الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض،پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی پی پی 158 لاہور سے مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ،پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کامیاب قرارپائے۔نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ،پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری،پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ،پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرارپائے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی ،پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرارپائے۔
Author: صدف ابرار
-

الیکشن کمیشن نےضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں کی نو ٹیفکیشن جای کر دی
-

عازمین حج کی امیگریشن اب سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرلیاگیا۔ کراچی سے حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر سہولتیں میسر ہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سعودی امیگریشن کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 2 کاؤنٹرز کیلئے جگہ مختص کردی۔ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی، حکومتی اسکیم کے تحت کراچی کے 16 ہزار 281، سکھر کے 1 ہزار، کوئٹہ کے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
کراچی سے جانے والے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی -

خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز میں اضافے تجویز
خیبر پختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون میں ترامیم کی سمری منظوری کےلیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوادی گئی۔سمری میں خیبر پختونخوا حکومت کے وزراء کی مراعات بڑھانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ سمری کی دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کا بجٹ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کیا جائے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحت کی ہے کہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات تاحال پنجاب اور سندھ سے بہت کم ہیں۔تجویز دی گئی ہے کہ وزراء کے ہاؤس رینٹ کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے۔بیرسٹر محمد علی سیف نےمزید کہا کہ نئے گھروں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 17 وزراء اور مشیر ذاتی یا کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں وزراء اور مشیروں کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں۔دستاویز کے مطابق 2014ء میں وزراء کےگھروں کی مرمت اور کرایوں کےلیے فنڈز فکسڈ کیے گئے تھے، مہنگائی کے باوجود وزراء کی رہائش گاہوں سے متعلق فنڈز نہیں بڑھائے گئے۔دستاویز کے مطابق وزراء کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے رقم 10 لاکھ روپے جبکہ وزراء کے گھروں کے ماہانہ کرایہ 2 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہیں۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ثمر ہارون بلور نے ردعمل دیا اور حکومتی اقدام کو پیسے کا ضیاع قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام شرمناک ہے، ایک طرف جہاں پروفیسرز تنخواہوں کے لیے رل رہے ہیں، دوسری طرف حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے۔ -

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا وزیر اعلی کے پی اور بیر سٹر سیف کے بیان پر رد عمل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر رد عمل دیتے ہو کہا ہے کہ ان کو اڈیالہ جیل میں شفٹ ہو جانا چاہئے، عظمی بخاری نے کہا کہ جن کی حکومت اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کی حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، اصل تکلیف یہی ہورہی، مریم نواز لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں، ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں، مریم نواز پنجاب کے تمام طبقات کے لیے بلا تفریق اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ اسی طرح بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے، حرکتیں خیبرپختونخوا کی حکومت کی ٹک ٹاکرز، بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں، بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچےمیں تیار کیے گئے، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیے، پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے، پختونوں کو وہ وزیراعلیٰ ملا جس کو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی، علی امین گنڈاپور کو چاہیئے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو خبردار کیا اور کہا کہ ہمیں ہمارا پورا حق ملنا چاہیے، اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو پہلے حکومت کو گرائیں گے اور پھراسلام اباد پر بھی قبضہ کر لیں گے، پہلے نہیں کیا تھا لیکن اس بار اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کررہے، اب بھی وقت ہے کہ غلط کرنے والی اپنی اصلاح کریں اور ہمیں اشتعال دلانے سے گریز کریں، ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے اور نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔ -

ہمیشہ پارٹی میں نوازشریف کا ہی بیانیہ رہا خواہ وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا، رانا ثناء اللہ
صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ خان نےکہاہے ،کہ نوازشریف کا ہی ہمیشہ بیانیہ رہا خواہ وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا۔جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اورغیرسیاسی رویہ کی وجہ سےملک کوسیاسی نقصان اٹھاناپڑرہاہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ خان نےپارٹی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہناتھا
کہ ن لیگ میں کوئی پارٹی گروپ بندی نہیں اور کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو نوازشریف کی مشاورت کےبغیر کیا گیا ہو، مسلم لیگ ن کی مزید عہدے میں بھی تبدیلی کئےجائیں گے۔ جس کی وجہ موجود عہدے داران کی حکومتی معاملات میں مصروفیات ہیں اتحادی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے وہ ن لیگ کے منشور کی پابند نہیں۔رانا ثنااللہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں ان کی ہٹ دھرمی اور غیر سیاسی رویہ کی وجہ سے ملک کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔صدرمسلم لیگ ن نےکہاکہ علی امین گنڈا پور کا بیان قابل مذمت قابل اعتراض ہے ،ن لیگ کیُ حکومت پنجاب میں مریم نواز کی زیر صدارت عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور پارٹی وفاق و پنجاب میں ساتھ کھڑی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پارٹی میں صدارت کے علاوہ بھی دیگر سیٹوں پر تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ -

پی ٹی آئی والے فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھنے میں کیا قباحت ہے؟
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تمام اختلافات بھلا کر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیں پاکستان کےلیے ایک ساتھ بیٹھیں، ہم ایک بار پھر آپ کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ احتجاج کےلیے اُس اچکزئی سے بات کرسکتے ہیں، جس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا ایک رویہ رہا ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں جن کا نام بھی آپ بھول گئے تھے تو ہمارے ساتھ بیٹھنے میں کیا قباحت ہے؟اُن کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں، جن مشکلات کا سامنا ن لیگ کو اور اس کی قیادت کو کرنا پڑا ہے، وہ کسی اور کو بھی کرنا پڑے۔عرفان صدیقی کی تقریر پر پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے جو اب دیا اور کہا کہ مذاکرات کےلیے سیاسی قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں مگر ان کا ذہن سیاسی قیدی نہیں ہے، اگر ان کا ذہن بھی سیاسی قیدی ہوتا تو اب تک ڈیل کر کے سعودی عرب یا لندن جا چکے ہوتے۔
-

پنجاب میں ہمارے کارکنان پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے،عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں اور یہ قیدی وین کے دروازے کھول کرکھڑےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہے لہذا ہمارا راستہ نہ روکا جائے ،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، یہ لوگ قیدی وین کے دروازے کھول کر کھڑےہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ احتجاج روکنے کے لیے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-

خیبر پختونخوا ، جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کل شام کے وقت لاپتہ ہوگیا تھا جن کی لاش صبح جمرود لالا چینہ کے مقام پر پہاڑ سے برآمد ہوئی ہے، 8 سالہ بچے کے ہاتھ رسی سے بندے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ذکریا نامی بچے کی رسی سے بندھی لاش پہاڑ سے برآمد کر لی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کےحوالے کردیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعی کی تفتیش شروع کردی گئی واقعی کی نوعیت ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔
-

مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی
اعداد وشمار کے مطابق 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دال ماش ، چینی، گڑ ، دال مونگ ، بکرے کا گوشت،بیف مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر20.83اور پیاز14.43 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے میں چکن11.64، آٹا4.92 فیصد سستا ہوا،انڈے،کیلے،لہسن،ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےآلو1.80 ،گھی کی قیمت میں 0.70فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.60فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر،پیاز ، آٹا، انڈے، گھریلو سلنڈر فی کلو میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
-

وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی معیاد میں 30 جون 2024ء تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس کے شرکاء کو وفاقی سیکریٹری نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل پر حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی۔
کابینہ کو سیکریٹری ایوی ایشن نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر سہولیات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔کابینہ نے آئی سی ایم اے کے 4 ایکس آفیشو ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔