بین الاقوامی مالیاتے ادارے(آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بعض ممالک جیسے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیواکا کہنا ہے کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے،انڈونیشیا، ملائیشیااور انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے،چین کی کارکردگی پہلی سہہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی،بعض ممالک جیسے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے ،مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں،کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں، کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا کی وباء کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچا،ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے، ہمارے لیے اس وقت 3 ترجیحات ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوّل ترجیح یہ ہے کہ جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے، کسی حد تک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کام باقی ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ہماری دوسری ترجیح مالی خسارے پر قابو پانے پر توجہ کرنا ہے، مالی خسارے پر قابو پانا بہت مشکل مرحلہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تیسری ترجیح تعاون کیلئے مزید راستے تلاش کرنا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے میں وقت لے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف
-

پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں، شرجیل میمن
پیپلزپارٹی رہنما اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔
-

وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پرصدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا،ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری،تعمیرنو اور روزگار میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کےپائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔
ملاقات کے آخر میں صدراسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسرکا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم ممبر ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے ، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ،پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کےلئے دعا گو ہیں ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔ -

مردان: شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 ریلوے پولیس کے اہلکار جاں بحق
مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شاپنگ مال کے عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈی پی او مردان نے واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان کی سربراہی میں ایس پی سٹی شفیع الرحمن، ڈی ایس پی اعجاز خان اور متعلقہ ایس ایچ او و تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیا۔ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 08 افراد کو حراست میں لیکر مزید ملوث عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی۔ -

سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کرنے پر پابندی ،سعودی عرب کی سینئیر علماء کونسل کا فتوی
سعودی عرب کی سینئیر علماء کونسل نے آنے والے سیزن میں حج کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے فتویٰ جاری کر دیا۔ وزارت نے حج کرنے کا ارادہ رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ ضوابط اور رہنما خطوط طے کرنے پر سختی سے عمل کریں،فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کرنے پر پابندی ہوگی،وزارت برائے حج و عمرہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سینئر علماء کونسل نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں اس طرح کے طریقوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس فیصلے کا مقصد زائرین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عمرہ کرنے والوں اور زائرین کی تنظیم اور ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ، وزارت حج و عمرہ اور مسجد نبویؐ اور اس کے امور کی نگہداشت کیلئے قائم جنرل اتھارٹی کے ساتھ سینئر اسکالرز کی کونسل نے بغیر سرکاری اجازت نامے کے حج کرنے والوں کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کا جائزہ لیا۔ فتویٰ کونسل کی طرف سے اجازت نامے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ نہ صرف دستاویز کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ اسلامی قانون میں اس کی جڑیں کتنی گہری ہیں اور حج سے منسلک عبادات کو آسان بنانے میں یہ ایک اہم جز ہے۔یہ فتویٰ شریعت کی طرف سے لازمی خدمات کی ہموار فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے، جو کہ نظم و نسق اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر زیادہ ہجوم اور بھگدڑ کو روکنے کے لیے حجاج کی تعداد کے انتظام میں، اسلامی قانون کے مطابق حج پرمٹ حاصل کرنا محض قانونی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ملک کے قانون کی تعمیل ہے۔ کونسل کے مطابق، جو لوگ اس قانونی جوابدہی کا احترام کرتے ہیں وہ نہ صرف قانونی اثرات سے بچیں گے بلکہ انہیں ان کے ایمان اور اطاعت کا ثبوت بھی دیا جائے گا۔ -

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی تباہی ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب تحصیل شکئی رابوت میں پیش امام کے حجرہ کی چھت گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح باجوڑ میں بارش سے خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں گیلے میں پیش آیا ، چھت گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 خواتین نے دم توڑ دیا۔خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہو گئی،46 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعثم درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ -

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیدرلینڈ کی سفیر نے لاہور میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ اور اسٹیڈیم کے انتظامات کے بارے میں اپنے تاثرات بتائے۔نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا اور بہت انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی،شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔
-

پی ٹی آئی والوں سے مذاکرات کی این او سی مل جائے تو ہم تیار ہے، عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کہ رؤف حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہو گی۔شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ لیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے اس کی شرائط طے کرے۔
سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے والے سینیٹر عرفان صدیقی کو جواب دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے مذاکرات کے پیرامیٹر کو طے کرے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا تھا کہ جو سیاسی جماعتیں بھی مذاکرات میں شامل ہوں گی، ان کے درمیان پہلے طے کیا جائے کہ وہ کس ماحول میں اور کس بنیاد پر ہوں گے۔ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں پاکستان کے لیے ایک ساتھ بیٹھیں، ہم ایک بار پھر آپ کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا تھا کہ فضل الرحمٰن کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں جن کا نام بھی آپ بھول گئے تھے تو ہمارے ساتھ بیٹھنے میں کیا قباحت ہے؟ ہم نہیں چاہتے ہیں، جن مشکلات کا سامنا ن لیگ کو اور اس کی قیادت کو کرنا پڑا ہے، وہ کسی اور کو بھی کرنا پڑے۔ -

لاہور ،وزیر داخلہ محسن نقوی کانادرا سینٹر دورہ ، شہریوں کے شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے .وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات پر اسٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے، شہریوں کی شکایات، تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔ -

لاہور کے صحافیوں کو رہائشی سکیم فیز پر کام شروع ہو گیا ،عظمی بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافیوں کی رہائشی سکیم فیز ٹوپرکام ہورہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود اعلان کریں گی ۔میڈیا ٹاؤن فیز 2 جلد پائے تکمیل کو پہنچے گا۔میٹرو بس کو میڈیا ٹاؤن تک لے کے جا رہے ہیں۔میری جماعت میڈیا فرینڈلی جماعت ہے،ہر حکومت نے میڈیا پہ پابندی لگائی لیکن ہماری پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت صحافیوں کی بھرپور مدد کرے گی۔عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں کبھی میڈیا کو کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی۔آٰج میڈیا میں غلط خبریں چلائی جاتی ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز 12 گھنٹے کام کرتی ہیں اگر کوئی حکومت کام کرتی نظر ارہی ہے تو وہ پنجاب حکومت ہے۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔
عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کوئی اپنا دس سال میں ایک بڑا منصوبہ بتائے۔ خیبر پختونخواہ کی عوام کا حق ہے کہ ان کو بھی ترقیاتی منصوبے ملیں۔9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ 64 لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی ہو یا ائیر ایمبولینس کا آغاز پنجاب حکومت کا خاصا ہے۔مریم نواز کی حکومت کا کوئی منصوبہ فائل میں نہیں ہے ہر کام گراونڈ پر ہورہا ہے۔سرگودھا میں دل کے امراض کا اسپتال پر تیزی سے وزیر اعلی کے حک پر کام ہورہا ہے۔دستک پروگرام پر وزیر اعلی تیزی سے کام کا آغاز کررہی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں۔2012 سے 2024 تک انکا وتیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔