہونے کے بعد کہاں جاتی ہیں پولیس کو معلوم ہونا چاہئے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کو کچے کے علاقوں میں کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ فروری 2023 سے ابتک دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر 107 پولیس ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ہنی ٹریپس کے ذریعے 609 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ شکارپور اور کشمور اضلاع کے کچے کے علاقے کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے دریا کے دائیں کنارے پر پولیس پکٹس قائم کریں۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 4 ماہ جنوری تا اپریل 2024 کے دوران 103 افراد کو اغوا کیا گیا،مغویوں میں سے 76 کی رپورٹ ہوئی جبکہ 47 کی دائر نہیں کروائی گئی،پولیس نے 103 مغویوں کو بازیاب کروایا کیے اور جبکہ 20 افراد کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔پولیس نے مذکورہ چار ماہ کے دوران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 63 کو ہلاک، 120 کو زخمی، 418 کو گرفتار کیا،مختلف اقسام کے 469 ہتھیار برآمد کئے گئے۔آپریشن میں 17 پولیس اہلکاروں نے شہادت نوش کی اور 27 جوان زخمی ہوئے۔صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کریں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو موثر بنانے کے لیے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا جائے۔
    گھوٹکی، کندھ کوٹ پل کا کام تیز کر کے مکمل کریں،دریائے سندھ کے دونوں کناروں بالخصوص رواونٹی تا جمرو اور گڈو تا گڑھی تیگھو کے علاقے میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں،کچے کے علاقوں میں قبائلی جھگڑوں کو حل کرنے کے لیے معزز افراد کو شامل کریں تاکہ اس کے سماجی پہلو کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت کی کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان سہ فریقی انتظام کے لیے موثر کوآرڈینیشن تیار کریں۔وزیر اعلیٰ نے بتایا 618 تھانوں میں سے 200 تھانوں کی مرمت کی منظوری دی گئی ہے، صدر مملکت نے پولیس کو ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
    سندھ حکومت تمام والدین کومنشیات کے خلاف آگاہ کرے،مجھے رپورٹس ہیں کہ منشیات اسکولوں تک پہنچ گئی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے،ہمیں اپنے بچوں کو منشیات سے بچانا ہے۔کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس افسران کو ٹینیور دے کر ان سے بھر پور کام لیں۔پولیس افسران کو اس صورت تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں۔صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیئے کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے،میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،چائنیز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ اور دیگر سہولیات چاہئیں وہ مہیا کروائینگے،صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ سندھ حکومت سے ساتھ اسلحہ اور دیگر سہولیات کیلئے ضروری اپروئلز کروائیں۔سینئر صوبائی وزیر برائے ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس شرجیل میمن نے صدر مملکت کو منشیات کے حوالے سے آپریشن پر بریفنگ دی۔

  • ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ،صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ،صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک آج کی ملاقات کے بعد ختم ہوگیا۔ذرائع کاکہا ہےکہ ن لیگ نے جو برتاؤ رکھا اس پر ایم کیو ایم نے سیاسی حکمت عملی تبدیل کی۔ایم کیو ایم وفد نے شہر میں سٹریٹ کرائم پر تشویش کااظہارکیا۔ذرائع ایم کیو ایم کاکہنا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
    ترجمان کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔
    صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کراچی سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

  • گندم درآمد کیس میں اہم انکشافات

    گندم درآمد کیس میں اہم انکشافات

    گندم درآمد اسکینڈل کی تحققیات کےد وران اہم انکشافات سامنے آگئے، وزیراعظم آفس کو اعلی متعلقہ حکام نے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نگراں حکومت کے دور میں وزارت خزانہ کی سفارش پر نجی شعبے کو مقررہ حد کی بجائے کھلی چھوٹ دی گئی ،گندم کے ٹریڈرزنے اربوں روپے کا کھیل کھیلا،کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ بھی دی گئی، نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے سمری ارسال کی ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے وزارت تجارت اور ٹی سی پی کی اہم تجاویز کو نظرانداز کیا ،منظم منصوبے کے تحت اضافی گندم درآمد ہوئی جس سے 300 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا پاسکو اور صوبائی محکمے مطلوبہ ہدف 7.80 کی بجائے 5.87 ملین ٹن گندم خرید سکے 28.18 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی،2.45 ملین ٹن درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • کوویڈ ویکسین  بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم بیماری  کا سبب بن سکتی ہے

    کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم بیماری کا سبب بن سکتی ہے

    برطانوی سوئیڈش فارما کمپنی ایسٹرازینیکا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں دائر کئے گئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی اور تقریباً 50 متاثرین کیلئے 100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایسٹرازینیکا کی کوویڈ ویکسین کوویشیلڈ (Covishield) 150 سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پراستعمال کی گئی ہے۔
    ایسٹرازینیکا نے پہلی بار عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کوویڈ ویکسین بہت کم صورتوں میں TTS نامی بیماری کا سبب بنتی ہے، جس میں خون کا جمنا اور پلیٹلیٹس کی کمی شامل ہے۔

  • پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا

    پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا

    صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے جاری میٹرک امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ پرچہ آؤٹ ہونے والوں کی نشاہدہی کر دی گئی ہے۔ اور پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد کو معطل کر دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جن امتحانی ہال کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہے ان ہالز پر پابندی لگا ئیں گے۔ کیونکہ ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہے۔ باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں امتحانات تسلی بخش ہیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچہ جات پچھلے سالوں کے اور زیادہ تر فیک ہوتی ہیں، لہذا مردان ،ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں انکوائری شروع کئے ہیں جو لوگ بھی ملوث پائے گئے معطلی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ 24 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ اور محکمہ تعلیم کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کمپیوٹرائزڈ ڈرا امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، امتحانات ایس ایل او بیسڈ لے رہے ہیں نقل کی گنجائش بہت کم ہیں۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ میں خود اور میری ٹیم صوبہ بھر کے امتحانی نظام کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ آنے والے ایف اے ایف ایس سی امتحانات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.