Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے دورے پر ہے،

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے دورے پر ہے،

    جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفر عزیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،مولانا فضل الرحمان کل ایوان اقبال لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کریں گے،قومی فلسطین کانفرنس سے دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے،کانفرنس سے خطاب کے بعد کل شام مولانا فضل الرحمن لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے،جہاں 2 مئی کو کراچی میں "سندھ عوامی اسمبلی” سے خطاب کریں گے۔

  • سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ  وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر

    سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر

    پی ایم ایل این کی جانب سے اپنے قریبی لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیج دی گئی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ خود مجھے وزارت دینے کا معاملہ فی الحال نواز شریف کے پاس ہے، وہ اس پر جو چاہیں فیصلہ کریں گے۔

  • ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

    ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

    مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر ، لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 11 روپے 88 پیسے سستی کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے، یوں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا۔ 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

  • وفاق سے اپنا حق لینے تک خا موش نہیں بیٹھے گے، وزیر اعلی کے پی کے

    وفاق سے اپنا حق لینے تک خا موش نہیں بیٹھے گے، وزیر اعلی کے پی کے

    اسٹبلشمنٹ سے بات سر عام ہو گی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کسی سے چھپ کر بات نہیں ہوگی سب کے سامنے ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق اگر فنڈز نہیں دے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ،وفاق سے اپنا حق مانگ رہا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا،سنی اتحاد نے الیکشن جیت لیا ہے ، اب مخصوص نشستیں دی جائیں۔پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں امن و امان خراب ہور ہا ہے ،دہشت گردی کےخلاف جنگ کیلیے وفاق فنڈز نہیں دے رہا.انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں واپڈا خود ملوث ہے،بجلی کے بقایاجات بجلی بلوں میں ایڈجسٹ کیے جائیں۔

  • پاک سعودی تعلقات اور معاشی شراکت داری  کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف

    پاک سعودی تعلقات اور معاشی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر بیان دیتے ہو ئے کہا کہ تین روزہ دورہ سعودی عرب کو تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔دورہ سعودی عرب کے اختتام پر اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات اور معاشی شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کےلیے پوری محنت سے کام کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آرہا ہے، سعودی عرب کے کاروباری وفد کی آمد سے معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڈ وفود کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیشرفت ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں کہا کہ دنیا کو پُرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پُرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پُرخلوص محبت پر ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وزراء نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کےلیے بھرپور تیاری کی۔ سعودی عرب کے وزراء کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • ایم کیو ایم، پی پی اور ن لیگ کے علاوہ سب سے بات ممکن ہے، بیرسٹر گوہر

    ایم کیو ایم، پی پی اور ن لیگ کے علاوہ سب سے بات ممکن ہے، بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے ،کہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔ گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاک ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کےلیے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھا کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی، انتظار پنجوتھا ہمارا فوکل پرسن ہے، جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو چھوٹ ہے، نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ عون چودھری اور علیم خان بھی اپنی سیٹ پر ہار چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اور انکے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے۔ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا۔

  • کراچی میں امن و امان کے صورتحال کو  یقینی بنانا اولین ترجیح ہے  ، محسن نقوی

    کراچی میں امن و امان کے صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، محسن نقوی

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے رینجرز ہیڈ کوارٹرسندھ کا دورہ کیا ،یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھربالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • پاک امریکا مذاکرات کا پہلا دور مکمل

    پاک امریکا مذاکرات کا پہلا دور مکمل

    دفترخارجہ میں پاک امریکا مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور سیکیورٹی ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں پاک امریکہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے، امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس نے کی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔امریکی وفد انڈر سیکریٹری جان باس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، پاک امریکا معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات پر مفصل جائزہ لیا گیا۔
    سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان میں موجود ہے، جس کی قیادت امریکا کے انڈر سیکریٹری جان باس کررہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ دونوں ممالک کی بات چیت میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنے والا یہ وفد 3 ارکان پر مشتمل ہے، جو آج رات واپس روانہ ہوجائے گا۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے ویزے لگ گئے

    پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے ویزے لگ گئے

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے 18 رکنی اسکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کی 48 گھنٹوں میں روانگی متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملاشئیاء کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔

  • جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی

    جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ءکیلئے جنوبی افریقا نےاپنی کٹ کی رونمائی کر دی۔ رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی، ورلڈ کپ کیلئے پروٹیز کی کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہیں، کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے فائنل کے دوران کی گئی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ءسے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا گروپ ڈی میں شامل ہے، اس گروپ میں ان کے علاوہ سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔