ایرانی سفیر رضا امیری مغل نے ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کو فوری اور موثر جواب دینے پر پاک بحریہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایرانی ماہی گیر وں کی کشتی کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس گئی تھی۔واقعہ میں 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو و انسانی آپریشن کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعاون پر زور دیتے ہوئے اس مشترکہ آپریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں مسلسل ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، جو ان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے گہرے جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوج کی شرکت مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی فوج کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کو اجاگر کیا بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے لن جیان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خصوصی مسلح افواج کی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے دستے کی موجودگی چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے پی ایل اے کے وفد کو فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور پائیدار تعلقات کی علامت ہے۔پریڈ میں چینی فوج کی شرکت نے نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو ظاہر کیا بلکہ عالمی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تزویراتی شراکت داری اور باہمی احترام کو بھی اجاگر کیا۔
روناچل پردیش پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس اس خطے میں مؤثر انتظامیہ رہی ہے، 1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا۔لین جیان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں، ہم نے زور دیا بھارتی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ -

عطاتارڑ کا ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ،استعفی واپس لینے کی درخواست
عطاتارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ کیا، عطاتارڑ نے گفتگو کے دوران کی پرنسپل ایچی سن کالج سے استعفیٰ لینے کے حوالے سے بات کی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پرنسپل ایچی سن کالج استعفیٰ واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی درخواست کی ہے واضح رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ کالج کی مینیجمنٹ کا حصہ سید بابر علی بھی مستعفی ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے تھے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر کے بیٹے عیسی احد چیمہ اورمصطفی احد چیمہ کی فیس معاف کی گئی تھیں۔ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفےکے معاملے پرگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا، پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ پرنسپل انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔ -

پی ٹی آئی کور کمیٹی میٹنگ میں شیر افضل مروت آپے سے باہر، پارٹی اراکین سے لڑنے لگے
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شیرافضل مروت اور نیاز اللہ نیازی میں زبانی تکرار ،پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں سخت جملوں کا تبادلہ، شیر افضل مروت آپے سے باہر ہو گئے ۔فردوس شمیم نقوی نے مطالبہ کیا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے ۔جو اسے پڑھائے سمجھائے۔ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کررہےہیں ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین کمیٹی نے نے کہا کہ شیر افضل مروت کچھ بھی بولتا ہے اس کے ساتھ کوئی استاد رکھو ،فردوس شمیم نقوی نے کور کمیٹی میٹینگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل اپنے ہی لوگوں پر اٹیک کررہےہیں، شیرافضل مروت نے جواب دیا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہیں۔ میں نے پی ٹی آئی کو لیڈکیاہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔
شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی ہو گئی ۔شیرافضل مروت نے نیازاللہ نیازی کو دھمکی دی کہ باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتاہوں۔نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔تحریک انصاف کی سینئر قیادت علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کیا۔کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،آج بھی رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اندراج نہیں کیا تمام پولیس اسٹیشن میں جا کر مقدمات کا اندراج کروائیں گےاگر پولیس اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
کور کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی اپیلوں کو سست روی کے ساتھ سننے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے کنڈکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق خود تمام کیسز کا ڈھٹائی سے اعتراض کے باجود خود بینچ کا حصہ بنتے ہیں اور جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو تاخیر کا شکار کیا جاتا ہےہم پھر سے اپیل کرتے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ خود کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں احتجاجی مظاہروں اور بانی پی ٹی آئی کے دیگر کیسز کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، -

اگر کوئی پولیس رشوت کا مطالبہ کر تو فوری اطلاع دی جائے، سی سی پی او اسلام آباد
اسلام آباد سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس کی جانب سے عید ی کے نام پر رشوت کے حصول کی شکایات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس کی جانب سے عید کے تحائف مانگنے کی شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی بھی ڈولفن فورس کا اہلکار، چوکی کا افسر یا ٹریفک وارڈن دوران چیکنگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے، رشوت طلب کرے یا عیدی کا مطالبہ کرے تو شہری فوری طور پر 1715 پر کال کریں۔
سی سی پی او نے کہا اگر آپ کے پاس کوئی فوٹو یا ویڈیو ثبوت ہے تو آپ اسے فوری طور پر آئی سی سی آئی 15 ایپ پر بھیجیں۔ ان تمام شکایات کی نگرانی اسلام آباد کیپٹل پولیس کا اندرونی احتساب یونٹ کرے گا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد احتسابی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ -

پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے،شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف سے جرمن سفیرکی ملاقات میں جرمن چانسلر اولاف شولز کودورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر ایمبیسیڈر الفریڈ گراناس سے ملاقات میں اپنے دوبارہ انتخاب پر جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔ اکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ وفد کے دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے گی۔جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
-

ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اسکو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں کو سسٹم نہ لگانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے. کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے. مزید یہ کہ چینی اور سیمنٹ کے کارخانوں میں سسٹم کے اطلاق میں تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا ہے جنکو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی آئندہ 7دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم کے مکمل فعال ہونے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کے خودکار نظام کے اطلاق کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز بھی دے گی،شہباز شریف نے سوال کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہو سکا؟ تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کی صنعت میں گزشتہ 2 برس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل بحال ہو جانا چاہیے تھا،ان چار بڑے شعبوں کے علاوہ باقی اہم شعبوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا جائے.
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں حائل تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے،سیمنٹ کے کارخانوں کی تمام پروڈکشن لائنز پر سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے،وزیرِ اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے خودکار نظام اور ڈیجیٹل اسٹریجی کے نفاذ کا جامع لائحہ عمل بھی طلب کر لیا،ایسے تمام کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے سے انکاری ہوں انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے،محصولات کے ساتھ ساتھ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو جعلسازی اور غیر معیاری مصنوعات کی روک تھام کیلئے بھی بروئے کار لایا جائے،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جعلی و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت کا سد باب اور انہیں ضبط کرکے تلف کیا جائے.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور مافیہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں، ،اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اسکو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تمباکو کے 14 بڑے کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے جبکہ 12 کارخانوں کو سسٹم نہ لگانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے. کھاد کی تمام صنعتوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے،
مزید یہ کہ چینی اور سیمنٹ کے کارخانوں میں سسٹم کے اطلاق میں تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا ہے جنکو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے گوداموں پر چھاپہ مارا جارہا ہے، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ضمن میں ایف بی آر کی معاونت کریں ،اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. -

دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی ،مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔انہوں نے آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سےجاں بحق نوجوان کے گھر پہنچیں۔نواز شریف اور مریم نواز ڈجکوٹ روڈ پر پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان آصف اشفاق کے گھر گئے، آصف اشفاق کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، آصف اشفاق کی والدہ مریم نواز کو یہ بتاتے ہوئے رونے لگیں کہ انہیں آصف کی شادی کرنی تھی۔میاں نوازشریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔
نواز شریف اور مریم نواز گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق واسا ملازمین کے گھر بھی گئے، واسا فیصل آباد کے ملازمین آصف مسیح اور شان مسیح سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا، بیوہ کو دلاسا دیا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف اور شان کے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا بے حد دکھ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ -

پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر اور ہاکی ٹیم مینجمنٹ برطرف
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اجلاس بلانے پر کراچی ہاکی اسٹیڈیم کی مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کی مینجمنٹ اور ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کردیا گیا ہے، ایک ہفتے کے اندر نئی منجمنٹ کا اعلان کر دیا جائے گا۔طارق بگٹی نے کہا کہ لاہور میں بدانتظامی پر ایڈمنسٹریشن کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی اسٹیڈیم کی مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جواب نہیں آیا تو کارروائی کریں گے۔
صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے سیکریٹری رانا مجاہد کے ہمراہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرن وزیر اعظم پاکستان نے انہیں نامزد کیا جبکہ پی ایچ ایف کانگریس نے بھی اُنہیں اعتماد کا ووٹ دیا۔انکا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ای میل ہیک کرنے پر فیڈریشن کے ملازم علی عباس کو نوکری سے برخاست کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا کہ پی ایچ ایف کا ریکارڈ گھر لے جا کر کام کرنے سے دوسروں کی حقیقت پتہ چلتی ہے۔ -

پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد کی نمایاں کمی
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کے لیے سگریٹ پر ٹیکس لگانے کی سفارشات کی توثیق کر دی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان میں سگریٹ کی قیمتوں یا ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔یہ انکشاف تمباکو کے استعمال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، جس سے صحت کے لیے شدید خطرات اور معاشرے پر معاشی بوجھ پڑتا ہے۔ تمباکو کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی توثیق تمباکو نوشی کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
تمباکو کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکسوں کا نفاذ صحت عامہ کے ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے تمباکو نوشی کی شرح کو کم کرنے اور متعلقہ صحت کے مسائل کو روکنے کے لیے ایک کلیدی حکمت عملی ہے۔ سگریٹ کی قیمت میں اضافہ کر کے، حکومتیں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کر سکتی ہیں، خاص طور پر کمزور آبادیوں جیسے نوجوانوں اور کم آمدنی والے افراد میں، جبکہ صحت کے اقدامات اور تمباکو کنٹرول پروگراموں کے لیے آمدنی بھی پیدا کر سکتی ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ نے آئی ایم ایف کی سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے اسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہدایات سے ہم آہنگ کیا ہے۔ ان تجاویز کا مقصد ای سگریٹ سمیت تمام سگریٹ مصنوعات پر مساوی ٹیکس قائم کرنا ہے۔
تمباکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے آئی ایم ایف کی سفارشات اور پاکستان کے اندر جاری بات چیت کے درمیان صف بندی پر زور دیا۔ ان مذاکرات کا مقصد معاشی بحالی اور جامع ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مالی اور بیرونی استحکام کی کمزوریوں کو دور کرنا ہے۔ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کے لئے آئی ایم ایف کی وکالت کا مقصد نہ صرف سگریٹ کی کھپت کو کم کرنا ہے بلکہ حکومت کے لئے اضافی آمدنی بھی پیدا کرنا ہے۔
