Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی،  انٹرنیٹ سروس تک رسائی میں مشکل کا سامنا

    فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس تک رسائی میں مشکل کا سامنا

    سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، جس کے باعث مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر 5 کٹ لگے، جسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی، پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔

  • ایف بی آر میں چوری روکنے کے لئے بڑا قدم  ، 12 افسروں کو او  ایس ڈی بنا دیا گیا

    ایف بی آر میں چوری روکنے کے لئے بڑا قدم ، 12 افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    کرپٹ اور نا اہل افسران کے خلاف گھیرا تنگ ،وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پرایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ایف بی آر میں اربوں روپے کی چوری روکنے کے لیے شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر کے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کاروائی کی گئی ۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے 12 افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
    اس سلسلے میں دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر گئے کرپٹ ایف بی آر افسران کی خدمات بھی واپس لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔ وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا،گریڈ 21 اور 22 کے 25 افسران عہدوں سے فارغ، خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ایف بی آر نے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق ایف بی آر گریڈ 22 کے افسر اور ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا،شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔
    نوٹیفکیشن میں کہاگیاڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا، طارق مصطفیٰ خان اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد جبکہ حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی، محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیاگیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد ، ایف بی آر چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔
    وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےتصدیق کردی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مختلف عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران کی تعداد 25 ہوگئی ۔
    وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس افسران کو اہم پوسٹوں پر لگایا جائے گا۔

  • وزارت نہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے 25 سالہ تعلق زیادہ اہم ہے، محسن نقوی

    وزارت نہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے 25 سالہ تعلق زیادہ اہم ہے، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم س شہباز شریف کے ساتھ 25 سال کا تعلق ہے ، اور وہ میرے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہے ، محسن نقوی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ اس کو کس نظر سے دیکھتے ہے مگر ہمارا تعلق مضبوط ہے، اور انکا احترام ہمیشہ میرے دل میں رہے گا ، وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے لیے وزارت معنی نہیں رکھتی پر شریف خاندان سے تعلق کی بہت اہمیت ہے ۔ جمعہ کو اسلام آباد پولیس سہولت مرکز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو 26 مختلف سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پولیس سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا ، آئی جی اسلام آباد کو جرائم کی شرح پر قابو پانے، بروقت ایف آئی آر کے اندراج اور پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی کا ٹاسک سونپا ہے ، آئی جی اسلام آباد کی ٹیم میں وہ ہی چلے گا جو ان کی رفتار رکھتا ہو ، 2000 جوانوں کی بھرتی کے لئے سمری ارسال کر دی ہے.
    اسلام آباد جیل منصوبے پر توجہ مرکوز کر دی ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی ، ڈی آئی جیز ،ایس پی ٹریفک اور ایس پیز اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، میڈیا کو آج بھی کہہ دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے 27 تھانوں کی ویڈیو بنا لیں ، تین سے چار ماہ بعد تمام تھانے سٹیٹ آف دی آرٹ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں جرائم کی شرح پر 30 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے تو اسلام آباد میں بھی ایسا ممکن ہے ،عوام کو خود نظر آئے گا کہ جرائم پر کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔
    انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو تین چار چیزوں سے غرض ہے کہ کرائم کی شرح نیچے آئے اور ان کا مقدمہ درج ہو، اس بات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ کوئی میرے پاس آئے اور کہے کہ میری ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، اگر کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹے گا تو اس پر کوئی معافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ اور اسلام آباد جیل منصوبے پر بھی جلد پیش رفت نظر آئے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے آئی جی اسلام آباد کام کریں گے ،ان کی ٹیم کو بھی اسی رفتار سے کام کرنا ہوگا بصورت دیگر وہ ٹیم میں نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے

  • سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس  عائد کرنے کی تیاریاں

    سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں

    گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس ضمن میں سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔سولر پینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایاکہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ2ہزارروپے ٹیکس ایک بار لگے گا۔
    12 کلو واٹ کا سولر پینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے، پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔حکام پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے، سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

    آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

    دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی۔ ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔ پاک نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوینٹی کےدوران میگا ایونٹ کی اس ٹرافی کا قذافی سٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔ کل صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کا ٹور شامل تھا۔
    اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سیلفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔ کرکٹ فینز نو جون کو نیو یارک میں شیڈول پاک بھارت کا میچ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔
    دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان سیریز بچانے کی جنگ لڑے گی۔چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں نے ٹریننگ کرنے کے بجائے ہوٹل میں آرام کا فیصلہ کیا تھا جبکہ لاہور میں جمعے کی شام ہونے والی بارش سے بلیک کیپس کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔

  • پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کر  نے کے لئے تیار ہے ، شہریار آفریدی

    پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کر نے کے لئے تیار ہے ، شہریار آفریدی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتےہوئے شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے ۔ یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی، پر دوسری طرف سے رسپانس نہیں آیا، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔
    شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیا کہ یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، ان سے کیا مذاکرات کریں؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔ یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، چادر چار دیواری پامال کی جارہی ہے، ڈرانا، جھوٹے مقدمات بنانا، لوگوں کو پھنسانا ان کا وتیرہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  اب کس فورس کی وردی پہنے گی؟

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اب کس فورس کی وردی پہنے گی؟

    پولیس یونیفارم کےبعدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔ ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کےلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی، مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں وردی پہنیں گی۔ ذرائع کےمطابق محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کر لیں، محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

  • کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ، وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

    کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ، وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے پر شدید غصے کا اظہار کر کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کی۔وزیراعظم شہبازشریف نےاستفساکیاکہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کا حکم دے دیا ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کابینہ کے ایجنڈا اور سمریاں وائرل کرنے پر پابندی لگا دی۔سیکرٹری کابینہ نےوارننگ جاری کردی آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا۔کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

  • اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان کا جیل سے پیغام

    اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان کا جیل سے پیغام

    یومِ تاسیس کے موقع پر بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی، دوں گا، مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،میری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں قید کیا گیا۔ مجھے اگر 9سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا، مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے، جو دستوراور قانون کی دھجیاں اُڑا کر ملک میں بدترین آمریت قائم کئے ہوئے ہے۔ جنگل کے اِس بادشاہ کی ضد، انا، قانون کو خاطرمیں نہ لانے اور ملک کو دستور کی بجائے اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی ضد ملکی معیشت، نظامِ حکومت حتیٰ کہ جمہوریت اور عدلیہ کی تباہی کا سبب بن رہی ہے،جب اللّٰہ نے آپ کو پر دے رکھے ہیں، تو کیوں چیونٹیوں کی طرح زمین پر رینگتے ہو؟‘

    عمران خان نے کہا ہے کہ مومن اللّٰہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتا، اسلیے کہ ایمان انسان کو آزاد کرتا ہے۔ دُنیا سے غلامی کے بطور ادارہ خاتمے کا پورا کریڈٹ اسلام کو جاتاہے، کیونکہ اسلام آزادی کی حیثیت و اہمیت کو مقدم رکھتا ہے، میری جانب سے میری قوم کو پیغام دیں کہ آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی جاتی اور غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، آزادی کے حصول کیلئے لڑنا پڑتاہے۔ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں اپنی آزادی ہی کیلئے بےمثال جدوجہد کی۔ آج ہمیں بھی اپنی آزادی کیلئے خوف کی زنجیریں توڑ کرنکلنا پڑے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ایک مرتبہ میری قوم صحیح معنوں میں آزاد ہوگی تو پاکستان کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف کوایک بارپھر پارٹی صدربنانےکافیصلہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف کوایک بارپھر پارٹی صدربنانےکافیصلہ

    مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کااجلاس منعقدکیاگیا،پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظورکرلی گئی۔قراردادکےمطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہیں، میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا،سابق وزیراعظم کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں۔
    قراردادمیں مزیدکہاگیاکہ اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں، پارٹی انکی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔قراردادمیں کہاگیاکہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا فلسطین پر صہونی مظالم کی پرزور مذامت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔