Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • خیبر پختونخوا ، جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد

    خیبر پختونخوا ، جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد

    ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں 8 سالہ ذکریا نامی بچے کی لاش قریبی پہاڑ سے برآمد ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کل شام کے وقت لاپتہ ہوگیا تھا جن کی لاش صبح جمرود لالا چینہ کے مقام پر پہاڑ سے برآمد ہوئی ہے، 8 سالہ بچے کے ہاتھ رسی سے بندے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ذکریا نامی بچے کی رسی سے بندھی لاش پہاڑ سے برآمد کر لی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کےحوالے کردیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعی کی تفتیش شروع کردی گئی واقعی کی نوعیت ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

  • مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی

    مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی

    اعداد وشمار کے مطابق 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 26.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دال ماش ، چینی، گڑ ، دال مونگ ، بکرے کا گوشت،بیف مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر20.83اور پیاز14.43 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے میں چکن11.64، آٹا4.92 فیصد سستا ہوا،انڈے،کیلے،لہسن،ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےآلو1.80 ،گھی کی قیمت میں 0.70فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.60فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر،پیاز ، آٹا، انڈے، گھریلو سلنڈر فی کلو میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

  • وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
    وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی معیاد میں 30 جون 2024ء تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس کے شرکاء کو وفاقی سیکریٹری نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل پر حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی۔
    کابینہ کو سیکریٹری ایوی ایشن نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر سہولیات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔کابینہ نے آئی سی ایم اے کے 4 ایکس آفیشو ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا روزگار سکیم کا اعلان

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا روزگار سکیم کا اعلان

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزگار سکیم کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس منصوبے کا نام گورنر انیشی ایٹو روزگار سکیم رکھا ہے، جو لوگ اپنا گھر نہیں لے سکتے ان کے لیے بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کے لیے مجوزہ منصوبے گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، منصوبوں کی منظوری کے بعد کاروبار کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، روزگارسکیم میں ایک کروڑ روپے اپنی فیملی کی طرف سے ڈالتا ہوں۔

  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا۔  ترجمان دفتر خارجہ

    ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا۔بجلی کی تجارت، پاور ٹرانسمیشن لائنز اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی وفد نے پانچ روزہ پاکستان کا دورہ کیا۔چینی وفد نے متعدد پروجیکٹس پر بھی دستخط کئے۔دورے میں ایران اور پاکستان نے اپنے اپنے ممالک میں جیل میں قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں فوری سیز فائر پر اتفاق کیا۔

  • پنجاب ،محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن

    پنجاب ،محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن

    پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن کیا ہے۔ جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سرگودھا سے لاہور اسمگل ہونے والے پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے برآمد کرلیے گئے ہیں۔یہ کومبنگ آپریشن ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ خصوصی اسکواڈ نے گزشتہ شب شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کی گئی جس میں اسمگل کیے جانے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جارہے تھے۔ضبط کیے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے بھی شامل ہیں۔ ان جنگلی پرندوں کو پنجروں میں بند کرکے اسمگل کیا جارہا تھا۔

  • چوتھا ٹی ٹوینٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4  رنز سے ہرا دیا

    چوتھا ٹی ٹوینٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور دوسرے ہی اوور میں کپتان بابر اعظم صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے جبکہ عثمان بھی صرف 16 رنز ہی بنا سکے۔46 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے شاداب خان آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 79 تک پہنچا دیا لیکن 8 رنز بنانے والے شاداب بریسویل کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے فخر نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور افتخار کے ہمراہ 59 رنز کی ساجھے داری بنا کر اسکور کو 138 تک پہنچا دیا۔اس موقع پر میچ پاکستان کی گرفت میں نظر آ رہا تھا لیکن 23 رنز بنانے والے افتخار کے بعد 61 رنز کی باری کھیلنے والے فخر کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے میچ کا پانسہ یکدم نیوزی لینڈ کے حق میں پلٹ گیا۔اختتامی اوورز میں عماد وسیم نے 11 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کاوش بھی رائیگاں گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم او رورکے نے 3 وکٹیں لیں جبکہ بین سیئرس نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور جمی نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 56 رنز بنائے لیکن اسی سکور پر زمان خان نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنانے والے ٹام بلنڈل کو چلتاکردیا۔دوسرے اینڈ سے ٹم رابنسن نے بہترین کھیل پیش کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں 93 رنز بنا لیے تھے لیکن 11ویں اوور میں عباس آفریدی نے رابنسن کی دو چھکوں اور 4 چوکوں سے سجی 51 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔سکور 128 تک پہنچا تو افتخار احمد نے ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے مارک چیپمین کو پویلین لوٹا دیا جبکہ ڈین فاکس کرافٹ بھی 34 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے۔
    مائیکل بریسویل اور جیمز نیشام نے سکور کو 169 تک پہنچایا لیکن عباس آفریدی نے 27 رنز بنانے والے کیوی کپتان بریسویل کے بعد اگلی ہی گیند پر جوش کلارکسن کا کام بھی تمام کردیا۔اننگز کی آخری گیند پر عامر نے اش سودھی کی اننگز کا خاتمہ کردیا اور اس طرح نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

    ٹاس
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی20 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہےبابر اعظم نے بتایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے پاک نیوزی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

  • کیا سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ حکومت میں شامل ہو رہے ہے؟

    کیا سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ حکومت میں شامل ہو رہے ہے؟

    وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے دونوں رہنماں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

  • نواز شریف کی ہدایت پر   کل ہنگامی اجلاس طلب

    نواز شریف کی ہدایت پر کل ہنگامی اجلاس طلب

    مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف چین میں موجود ہیں ۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کےپارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں۔نوازشریف نے راناثنااللہ کو پارٹی کو عوامی سطح پرمتحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کریڈےنواز شریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔

  • اسلام آباد  پولیس  نےوین ڈرائیور کے پاس کاغذات نہ ہونے پر طالبات کو بھی یرغمال بنا لیا گیا،

    اسلام آباد پولیس نےوین ڈرائیور کے پاس کاغذات نہ ہونے پر طالبات کو بھی یرغمال بنا لیا گیا،

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی "مثالی پولیس” نے جمعرات کی شام طالبات سے بھری وین کو پرانی ہائی کورٹ کے چوراہے پر روک لیا، وین ڈرائیور کے گاڑی کے کاغذات نہ دکھانے پر ایک پولیس اہلکار نے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ سنبھال لی اور حکم دیا کہ تھانے چلو۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر نے کہا کہ بچیوں کو ان کے گھروں میں ڈراپ کرنا ہے، ان کے والدین گھروں میں انتظار کر رہے ہوں گے۔ بچیاں وقت پر نہ پہنچیں تو ان کے والدین پریشان ہوں گی۔ اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ تم گاڑی تھانے لے کر چلو۔ بچیاں ہماری نہیں تمہاری ذمہ داری ہیں۔ پولیس اہلکار زبردستی گاڑی کو تھانہ رمنا لے گیا۔ اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بارہ کہو کی نو طالبات کو تھانے کے سامنے والی سڑک پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جن بچیوں کے پاس فون تھے انہوں نے گھروں سے رابطہ کیا۔ دو تین بچیوں کی گاڑیاں آگئیں جنہوں نے باقی کو بھی اپنے اپنے گھروں تک چھوڑا۔ کچھ والدین نے سینیٹر عرفان صدیقی سے رابطہ کر کے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معاملہ حکام بالا کے علم میں لایا جائے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ معاملہ سینٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ پولیس کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر داخلہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہامیڈیکل کالج کی طالبات سے بھری وین کو پولیس تھانے لے گئی، وزیر داخلہ تحقیقات کرائیں،