Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • چوہدری پرویز الہٰی اور اُن کے صاحبزادے مونس الہٰی  الیکشن لڑنے کے اہل قرار

    چوہدری پرویز الہٰی اور اُن کے صاحبزادے مونس الہٰی الیکشن لڑنے کے اہل قرار

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی اور اُن کے صاحبزادے مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔پرویز الہٰی کے کاغذات پی پی 32 اور مونس الہٰی کے کاغذات پی پی 158 سے مسترد کیے گئے تھے۔پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ آج اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے د ی،

  • پاکستانی حکومت بشام  واقع کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی. وزیر اعظم

    پاکستانی حکومت بشام واقع کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی. وزیر اعظم

    وزیراعظم چینی سفارت خانے پہنچے اور بشام دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شانگلہ میں ہونے والے خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے، دہشتگردی واقعے کے بعد کی صورتحال اور چینی باشندوں اور انجینیرز کی سیکیورٹی پر تفصیلی مشاورت کی گئی،
    چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر سے شانگلہ دہشتگردی واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت بھی کی، چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی  کا چینی سفارت خانہ آمد، چینی سفیر کا  باشندوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کی درخواست

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا چینی سفارت خانہ آمد، چینی سفیر کا باشندوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کی درخواست

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے، محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا، جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات بتائیں، وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے،
    دوسری جانب چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام ضلع شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کریں۔چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سیکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔

  • بشام  حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی ،ترجمان دفتر خارجہ

    بشام حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی ،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دہشتگردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے قریب دہشت گرد حملے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد حملے میں 1 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔
    انہوں نے کہا کہ آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی، ایسی تمام قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور شکست دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں ہلاک چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگی اور حفاظت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبہ جات کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے پاکستان چینی بھائیوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

  • پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر

    پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائیاں ہیں۔ گوادر،تربت اور بشام میں دہشت گرد حملے داخلی،سلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔ گوادر اور تربت میں دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔بشام میں ہونیوالے حالیہ حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پوری قوم چینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق گوادر، تربت اور بشام میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتِ حال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ بعض غیر ملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے، گوادر اور تربت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے۔

  • پنجاب  روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ”   پروگرام کا  آغاز

    پنجاب روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” پروگرام کا آغاز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوئی سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی .وزیراعلیٰ پنجاب نے روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” کے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ، وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائینگے جس میں ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ، سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کر دی ،


    پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گےگھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت کی ،

  • وفاقی وزیر احد چیمہ کا بچوں کی فیس سے متعلق پالیسی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط

    وفاقی وزیر احد چیمہ کا بچوں کی فیس سے متعلق پالیسی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط

    وفاقی وزیر احد چیمہ نے بچوں کی فیس سے متعلق پالیسی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔ خط میں احد چیمہ نے لکھا ہے کہ میں یہ بات ایچی سن کالج میں زیر تعلیم اپنے بچوں کی چھٹی کے معاملے کے حوالے سے لکھ رہا ہوں۔ اس معاملے پر ایک سال سے زیادہ غور کرنے کے بعد، آپ نے میرے شریک حیات کی نمائندگی پر اس موضوع پر ایک نئی پالیسی جاری کرنے کے لیے کافی مہربانی کی۔ نئی پالیسی جو فیس معاف کرتی ہے جب کوئی طالب علم کالج میں نہیں پڑھ رہا ہوتا ہے وہ منصفانہ اور روایتی اشرافیہ کی ذہنیت کے خلاف ہے اور اس وجہ سے عام والدین میں اسے بہت سراہا جاتا ہے۔
    احد چیمہ نے خط میں لکھا ہے کہ میری اہلیہ نے اس مقصد کے لیے ڈیڑھ سال سے زیادہ جدوجہد کی۔ میں یہ بات بھی ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں کہ مختلف مواقع پر ایچی سن کالج کے پرنسپل نے ہمیں انفرادی طور پر ریلیف کی پیشکش کی۔ یہ بات کچھ معزز لوگوں کے ذریعے بتائی گئی جو اس معاملے کے علم میں تھے۔ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کوئی انڈر دی ٹیبل ڈیل لینے سے انکار کیا۔ یہ واضح انکار اصولوں پر مبنی تھا۔ آپ کے دفتر کو دی گئی درخواستوں کی بنیاد ہمارے اس یقین پر تھی کہ ہم جس چیز کی تلاش کر رہے تھے وہ منصفانہ، مناسب اور عوامی مفاد میں تھا، جس کا مقصد ایک غیر منصفانہ پالیسی فریم ورک کو بہتر بنانا تھا جس میں امیر اور غیر یب والدین کے درمیان امتیاز کیا جاتا تھا۔
    تاہم، اس معاملے میں حالیہ حکم نامہ جو ایچی سن کالج کو کنٹرول کرنے والے قانون کے تحت آپ کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے، نے ایک عجیب اور فضول تنازعہ کو جنم دیا ہے، جو ایک پرنسپل کے ذریعہ ترتیب دیا گیا ہے جو پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہے اور باہر نکل رہا ہے۔ بورڈ اور چیئرمین کے پالیسی فیصلوں سے پرنسپل کا ڈھٹائی اور اونچ نیچ سے انکار ناقابل سماعت ہے۔ افسوس کہ سیاست نے آپ کی طرف سے جاری کردہ حل پر مبنی اور جوابدہ پالیسی پر چھایا ہوا ہے۔ میرے خاندان کو صرف میرے عوامی عہدے پر رہنے کی وجہ سے اس میں طنز، طعن و تشنیع اور توہین آمیز مہم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بصورت دیگر، منطقی طور پر، کالج میں طلبہ کی تنظیم اور ان کے والدین ایک کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں، جن کی حقیقی ضروریات اور مجبوریوں کا احترام کیا جانا چاہیے اور بورڈ اور انتظامیہ کو ان کا جواب دینا چاہیے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کا پہلے کا فیصلہ اور اس معاملے میں آپ کا حتمی حکم درست سمت میں قدم ہیں۔
    خط مزید لکھا گیا ہے کہ ان حالات میں، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے بچوں کے لیے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، چاہے میں کتنا بھی حقدار ہوں اور پالیسی منصفانہ کیوں نہ ہو۔ تاہم، میں آپ سے پرزور گزارش کروں گا کہ براہِ کرم اصولوں سے باز نہ آئیں اور کسی بھی مذموم دباؤ کے تحت نئی پالیسی کو واپس نہ لیں، کیونکہ یہ پالیسی آنے والے وقت میں طلباء اور ان کے والدین کے لیے بہت مددگار ثابت ہونے والی ہے۔ غور کرنے کے لیے میں ایک بار پھر آپ اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری دے دی گئی ۔غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی قرارداد پر رائے شماری کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔قرارداد کے حق میں 14 ووٹوں کے ساتھ، سلامتی کونسل نے ایک مضبوط پیغام بھیجا جس میں غزہ میں دشمنی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جب کہ امریکہ نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا ، فلسطینی وزیر خارجہ نے قرار داد کی منظوری پر اظہار تشکر کیا، جس سے امن کی جانب ایک راہ کی امید کا اشارہ ملتا ہے۔
    قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے امریکا نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل جنگ بندی میں تبدیل کرا دیا۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے 4 قراردادیں پیش کی گئیں تھیں تاہم ان میں سے کوئی بھی قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے قرارداد کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قرارداد کو فوری نافذ ہونا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو یہ ناقابل معافی ہوگا۔حماس کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونےکا خیر مقدم کیا گیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد دونوں طرف سے قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہونے پر زور دیتی ہے۔
    دوسری جانب اسرائیل نے قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو نہ کرنا ماضی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے حماس کے خلاف جنگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں، یہ پچھلے چار برسوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں ہلاک بچوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسرائیل پورے غزہ کو ملیامیٹ کرچکا ہے اور مکانات، اسپتال، مساجد، پناہ گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔

  • وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    اسلام آباد میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو بارہا بتایا ہے کہ ہمیں آپ کی گیس کی ضرورت ہے، ہم کسی بھی قسم کی پابندیوں کے بغیر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔و فاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے۔حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مؤخرکیاتھا۔
    انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں، ڈالر کی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آجاتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایل این جی پلانٹس کو گیس پر چلانے سے 22 سے 26 روپے فی یونٹ بنتا ہے، مقامی گیس پر بجلی بنانے سے فی یونٹ قیمت دس سے بارہ روپے رہ جاتی ہے، ویل ہیڈ قیمت پر پلانٹس چلانے سے بجلی کی قیمت پانچ سے چھ روپے فی یونٹ رہ جائے گی، گیس بچانے کے لیے ہم نے عوام کو سستی بجلی دینی ہے۔
    مصدق ملک نے کہا کہ صرف 25 سے 27 فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت میسر ہے، ستر فیصد سے زائد عوام کو گیس کی سہولت ہی میسر نہیں، گیس کا مسئلہ صرف 25 سے 27 فیصد عوام کے لیے ہے، 99 فیصد عوام بجلی کے سسٹم سے جڑے ہیں، اس لیے سستی بجلی کی فراہمی ہی مسئلے کا حل ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ روس سے نجی شعبے کے ذریعے تیل درآمد ہو رہا ہے، کیپٹیو پاور پانٹس کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔

  • وزیرا علی کے پی کا پشاور کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    وزیرا علی کے پی کا پشاور کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو انے شہریوں کی سہولت کے لئے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے اور پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور کے عوامی پارکس میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پشاور کی تزئین او آرائش سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پشاور میں اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں اوور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں، ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ پورشن کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی پر کام کا آغاز کیا جائے۔اجلاس میں عوام کی سہولت کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تزین و آرائش کے لئے ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں جو پائیدار ہوں، سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں پر خوبصورت گملے نصب کرکے ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔