Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مارچ میں مہنگائی 20 فیصد رہی لیکن عوام کی قوت خرید ویسی نہیں تھی۔ مفتاح اسماعیل

    مارچ میں مہنگائی 20 فیصد رہی لیکن عوام کی قوت خرید ویسی نہیں تھی۔ مفتاح اسماعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو گندم پچھلے سال حکومت 120 سے 130 روپے میں بیچی جا رہی تھی وہ گندم جب برآمد ہوئی تو 85 روپے میں پڑی۔ جس کے باعث گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ اسی طرح جو آٹا مہنگا بیچا جا رہا تھا، پرائیویٹ سیکٹر کے گندم درآمد کرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ مارچ میں مہنگائی 20 فیصد رہی لیکن عوام کی قوت خرید ویسی نہیں تھی۔ مقا می ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں گندم مہنگی بک رہی تھی نگران حکومت نے آکر پرائیویٹ سیکٹر کو بھی گندم خریدنے کی اجازت دی تھی۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ توانائی کی ترسیل کرنے والی کمپنیز کی نجکاری کا ہے ، اگر اس حکومت کو ملک کیلئے کچھ کرنا ہے تو نجکاری کرنی ہو گی ، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو توانائی کی ترسیل کرنے والی کمپنیز کی نجکاری بڑا فیصلہ ہو گا ۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کوئی اسکینڈل نہیں سامنے نہیں آیا، وفاق اور صوبے ہر سال گندم خریدتے ہیں لیکن ابھی تک گندم نہیں خریدی گئی، ملک کیلئے پچھلے چار ماہ میں بہتر رہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کے بعد کچھ مشکلات آئیں گی ، مجھے نہیں لگتا کہ اس حکومت میں اتنا ویژن ہے کہ اشرافیہ پر دبائو ڈال سکیں ۔ اگر آئی ایم ایف کی دی ہوئی مشکلات غریب پر ڈالیں گے تو یہ عوام کیساتھ زیادتی ہو گی ۔مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ کیا یہ حکومت رئیل اسٹیٹ ، پراپرٹیز اور ٹریڈرز کو ٹیکس نیٹ پر لائے گی بظاہر یہ مشکل کام ضرور ہے مگر پاکستان کیلئے بہتر ہے ۔پاکستان کے جو معاہدے ایران کیساتھ ہوئے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ ان کے ساتھ ہم اتنی تجارت کر سکیں گے ، اس خطے کے دیگر ممالک بھی نہیں چاہتے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ پورا ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر بجٹ کا خسارہ کم نہیں کیا جا ئے گا تو کسی عمل کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ، اگلے مالی سال میں ایک کروڑ پاکستانی مزید سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گ

  • عوام کو مزید بجلی کے کر نٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہے

    عوام کو مزید بجلی کے کر نٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہے

    مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری ہو رہی ہے بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے، بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔بجلی صارفین پراربوں کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے، بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
    سی پی پی اے کی ایک ماہ کے لیے ایف سی اے کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے، اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔
    نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر کل سماعت کرے گی، درخواست میں مؤقف اٹھایا گیا کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10.74 فیصد، ایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ونڈ سے 2.55 فیصد، سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔

  • دفترخارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق 2023 کی رپورٹ  کو مسترد کردی

    دفترخارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کردی

    دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے حالیہ امریکی رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے مندرجات کو جانبدارانہ، غلط معلومات اور زمینی حقائق سے مکمل طور پر مختلف قرار دیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غیر تصدیق شدہ رپورٹس کی تیاری میں سالانہ مشقوں کی نمائش کا فقدان فطری طور پر ان کے طریقہ کار میں خامیوں کا باعث بنتا ہے۔زہرابلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی رپورٹیں، جو دوسرے ممالک میں سیاسی طور پر متعصبانہ عینک کے ساتھ تیار کی گئی ہیں، انسانی حقوق کے بارے میں فیصلے کرنے کے لیے اکثر گھریلو سماجی مسائل کو رنگین چشموں کے ذریعے غلط استعمال کرتی ہیں۔ اس سال کی رپورٹ واضح طور پر سیاسی چالبازیوں کی وجہ سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی ایجنڈے کی وکالت میں کمی کو نمایاں کرتی ہے، اس طرح واضح طور پر دوہرے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات چیت کو مؤثر طریقے سے کمزور کرتا ہے اور اس طرح کے سیاسی محرکات سے ہونے والے نقصان کی نشاندہی کرتا ہے،ترجمان کے مطابق یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے ایک رپورٹ میں غزہ اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے انتہائی اہم مقامات کو نظر انداز یا کم کیا گیا ہے۔ صرف سیاسی طور پر محرک رپورٹ غزہ کی تشویشناک صورتحال، انسانی امداد کے ہتھیاروں اور 33000 سے زیادہ شہریوں کے قتل عام کو نظر انداز کر سکتی ہے غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکہ کی خاموشی انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد ملک کی رپورٹوں کے پیچھے بیان کردہ مقاصد کے خلاف ہے۔دفترخارجہ کے مطابق اپنے آئینی فریم ورک اور جمہوری اخلاقیات کے مطابق، پاکستان اپنے انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کیلئے عزم رکھتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کو پرعزم ہے۔ پاکستان بین الاقوامی انسانی حقوق کی بات چیت میں منصفانہ اور معروضیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ اگر امریکہ کو اس مشق میں شامل ہونا ضروری ہے۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف  کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمپوزیم کا موضوع ’سمندر کے ساتھ مشترکہ مستقبل‘ تھا۔ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے فرسٹ سی لارڈ اور رائل نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر یو ایس پیسیفک فلیٹ سے ملاقات کی۔
    انھوں نے کمانڈر انچیف رشین فیڈریشن نیوی، چیف آف انڈونیشین نیوی اور چیف آف بنگلادیش نیوی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایڈمرل نوید اشرف نے جنوبی کوریا کے چیف آف نیول آپریشنز، برونائی بحریہ کے قائم مقام ڈپٹی کمانڈر اور سنگاپور کی بحریہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے خطرات اور بلیو اکانومی سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ 2014 سے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ علاقائی اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے شریک بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دے گا۔

  • دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔ عظمی بخاری

    دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔ عظمی بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا،یہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی اور ویژن کا ثبوت ہے،یہ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک اور فعال وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔
    اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور سستا آٹا مل رہا ہے،عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے اسکو پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں،مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں،عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں،غریب کا پیٹ تقریروں اور بھڑکیں مارنے سے نہیں روٹی سے بھرتا ہے،ہماری وزیراعلی کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے،غریب کا چولہا چلے گا فلاحی ریاست بنیں گے اگر غریب کا چولہا بند تو ہم ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نیک نیتی اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اس لیے اللہ ان کو کامیابیاں دے ر ہا ہے۔

  • پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،ماہر معیشت عارف حبیب

    پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے،ماہر معیشت عارف حبیب

    معروف صنعت کار اور ماہر معیشت عارف حبیب نے نے کہا کہ آرمی چیف کو بھی میٹنگ میں کہا تھا کہ پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، جسے ختم ہونا چاہیے۔عارف حبیب نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پولرائزیشن پر آرمی چیف نے جواب دیا تھا کہ تمام جماعتیں ساتھ ہیں، ایک ہی جماعت مخالف سمت میں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں بہت اہلیت ہے، اُنہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حل کیے، اتحادی جماعتوں اور نواز شریف کے معاملات حل کیے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو کہا کہ سیاسی پولرائزیشن کے خاتمے کےلیے اقدامات کرنے چاہئیں، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ پولرائزیشن ویسی نہیں جیسی آپ دیکھ رہے ہیں۔معروف صنعت کار اور ماہر معیشت نے کہا کہ شہباز شریف میں کچھ تو ہے، جس کی وجہ سے وہ تمام معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
    اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے فون پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اُنہوں نے نہیں سُنا۔معروف صنعت کار نے کہا کہ بختاور بھٹو کی شادی کے وقت بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آصف زرداری صاحب کو فون کرکے مبارک باد دیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو جب کورونا ہوا تھا تو بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ان کو بھی فون کریں، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا تھا کہ میں نے ٹوئٹ کردیا ہے۔عارف حبیب نے کہا کہ آصف زرداری کو فون کرنے کی میری بات پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ آپ وہ بات کریں جو میں کرسکتا ہوں۔

  • 25 سے 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

    25 سے 29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25 اپریل سے ا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 26 سے 27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،27 سے 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے۔ تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے ، این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ این ڈی ایم نے خبر دار کیا ہے کہ سیاح و اور مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ کسی جگہ ندی نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں ۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں اور نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کیلئے1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری  کا  امکان

    آئی ایم ایف پاکستان کیلئے1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری کا امکان

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پاکستان کیلئے1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ 29 اپریل کو ہوگی، جس میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کےلیے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دی تھی، نئے آئی ایم ایف پروگرام کےلیے آئی ایم ایف مشن کے اگلے ماہ کے وسط میں دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ 24ویں قرض پروگرام میں داخل ہوگا۔

  • نواز شریف کاراستہ روکنے کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں، عرفان صدیقی

    نواز شریف کاراستہ روکنے کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں، عرفان صدیقی

    پی ایم ایل کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ میں کسی اور کے بیان کی تردید یااختلاف کرنے سے گریز کرتا ہوں، جاوید لطیف نے جو کچھ کہا ہے ان کے پاس کوئی شواہد بھی ہوں گے، لیکن نواز شریف کاراستہ روکنے کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں، رہنما ن لیگ نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں نوازشریف کی حکومت ہے،ہمارے قائد اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں ،اگر وہ چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے تو ایک سیکنڈ نہیں لگنا تھا، ان راستے میں پیپلز پارٹی رکاوٹ تھی نہ شہبازشریف اورنہ ہی کوئی اور ، بلکہ وہ خود وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تھے ۔
    نوازشریف کے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کا واحد سبب نوازشریف خود ہیں، قائد ن لیگ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس بار وزارت عظمی کیلئے میں نہیں بلکہ شہبازشریف نے آنا ہے اور شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ بھی نواز شریف کا تھا۔ عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کی خواہش ظاہر بھی کی اور پیغام بھی بھیجا تھا ، سابق آرمی چیف نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایکسٹینشن نہ ہوئی تو مارشل لا بھی لگ سکتا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی مخالفت کی تھی۔

  • امریکی صدر  کا  اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط

    امریکی صدر کا اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط

    واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے امدادی بل پر دستخط کے بعد امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی امن کے لیے یہ ایک عظیم دن ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی بل امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ امریکی امداد امریکا اور دنیا کو محفوظ بنائے گی۔ اب ہمیں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے کہا یوکرین کے پاس جیتنے کا ارادہ اور صلاحیت ہے۔ اسے امداد کی فراہمی فوری شروع کرنے کو یقینی بنائیں گے۔انھوں نے کہا یوکرین کو فوجی امداد چند گھنٹوں میں شروع ہو جائے گی۔ ہم روسی صدر پیوٹن کے خلاف کھڑے ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا امریکی امداد اسرائیل کے فضائی دفاع کو دوبارہ تازہ کر دے گی۔ امدادی بل سے غزہ کیلئے انسانی امداد میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔ اسرائیل غزہ میں امداد کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنائے۔