بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل سامنے آگیا کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل کریم سندھ کے کچے ڈاکو کے ہاتھوں یرغمال ہونیوالے پختون بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔ سندھ کے کچے ڈاکوں کے سربراہ ایوان صدر میں بیٹھے پاکستان کے نظام کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سندھ حکومت ڈاکوؤں کواسلحہ فراہم کر رہی ہے۔ فیصل کنڈی اپنی گورنری پکی کرنے اور انتخابات میں بری طرح شکست کھانے پر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ دہشتگردی وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں کرناچاہیے، خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی کا نام و نشان مٹ گیا، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے، فیصل کریم کنڈی سندھ حکومت کی ترجمانی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہآپ کے قائدین سردرد کی علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں اور آپ کو ہماری اسپتالوں کی فکر لگی ہوئی ہے۔ ہم نے پہلی مرتبہ صحت کارڈ نظام متعارف کرایا جس سے لاکھوں غریب کو مفت علاج کی سہولیات میسر تھی لیکن آپکے نگران وزیر خارجہ بلاوجہ زرداری نے اپنے دور حکومت میں صحت کارڈ پروگرام کو ختم کیا تھا آپ اپنے اتحادی حکومت سے خیبر پختونخوا کی واجبات کی ادائیگی پر زور دیں۔
Author: صدف ابرار
-

فیصل کریم سندھ کے کچے ڈاکو کے ہاتھوں یرغمال ہونیوالے پختون بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں، بیر سٹر سیف
-

بابر اعظم محمد رضوان کے ساتھ ملکر سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی اہم پلیئر ان فٹ ہو تو اس کو مس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔
-

4 ماہ قبل موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار
موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار ہو گئی ، گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پٹرولنگ آفییسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی، واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے ورانٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا، ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی،ملزمہ کو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا، آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،
-

بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملہ، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے جس کے مطابق چینی انجینئرز کی گاڑی بلٹ پروف تھی تاہم سی ٹی ڈی خیبرپختونوا کی رپورٹ کے مطابق گاڑی بلٹ پروف نہیں تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اپر کوہستان کو 24 مارچ کو واٹس ایپ پر قافلے کے بارے میں معلومات دی گئیں تاہم انہوں نے کمانڈنٹ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کو آگاہ نہیں کیا ، ڈی پی او اپر کوہستان نے صرف ڈی پی او لوئرکوہستان کو آگاہ کیا، دیگرکو نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق، قافلے کی نقل و حرکت کی اطلاع روانگی سے ایک دن قبل 25 مارچ کو روایتی میل کےذریعے دی گئی تھی جو 7 دن پہلے دی جانی چاہیے تھی۔ اسی طرح ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے صرف ڈی پی او اپرکوہستان کو اطلاع دی تھی، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس اور دیگر ڈی پی اوز کو اطلاع نہیں دی گئی جبکہ واپڈا نے انٹر سٹی موومنٹ کی پیشگی منظوری بھی نہیں لی تھی۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈی پی او اپر کوہستان فارن نیشنلز سکیورٹی ڈیش بورڈ سے واقف نہیں تھے، غیر ملکیوں کی سکیورٹی اسپیشل سکیورٹی یونٹ لیڈ کرتی ہے جو واپڈا نے اپنے سکیورٹی گارڈز، ایف سی اور گلگت اسکاؤٹس کے ذریعے دی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کی لاگت کا ایک فیصد سکیورٹی کیلئے مختص کرنا ہوتا ہے، واپڈا نے سکیورٹی کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔سکیورٹی کیلئے رقم مختص کرنے کے معاملے سے واپڈا اور ایس ایس یو کے درمیان عدم تعاون کی فضاء قائم ہوئی تاہم کمانڈنٹ ایس ایس یو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے ذمہ داری نہ لینے کو تسلیم کیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پروجیکٹ اورکمانڈنٹ اسپیشل سکیورٹی یونٹ سکیورٹی لیپس کے ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔ -

پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے،عظمی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے، مخالفین اپنی غنڈہ گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔
-

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کون کونسے حلقوں پر الیکشن ہو رہیں ہیں ؟
خیبرپختونخوا میں بھی 4 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں میدان میں ہیں جبکہ آج کل 14 لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔باجوڑ کے حلقہ پی کے 22 اور این اے 8 پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔حلقہ پی کے 22 اور این اے 8 پر اب ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب میدان میں ہے جس کے ساتھ حلقہ پی کے 22 پر سنی اتحاد کونسل کے گل داد، جماعت اسلامی کے عابد خان، پی پی پی کے عبداللہ اور اے این پی کے شاہ نصیر کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔اسکے علاوہ این اے 8 پر سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر، پی پی پی کے اخون زادہ چٹان، ن لیگ کے شہاب الدین، جماعت اسلامی کے ہارون رشید، اے این پی کے خان زیب اور آزاد امیدوار شوکت اللہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خالی کیا ہے جہاں سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر علی امین کے بھائی فیصل امین اب میدان میں ہے جس کے ساتھ پی پی پی کے عبدالرشید خان، تحریک لبیک کے اختر سعید اور ن لیگ کے ضمیر حسین کا مقابلہ ہے۔پی کے 91 کوہاٹ پر اے این پی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے تھے جس پر اب سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ اور آزاد امیدوار عبدالصمود میں سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ جماعت اسلامی کی صوفیہ بانو، مرکزی مسلم لیگ کے محمد ظاہر بھی میدان میں ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جس کے لیے مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں 139 پولنگ اسٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا جن میں پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات، پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54 نارروال، پی پی 93 بھکر، پی پی 139 شیخوپورہ، لاہور میں پی پی 147، پی پی 149، پی پی 158، پی پی 164، پی پی 266 رحیم یار خان اور پی پی 290 ڈی جی خان شامل ہیں،پنجاب کے 14حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 40 لاکھ 44 ہزار 552 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے، ان میں 21 لاکھ 77 ہزار 187 مرد اور 18 لاکھ 67 ہزار 365 خواتین شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 پر ضمنی الیکشن میں کل 9 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت مزید 7 امیدوار میدان میں ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہےاس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 167 ہے جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار581 خواتین اور 2 لاکھ 81 ہزار 586 مرد ووٹرز ہیں، کل 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔لاہور کے 4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے پی پی 147 سے کل 11 امیدوار مدمقابل ہیں، حمزہ شہباز کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے محمد خان مدنی اور 9 دیگر امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پی پی 147 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 847 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 680 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 167 ہے۔اس حلقے میں کل 232 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 95 جبکہ خواتین کے لیے 91 اور مشترکہ 46 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، کل 679 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں مردوں کے لیے 360 جبکہ خواتین کے لیے 319 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
لاہور کے حلقہ پی پی 149میں علیم خان کی چھوڑی گئی نشست پر کل 14 امیدوار میدان میں ہیں، اس حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی اور سنی اتحاد کونسل سے ذیشان رشید جبکہ 12 مزید امیدوار میدان میں ہیں۔پی پی 149 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 448 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 879 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 569 ہے۔اس حلقے میں کل 218 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، مردوں کے لیے 64 جبکہ خواتین کے لیے 64 اور مشترکہ 90 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، کل 645 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 342 جبکہ خواتین کے لیے 303 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔ حلقہ پی پی 158 سے کل 22 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، اس حلقے سے شہباز شریف کی خالی کردہ سیٹ پر سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد نواز جبکہ 20 مزید امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔اس حلقے پر کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 616 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 818 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 82 ہزار 798 ہے۔اس حلقے میں کل 116 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں مردوں کے لیے 44 جبکہ خواتین کے لیے 43 اور مشترکہ 29 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جہاں کل 350 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، مردوں کے لیے 193 جبکہ خواتین کے لیے 157 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ہ پی پی 164 سے بھی شہباز شریف کی خالی کردہ نشست پر کل 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں رہے ہیں، اس حلقے سے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف، مسلم لیگ ن کے راشد منہاس جبکہ 18 مزید امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 395 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 80 ہزار 338 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 63 ہزار 057 ہے۔اس حلقے میں کل 99 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 31 اور خواتین کے لیے 30 اور مشترکہ 38 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جہاں کل 272 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں مردوں کے لیے 152 جبکہ خواتین کے لیے 120 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ -

خیبر پختونخوا :بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق ،پی ڈی ایم اے
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 37 مرد، 24 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 3 ہزار 202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477 گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 2 ہزار 725 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 27 سکولوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارش سے 355 جانور بھی متاثر ہوئے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے 110 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کیلئے 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
-

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر گرفتار
لاہور کے حلقے پی پی 164 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق شبیر گجر کو کوہلو پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا، پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے ، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔دوسری جانب چوہدری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔یاد رہے کہ شبیر گجر پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف میو کے ووٹوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن گئے تھے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا1 حلقہ شامل ہے۔
-

ضمنی انتخابات، موبائل سروس معطل ہونے سے عوام پریشان
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ اس لئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند ہے، جب کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے۔متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں۔
رحیم یارخان میں پی پی 266 کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ووٹرز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے دشواری کا سامنا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی اے نے کہا تھا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ -

ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی، حیسکو جنرل مینجر
حیسکو میں اوور بلنگ کے معاملے پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے 5 کروڑ کا جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو حکام متحرک ہوگئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو کے جنرل مینیجر نے حیسکو افسر اور عملے کو آخری وارننگ لیٹر بیج دیا۔ اوور بلنگ کے معاملے پر جنرل مینیجر حیسکو عمر حیات گوندل نے حیسکو کے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز, ایکسئین اور ایس ڈی اوز کو لیٹر لکھ کر اوور بلنگ کے معاملے پر وارمنگ دے دی۔ لیٹر کے متن میں لکھا کہ صارفین کو زائد بل بھیجنے پر حیسکو جنرل مینیجر کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی، ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔متن میں مزید کہا گیا کہ اب اوور بلنگ اور ناجائز بل بھیجا گیا تو اس افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔